کندھ کوٹ میں بھنگوار اور بھٹو برادری کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اطراف کے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بڈانی ایٹ میانی تھانے کی حدود میں پیش آیا، قتل ہونے والوں میں بھٹو برادری کے دو اور بھنگوار برادری کے بھی دو افراد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں فائرنگ کا سلسلہ جاری اور دونوں فریقین مورچہ بند ہوگئے ہیں، تصادم کے سبب بڈانی شہر مکمل طور پر بند ہے اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، دونوں گروپوں میں مزید جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان گزشتہ روز گدھا گاڑی کے معاملہ پر تصادم ہوا تھا، قانون کا خوف نہ ہونے کی وجہ سے مسلح افراد سرعام شہر میں اسلحہ کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔

اس واقعے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کشمور سے ابتدائی پولیس کارروائی پر مشتمل تفصیلات طلب کرلیں۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ قانون کی رٹ اور امن وامان کے  حالات کے خلاف جانے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے، واقعہ میں ملوث ملزمان اور ان کے سرپرستوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے،  فساد پھیلانے والے عناصر کی بیخ کنی اشد ضروری ہے، شہر میں پولیس گشت بڑھایا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برادری کے

پڑھیں:

کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے لانڈھی، گلشن اقبال، کارساز میں عید کے پہلے روز ہونے والے ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی 89 اور لانڈھی منزل پمپ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ گلشن اقبال میں ڈسکو بیکر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 13 سالہ لڑکا زخمی ہوا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی 89 موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

 جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت 24 سالہ سلویسٹر ولد ارشد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں کی شناخت  18 سالہ سمیع اور 30 سالہ حسام ولد محتاب کے ناموں سے کی گئی۔

شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی منزل پیٹرول پمپ پل کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25  سالہ میر مرتضیٰ ولد اصغر علی اور زخمی کی 20 سالہ میر اکبر ولد اصغر علی کے ناموں سے کی گئی ، جاں بحق و زخمی ہونے والے بھائی ہیں۔

گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کم عمرلڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جہاں جاں بحق ہونے والے کم عمرلڑکے کی شناخت 13 سالہ ارشد ولد ماجد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کم عمر لڑکے کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے آپس میں ماموں بھانجا ہیں۔ جاں بحق نوجوان کا ماموں ماجد تشویشناک حالت میں اسپتال میں تاحال زیر علاج ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ ٹریفک حادثے میں زخمی کرنے اور مالی نقصان پہنچانے کی دفعات 427 اور 332 کے تحت جاں بحق لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق نامعلوم تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار ماموں بھانجے کو ٹکر مار کر فرار ہوئی۔  تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب کارساز روڈ پر میری ٹائم میوزیم کے سامنے 2 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو کے مطابق واقعے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا تاہم واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔متاثرہ افراد کی جانب سے قانونی کارروائی کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • کراچی میں عید کے روز فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق، خاتون اور لڑکے سمیت تین زخمی
  • نمازِ عید، مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • نمازِ عید ؛ مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی
  • لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں دکان پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 2 زخمی
  • کشمور، دو برادریوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 5افرادجاں بحق
  • غزہ میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 25 افراد ہلاک
  • میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی