لاہور میں ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور  ساتھی پر کارسواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیےفوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور اس کے ساتھی پر نامعلوم کارسواروں  نے شیراکوٹ کے علاقے میں فائرنگ کی.

فائرنگ کے نتیجے میں سینے اور بازو پر فائر لگنے کے باعث شمیشیر بھٹی شدید زخمی ہوگیاجسے طبی اماد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ شمشیر بھٹی کے ساتھی صغیر کے  سرپر گولی لگی، حکام کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ملزمان کے خلاف  مقدمہ درج کر کے تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شمشیر بھٹی

پڑھیں:

بہاولپور: پرانی دشمنی پر فائرنگ، باپ جاں بحق، 2 بیٹے زخمی

---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے شہر بہاولپور میں واقع بستی کچولیاں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ 2 بیٹے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق باپ کی لاش اور زخمی بیٹوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ عباس نگر میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ؛ ملزم نے سکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ کردیا
  • معروف ٹک ٹاکر پر کار سواروں کی فائرنگ ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
  • ٹورنٹو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی، ملزمان فرار
  • کوئٹہ و نواحی علاقوں میں گیس لیکج کے باعث حادثات کی تعداد میں شدید اضافہ
  • مردان؛ فریقین میں فائرنگ سے 3بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
  • راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی، ملزم ہلاک
  • لاہور؛ شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
  • بہاولپور: پرانی دشمنی پر فائرنگ، باپ جاں بحق، 2 بیٹے زخمی
  • کراچی: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق