خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بنوں سے بارودی مواد برآمد،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بنوں سے بارودی مواد برآمد،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
بنوں (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ کے پی کے علاقے بنوں میں بارودی مواد ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مرکزی سڑک پر بھاری مقدار میں موجود بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان روڈ پر سڑک کنارے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا بڑا منصوبہ ناکام بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد ناکارہ بنا بنا دیا
پڑھیں:
پراسرار طور پر لاپتا 9 سالہ بچی کی لاش نہر سے برآمد
حیدر آباد:پراسرار طور پر چند روز قبل لاپتا ہونے والی 9 سالہ بچی کی لاش نہر سے برآمد ہوگئی۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقے کیٹل کالونی کے قریب پنیاری نہر سے 9 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت شگنا بنت ایمراج کولہی کے طور پر ہوئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی اولڈ پاور ہاؤس پھلیلی کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ نہر سے برآمد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی یا قتل سے متعلق تفصیلات سامنے آئیں تو تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بچی چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتا ہوئی تھی۔