2025-04-17@21:27:29 GMT
تلاش کی گنتی: 2342

«ذیابیطس کے مریضوں کو»:

(نئی خبر)
    سیول :جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کے کیس میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ آئینی عدالت کے 8 ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ یون سیوک یول نے آئین اور قانون کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ۔عدالت نے یون سیوک یول کے عہدے سے معزولی کا اعلان کیا۔   یون سیوک یول 2017 میں پارک گن ہائے کے مواخذے کے بعد عہدے سے معزول ہونے والے دوسرے جنوبی کوریائی صدر بن گئے ہیں۔ جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے ججوں نے اس دن اعلان کیا کہ یون سیوک یول کا ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان ایمرجنسی ایکٹ کی خلاف ورزی اور ہنگامی حالت کے تحت فوجیوں کو...
    نیٹ فلکس سیریز ’اسکوئیڈ گیم‘ میں پلیئر 001 کے کردار سے شہرت پانے والے جنوبی کوریائی اداکار او یونگ سو کو جنسی زیادتی کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 80 سالہ اداکار پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک خاتون کے ساتھ دو مواقع پر نازیبا حرکتوں کا ارتکاب کیا، جبکہ وہ اپیل ٹرائل کے دوران بھی اپنی بے گناہی پر قائم رہے۔ 3 اپریل کو پیش ہونے والے حتمی دلائل میں پراسیکیوشن نے او یونگ سو کو تھیٹر کے ایک تجربہ کار اداکار کے طور پر پیش کیا جس نے ’’تھیٹر ٹروپ کے ایک کمزور رکن کے ساتھ جنسی ہراسانی کی‘‘۔ کوریائی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون واقعات...
    سیئول: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے پر صدر یون سک یول کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، عدالت کے 8 ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے صدر کے مواخذے کی توثیق کر دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مارشل لا کا اعلان اور پارلیمنٹ میں فوج بھیجنا آئین کی کھلی خلاف ورزی تھی، اور یہ اقدام جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ تھا۔ عدالت کے مطابق، صدر نے فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، جو کہ آئینی عہدے کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ یون سک یول نے 3 دسمبر 2024 کو مختصر مارشل لا نافذ کیا تھا، جس پر اپوزیشن...
    جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے مارشل لا کے نفاذ پر مواخذے کی توثیق کرتے ہوئے صدر یون سک یول کو برطرف کر دیا، گزشتہ سال مارشل لا کے نفاذ نے ملک میں دہائیوں کے بدترین سیاسی بحران کو جنم دیا تھا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مہینوں کے سیاسی خلفشار کے خاتمے کا سبب بنے گا، جس نے ایشیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت میں شرح نمو کو سست رو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ سے نمٹنے کی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔ ملک کے آئین کے مطابق یون سک یوول کی برطرفی کے بعد 60 دن کے اندر اندر صدارتی انتخابات کروانا ضروری ہے۔ وزیر اعظم ہان ڈک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ اور انتہائی دائیں بازو کی رہنما لارا لومر کے درمیان ملاقات کے بعد قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کے تقریباً چھ ارکان کو برطرف کر دیا گیا، جبکہ دیگر کو دوسری ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، این ایس سی کے جن سینیئر اہلکاروں کو برطرف کیا گیا، ان میں ٹیکنالوجی اور قومی سلامتی کی نگرانی کرنے والے ایک سینیئر ڈائریکٹر ڈیوڈ فیتھ اور انٹیلی جنس معاملات کی نگرانی کرنے والے ایک سینیئر ڈائریکٹر برائن والش شامل ہیں۔ برطرفی کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔ امریکہ: سازشی نظریات پھیلانے والے الیکس جونز کو لاکھوں ڈالر کا جرمانہ...
    غیرت  کے نام پر سفاکیت کے نئے واقعے نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔ میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا...
    ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو  پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں تعینات سابق پاکستانی مندوب اور سفارتکار ملیحہ لودھی کا کہنا ہے پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، امریکی ٹیرف سے دنیا میں تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔اس معاملے پرگفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید ٹیرف بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات امریکہ میں مہنگی ہو جائیں گی۔ٹرمپ نے...
    پی ٹی آئی سمیت حکومت مخالف جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ عید کے بعد ان کا ایک مشترکہ گرینڈ الائنس سامنے آ جائے گاجو ایک بڑی سیاسی تحریک کا نقطہ آغاز بھی ہوگا۔پی ٹی آئی کے کچھ سیاسی رہنما اس نقطہ پر اتفاق کرتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی مختلف ریاستی اور حکومتی جبر و پابندیوں کی وجہ سے سیاسی طور پر تن تنہا کوئی بڑی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور اسے دیگر جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا۔ پی ٹی آئی نے سیاسی سرگرمیاں کرنے کی کوشش کی تو انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر ہم...
    عدالتی حکم نامے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 2019 میں فیس متعین کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین ایکٹ میں ترمیم کے عمل کو تیز کریں جبکہ فریقین ایک ماہ میں ترمیم کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پرائیوٹ لیبارٹریز، کلینکس اور اسپتالوں کی فیس متعین کرنے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ایک مہینے میں ایکٹ میں ترمیم کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 2019 میں فیس متعین کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین ایکٹ میں ترمیم کے عمل کو تیز کریں جبکہ فریقین...
    معروف اداکارہ کرینہ کپور اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش کے بعد گھبراہٹ کا شکار ہوگئی تھیں۔ کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہونی والی پیچیدگیوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا وزن 25 کلو بڑھ گیا تھا۔ کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ویسے تو میں اپنی شکل و صورت اور جسمانی ہیئت پر ہمیشہ پُراعتماد رہی ہوں لیکن جہانگیر کی پیدائش پر بڑھنے والے وزن کے باعث گھبرا گئی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ بچپن سے میں ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت میں مبتلا رہی ہوں اور ہر وقت ہاتھ میں چپس کا پیکٹ رہا کرتا تھا۔ کرینہ کپور نے کہا کہ ظاہر ہے پھر وزن بھی بڑھنا تھا...
    بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ 6 اپریل کو صبح 9 بجے ہم کوئٹہ کی جانب اپنے مارچ کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے اس بات اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ 6 اپریل کو صبح 9 بجے ہم کوئٹہ کی جانب اپنے مارچ کا آغاز کریں گے۔ ہم نے اس نااہل اور جعلی حکومت کو بارہا سمجھانے کی کوشش کی، مگر انہوں نے ہماری بات سننا تو دور، تسلیم کرنا بھی گوارا نہ کیا۔ اب ہماری آواز کوئٹہ کی گلیوں میں گونجے گی۔ ہمارا مارچ پُرامن ہے،… — Akhtar Mengal (@sakhtarmengal)...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں۔ جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کریں گے ان کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ عید کے موقع پر شہریوں کو تھیٹرز مالکان اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔ وفاقی وزیر نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز چلانے کی اجازت نہیں۔ پنجاب...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) بجلی کے نئے نرخوں میں کمی کے بعد بجلی کے بلوں کا حساب کرنے کا طریقہ جانئے۔ بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 59 پیسے کی کمی کے بعد پاکستانی بجلی صارفین کو اہم ریلیف دیا گیا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے نظام کی بڑی تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے، اور اس سے لاکھوں صارفین کو خاطر خواہ بچت ہونے کی امید ہے۔ بجلی کے نرخوں میں نئی ​​کمی متوقع ہے کہ آنے والے موسم گرما کے دوران ہزاروں لوگوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو کمی کی منظوری کے لیے قائل کرنا...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکار کو ملزمان کے تعاقب کے دوران دکان میں چھپنے پر معطل کردیا گیا جبکہ محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی، ویڈیو میں گودام کے باہر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ کراچی: اہم ادارے کے افسران سمیت عام شہریوں کو اغواء کرنیوالے جعلی پولیس اہلکار گرفتار ملزمان میں سے ایک خود کو پولیس افسر دوسرا پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔ واقعہ 31 مارچ کو کورنگی صنعتی ایریا میں پیش آیا جہاں دو ملزمان کا...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا، جبکہ عزیر علی کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فروہ بتول کی بطور اے سی شالیمار تعیناتی کی گئی، اور اے سی شالیمار نیہل حفیظ کا انڈسٹریل ایریا میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر نذیر اسسٹنٹ کمشنر صدر جبکہ فہد شبیر کی بطور اے سی رورل تعیناتی ہوئی ہے۔ محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کیا گیا ہے۔
      وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا، جبکہ عزیر علی کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فروہ بتول کی بطور اے سی شالیمار تعیناتی کی گئی، اور اے سی شالیمار نیہل حفیظ کا انڈسٹریل ایریا میں تبادلہ کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر نذیر اسسٹنٹ کمشنر صدر جبکہ فہد شبیر کی بطور اے سی رورل تعیناتی ہوئی ہے۔ محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کیا گیا ۔ Post Views: 1
    کراچی (نیوز ڈیسک) تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، شمالی وزیرستان میں نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل اور گیس دریافت ہوئی، سپنوام شمالی وزیرستان میں ہنگو فارمیشن میں واقع ہے۔ ترجمان ماڑی انرجیز کا کہنا ہے تئیس اعشاریہ آٹھ ،پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور ایک سو بائیس بیرل یومیہ تیل دریافت ہوا تاہم سپنوام سے تیل وگیس کی مزید دریافت کے لئے کام جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرستان بلاک میں ماڑی، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم کام کررہی ہیں، آپریشنز میں تعاون...
      نیاز اللہ نیازی(فائل فوٹو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے حکم کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔  انھوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 11 بجے جیل پہنچے، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔نیاز اللّٰہ نیازی نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ کو رہنماؤں کی فہرست بھی بھیجی گئی ہے۔
    موٹروے پولیس کی عید کے موقع پر بھرپور کارروائیاں، زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو لاکھوں روپے واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی مہم جاری ہے، جس کے تحت زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اب تک 60 لاکھ 76 ہزار 866 روپے زائد کرائے کی مد میں وصول کیے گئے تھے، جو مسافروں کو واپس کروا دیے گئے ہیں۔اسی دوران 3 کروڑ 7 لاکھ 31 ہزار 400 روپے مالیت کے جرمانے اوورلوڈ مسافر گاڑیوں پر عائد کیے گئے ہیں۔آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کا کہنا...
    بھارت کی نریندر مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں وقف املاک یعنی مسلمانوں کے مذہبی، تعلیمی اور خیراتی استعمال کے لیے مختص اراضی اور اثاثوں کے انتظام میں ردوبدل کی کوشش کی گئی ہے۔ مجوزہ تبدیلیوں نے حزب اختلاف کے رہنماؤں اور مسلم گروپوں میں تشویش کو جنم دیا ہے، انہیں خدشہ ہے کہ اس سے مسلمانوں کے املاک پر حقوق کمزور ہو سکتے ہیں۔ وقف (ترمیمی) بل، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے پیش کیا ہے، مرکزی وقف کونسل اور ریاستی وقف بورڈ میں غیر مسلم نمائندوں کو شامل کرنے کی راہ کھولتا ہے۔ یہ حکومت کو متنازعہ وقف املاک کی ملکیت کا تعین کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔...
    نوبیل انسٹیٹیوٹ نے عمران خان کی نامزدگی کے دعویٰ کو سیاسی چال قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اوسلو: نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نوبیل انعام کیلئے نامزدگی کی خبروں کو سیاسی چال قرار دے دیا۔ نوبیل انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے ناروے کے معروف اخبار میں مضمون لکھا جس میں انہوں نے نامزدگی کے دعویٰ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ہارپ ویکن کا کہنا تھا کہ نامزدگی کے باضابطہ اعلان سے پہلے اس کا چرچا کر کے ناروے میں بسنے والے پاکستانی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سیاسی رہنما کی نوبیل انعام کیلئے نامزدگی...
    چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔ یہ عالمی فورم سیئول (جنوبی کوریا) میں قائم ہے دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ یہ اہم فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورۂ کوالالمپور، ملائشیا کے دوران کیا گیا۔ ورلڈ سمٹ 2025 کے دوران، جو یونیورسل پیس فیڈریشن (UPF) کے زیرِ اہتمام سیئول میں منعقد ہوگی۔ اس سربراہی اجلاس میں 150 ممالک کے 500 مندوبین اور 45 پارلیمانی اسپیکرز شرکت کریں گے۔...
    اوسلو: نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی کی خبروں کو سیاسی چال قرار دے دیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ناروے میں مقیم پاکستانی ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے کیا گیا۔ نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر، کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے ناروے کے ایک معروف اخبار میں مضمون لکھا، جس میں انہوں نے نامزدگی کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ہارپ ویکن کا کہنا تھا کہ نامزدگی کے باضابطہ اعلان سے پہلے اس کا چرچا کر کے ناروے میں بسنے والے پاکستانی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے سابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کل پیپلز پارٹی کے بانی کی چھیالیسویں برسی ہے، چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔ پیپلز پارٹی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی، ملک بھر سے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد کے شریک ہونے کی توقع ہے۔ صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، ذاتی معالج
    پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے قائل کرنے نہیں گیا تھا، حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابلِ مذمت ہے۔ مزید پڑھیں: عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے نیم رضامند، علی امین گنڈاپور کو بات آگے بڑھانے کا سگنل شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی...
    امریکی حکومت نے نارتھ کیرولائینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے دو سعودی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے۔ سعودی طالب علم صالح الجوراد سمیت دو طلبہ ملک چھوڑنے پر مجبور، نارتھ کیرولائینا اسٹیٹ یونیورسٹی نے امریکی حکومت سے ویزا منسوخی پر وضاحت کا مطالبہ کردیا۔ نارتھ کیرولائینا اسٹیٹ یونیورسٹی نے طلبہ کی معاونت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلبہ اپنی تعلیم بیرون ملک آن لائن سے مکمل کر سکیں گے۔ Post Views: 1
    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے دو سینئر مشیروں کو قطر کے ساتھ مبینہ غیر قانونی تعلقات کے الزام میں گرفتار کر کے تین روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اس کیس کو میڈیا میں "قطر گیٹ" کے نام سے جانا جا رہا ہے، جس نے اسرائیل کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے "سی این این" کے مطابق، نیتن یاہو نے اس معاملے میں گواہی دی اور تحقیقات کو "سیاسی انتقام" قرار دیا۔ گرفتار ہونے والے مشیر جوناتھن یوریچ اور ایلی فیلڈ اسٹائن پر الزام ہے کہ انہوں نے قطری حکومت کے ساتھ غیر قانونی روابط قائم کیے۔ گرفتاریوں کے بعد اسرائیل میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے، جہاں حکومت پہلے ہی...
    انہوں نے فرقہ وارانہ بھائی چارے پر یقین رکھنے والے ہندوئوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کے لیے لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت حکومت کی جانب سے لوک سبھا میں پیش کیے گئے وقف (ترمیمی) بل 2024ء پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مجھے بی جے پی سے کوئی امید نہیں لیکن سیکولر ہندوئوں سے بہت امیدیں ہیں، انہیں آگے آنا چاہیے کیونکہ بھارت کو آئین کے مطابق چلانے...
    انہوں نے فرقہ وارانہ بھائی چارے پر یقین رکھنے والے ہندوئوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کے لیے لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت حکومت کی جانب سے لوک سبھا میں پیش کیے گئے وقف (ترمیمی) بل 2024ء پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مجھے بی جے پی سے کوئی امید نہیں لیکن سیکولر ہندوئوں سے بہت امیدیں ہیں، انہیں آگے آنا چاہیے کیونکہ بھارت کو آئین کے مطابق چلانے...
    لاہور+شیخو پورہ (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں۔ جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کریں گے ان کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ عید کے موقع پر شہریوں کو تھیٹرز مالکان اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔ وفاقی وزیر نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز...
    بی این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گرفتار خواتین کی رہائی تک بی این پی کا دھرنا اور مارچ جاری رہے گا، مظاہرین آج مستونگ شہر سے لکپاس تک مارچ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی وفد اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد لکپاس پہنچا، وفد میں صوبائی وزیر ظہور بلیدی و دیگر شامل تھے، حکومتی وفد کی جانب سے سردار اختر مینگل سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی گئی۔ بی این پی راہنما کے مطابق مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اور پھر حکومتی وفد مذاکرات ناکام ہونے پر واپس کوئٹہ...
    بلوچستان نیشنل پارٹی۔مینگل (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے کوئٹہ لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔مستونگ میں اختر مینگل نے کہا کہ حکومت کودی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، دھرنے کے شرکاء کل کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ دوسری جانب بی این پی قافلے کو کوئٹہ میں داخلے سے روکنے کیلئے انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں، قومی شاہراہ لکپاس اور دشت میں مختلف مقامات پر خندقین کھودی جارہی ہیں جبکہ مستونگ اور مختلف مقامات کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جارہا ہے۔
    شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے دادر ویسٹ میں واقع اپنا 2000 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ فروخت کر دیا۔ شاہ رخ خان کا خاندان پہلے اپنے معروف زمانہ گھر منت سے نسبتاً چھوٹے اپارٹمنٹ میں شفت ہوچکا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان اپنے گھر منت جس کا رقبہ 27 ہزار مربع فٹ ہے میں مزید توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ تعمیراتی کام دو سال میں مکمل ہوگا۔ اس دوران اچانک گوری خان نے بھی اپنا ایک اپارٹمنٹ 11 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپوں میں فروخت کردیا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ رقم بھی منت کی تعمیراتی کاموں میں خرچ کی جائے گی جس میں گوری خان انقلابی تبدیلیاں کرنا چاہتی ہیں۔ تاحال اپنا اپارٹمنٹ فروخت کرنے کے...
    اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں عالمی مصالحت کار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ایران کو واضح دھمکیوں کے بعد مسلم دنیا کی جانب سے فوری طور پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے امریکہ کے سامنے مسلم دنیا کا احتجاج ریکارڈ نہ کرانا ایک مجرمانہ غفلت ہے، اس طرز عمل سے او آئی سی کے قیام کا مقصد ختم ہو جائیگا اور مسلم دنیا کا شیرازہ بکھر جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مصالحتکار اور ممتاز تجزیہ کار فیصل محمد نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو کھلے عام حملے کی دھمکیاں دینا امن پسند دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اگر بڑی طاقتیں اس طرح کا رویہ اپنائیں گی...
    نوشہرہ: نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے  خواجہ سرا پر فائرنگ کردی۔  خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس جا رہا تھا کہ راستے میں کاہی نظامپور کے قریب اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد لاش کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل  کیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔  مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
    لاہور میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز پاراچنار کے عوام کو ریلیف دلوانے میں ناکام رہیں، پاراچنار سے تعلق رکھنے والے چار ہزار سے زائد طلبا و طالبات عید پر اپنے آبائی گھروں کو نہیں جا سکے، بیت المقدس کی آزادی، دہشتگردی کے خاتمے، فوج اور پولیس کے شہید جوانوں کیلئے دعائے بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں پہلی نماز عیدالفطر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پڑھائی۔ انہوں خطبہ عیدالفطر میں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے پر نمازیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ غریبوں اور...
    ---فائل فوٹو  مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بار بار یاد دہانی کے باوجود صوبے کو اس کا حق نہیں دیا جارہا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف دہشت گردی کا سامنا ہے تو دوسری طرف صوبے کے فنڈز روک دیے گئے ہیں، دہشت گردی صرف ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو کے پی کو معاشی طور پر مضبوط کرے، پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جَلد ادا کرے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کو نہیں دیے...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے خیبر پختونخوا ہ کے بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کردیا،علی امین گنڈاپور نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا،وزیراعظم کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل (2)161 میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنی ہے۔ صوبوں کو ملنے والی اس رقم کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی...
    تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے۔ ایران کے مطابق ٹرمپ کے بیانات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے خط میں خبردار کیا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے جوہری معاہدے پر واشنگٹن کے ساتھ بات نہ کی تو اسے بمباری اور مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کے ان بیانات پر ایران...
    سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی بھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک فتنہ جسے محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اپنے آبائی حلقے سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی بھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے...
    بلوچستان کے مسائل پر سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پرسپریم کورٹ بار کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے بلوچستان کے مسائل کے مستقل حل سے متعلق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک سے ملاقات کی اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق صدر بار میاں رؤف عطا اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات میں سینیٹر میرکبیر محمد شاہی بھی موجود تھے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ملاقات بلوچستان میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام قومی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تناظر اور...
    وزیراعلی کے پی نے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایا جات کی ادائیگیوں کے لیے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق آرٹیکل161ٹومیں پن بجلی کےخالص منافع کا معاملہ واضح ہے، پن بجلی گھروں سےحاصل منافع متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل (2) 161 میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، پن بجلی...
    بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کی ترجمان جو فنگ لیئن نے کہا ہےکہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ مشقیں اور تربیت لائی چھنگ ڈہ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر علیحدگی کی کوششوں پر مبنی اشتعال انگیزی کے لئے سخت سزا ہے، یہ تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کے لئے ایک سخت انتباہ ہے جو جان بوجھ کر آبنائے تائیوان میں امن کو نقصان پہنچا رہی ہیں، اور یہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے ایک ضروری قدم ہے۔ہم تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے اور قومی وحدت کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں، اور ہم کسی بھی شخص یا کسی بھی...
    پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹانک کے علاقے اماخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان تین افراد کو قتل کرکے موقع واردات سے فرار ہوگئے۔
    پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں پہاڈی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مری آباد کے پہاڑی سلسلے میں عید الفطر کے پہلے دن نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ واقعہ کی اطلاع اہل علاقہ نے دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب ایک زخمی کے بھائی...
    پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، خدا نے اس خطے کو تراشے ہوئے سنگ لاخ پہاڑوں، بل کھاتی گھاٹیوں، شیشم سے بہتے چشموں، جھرنوں اور جھیلوں، چندن سے ساحلوں، آسمان سے سمندر اور خوبصورت جنگلات سے کچھ اس طرح نوازا ہے کہ یوں گمان ہوتا ہے جیسے فطرت نے سارا حسن بلوچستان کے حصے میں ڈال دیا ہو۔ موسم بہار میں سیاحوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کرتی ہے، موقع ہو عید کا اور تعطیلات ہوں تو صوبے میں کون کون سے مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں عید پر سیر کے لیے گلگت بلتستان کے 5 بہترین مقامات...
    وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر میانمار کے وزیراعظم سے تعزیت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلہ متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کےلیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کےلیے تیار ہے۔ محمد یونس سے پاکستان اور بنگلادیش دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر مملکت صدر زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف سمیت اہم...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، منگل کو فیملی اور وکلاء کی ملاقات طے...
    عمران خان: فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔ عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکےبانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں...
    سیئول: چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے تجارت کا تیرہواں اجلاس جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقد ہوا۔ پیر کے روز چین کی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ، جنوبی کوریا کے صنعت، تجارت اور توانائی کے وزیر اینڈریو کوم، اور جاپان کی معیشت، تجارت اور صنعت کے وزیر یوکو کامییا نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔چینی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ نے کہا کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو خطے اور عالمی سطح پر اہم معیشتوں کے طور پر آزاد تجارت اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنا چاہیے، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے، اور علاقائی معاشی یکجہتی کو مسلسل فروغ دینا چاہیے تاکہ عالمی معیشت کی خوشحالی کو مضبوط تحریک دی جا...
    بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والے کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کے معاملے نے ایک نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔ کنسرٹ منتظمین نے گلوکارہ کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اصل میں انہیں کنسرٹ کی وجہ سے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ منتظمین کے مطابق، نیہا ککڑ نے کنسرٹ میں تین گھنٹے تاخیر سے پہنچ کر حاضرین کو ناراض کیا اور بعد میں سوشل میڈیا پر ان پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام لگایا۔ نیہا نے الزام لگایا تھا تکہ منتظمین ان کے پیسے لے کر فرار ہو گئے۔ لیکن منتظمین نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام ثبوتوں...
     وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، خوشیاں ہمیشہ بانٹنے سے ہی بڑھتی ہیں، عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت عید کے موقع پر ہر طرح سے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام سکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں، اللہ تعالیٰ...
    جنوبی کوریا کے وزیر صنعت آہان ڈک گن نے کہا کہ اب ضروری ہو گیا ہے کہ علاقائی تعاون کو بڑھانے کے فریم ورک پر کام کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی جانب سے ایشین آٹو انڈسٹری پر سخت محصولات کے معاملے پر چین، جنوبی کوریا اور جاپان نے باہمی آزادانہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایشین آٹو انڈسٹری جیسے گاڑیوں، ٹرک اور آٹو پارٹس پر سخت محصولات عائد کیے جانے کے معاملے پر چین، جنوبی کوریا اور جاپان نے علاقائی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تینوں ممالک کے وزرائے تجارت نے ایک جامع سہ فریقی تجارتی معاہدے کے...
    کراچی: پاکستانی اداکارہ غنا علی کے شوبز چھوڑنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ 28 مارچ کو غنا علی کے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اسلام اور خدا کے احکامات کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔ اس اسٹوری کے وائرل ہوتے ہی مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ بعدازاں، اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں وضاحت دی کہ یہ محض ایک مذاق تھا جو ان کے بھائی نے کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ “میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ پوسٹ میرے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی، براہ کرم اسے سنجیدہ نہ لیا...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کو وسعت دینے اور سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بحالی امن کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال پر کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا‘اجلاس میں عید پلان‘ سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا‘وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکام کو بحالی امن کے لیے ٹھوس ہدایات اور اقدامات کو مؤثر بنانے کا حکم دیا۔ Post Views:...
     ویب ڈیسک:صدر مملکت اور وزیر اعظم کی جانب سے پوری قوم کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے پوری قوم اور عالم اسلام کو عید کی مبار کباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے، عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارا ملک ایک مضبوط اور خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے، عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کو عید الفطر  پر یاد رکھیں انکے خاندانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں ۔اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جبکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو  اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت  پر عطا کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ  عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے اور ہمیں چاہیے کہ زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کینالز کے معاملےپر فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کیا کرنا چاہیے ۔۔؟ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بول پڑے۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔  "جنگ " کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلز پارٹی اور فیڈریشن پر حملے ہو رہے...
    لاہور: رائیونڈ چوکی جیابگا کے قریب خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے خاوند نے چھریاں مار کر قتل کیا جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ واقع کے بعد ڈولفن پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم غفار موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ مقتولہ کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
    اسلام آباد: راولپنڈی میں ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔   پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقے محلہ بابو گلاب میں فائرنگ کے واقعے میں 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ عادل محمود نے بتایا کہ وہ رائل گڈز اڈے پر 26 سال سے کام کر رہا ہے، جہاں تین ماہ سے مامون بھی ملازمت کر رہا تھا۔ مامون کو اڈہ مالکان نے لوگوں سے آئے دن جھگڑوں اور نامناسب رویے کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل ملازمت سے نکال دیا۔  28 مارچ کو ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ مامون نے آ کر دھمکیاں دیں کہ "تم نے مجھے ملازمت سے...
    ممبئی :بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والے کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کے معاملے نے ایک نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔ کنسرٹ منتظمین نے گلوکارہ کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اصل میں انہیں کنسرٹ کی وجہ سے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ منتظمین کے مطابق، نیہا ککڑ نے کنسرٹ میں تین گھنٹے تاخیر سے پہنچ کر حاضرین کو ناراض کیا اور بعد میں سوشل میڈیا پر ان پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام لگایا۔ نیہا نے الزام لگایا تھا تکہ منتظمین ان کے پیسے لے کر فرار ہو گئے۔ لیکن منتظمین نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام...
    شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی ہے۔ شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی۔ یہ کابینہ اس بات کا سنگ میل سمجھی جا رہی ہے کہ یہ اسد خاندان کی دہائیوں پر محیط حکمرانی کے خاتمے اور شام کے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔ نئی حکومت جو کہ سنی اسلام پسندوں کی قیادت میں ہے مغرب اور عرب ممالک کی جانب سے ملک کی مختلف نسلی اور مذہبی برادریوں کی شمولیت پر زور دینے کے دباؤ میں رہی ہے۔ یہ دباؤ اس...
    کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ دیا گیا۔ برصغیر پاک و ہند میں حسن عباس کا نام اسٹینڈ اپ کامیڈی میں سرفہرست ہے۔ وہ گزشتہ 40 سال سے فن موسیقی، کامیڈی، اسٹیج، ٹی وی، فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ کامیڈین نے اپنے فنی سفر کے دوران موسیقی کے نامور اساتذہ کرام استاد نصرت فتح علی خان اور استاد غلام عباس کی باقاعدہ شاگردی کی اور برصغیر کے نامور غزل گو استاد غلام علی، استاد مہر علی اور استاد شیر علی قوال، نامور کامیڈین مرحوم امان اللہ خان اور سہیل احمد کی صحبت میں طویل وقت گزارا۔ اپنے ان اساتذہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حسن عباس نے فن...
    صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئرمین اور عاقب عالم کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ مینارٹی ایڈوائزری کونسل 38 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں سکھ، مسلم، ہندو اور خواتین ممبران کی نمائندگی موجود ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئرمین اور عاقب عالم کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ مینارٹی ایڈوائزری کونسل 38 ارکان...
    مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹیگیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں کیا گیا۔اسپیشل پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہماری گائیڈلائنز کے مطابق دیگر اداروں، خاص کر ایف آئی اے نے کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم ارمغان کا اعترافی بیان قانون...
    اسلام آباد/کوئٹہ:قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمدکے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے کوئیٹہ میں ان کے مرکزی مدرسہ میں گئے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی عظیم علمی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی رحلت ملت اسلامیہ اور بالخصوص بلوچستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ قائمقام چیئرمین سینٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ سیدال خان نے سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنما وطن...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، سردار اختر مینگل کی جماعت کے 2 رہنما انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے اور مذاکرات کا سیشن ہوا۔ترجمان نے کہا کہ اتفاقِ رائے ہوا تھا...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت سندھ کی جانب سے 3 کروڑ روپے کا چیک سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری اور سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انڈر-23 اسکواش چیمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا بھر کے کھلاڑی کراچی آئیں گے، جو نہ صرف کھیلوں کی ترقی میں معاون ہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرے گا۔ انہوں...
    امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز نیو یارک کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔امریکی اخبار کے مطابق نیو یارک کی عدالت کے فیصلے کے تحت وائس آف امریکا کے 1200 سے زائد صحافیوں اور ملازمین کی نوکریاں بحال ہو گئی ہیں۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جج نے حکومت کو وائس آف امریکا کو تحلیل کرنے یا اس کے عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا ہے تاہم جج نے وائس آف امریکا کی بحالی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف سابق چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کے معروف کوچ رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ لیں گے، انہوں نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرلی تھی۔ رسل ڈومینگو جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈکوچ بھی رہ چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10، ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی لاہور قلندرز کے نومنتخب ہیڈکوچ رسل ڈومینگو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ  میں جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں۔ اس موقع پر فرنچائز کے سی ای او...
    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی جس میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔ نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ دنوں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں منظور کی گئیں۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ٹیکساس اسمبلی کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے قرارداد منظور کرنے کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے قراردادوں کی منظوری ریاستی سطح پر پاک امریکا تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ...
    قیصر کھوکھر: محکمہ لائیو سٹاک نے کسانوں کو لمپی سکن ڈیزیز سے متعلق الرٹ کرتے ہوئے سندھ کے بارڈر پر خصوصی چیکنگ شروع کر دی ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔  محکمہ لائیو سٹاک نے عوامی آگاہی فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ کسانوں کو اس بیماری کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہوں اور وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ ویٹرنری ہسپتالوں میں بھی خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی مشتبہ کیس کو فوراً علاج فراہم کیا جا سکے۔ سندھ میں بیماری کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ لائیو سٹاک نے پنجاب میں حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے روکا جا...
    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ قیادت کے دور میں عمران خان کو حکومت جتنی دیر اندر رکھ سکی وہ رکھے گی کیونکہ عدالتوں کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کروایا جا سکتا۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں فواد چوہدری نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کا زمہ دار شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا کو قرار دیا جنہوں نے عمران خان کو 23 موجودہ ارکان اسمبلی اور سینیٹ کی لسٹ دے کر انہیں نکالنے کی سفارش کی۔ ’سلمان راجا جیسے بونے پی ٹی آئی چلائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔ جب آپ 23 ایم این ایز اور سینیٹرز کی لسٹ عمران خان کو دیں گے...
    لاہور: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 8 سالہ بچے نے عید کے لیے رقم نہ ملنے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ محلہ گلزار آباد میں پیش آیا جہاں کمسن بچے نے اپنی والدہ ثوبیہ بی بی سے عید کے لیے پیسے مانگے مگر انکار پر اشتعال میں آکر ماں کے سینے میں قینچی گھونپ دی۔ گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمسن ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
    فائل فوٹو۔ فیصل آباد میں موٹر وے پر موبائل فون بھول جانے والے شخص کو تلاش کرکے اسے فون واپس کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق شہری موٹروے ایم فور پر گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے رکا تھا، شہری اپنا موبائل فون ایک طرف رکھ کر جاتے ہوئے لے جانا بھول گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق مسافر نے موٹروے پولیس سے موبائل فون تلاش کرنے میں مدد طلب کی تھی۔
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر بمباری کی۔ جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں ڈرون طیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں کثیرالمنزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے بمباری سے قبل تین مرتبہ وارننگ اسٹرائیکس بھی کیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی ٹاؤن کے الحدث علاقے کے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کے لیے خبردار کیا تھا۔ جس کے بعد بیشتر رہائشی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا...
    ہیوسٹن:امریکی ریاست ٹیکساس کے ایوان نمائندگان نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی شراکت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ٹیکساس کی پاکستانی کمیونٹی نے اپنے پیشہ ورانہ کام، ثقافتی پس منظر اور امن و خوشحالی کی اقدار کے ذریعے ریاست کی کامیابی کو تقویت دی  ۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے بھی سفیر پاکستان کی موجودگی میں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں...
    اسلام آباد: حکومت نے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ روایتی اور...
    اسلام آباد:دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے ان کے منظم پروپیگنڈاکا ان سے زیادہ منظم ہو کر دندان شکن جواب دینے کے لئے مربوط پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ان فیصلوں پر عمل درآمد فوراً کیا جائے گا۔  گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں، سینئیر عسکری  اور سول  آفیسرز، چاروں صوبوں،  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اس غیر معمولی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہ کی جائے بلکہ پرایکٹو طرز فکر اپنا...
    پشاور: جے یو آئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں اس عمل سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔ اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کررہے ہیں، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا، علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔ ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) چین کی سرکاری میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے جمعہ کو بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو خط میں کیا لکھا ہے؟ گزشتہ اگست میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد جنوبی ایشیائی ملک کے عبوری رہنما کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یونس کا یہ پہلا دو طرفہ سرکاری دورہ ہے۔ اپنی حکومت کے خلاف طلبہ کی قیادت میں عوامی بغاوت کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور پڑوسی ملک بھارت فرار ہو گئیں۔ کیا بنگلہ...
     ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں عسکری اور سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا اور دہشتگردوں اور شرپسندوں کے سد باب کیلئے...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)نوجوان اور اس کے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے ایک ساتھ قتل کر دیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او نے نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں دادخیل کے علاقہ کچہ ڈیرہ لالے خیلانوالہ میں نوجوان شکیل اور اسکے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں اور پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش،ڈی پی او اختر فاروق نے دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا...