2025-04-16@19:52:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1008

«لاہور کا»:

(نئی خبر)
    گزشتہ روز لاہور میں کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اب اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً 5 بجے کے قریب پیش آیا اس کے بعد 15 کی کال پر پولیس نے ڈولفن کو الرٹ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے‘، نجی گارڈز کی شہری پر فائرنگ اور تشدد، صارفین کی تنقید فیصل کامران نے بتایا کہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند سیکیورٹی گارڈ...
    لاہور میں غیر ملکی مہمانوں کے سیکیورٹی گارڈز نے کینال روڈ پر راستہ نہ دینے پر شہری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور اسے تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ لاہور میں سرِعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے راستہ نہ دینے پر عمران نامی شہری کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی۔ واقعے پر شہری عمران بھی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے نکلا اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو قابو میں کر لیا جس کے بعد باقی سیکیورٹی گارڈز نے اسے بٹ مارے اور جلدی سے گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ اس موقع...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے۔ ذرائع کا کہنا تھا طیارے کے غائب پہیےکا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا، علامہ اقبال...
    بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم ہوگیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 مارچ تک بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سسٹم داخل ہونے سے لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور کے ساتھ  وسطی اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کی توقع ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کئی روز سے خشک موسم کا سلسلہ جاری تھا۔ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت...
    لاہور: لاہور میں ایک افسوسناک واقعے میں نقاب پوش نجی کمپنی کے گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے شہری پر تشدد اور فائرنگ کی۔ ایکسپریس نیوز نے اس معاملے کی تفصیلات سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ یہ گارڈز اور پولیس اہلکار غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس واقعے میں دو گاڑیوں کا ذکر کیا گیا، جن میں ایک گاڑی میں غیر ملکی پادری اور پولیس اہلکار موجود تھے، جبکہ دوسری گاڑی میں نجی کمپنی کے گارڈز سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔  پولیس نے بتایا کہ غیر ملکی پاسٹرز کی سیکیورٹی کے لیے مسیحی برادری نے پولیس سے اجازت حاصل کی تھی، اور اس کے ساتھ ہی نجی کمپنی کے...
    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ یا کسی اور بیرونی عمل سے پہیہ متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جہاز نے لاہور میں بحفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سے لاہور پرواز کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے دی گئی اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر کی شافٹ کا ایک حصہ ملا۔ ذرائع کے مطابق...
    لاہور کے بیجنگ انڈر پاس پر فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے لیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز فیصل کامران نے  پولیس کو اپنی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گارڈز کی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔فیصل کامران نے کہا کہ نقضِ امن کا باعث کوئی بھی ہو، وہ قانون سے بالاتر نہیں۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا اور ریجنل آفس لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور گوجرانوالہ کے افسران سے ملاقات کی۔ وفاقی محتسب نے افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔ میٹنگ میں وفاقی اداروں کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر فرمایا کہ یہ عوام کا ہم پر بڑھتیہوئے اعتماد کی علامت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے افسران کو ہدایا ت جاری کیں کہ وہ فیصلوں پر عمل درآمد کو ہر ممکن کوشش کر کے یقینی بنائیں اور اپنے فیصلوں کو قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان کے معیار کو بہتر بنائیں تاکہ عمل درآمد میں آسانی ہو سکے اور عوام کے مسائل...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی جب کہ بارش برسانے والا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ م وسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)پنجاب میںلاہورکے بعد حسن ابدال اور فتح جھنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب حکومت نے گورنر پنجاب سلیم حیدرخان کی خصوصی کاوش سے حسن ابدال اور فتح جنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین سی ڈی اے محمدعلی رندھاوا کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کے موقع پر بتایا کہ حسن ابدال اور فتح جنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ فتح جنگ کے روٹ پرالیکٹرک بسیں چلانے کے اقدام کوسراہتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کاپسماندہ علاقوں میں الیکٹریکل بسیں چلانا قابل تعریف ہے۔پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا اس...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ 2025ء ) لاہور میں قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کے انکشاف پر پائلٹ نے طیارے کو ایک ٹائر پر لینڈنگ کرادی۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، تاہم طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا جس پر قومی ائیر لائن کی...
    کراچی سے لاہور کی پرواز 308 کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، ذرائع نے کہا کہ لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر شافٹ کا حصہ ملا،14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا،کراچی یا لاہور ائیرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے ٹیک آف کے وقت ٹائر موجود تھے، طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر نارمل لینڈنگ، ٹیکسی کی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی...
    --فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور میں پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن پر چھاپہ مار کر وہاں سے 7 ایجنٹس گرفتار کر لیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹوں میں کامران، اللّٰہ دتہ، سفیان، علی رضا، اکرام اور آصف شامل ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے آن لائن جنسی ہراسانی کا ملزم گرفتار کرلیاوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) سائبر کرائم سرکل نے آن لائن جنسی ہراسانی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہےکہ ملزمان سے ٹوکن، بینک چالان اور رسیدیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کے لیے پیسے بٹور رہے تھے، تمام ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف...
    لاہور(نیوزڈیسک) رمضان المبارک میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، دکانداروں نے سرکاری قیمت نظرانداز کر دی۔سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 800 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں برائلر گوشت فی کلو 730 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ٹولٹن مارکیٹ میں صافی گوشت 800 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔چکن بون لیس کی قیمت بھی 1000 روپے تک پہنچ گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت 286 روپے ہے۔ لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کئے ہیں، جس کے مطابق پیاز درجہ اول 50 روپے، آلو 55 روپے، ٹماٹر 55 روپے، سبز...
    تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر 13 پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں کراچی سے لاہور، اسلام آباد، جدہ، کوئٹہ اور پشاور جانے والی پروزیں شامل ہیں۔ تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانیوالی ایئربلیوبل کی پرواز پی اے 402 ،کراچی سے اسلام آبادجانیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،اور 502شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 200 تین گھنٹے تاخیر کے بعدتین بجے روانہ ہوئی۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304،302بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔ کراچی سے...
    لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان کا حقِ جرح کا حق ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ملزمان کا گواہوں کے بیانات پر جرح کا حق ختم نہیں کیا جاسکتا۔ فراڈ کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے رانا عامر اعجاز کی درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ملزمان کو گواہوں کے بیانات پر جرح کرنے کا آخری موقع دینے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم کالعدم قرار عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی ملزم کو عدالتی نظام سے کھلواڑ کرنے...
    پنجاب میں بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی جب کہ بارش برسانے والا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری  ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں  بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔  خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17  اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ م وسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم آج...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200سے500روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں، تجارتی سرگرمیوں کے لیے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلیے 3روٹ پر چلنے والی بسوں کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئےمتعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیے گئے ہیں۔...
     اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے بڑا اقدام کرتے ہوئے  فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پانچ جوڈیشل افسران کو واپس لاہور ہائی کورٹ بھجوا دیا۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے 5 ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بجھوانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پنجاب سے 5 جوڈیشل افسران کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دیں۔جوڈیشل افسران میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر منیر، ڈاکٹر رائے محمد خان، راجہ جہانزیب اختر، اور سول جج شازیہ منور مخدوم شامل  ہیں۔ بنگلادیشی کرکٹر محمود اللہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی نوٹی فکیشن میں جوڈیشل افسران کو قواعد کے تحت مقررہ وقت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں آج موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بھی اپنی پیش گوئی جاری کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں موسم آج ابرآلود رہے گا جب کہ راولپنڈی گجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی لیکن بارش کے امکانات کم ہیں ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں14 سے 15 مارچ تک کہیں موسم ابر آلود اور کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ لاہور...
    فوٹو: فائل لاہور میں سرور روڈ کینٹ کے علاقے میں ایک شخص نے گولی مار کر خود کشی کرلی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکشی کرنے والا ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔پولیس کے مطابق حسنین نامی شخص نے سحری کے بعد خود کو کمرے میں بند کیا اور گولی مار لی۔حسنین کمالیہ کا رہائشی تھا ،ایک بیٹا ڈیڑھ سال پہلے جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ دو بچے معذور ہیں، اسی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
    اپنے تعزیتی بیان میں ممتاز عالم دین نے کہا علامہ علی رضا نقوی مرحوم بلند پایہ مدرس اور علمی شخصیت تھے، ان کی تدریسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا علامہ علی رضا نقوی مرحوم اپنے والد علامہ سید گلاب علی شاہ کی طرف سے قائم اسلامی مراکز اور مدارس کی سرپرستی کر رہے تھے، ان کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علامہ گلاب علی شاہ رحمة اللہ علیہ کے فرزند پرنسپل جامعہ مخزن العلوم جعفریہ شیعہ میانی ملتان علامہ علی رضا نقوی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار علمی خاندان سے تعزیت کیا ہے۔ اپنے...
    چیف جسٹس کا بڑا اقدام ،جسٹس منصور کے ڈیپوٹیشن پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی لائے افسران کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے پنجاب سے 5 جوڈیشل افسران کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردیں۔فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پانچ ڈائریکٹرز کو واپس لاہور ہائیکورٹ بجھوا دیا اور جوڈیشل افسران کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔جوڈیشل افسران میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر منیر، ڈاکٹر رائے محمد خان، راجہ جہانزیب اختر اور سول جج شازیہ منور مخدوم شامل ہیں۔جوڈیشل افسران کو قواعد کے تحت مقررہ وقت میں لاہور ہائی کورٹ...
    لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ایک شہری کے گھر پر چھاپہ مار کر بغیر لائسنس رکھے گئے شیر کو برآمد کرلیا، اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کی گئی، جس میں شہری اظہر محمود کو شیر کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں بنا لائسنس کلاشنکوف، شیر کا بچہ رکھنے پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری و ضمانت پر رہائی محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اظہر محمود نے اپنے گھر کی چھت پر غیر قانونی طور پر پنجرے میں شیر رکھا ہوا تھا، جو مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا۔ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت بغیر اجازت جنگلی جانور رکھنا اور...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔دوران سماعت سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی تھی جس کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس پاکستان کو ملک کی مختلف عدالتوں میں طویل مدت سے زیر التوا...
    اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپرٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپر ٹیکس کیس  میں اسلام آباد اورلاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم  دیدیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت  ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وکلا نے مقدمات ہائیکورٹس میں زیرالتوا ہونے کی نشاندہی کردی، وکلا نے کہاکہ لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیلیں زیرالتوا ہیں۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کو زیرالتوا مقدمات منتقل کرنے کااختیار ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسارکیا کہ مقدمات منتقلی کیلئے تحریری درخواست ضروری ہے یا نہیں؟وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ عدالتی استدعا بھی زبانی درخواست شمار ہو سکتی...
    سپر ٹیکس کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ سماعت کے آغاز میں وکلا کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں اسی نوعیت کی انٹرا کورٹ اپیلیں زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان سپریم کورٹ کے پاس زیرالتوا مقدمات اپنے پاس منتقل کرنے کا آئینی اختیار موجود ہے، آئینی ترمیم کے بعد مقدمات کی منتقلی کا اختیار واضح کر دیا گیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا مقدمات منتقلی کے لیے کسی تحریری درخوست کی ضرورت ہوگی، مخدوم علی خان کا موقف تھا کہ عدالت کی استدعا بھی زبانی درخواست شمار ہوسکتی ہے،...
    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت پر کورٹس ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنانے کیلئے تاریخی اقدامات پر کام کیا جارہا ہے، لاہور ہائیکورٹ موبائل ایپ اور ویب سائٹ کو سائلین و وکلاء کی سہولت کیلئے مزید موثر بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا "کورٹس ڈیجیٹلائزیشن" کی جانب تاریخی اقدام سامنے آیا ہے، جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی ہدایت پر کورٹس ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنانے کیلئے تاریخی اقدامات پر کام کیا جارہا ہے، لاہور ہائیکورٹ موبائل ایپ اور ویب سائٹ کو سائلین و وکلاء کی سہولت کیلئے مزید موثر بنایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ...
    لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 19 ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔ لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری نوٹفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں دو سیشن ججز بھی شامل ہیں۔ ماتحت عدلیہ کے تبدیل ہونے والے ججوں میں 8 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے دیگر ججوں میں ایک سئنیر سول جج اور 8سول جج بھی شامل ہیں۔
    پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے 19ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 19 ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری نوٹفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں دو سیشن ججز بھی شامل ہیں۔ماتحت عدلیہ کے تبدیل ہونے والے ججوں میں 8 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے دیگر ججوں میں ایک سئنیر سول جج اور 8سول جج بھی شامل ہیں
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تعلیم کے فروغ کے لیے صوبے میں ’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے۔ منصوبے کے تحت 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمیننس اسٹار کارڈ ملے گا۔  وزیراعلیٰ نے میٹرک ٹیک کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا بھی اعلان کیا جبکہ لاہور کے 338 اسکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا بھی اجرا کیا۔ وزیراعلیٰ نے اسکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لیے 90 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئےکہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے، طلبہ کو وطن سے محبت اور اخلاقیات کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا...
    لاہور: اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پنجاب اسمبلی سے لاہور ہائی کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا یہ اعلانیہ نہیں غیراعلانیہ مارشل لاء ہیں جب تک بانی رہا نہیں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران احتجاجی ریلی نکالی جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی تھا۔ اس دوران تمام اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی سے پیدل چل کر ہائی کورٹ پہنچے اور نعرے بازی کی۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر نے وکلا کے ساتھ مل کر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا 30 لاکھ بندہ مزید غربت کی لکیر سے نیچے چلا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ...
    لاہور ہائیکورٹ میں موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر مقدمات کی کاز لسٹ کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی۔ ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق یہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا "کورٹس ڈیجیٹلائزیشن" کی جانب اقدام ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہائیکورٹ آئی ٹی ونگ نے تمام ورکنگ مکمل کرلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات کے مطابق متذکرہ فیچر کو جلد آن لائن کر دیا جائے گا۔ ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے اسٹاف کی حاضری کےلیے موبائل ایپ کا اجرا بھی کردیا گیا ہے۔
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر  کردی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جماعت نے 22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا ہے۔ جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں...
    شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں مرغی 700 سے 725 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری نرخوں پر مرغی فراہم نہیں کر رہے جس کے باعث وہ سستا گوشت فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔ شہریوں نے مرغی کے گوشت میں 100 روپے سے زائد اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری ریٹس پر مرغی کی فروخت یقینی بنائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اس صورتحال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ...
    —فائل فوٹو بانیٔ تحریک انصاف نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں دائر درخواستِ ضمانت کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے ا ن کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے متفرق دارخواست دائر کی ہے۔ 9 مئی کیسز، ملزمان کی ضمانت منسوخی کی سماعت عید تک ملتویسپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحۂ 9 مئی کے واقعات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔ ان کیسز میں میں لاہور کے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت کی درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی...
    لاہور سمیت پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا اس بارے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم 14 مارچ کو داخل ہوگا۔ 14 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات  ہیں۔ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ آج اور کل موسم مزید خشک رہے گا۔ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات میں متضاد آرا پائی جارہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 مارچ...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 31 مارچ 2025 سے لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دو طرفہ پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کے مطابق، لاہور سے گلگت روٹ پر پروازیں ہفتے میں 2 بار یعنی پیر اور بدھ کو چلیں گی، جبکہ لاہور سے اسکردو کی پروازیں جمعرات اور اتوار کو ہوں گی۔ پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان اس کے علاوہ پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے اور اطلاعات کے مطابق...
    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کے چوتھے اور آخری روز بھی کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی پوری کوشش کی۔ اس سے قبل اتوار کوکھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ میں شرکت کی جہاں کوچنگ اسٹاف نے انہیں مختلف ٹارگٹس دیے۔ پریکٹس سیشن میں بیٹرز نے مخصوص میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی مشق کی جبکہ بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی۔ میچ سے قبل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے شمالی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے 31 مارچ 2025 سے لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دو طرفہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے کے مطابق لاہور گلگت روٹ پر ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور بدھ کو پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ لاہور سے اسکردو پروازیں جمعرات اور اتوار کو دستیاب ہوں گی۔ ایئر لائن نے ان روٹس پر ہموار آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی حتمی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ برطانیہ کے لیے فلائٹس دوسری جانب پی آئی اے برطانیہ کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پی آئی اے نے اپنی پروازوں...
    لاہور: پی سی بی ہیڈ آف مینٹورز اور سابق پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے شدید تنقید کے بعد نیشنل ٹی 20 کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہاب ریاض نے اپنے فیصلے سے پی سی بی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ اور لاہور ریجن ایسوسی ایشن انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔ وہاب ریاض کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر احمد بشیر کو لاہور وائٹس کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ لاہور واٹس میں وہاب ریاض کی شمولیت پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ سابق کرکٹرز سمیت کئی افراد نے اسے نوجوان کھلاڑیوں کے حق پر ڈاکہ قرار دیا تھا۔   سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا:   "پاکستان کرکٹ بورڈ کا حال دیکھیں،...
    ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف جماعتِ اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاج کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی و... لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے صوبائی حکومت اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے رپورٹ اور شق وار جواب طلب کر لیا۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی اور گجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی تاہم بارش کے امکانات کم ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 13 مارچ کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ 14 اور 15 مارچ کو صوبے بھر میں بارش کا امکان ہے دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بھی 9 سے 16 مارچ کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے گزشتہ روز لاہور میں موسم خشک رہا اور آج بھی بارش کے واضح امکانات نظر نہیں آ...
    پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میںچیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے،22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12بجے تک جلسہ کرنا ہے ،جلسے اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے ،پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی ،استدعا ہے عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے ۔
    لاہور: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو ایک ہی وینیو دبئی میں تمام میچز کھیلنے پر دنیا بھر کی تنقید کا سامنا ہے۔ سابق پاکستانی پیسر جنید خان نے کہا ہے کہ کچھ فتوحات شیڈول کی وجہ سے ہیں۔ جنید خان نے منفرد کھوج لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ نیوزی لینڈ نے ایونٹ کیلیے کراچی، راولپنڈی، دبئی اور لاہور کے سفر میں مجموعی طور پر 7150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقا کو کراچی، راولپنڈی، لاہور اور دبئی کیلیے 3286 کلومیٹر کی مسافت طے کرنا پڑی، میچز کے درمیان یہ سفر ٹیموں کی پرفارمنس پر بھی اثر انداز ہوا۔...
    اسلام آباد: سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔   جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈووکیٹ حامد خان نے آج پھر اپنے دلائل دیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر پاکستان کی تاریخ کے دلائل دیے۔ پاکستان میں مارشل لا اور ملٹری کورٹس کی تاریخ کا بتایا تا۔ پاکستان کے تاریخی تناظر میں مارشل لا اور فوجی عدالتوں کے حوالے سے دلائل  دیے تھے۔ حامد خان نے دلائل کے آغاز میں بتایا کہ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ کا راولپنڈی بار کیس...
    لاہور( نیوز ڈیسک)رمضان کا پہلا عشرہ مکمل ہوتے ہی چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ۔ صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈالر سستا چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز، مشروبات مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔ پشاور میں بھی 15 دن میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔ ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ...
    تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر 14پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 674 شامل ہیں۔ کراچی سے پشاورجانیوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی اور865،کراچی سے اسلام آبادجانیوالی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502 بھی منسوخ ہوئیں ۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی،کراچی سے لاہورجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور123بھی منسوخ ہوئیں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز، مشروبات مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔پشاور میں بھی 15 دن میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے...
    پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کےلئے عدالت سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جماعت نے 22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا ہے۔ جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔ درخواست...
    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف یوم پاکستان کے سلسلہ میں 22 مارچ کو شام آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، داد رسی کمیٹی کے سربراہ کمشنر لاہور کو درخواست دی، تاحال داد رسی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے اجازت کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست پی ٹی آئی کے رہنماءاکمل خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے...
    دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، بیٹنگ کوچ اور ٹی20 کپتان بھی تبدیل پاکستان ٹی20 اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں جاری ہے، کیمپ کے تیسرے روز پاکستانی اسکواڈ نے شرکت کی۔ ٹریننگ کیمپ کے دوران کوچز نے کھلاڑیوں کو مختلف ٹارگٹس دیے، جبکہ بلے بازوں نے بیٹنگ کی۔ ٹریننگ کیمپ میں بولرز نے بولنگ کی پریکٹس کی، جبکہ پریکٹس میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن میں حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں دورہ نیوزی لینڈ میں اعظم خان کو 3 میچز کے بعد موقع کیوں نہیں دیا، حفیظ کا ایک اور انکشاف قومی ٹیم کے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حال ہی میں میو ہسپتال لاہور کے دورے کے دوران مریضوں کی جانب سے ادویہ کی قلت کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا، جب یہ بات سامنے آئی کہ ایم ایس پہلے ہی ادارے کے 3.5 ارب روپے کے بقایاجات کے باعث استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ وزیر صحت اور سیکریٹری مبینہ طور پر اس معاملے سے بخوبی واقف تھے۔ طبی برادری نے وزیراعلیٰ کے طرز پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کے اقدام کو پیشے کے تقدس کے لیے ایک دھچکا قرار دیا۔ اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے طبی برادری نے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حال ہی میں میو ہسپتال لاہور کے دورے کے دوران مریضوں کی جانب سے ادویہ کی قلت کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا، جب یہ بات سامنے آئی کہ ایم ایس پہلے ہی ادارے کے 3.5 ارب روپے کے بقایاجات کے باعث استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ وزیر صحت اور سیکریٹری مبینہ طور پر اس معاملے سے بخوبی واقف تھے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق طبی برادری نے وزیراعلیٰ کے طرز پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کے اقدام کو پیشے کے تقدس کے لیے ایک دھچکا قرار دیا۔ اس واقعے کو...
    لاہور میں ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور  ساتھی پر کارسواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیےفوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور اس کے ساتھی پر نامعلوم کارسواروں  نے شیراکوٹ کے علاقے میں فائرنگ کی. فائرنگ کے نتیجے میں سینے اور بازو پر فائر لگنے کے باعث شمیشیر بھٹی شدید زخمی ہوگیاجسے طبی اماد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شمشیر بھٹی کے ساتھی صغیر کے  سرپر گولی لگی، حکام کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے...
    پشاور/ لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے 16 مارچ تک بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس کے حوالے سے دونوں صوبوں کی پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی و میدانی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے، آئندہ ہفتے کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ای اے خیبر پختونخوا کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ 9 مارچ سے 16 مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار...
    چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء وٹو نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو برابر کے شہری کے طور پر تسلیم کیے بغیر ترقی کا خواب ادھورا رہے گا۔ تعلیم اور شعور ہی خواتین کو ان کے جائز حقوق کی پہچان دلا سکتا ہے۔ نصاب میں امہات المومنینؓ، صحابیاتؓ اور اہل بیتؑ کی مقدس خواتین کے سیرت و کردار کو شامل کیا جانا چاہیے تاکہ نوجوان نسل کو عملی زندگی میں ان کے کردار سے رہنمائی حاصل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے وائس آرگنائزیشن کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر’’ وقارِ نسواں و خاندانی استحکام‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے خواتین کے اقتصادی استحکام اور ویمن امپاورمنٹ سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک میں 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مارچ 2025ء ) مریم نواز حکومت کا "موٹرسائیکل لین" کا تجرباتی منصوبہ ناکام ہو گیا؟ صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ پر بنائی گئی "موٹرسائیکل لین" کی وجہ سے ٹریفک مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے، حادثات میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فیروزپور روڈ پر بائیک لین کا تجرباتی منصوبہ ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تین لین والی فیروزپور روڈ پر سبز نشانات کے ساتھ بائیک لین بنائی گئی تھی، لیکن سڑک پر تعمیر کردہ سخت ڈیوائیڈرز اور اینٹوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل اور حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ...
    ملک کے مختلف شہروں میں کل سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہواں کا یہ سلسلہ ملک میں 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے جبکہ 12...
    لاہور(اوصاف نیوز )محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی،سپاہ محمد پاکستان،جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی ،لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ اور ملت اسلامیہ پاکستان شامل ہیں۔ کالعدم تنظیموں میں خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن ،اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حامی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان رپبلکن آرمی شامل ہے۔ اسی طرح بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان،بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلم دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت ،مرکز سبیل...
    شہری یقینی بنائیں کہ امداد دہشت گردوں کے بجائے صحیح حقدار تک پہنچے، وزارت داخلہ شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اورعطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی،سپاہ محمد پاکستان،جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی،لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ اور ملت اسلامیہ پاکستان شامل ہیں۔کالعدم تنظیموں میں خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حامی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان رپبلکن...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز  نے لاہور میں طوفانی دورے کیے اور ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ لاہور کی ترقی کے میگا پراجیکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ لاہور کی ترقی کے تاریخی 'لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام' کے مختلف زونز کا اچانک دورہ کیا۔ مریم نواز نے مختلف زونز میں منصوبوں پر پیش رفت کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب کی طرح لاہور کے ہر علاقے کی مساوی ترقی اور معیار ایک جیسا یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے حکام سے گفتگو میں کہا کہ ایسا نظام بنانا چاہتی ہوں کہ یہ مسائل دوبارہ نظر نہ آئیں اور عوام کو نہ ستائیں۔ 'لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام' غریب، امیر اور متوسط پورے لاہور...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے طافونی دورے کر کے مختلف ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔ جمعے کے روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کی ترقی کے تاریخی ‘لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام’ کے مختلف زونز کا اچانک دورہ کر کے ترقیاتی کاموں کی پیشرف کا جائزہ لیا، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لاہور کے ہر علاقے کی مساوی ترقی ہوگی، تمام ترقیاتی منصوبوں کا معیار ایک جیسا یقینی بنائیں۔’ ایسا نظام بنانا چاہتی ہوں کہ مسائل...
     وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا بھل صفائی کرانے کا حکم، مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر سیوریج سسٹم بنانے کی ہدایت واسا لاہور میں مجموعی طور پر 780کلومیٹر ایک سے چھ فٹ قطرنئے پائپ بچھائے گا، پہلے مرحلے میں لاہور میں 450 کلو میٹر طویل سیوریج پائپ بچھائے جائیں گے لاہور ڈویلپمنٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کنٹریکٹ کا آغاز، نیسپاک ”انسپکٹر ایپ“ کے ذریعے پراجیکٹ کی انسپکشن کر سکے گا پہلے فیز میں لاہو رکے چھ زون کی تعمیرومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی، لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شفافیت سے 16ارب روپے کی بچت ڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام،رابطہ سڑکوں اورپختہ گلیوں،سٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی شامل دیہات میں...
    لاہور (ویب ڈیسک) بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے  جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور پنجاب میں سب سے پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور 20 ویں نمبر پر جبکہ ڈی سی تلہ گنگ کی کارکردگی سب سے ناقص نکلی۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں دوسرے، ڈی سی بہاولنگر تیسرے اور ڈی سی گجرات چوتھے نمبر پر آئے ہیں۔ڈی سی سرگودھا پانچویں نمبر پر، ڈی سی پاکپتن چھٹے، ڈی سی چنیوٹ ساتویں اور ڈی سی شیخوپورہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں، ڈی سی ڈیرہ غازی خان دسویں ، ڈی سی حافظ آباد گیارہویں اور ڈی سی نارووال بارہویں نمبر...
    خصوصی نشست سے مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان حیدر عباس، رکن مرکزی نظارت انوارعلوی اور سابق مرکزی جنرل سیکرٹری انجم ترمذی نے خطاب کیا اور شہید کی ملت تشیع پاکستان کیلئے مخلصانہ کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر نقوی نے مرقد منور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سفیرانقلاب، بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمدعلی نقویؒ کی 30ویں برسی کے موقع پر مزارِ شہید پر دعائے کمیل کی روح پرور نشست کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی نشست سے مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان حیدر عباس، رکن مرکزی نظارت انوارعلوی اور سابق مرکزی جنرل سیکرٹری انجم ترمذی نے خطاب کیا اور...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس کو منصوبے کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نہر کی بھل صفائی کا فوری حکم دیا اور سیوریج سسٹم کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق جدید بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ لاہور کی ترقی میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا پراجیکٹ کے تحت واسا لاہور 780 کلومیٹر طویل ایک سے چھ فٹ قطر کے نئے سیوریج پائپ بچھائے گا جس کا پہلا مرحلہ 450 کلومیٹر پائپ لائن کی تنصیب پر مشتمل ہوگا...
    —فائل فوٹو مظفر گڑھ میں جرائم کے خاتمے کے لیے ڈولفن اسکواڈز کا افتتاح کر دیا گیا۔ لاہور: ڈولفن اسکواڈ، پولیس کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 17 مزمان گرفتارعید الفطر کے موقع پر لاہور میں ڈولفن اسکواڈ اور... ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے ڈولفن اسکواڈز کا افتتاح کیا، یہ اسکواڈز سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں پیٹرولنگ کریں گے۔ڈی پی او مظفر گڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کا کہنا ہے کہ شہرمیں ڈولفن اسکواڈ کی تعیناتی سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
    لاہور: ہر سال رمضان المبارک کے دوران لاہور میں مختلف ادارے اور مخیر حضرات سحر و افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں لبرٹی مارکیٹ میں سردار درشن سنگھ کا افطار دسترخوان اپنی خاص پہچان بنا چکا ہے، جہاں عام شہریوں، مسافروں اور مزدور طبقے کے لیے روزانہ افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے۔ سرفراز احمد، جو اس افطاری میں شریک تھے، نے سکھ برادری کے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں مزید برکت دے۔ سردار درشن سنگھ کے اس نیک کام کی شہرت بیرون ملک بھی پہنچ چکی ہے۔ امریکا سے آئے سردار اندرپریت سنگھ نے ان کے انسان دوستی کے جذبے کی تعریف کی اور بتایا کہ ان کا ذکر امریکا، کینیڈا...
    لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان کر دیا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی اواو ثمین رانا نے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر محمود بھٹی کیساتھ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ کِٹ ڈیزائن کے مقابلے میں نوجوان ڈیزائنرز اور مداح کو مدعو کیا گیا ہے۔ عاطف رانا کے مطابق یہ صرف ڈیزائن کا مقابلہ نہیں بلکہ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے،...
    لاہور: پنجاب وائلڈلائف حکام نے لاہور سفاری زو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  سفاری زو کو 11 مارچ سے 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ضروری تعمیراتی کام، سالانہ مرمت اور دیکھ بھال مکمل کی جا سکے۔ ترجمان وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے مطابق سفاری زو کی بہتری کے لیے جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا تاکہ زو کو عید سے قبل دوبارہ عوام کے لیے کھولا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمت اور تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ زو میں موجود تمام جانوروں کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا جائے گا تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ سفاری...
    لاہور: بارشوں کا سلسلہ ختم ہوتے ہی لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ چند روز قبل ہونے والی بارشوں سے ایئر کوالٹی انڈیکس بھی کم ہوگیا، لاہور میں اوسطاً ایئر کوالٹی انڈیکس 175 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خشک موسم کے باعث دن کی نسبت رات ٹھنڈی ہونے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب میں آئندہ دو تین دن تک بارش کے امکانات نہیں بلکہ موسم خشک رہے گا۔
    لاہور: موٹر وے پر تیزرفتاری کا مظاہرہ کرنے پر پہلی ایف آئی درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔  ترجمان موٹر وے پولیس  سید عمران احمد کے مطابق تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کےقریب موٹروےایم-4 پر پیش آیا جہاں ایک گاڑی کو 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیرقانونی رفتار پر جاتے ہوئے پایا گیا۔  تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں غفلت اور تیز رفتارڈرائیونگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج  کرکے  ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔  ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔   
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ گورنر ہائوس لاہور میں دی جانے والے افطار ڈنر میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔  گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ناراض کارکنوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا میرا عزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کاکنان کے لئے اسی طرح افطار ڈنر کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گورنر پنجاب...
    لاہور: صدقے کے گوشت کی وجہ سے لاہور کی فضاؤں میں اڑان بھرتی خونخوار چیلوں کی وجہ سے نہ صرف اربن وائلڈ لائف متاثر ہو رہی ہے بلکہ یہ چیلیں حادثات کا سبب بھی بنتی ہیں۔ دوسری طرف رمضان المبارک میں صدقہ کے نام پر پرندے آزاد کروانے کے رحجان میں بھی تیزی آگئی ہے۔ دریائے راوی کے پلوں سمیت کینال روڈ ، ملتان روڈ اور شہر کے دیگر مقامات پر صدقے کا گوشت فروخت کرنے والے نظرآتے ہیں ،اس گوشت کو چیل گوشت بھی کہا جاتا ہے۔ یہ گوشت کھانے کے لیے بھوکی چیلوں اور کوؤں کے غول لاہور کی فضاؤں میں اڑان بھرتے نظر آتے ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے رکن اور سابق اعزازی گیم وارڈن...
    رمضان پیکج کے تحت رقم کی ادائیگی پر ایک ہزار بطور ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ڈی سی لاہور نے موبائل بینکنگ مالکان اور کمرشل بینگ مینجرز کو کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت مختلف بینکوں کے مالکان و نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس ہوا ۔ ڈی سی لاہور کو موبائل بینکنگ مالکان و کمرشل بینک مینجرز سے شہریوں کو رقم کی ادائیگی و ٹیکس کٹوتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ رقم کی ادائیگی کے وقت ایک ہزار روپے بطورِ ٹیکس کاٹنے پر ڈی سی لاہور نے اظہارِ ناراضگی کیا ۔ ڈی سی لاہورکا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کی تمام ادائیگیوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا ۔ شہری...
    علامتی تصویر۔ لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ ثنا کو شوہر وجاہت نے گھریلو جھگڑے پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وجاہت نے قتل کا الزام ڈھائی سالہ بچے پر لگایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر جب تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وجاہت سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
    لاہور میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، رمضان المبارک میں سرکاری نرخ ہوا ہوگئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب ہیں، سبزیوں پھلوں کے ساتھ ساتھ برائلر مرغی کی بھی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ مرغی کی سرکاری قیمت 595 روپے مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 700 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ خریدار کہتے ہیں انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔ رمضان المبارک آتے ہی ذخیرہ اندوز اور منافع خور سرگرم ہوگئے، سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑادیئے، من مانی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کی جارہی ہیں۔ لاہور میں مصنوعی مہنگائی عروج پر ہے، گراں فروش مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ لاہور میں مرغی کا سرکاری...
    تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 12پروازیں منسوخ اور4 تاخیر کا شکارہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 110،کراچی سے دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 408 چار گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی...
    سعید احمد: فلائی جناح نے اپنے بین الاقوامی روٹس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے لاہور سے بحرین کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔  28 مارچ سے لاہور سے بحرین کے لیے پروازوں کا آغاز متوقع ہے۔فلائی جناح کی طرف سے لاہور سے بحرین کے لیے کرایہ 87,999 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے بحرین کی پروازیں بدھ اور جمعہ کے روز آپریٹ کی جائیں گی جبکہ بحرین سے لاہور کی پروازیں جمعرات اور ہفتے کو آپریٹ ہوں گی۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت اس کے علاوہ فلائی جناح لاہور سے مسقط کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔...
    لاہور ہائی کورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب لاہور ہائی کورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ ایڈیشنل جج کا حلف اٹھانے والوں میں راجا غضنفر علی خان، تنویراحمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان شامل ہیں۔ تقریب میں سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان اورجسٹس علی باقر نجفی موجود تھے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سید شہباز علی رضوی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے دیگرججز بھی موجود تھے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لاہور میں آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے مکمل ٹکٹس نہ بک سکے۔ اس میچ کے لیے ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیمی فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ عمران خان، فضل محمود انکلوژرز کے881 جبکہ رمیز راجہ اور سعید انور انکلوژرز کے 1232 ٹکٹس دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں اے ایچ کاردار اور جاوید میانداد انکلوژرز کے 556 اور سرفراز نواز انکلوژر کے451 ٹکٹ دستیاب ہیں۔ دوسری جانب عبدالقادر، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز سولڈ آؤٹ ہیں، سعید احمد، ماجد خان، انضمام، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، وسیم اکرم گیلریز بھی سولڈ آؤٹ ہیں۔
    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے ولا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں اور کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھیں گے۔ دوسری جانب دیگر کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی کل لاہور پہنچیں گے۔
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں آج آخری مقابلہ ہوگا، دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم دبئی میں بھارت سے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط اور لاہور کی بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر بڑے اسکورز کی توقع ہوگی، کیویز کے پاس مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل کی صورت میں 2 اسپنرز موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا ایک اسپنر کیشو مہاراج پر انحصار کرے گا۔ جنوبی افریقا کے تجربہ کار بیٹر ڈیوڈ ملر کے لیے یہ ممکنہ طور پر آخری بڑا ایونٹ ہو سکتا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا کردار فیصلہ کن...