عدالتی حکم نامے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 2019 میں فیس متعین کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین ایکٹ میں ترمیم کے عمل کو تیز کریں جبکہ فریقین ایک ماہ میں ترمیم کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پرائیوٹ لیبارٹریز، کلینکس اور اسپتالوں کی فیس متعین کرنے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ایک مہینے میں ایکٹ میں ترمیم کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 2019 میں فیس متعین کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین ایکٹ میں ترمیم کے عمل کو تیز کریں جبکہ فریقین ایک ماہ میں ترمیم کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ درخواست گزارہ مہوش محب کاکا خیل ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ صوبے میں نجی اسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے فیس ایک نہیں ہے، صوبے میں تمام نجی اسپتال، کلینکس اور لیبارٹریز خودساختہ فیس لے رہے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے 2019 اور 2023 میں فریقین کو فیسوں سے متعلق احکامات جاری کیے تھے لیکن صوبائی حکومت اور ہیلتھ کیئر کمیشن نے عدالتی فیصلہ پر ابھی تک عمل نہیں کیا۔ مہوش محب کاکاخیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے صوبائی حکومت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو ایک ماہ میں فیسوں سے متعلق ترمیم کا حکم دیا ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن کی ترمیم کا مسودہ 2022 سے زیر التواء ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن صوبے میں فیسوں کو ریگولرائز کرنے کا پابند ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پشاور ہائیکورٹ نے ہیلتھ کیئر کمیشن صوبائی حکومت اور ایکٹ میں ترمیم فریقین ایک فیس متعین ترمیم کا میں فیس کا حکم

پڑھیں:

نوازشریف کینسر اسپتال میں غریب مریضوں کا مفت علاج ہوگا

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے نواز شریف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا۔مجوزہ مسودے کے مطابق نواز شریف کینسراسپتال کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں 13 رکنی بورڈ چلائے گا، نواز شریف کینسر اسپتال میں بھرتی ملازمین کو سرکاری ملازمین کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔

مسودے کے مطابق غریب مریضوں کا کینسر اسپتال میں مفت علاج ہوگا، مکمل اور جزوی ادائیگی پر بھی اسپتال میں مریضوں کا علاج ہوگا، ایکٹ کو منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

نواز شریف کینسر اسپتال مالی معاملات کےلئے عطیات اکٹھے کرسکے گا، کینسر اسپتال میں چیئرمین، ڈین، ایڈمنسٹریٹر، ڈائریکٹر نرسنگ و فنانس ہوں گے۔

معروف کارسازکمپنی کی جدید گاڑی پاکستان میں لانچ کرنے کی تیاری

متعلقہ مضامین

  • کرم میں اب تک 988 بنکرز مسمار
  • نوازشریف کینسر اسپتال میں غریب مریضوں کا مفت علاج ہوگا
  • حکومت کا 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ
  • سابق وزیر خزانہ کے پی کے تیمور جھگڑا نےاپنی ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھا دیے
  • وقف قانون میں ترمیم یا مداخلت خطرناک ثابت ہوگی، عبد الرحیم راتھر
  • درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی تدبیر کریں
  • وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ
  • افغان کمشنر اور نان کیڈر ملازمین کی تعیناتی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج