پنجاب میں آج موسم ابر آلود، چند علاقوں میں بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی اور گجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی تاہم بارش کے امکانات کم ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 13 مارچ کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ 14 اور 15 مارچ کو صوبے بھر میں بارش کا امکان ہے دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بھی 9 سے 16 مارچ کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے گزشتہ روز لاہور میں موسم خشک رہا اور آج بھی بارش کے واضح امکانات نظر نہیں آ رہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک کے مختلف شہروں میں کل سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
ملک کے مختلف شہروں میں کل سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہواں کا یہ سلسلہ ملک میں 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اور بارشوں کے باعث اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا ماہی گیر، سیاح اور مسافر محتاط رہیں اور کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔