وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں بجلی سستی کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔   وزیرخزانہ نے بھی بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی تصدیق کردی،  وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔حکومت نے ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے پر بھی توجہ مرکوز کرلی۔ وزیر خزانہ کہتے ہیں آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت کے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیر ضروری ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جاسکے۔وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ پاکستان رواں سال اپنا پہلا چینی یوان بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانڈ کے حجم سے زیادہ اہم یہ ہے کہ فنڈنگ کے ذرائع کو متنوع بنایا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس فنڈ کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے کیا جائے گا، جبکہ اس اقدام کا مقصد امریکی، یورپی اور اسلامی سکوک کی روایتی مالیاتی منڈیوں سے ہٹ کر نئے ذرائع کو تلاش کرنا ہے.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

خودکش دھماکے میں اختر مینگل اور قیادت محفوظ رہی، ہم ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں: ترجمان بلوچستان حکومت

دائیں سردار اختر مینگل، بائیں تصویر میں شاہد رند— فائل فوٹو

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے، لک پاس خودکش دھماکے کے مقام کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا۔

شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہیں، دھماکے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

ترجمان حکومتِ بلوچستان کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا، سردار اختر مینگل اور ان کی قیادت حملے میں محفوظ رہی، سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ حکومت سے تعاون کریں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ لک پاس کے پاس دھرنا شروع ہوتے ہی حکومت کا سردار اختر مینگل اور ان کی ٹیم سے رابطہ ہوا، اتفاق ہوا تھا کہ آج حکومتی کمیٹی بھی سردار اختر مینگل کے ساتھ جا کر ملاقات کرے گی، حکومتی کمیٹی راستے میں ہی تھی اور واقعہ پیش آ گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ خوش آئند بات ہے کہ سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت کے لوگ محفوظ ہیں، سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اب بھی اپیل ہے کہ حکومت سے بیٹھ کر ڈائیلاگ کریں، حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے اور ڈائیلاگ کر بھی رہی ہے۔

مستونگ: لک پاس کے مقام پر خودکش دھماکا

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ لک پاس کے قریب گزشتہ روز دھرنا روکا گیا تھا، لک پاس کے قریب حکومت اور سردار اختر مینگل کی جماعت کا رابطہ ہوا، آج بھی سردار اختر مینگل سے حکومتی کمیٹی رابطے میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت گزشتہ رات سے بی این پی کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے، بی این پی کے وفد کی گزشتہ رات انتظامیہ سے ملاقات ہوئی، آج حکومتی وفد نے سردار اختر مینگل سے ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا عید کے بعد بدامنی، بجلی بلوں، چینی و آٹا مافیا کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا عید کے بعد بجلی بلوں، آٹا و چینی مافیا کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • فضلے کی آلودگی سنگین بحران ،معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت، اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی
  • خودکش دھماکے میں اختر مینگل اور قیادت محفوظ رہی، ہم ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں: ترجمان بلوچستان حکومت
  • شرح سود اور بجلی کے نرخوں میں کمی جلد متوقع
  • حکومت نے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی
  • مینو فیکچرنگ سیکٹر کو فروغ اور برآمدات میں اضافہ ہو گا: وزیر خزانہ
  • بجلی 1.71 روپے فی یونٹ سستی، حکومتی سمری نیپرا کو ارسال