بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو عیدالفطر سے قبل سامان جیل میں پہنچادیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے عیدالفطر کے کپڑے اور دیگر چیزیں پہنچادی گئیں۔ انہیں عید پر پہننے کےلیے 4 نئے جوڑے، جوتے اور ویسٹ کوٹ پہنچائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے جیل میں کوئی عید ملنے نہیں آیا

 

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج عیدکے روز ملاقات کے لیےکوئی رہنما یا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے نہیں آیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نےعیدکے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔

 

پارٹی ذرائع کے مطابق جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ منگل کو فیملی اور وکلا کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہونی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ عید کے دوسرے روز فیملی اور وکلا ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

خیال رہےکہ عید کے موقع پر پنجاب حکومت کی ہدایات پر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لیے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں۔ عید کے دنوں میں قیدیوں کو اپنے عزیزوں سے ملنےکی اجازت دی گئی ہے۔

اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اڈیالہ جیل میں عید پر قیدیوں کے لئے خصوصی پکوان بھی تیار کیےگئے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے جیل میں کوئی عید ملنے نہیں آیا
  • عید سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا
  • عمران خان کے عید کے کپڑے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • عید الفطر سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا
  • راولپنڈی: عید الفطر سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا 
  • اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج غیر یقینی کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی
  • کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکے کی اطلاع
  • کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کے قریب خود کش دھماکے کی اطلاع
  • کوئٹہ: بی این پی دھرنے کے قریب خود کش دھماکے کی اطلاع