2025-02-07@23:25:57 GMT
تلاش کی گنتی: 533

«وطن کو ملک بدر»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے، یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں چور ہے۔ نو مئی اور 26 نومبر کے سانحات کا حساب لیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں...
    فائل فوٹو۔ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دس، بارہ سال سے ملک کی سیاست کو نقصان پہنچایا، انکا کہنا تھا کہ مذاکرات سے بھاگنے والی پی ٹی آئی ہے۔  جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کمیٹی میں آتے تو ہم چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دیتے، ہمیں کیا ان کی ہدایت پر عمل کرنا تھا؟ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ اُن کی حکومت آر ٹی ایس بٹھا کر لائی گئی تھی، اپنی حکومت میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن...
    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2023ء میں ملک کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ماضی میں ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پاکستان میں معدنیات کا بڑا خزانہ موجود ہے، ہماری حکومت میں تمام شعبوں نے ترقی کی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2022ء میں اقتدار میں آکر ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنا، ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2023ء میں ملک...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) توشہ خانہ 2 کی اپیل کا کیس سننے والے جج پر عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے- یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں...
    جیکب آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔ غریب اور مسکین شہری ہر روز اغواء ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ میں اغواء برائے تاوان ایک ناسور بن چکا ہے۔ کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں اور انہوں نے سڑکوں اور راستوں کو عوام کے لئے غیرمحفوظ بنا دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام سندھ میں جاری بدامنی، اغواء برائے تاوان، چوری اور ڈاکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 جنوری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے، حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے، بہت وقت دے دیا اب حکومت کو عوام کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیکا قانون کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ اور عوام کی آواز دبانے کا حکومتی ہتھکنڈا قرار دیا اور صحافیوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر ڈاکٹر اسامہ...
    اسلام آباد (اے بی این نیوز   )متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف ملک بھر میں صحافیوں کا احتجاج،ڈی چوک سے تحریک کا آغاز متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف ملک بھر میں صحافیوں کا احتجاج۔ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف صحافیوں نے ملک بھر میں احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پیکا ایکٹ کے خلاف حکومت سے ہم نے ہر جگہ اپیل کی۔ آج ڈی چوک سے تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حکومت کو اندازہ ہی نہیں کہ یہ کیا کھیل کھیلنے جارہی ہے۔ اگلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں کو بھی تحریک میں شامل کریں گے۔ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے۔ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم خاموش...
    متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری کیخلاف صحافیوں کا ملک گیر احتجاج، حکومت کیخلاف نعرے بازی،اسلام آباد میں ڈی چوک تک مارچ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) متنازعہ پیکا ایکٹ نا منظور، صحافیوں کے متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے۔ صحافیوں نے لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے، مظاہروں میں صحافیوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہروں میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، سیکرٹری پی ایف یو جے ارشد انصاری نے شرکت کی۔ ایم ڈی دنیا میڈیا گروپ اور پی بی اے کے سینئر رہنما نوید کاشف بھی مظاہرے میں شریک ہوئے، نامور صحافی عاصمہ شیرازی، مظہر عباس سمیت...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے جس نے پورے پاکستان کے نظام کو تبدیل کردیا، امید ہے کہ سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ اسے سنے گا اور یہ مسئلہ حل ہوگا۔ اسلام آباد میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے، جس نے پورے ملک کا نظام بدل کررکھ دیا ہے، مجھے اس خط کا زکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مضبوط میڈیا چاہیے جو لوگوں کے سامنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نے صحت سہولیات سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لئے ماڈل بنانے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پرجائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے زیرانتظام صحت کے نظام کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور صحت سہولیات سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لئے ماڈل بنانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتاربنانے اور کمپلیکس کے لئے مشینری و آلات کی خریداری کے پری کوالیفکیشن کاعمل شروع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پری کوالیفکیشن کے عمل کو ماہرکنسلٹنٹ...
    اپنے ایک بیان میں حسام بدران کا کہنا تھا کہ نتین یاہو اور ایتمار بن گویر کی سربراہی میں قابض رژیم کی فلسطینیوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرنے والی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "حسام بدران" نے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر دنیا پر ثابت کر دیا کہ فلسطینیوں نے پہلے بھی اپنی سرزمین نہیں چھوڑی نہ ہی اب چھوڑیں گے اور اپنے وطن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ "نتین یاہو" اور "ایتمار بن گویر" کی سربراہی میں قابض رژیم کی فلسطینیوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرنے والی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ حسام...
    ائیرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) نے گداگری اور جعلسازی میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی اور گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزمہ صحت خاتون وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی۔ ملزمہ بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے اور اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ ریکارڈ کے مطابق صحت خاتون سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے۔ اس سے قبل ملزمہ کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ...
    سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک—فائل فوٹو سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس سننے سے معذرت کر لی۔کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس سننے سے جسٹس عائشہ ملک کی معذرت کی تحریری وجوہات بھی جاری کر دی گئیں۔تحریری وجوہات میں جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہے کہ بحیثیت جج جوڈیشل احکامات اور ایڈمنسٹریٹو احکامات میں فرق سختی سے برقرار رکھنا چاہیے۔ وفاقی حکومت کا جسٹس منصور علی شاہ کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہوفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل احکامات کی تقدیس کو محفوظ اور برقرار رکھنا چاہیے، ہمیں...
    سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کی۔ آئینی بینچ نے نذر عباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ کسٹم ڈیوٹی کیس کیساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئینی بینچ ریکارڈ کسٹم ڈیوٹی کیس سپریم کورٹ نذر عباس توہین عدالت کیس
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 42 کے تحت ایک کمپنی کے طور پر قائم کیا جا چکا ہے، جے ایم سی کی سٹیئرنگ کمیٹی نے جناح میڈیکل کمپلیکس کا ماسٹر پلان منظور کر لیا ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پراجیکٹ امپلی منٹیشن کے حوالے سے بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کی سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے اور وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتار بنانے جبکہ میڈیکل و سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالیفیکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کی ہدایت...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتار بنانے اور میڈیکل و سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالی فیکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کی کی ہدایت کی ہے۔...
    بیلاروس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس کے صدر لوکاشنکو نے ساتویں بار میدان مار لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیلاروس کے انتخابی حکام نے لوکاشنکو کو صدارتی انتخابات کا فاتح قرار دے دیا ہے، تاہم یورپی حکومتوں نے انتخابات کو دھوکا دہی کہہ کر مسترد کر دیا ۔ ایگزٹ پولز کے مطابق الیگزینڈر لوکاشنکو نے ساتویں مدت کے لیے عہدہ سنبھالا تو 3 دہائیوں پر محیط ان کے اقتدار میں مزید 5 سال کا اضافہ ہو جائے گا۔ الیگزینڈر لوکاشنکو 87.6 فی صد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، جب کہ دیگر امیدواروں میں سے کوئی بھی 5 فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا ۔ملک کے...
    اسلام آباد (آئی  این پی ) سپریم آف پاکستان کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں کیس سننے سے معذرت کرلی۔کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں آئینی بینچ میں اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک کا کیس سننے سے معذرت کرلی، انہوں نے کہا کہ میں کیس نہیں سن سکتی، اس کی الگ سے وجوہات دونگی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کریں، وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اس معاملے میں کافی تنازع ہے، اختیارات سے متعلق ایک آرڈر بھی آیا ہے،...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار اور مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان پر غیر جمہوری قوتوں کے قبضے کا پروانہ ہے، اسٹیبلشمنٹ نے کالے قوانین کے ذریعے محمد علی جناح کے پاکستان کو قید خانہ بنا دیا، اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی ملک کے بانی کے اُصولوں کے خلاف ہے، ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، پیکا ایکٹ میں ترمیم مارشل لاء کا اعلان ہے، پیکا ایکٹ ترمیمی بل جیسے کالے قوانین نام نہاد جمہوری حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، آزادیٔ اظہار پر...
    اس وقت لگ بھگ 64 لاکھ پاکستانی بیرون ملک ہیں۔ اس اعتبار سے ہمارا شمار  چوٹی کے ان 10 ممالک میں ہوتا ہے جن کے سب سے زیادہ شہری بیرون ملک مقیم ہیں۔ لگ بھگ نصف کارکن خلیجی ممالک (بالخصوص سعودی عرب اور امارات) میں ہیں۔ اس کے بعد یورپ اور پھر شمالی امریکا جاتے ہیں۔ زیادہ تر نے قانونی طور پر وطن چھوڑا ہے مگر غیرقانونی انداز میں ملک چھوڑنے والوں کی تعداد بھی بین الاقوامی معیار کے حساب سے کم نہیں ہے۔ اس وقت پاکستانی پاسپورٹ سے نیچے صرف 4 ممالک ( یمن، عراق، شام اور افغانستان) کے پاسپورٹ ہیں۔ پاکستان سے نیچے کے ان چاروں ممالک کے پاسپورٹس کی بے وقعتی تو اس لیے سمجھ میں آتی...
    لاہور:مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کاکہنا  ہے کہ جب تک ہم سیاست کو عبادت نہیں سمجھیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا، ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ق لیگ کے صدر نے کہاکہ ملک میں خوشگوار ماحول بنانے کے لیے ماضی کی غلطیوں کو دفن کرنا ہوگا، میں نے کبھی بھی ذاتی عناد اور بغض کی سیاست نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ   ماضی کی غلطیاں دفن اور دل بڑا کرے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سیاست دان اوراسٹیبلشمنٹ مل کر اس ملک اور قوم کا مقدر سنواریں۔ چوہدری شجاعت...
     لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن اور دل بڑا کرے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے۔ اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر  منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئےچوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جب تک ہم سیاست کو عبادت نہیں سمجھیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی ہمارا اولین ایجنڈا نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، پوری نیک نیتی کے ساتھ قوم اور پارٹی کو بتاتاہوں کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا...
      بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ہم نے چینی خصوصیات کی حامل بڑے ممالک کی سفارتکاری کو مزید گہرا کیا ہے، عالمی گورننس کے نظام میں اصلاحات کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور انسانی ترقی کو فروغ دینے میں مزید مثبت توانائی پیدا کی ہے۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے ” گریٹ ہال آف دی پیپل” میں اسپرنگ فیسٹیول 2025 گروپ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے...
    پریس کانفرنس سے خطاب میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومتیں پنجاب کی جماعتوں کی رہی ہیں انہوں نے موٹر ویز پر توجہ دی، وفاقی منصوبوں میں سندھ یا باقی صوبوں کے ساتھ کتنی زیادتی ہوئی لسٹ موجود ہے، پورے پاکستان کی اصل ضرورت توانائی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سنجیدہ تضاد ہے، ہم چاہیں گے کہ پی ٹی آئی والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے...
    پی ایف یو جے نے بھی ان ترامیم کو آئین کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سخت مخالفت کی جائے گی، کیوں کہ حکومت نے سینیٹ کے فیصلے سے قبل متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی اپیل کو نظرانداز کیا، تمام یونینز آف جرنلسٹس سے اپیل کی ہے، کہ اپنے مقامی پریس کلبز میں بھرپور مظاہرے کریں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے لائے جانیوالے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیخلاف صحافیوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) میں کی جانے والی متنازع ترامیم کیخلاف 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں ایسی کمی کا کیا فائدہ جس کا فائدہ غریب کو نہ ہو، حکومت نے مہنگائی کا خاتمہ کر دیا ہے ملک میں مہنگائی پچھلے سال 38 فیصد پرتھی دسمبر 2024میں 4 فیصد پر آگئی مہنگائی کی شرح 4فیصد پر آنا 80 ماہ میں سب سے کم ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے گیس کی قیمت بڑھانے کو منع کر دیا گیس استعمال کرنے والوں میں 64 فیصد گھریلو صارفین ہیں، وزیر اعظم نے منع کیاکہ گھریلو صارفین پر اور بوجھ نہیں ڈالا جائے گا...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت انتظامات سے مہنگائی کی شرح 4 فیصد پر آگئی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کی ملکی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، عوام کی زندگی میں خوشحالی اور روزگار کی فراہمی ترجیح ہے۔ ریاستی ادارے 6 ہزار ارب ڈالرز کا نقصان کرچکے، مصدق ملک کا انکشافوفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ریاستی ادارے 6 ہزار ارب ڈالرز کا نقصان کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بر وقت انتظامات سے مہنگائی کی شرح 4 فیصد پر آگئی ہے، دیہی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بتدریج کمی آرہی...
    وفاقی حکومت نے ملک میں کالے دھن کا راستہ روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کالا دھن کمانے والوں کے لیے بُری خبر، اسٹیٹ بینک کا تمام نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ سینیٹر محسن عزیر کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے ملک میں غیر ظاہر شدہ آمدن اور اثاثوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) چئیرمین ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپئر پاکستان(آباد ) ایس ایم نبیل اور صدر نیشنل اکانومی فورم ملک عمر سہیل نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں قومی اسمبلی کی سید نوید قمر کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارش پر ایف بی آر کی طرف سے نان فائلر کو ایک کروڑ روپے تک کی پراپرٹی کی خریداری کی اجازت مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا قائمہ کمیٹی کی طرف سے سب کمیٹی رئیل سٹیٹ سیکٹر کی مشکلات کے حل کیلئے قائم کی گئی ہے اس سے سیکٹر کو درپیش مسائل اور سالانہ بارہ ارب ذالر کا ملکی سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے کو ملک میں ہی سرمایہ کاری کرنے کا راستہ...
    — جنگ فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت نے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی طرف موڑ دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان اور چوہدری عبدالقدر نے اجلاس سے خطاب کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت دن بدن بہتری کی طرف جاتی رہی ہے، پاکستان کو بعض اناڑی سیاست دانوں کی وجہ سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ روایتی طور پر اس کے پاس کم بفرز تھے اور معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ متاثر ہوئی۔ پیرس: افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد پاکستان کی حفاظت، ترقی خوشحالی میں ہمشہ افواج پاکستان...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن جسٹس عائشہ ملک نے کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے دائر اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے اپیلوں پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: دوران سماعت آئینی بینچ کی رکن جسٹس عائشہ ملک نے مقدمہ سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو اس کیس کی سماعت سے الگ کرتی ہیں اور اس ضمن میں علیحدہ سے وجوہات سے آگاہ کریں گی۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا...
     ویب ڈیسک: رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔  راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا، آج رات مساجد میں چراغاں ، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائے گا ،علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالیں گے۔  یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔ پاکستان 2035 تک...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن، امریکہ میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے پروپگینڈہ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا، میرے دورے کا مقصد امریکہ کے سیاستدانوں سے ملکر دہشتگردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کی لڑائی نہیں یہ سب کی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دئیے جائیں گے۔ احتجاجی تحریک ازسر نو شروع کی جائے گی۔ دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈ میپ دیا جائے گا اور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں۔ پٹرول کی لیوی کم کی جائے۔ اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس پیر صاحب پگاڑا کی صدارت میں راجا ہاؤس میں منعقد ہوا،اجلاس میں 8 فروری 2024 کے انتخابات کو دوبارہ مسترد کیا گیا،اور اس جعلی انتخابات کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا،اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک میںآئینی بحران کو جنم دیا ہے،اور ایسے جج مقرر کیے جا رہے ہیں جن کا تعلق سیاسی پارٹی سے ہے،جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں ۔ جی ڈی اے نے پیر صاحب پگاڑا کو کراچی میں عوامی جلسے کی تجویز دی جس پر سنجیدگی سے غور کیا...
    ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے ’’ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری‘‘ کے سلوگن کے تحت ملک بھرکے ریلوے اسٹیشنزپراحتجاجی ریلیوں کاآغاز کردیا۔ فیصل آباد میں بھی ریلوے ملازمین نے اسٹیشن پر چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ، میاں طاہر ایوب، یاسر کھارا ایڈووکیٹ، ظہیر الدین بابر، نور الدین، کاظم فاروق گل، بائو طاہر محمود، ساجد عمران، ملک منظور، باسط شفیق، محمد کاشف، رائے شہباز، رانا زاہد محمود ودیگر کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا۔ ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدیدنعرہ بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ پاکستان کے...
    رائے ونڈ (صباح نیوز)چیئر مین پنجاب ماڈل بازار ،(ن)لیگی رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ریڑھی بازاروں کے قیام سے عام اور غریب آدمی کو بہترین روزگار میسر آئے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق روزگارسب کیلئے صوبہ بھر میں ریڑھی بازار قائم کئے جارہے ہیں ۔پرانے مسلم لیگی کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں۔ ان کی عزت اور پروٹوکول تمام مسلم لیگی نمائندوں پر واجب ہیں ۔ان خیالات کا اظہار رائے ونڈ میں ماڈل ریڑھی بازار کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پرانے ساتھی حاجی محمد عباس ملک کو انکی رہائش گاہ سے ماڈل ریڑھی بازار...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا،دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے‘اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم  الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کاکہنا تھا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے،اربوں روپے...
    عام انتخابات، ملک بھر میں خواتین کی مقبول جماعت کونسی ؟، فافن کی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عام انتخابات میں ملک بھر میں تحریک انصاف خواتین میں مقبول جماعت میں پہلے نمبر پر، ن لیگ دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پررہی۔فافن نے مردوں کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کے رجحان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، عام انتخابات میں 18فیصدخواتین نے مردوں سے مختلف ووٹ ڈالے، 82فیصد حلقوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کا انتخاب جیتنے والا امیدوار تھا۔رپورٹ کے مطابق شہری حلقوں میں خواتین نے مردوں کے مقابلے میں مردوں سے مختلف ووٹ دیا، اسلام آباد کے حلقوں 37خواتین نے مرد ووٹرز کے مقابلے میں مختلف امیدوار کو ووٹ دیا جبکہ بلوچستان...
    کانگریس صدر نے کہا کہ موجودہ حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے دستور میں دی گئی آزادیاں محدود کر دی ہیں اور ملک کے اہم اداروں میں سیاسی مداخلت بڑھا دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے 76ویں یومِ جمہوریہ ہند کے موقع پر اپنے پیغام میں حکومت پر کئی سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دستور پر مسلسل حملے کر رہی ہے اور "ایک قوم، ایک پارٹی" کی سوچ کو زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں اختلاف رائے کو دبانے کی ایک ہی پالیسی بن چکی ہے، جس سے سیاسی اداروں کی آزادی متاثر ہو رہی ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے الزام عائد...
    جماعت اسلامی پاکستان نے آئی پی پیز کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کی منظوری، صارفین کو سالانہ کتنے کھرب روپوں کی بچت ہوگی؟ امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دئیے جائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کو ازسر نو شروع کیا جائے گا۔دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گا اور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے...
    ویب ڈیسک : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سب نے مل کر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کام کرنا ہے۔  گورنر پنجاب سے مہمند لوئر جرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات ہوئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، حکومت کو چاہیے تھا صحافیوں سے مشاورت کے بعد پیکا قانون بناتے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک گورنر سلیم حیدر نے کہا کہ صدر آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں ، وہ مفاہمت...
    جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹرز نے صدر یون سک یول پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان پر دسمبر میں مارشل لا کے مختصر متنازع نفاذ اور ملک کے خلاف بغاوت کی سربراہی کرنے کا الزام عائد  کیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان ہان من سو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ استغاثہ نے یون سوک یول پر فرد جرم عائد کر دی ہے اور ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ صدارتی عہدے پر ہوتے ہوئے یون سک یول نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا اور بغاوت کی سربراہی کی۔ سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کے دفتر نے اتوار کو یون سوک یول پر اپنے 3 دسمبر کے مارشل لا کے نفاذ...
    ویب ڈیسک: آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان  کردیا۔  کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم     الرحمن  نے کہا کہ 31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے 17 آئی پی پیز سے بات ہوگئی ہے،   آئی پی پیز پر جماعت اسلامی نے عوام کی ترجمانی کی، اراکینِ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں اگر فائدہ ہوا ہے تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل سکا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک   ہمارا ایک ایجنڈا ہے بجلی...
    مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چودھری سالک کی وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور بطور مشیر خدمات انجام دیں گے۔ دونوں وزارتوں کی جانب سے مصطفیٰ ملک کی تعیناتی کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، مصطفیٰ ملک وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے۔ مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چودھری سالک کی وزارتوں...
    جماعت اسلامی نے بجلی بلوں اور آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلیوں کی تنخواہوں میں اضافہ بھی مسترد کرتے ہیں، ایسی صورت حال ہے جہاں غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت نہیں سوچ رہی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے متنازع پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ میڈیا کا کوڈ آف کنڈکٹ بنے جس کی سب پابندی کریں، سب مل کر مذہب اور ملک کے خلاف...
    صدر کلاڈیا شین بام نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اس طرح کے اقدام کے لیے پناہ گزینوں کو قبول کرنے والے ملک کو راضی ہونا پڑے گا، اور میکسیکو نے ایسا نہیں کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ہمسایہ ملک میکسیکو کی حکومت نے تارکین وطن کو لے کر آنے والے امریکی فوجی طیارے کو اپنی سرزمین پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق میکسیکو نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تارکین وطن کو ملک بدری کے بعد میکسیکو لانے والے امریکی فوجی طیارے کو اترنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ امریکی حکومت میکسیکو میں سی 17 ٹرانسپورٹ طیارے کی لینڈنگ کے منصوبے پر آگے بڑھنے میں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی  اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت کے دوران ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ،اڑان پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا دور دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو دنیا کی عظیم مملکت بنانے کیلئے پر عزم ہے،مستحق طلبا کیلئے سکالرشپ پروگرام سکیم کے اجرا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشکور ہوں،اس پروگرام میں اقلیتی بچوں کا قابل قدر حصہ ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرسچین  کمیونٹی میں امدادی چیک تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں نظریاتی رہنما اور عمران خان کے وفادار سمجھے جانے والے جنید اکبر خان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر بن گئے ہیں۔ خیبر پختوانخوا میں پی ٹی آئی کے سابق صدر اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے چند ماہ قبل ہی وزیر پارٹی میں مبینہ گروپنگ اور سابق وزیر شکیل خان کی حمایت کرنے پر جنید اکبر کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ جنید اکبر کی بطور پارٹی صدارت تعیناتی کی تصدیق پی ٹی آئی کے سیکریٹری سلمان اکرم راجا اور خود جنید اکبر خان نے بھی کی ہے۔ جنید اکبر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ قائد...
    صوبائی امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں اس بنیادی ضرورت کو اہمیت دیتے ہوئے میٹرک تک مفت تعلیم حکومت کی ذمہ داری میں شامل کیا گیا ہے، صوبائی حکومت اپنی اس آئینی ذمہ داری سے جان خلاصی کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کی ترقی کیلئے تعلیم کا فروع اولین ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ آئین پاکستان میں اس بنیادی ضرورت کو اہمیت دیتے ہوئے میٹرک تک مفت تعلیم حکومت کی ذمہ داری میں شامل کیا گیا ہے، صوبائی حکومت اپنی اس آئینی ذمہ داری سے جان خلاصی کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے اور اخراجات پورے نہ ہونے...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ’پشتون محب وطن ہیں ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے، 14 اگست کو آزادی کے نعرے لگائے جاتے ہیں لیکن ہم آزاد نہیں ہیں، پاکستان کے کچھ مسائل دشمن کے پیدا کردہ ہیں اور کچھ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔ ہفتہ کے روز کوئٹہ میں پشتون اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قیام پاکستان میں پشتونوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہماری صفوں میں میر جعفر اور میر صادق موجود ہیں، پاکستان میں کچھ مسائل دشمن کے پیداکردہ ہے کچھ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی ڈیورنڈ لائن پر کشمکش...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو سب کو چور، ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا۔نارووال میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ جو سب کو چور ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا، اگر وہ پیسہ ملکی خزانے میں آتا تو کئی سو اسکول اور اسپتال بن جاتے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی ترقی کو بریک لگائی، مہنگائی میں اضافہ کیا جبکہ ن لیگ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا سکے لیکن پھر...
    ٹرمپ نے بھارتی نژاد مزید 3 امریکیوں کو معاون خصوصی مقرر کردیا،قومی سلامتی، صدارتی عملے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے تقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بھارتی نژاد امریکیوں کو قومی سلامتی، عملے سے متعلقہ معاملات اور پریس کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رکی گل جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) سے متعلق بھارت کے ساتھ اہم معاملات طے کریں گے۔سورابھ شرما صدارتی عملے کے دفتر میں کام کریں گے۔ رکی گل نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بطور ڈائریکٹر روس، یورپی انرجی سیکیورٹی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چینی کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک ہفتے میں چینی اوسط چار روپے 14 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 145 روپے 50 پیسے فی کلو پرپہنچ گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے اکتوبر میں مزید پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی اور نومبر کے آخر سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔سرکاری سطح پر ملک میں چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے، ملک میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ادارہ شماریات کی دستاویز...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بھارتی نژاد امریکیوں کو قومی سلامتی، عملے سے متعلقہ معاملات اور پریس کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکی گل جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) سے متعلق بھارت کے ساتھ اہم معاملات طے کریں گے۔ سورابھ شرما صدارتی عملے کے دفتر میں کام کریں گے۔ رکی گل نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بطور ڈائریکٹر روس اور یورپی انرجی سیکیورٹی اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں بیورو آف اوورسیز بلڈنگ آپریشنز میں سینئر مشیر کے طور پر کام کیا تھا۔ این ایس سی چھوڑنے کے بعد  انہوں نے مسٹر گل کیپٹل گروپ کو...
    اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارا واضح ہدف ہے کہ 26 مئی اور 9مئی کے واقعات کی غیر جانبدارتحقیق اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ حکومت کے پاس بہترین آپشن ہے کمیشن بنائے اور قابل یقین صورتحال پیدا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو پھر دال میں کچھ کالا ہے ۔ اس کا مطلب ہو گا حکومت نہیں چاہتی کہ عوام کے سامنے سچ آئے ۔ حکومت کمیشن بنا دیتی ہے تو مذاکرات جاری رکھنے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ شبلی فراز نے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔  یہ بات انہوں نے امریکا میں یو ایس چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران امریکن پاکستان بزنس کونسل کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب حوصلہ افزا، پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی، محسن نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ساتھ پاکستان میں کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کی کان کنی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف ایک حق نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ہفتہ کو یہاں یونیورسٹی آف لندن کے المنائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی،یہ سُن کر بھی خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی آف لندن سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جس کا خیرمقدم...
    انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے 20 سال بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق 15 ممالک کا سفر کرنے والے پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہروں کے افراد اور 2 غیرملکی ایئرلائنز کے مسافروں پر کڑی نگرانی کی جائے گئی۔ ایف آئی اے ایڈوائزری کے مطابق، منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر کے شہریوں پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ 15 سے40 سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ ایف آئی اے نے سعودی...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک ریاض ملک و قوم پر احسان کر یں اور سامنے لائیں کہ کرپشن کی اس بہتی گنگا میں کس کس نے ہاتھ دھوئے ہیں۔25کروڑ عوام کے نام نہاد خیر خواہوں، سیاست دانوں، سرمایہ داروں، ججز، جرنیلوں کو بے نقاب کیا جائے جنہوں نے ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ ظلم کے اس نظام نے ملک و قوم کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔پاکستان کی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹنے والے کسی قسم کی ہمدردی اور رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وطن...
     کوئٹہ(آئی این پی )مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کیا۔ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ اس نے ریاست پاکستان اور اس کی سکیورٹی فورسز کو بے پناہ نقصان پہنچایا، علیحدگی پسند تنظیموں کا مقصد بلوچ قوم کے جذبات سے کھیل کر انہیں پاکستان سے لڑانا تھا، میری تنظیم سے وابستگی 14 سال کی نا پختہ عمر میں ہوئی، پاکستان سے نفرت میرے دماغ میں...
    اسلام آباد (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قائم بحریہ ٹاؤنز اور ملک ریاض کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے، ریاست نے 25 سال بعد ملک ریاض پر ہاتھ ڈال دیا ہے، اب ان کا بچنا مشکل ہے، کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ حالات بدلنے پر ریلیف ملے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ملک ریاض کو اب کسی فورم سے کسی قسم کا ریلیف نہیں ملے گا، ان کی متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو حوالگی کا عمل مکمل کرکے یہاں مقدمات چلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت گیا جب ملک ریاض پر کوئی ہاتھ نہیں...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون آپریشن شروع کردیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑی کریک ڈائون میں 500 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار شدہ میںایک دہشت گرد ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب متعدد تارکین وطن بھی شامل ہیں۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی فوج کے سیکڑوں ہوائی جہازوں میں بھر کر ملک بدر کردیا گیا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری...
    ٹیکساس: امریکی سرحدی محافظ میکسیکو سے داخل ہونے والے تارکین وطن کو حراست میں لے رہے ہیں (فائل فوٹو) واشنگٹن : (انٹر نیشنل ڈیسک) نومنتخبامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ تاریخ کے بڑے کریک ڈاﺅن میں 500 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں ایک دہشت گرد ٹرین ڈی آراگوا گینگ سمیت اس کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب کئی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔مذکورہ حوالے سے وائٹ...
    سٹی42: وفاقی حکومت نےجنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین  بنا دیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کا نام طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی کی اپوزیشن کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ اپوزیشن نے آج جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں پی اے سی  کے چئیرمین کے خالی عہدہ پر تقرر کے لئے جنید اکبر کا نام دیا تھا جسے حکومت نے منظور کر لیا۔ نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھاکہ تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ وزیراعظم کہاؤس نے  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے تقرر کے لئے اپوزیشن...
      بیجنگ () چین کے روایتی تہوار اسپرنگ فیسٹیول اور نئے سال کے موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سخت سردیوں میں صوبہ لیاؤننگ کے دورے کے دوران نچلی سطح کے کارکنوں اور عام شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ انہوں نے ملک بھر کی تمام قومیتوں کے افراد، ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں نیز سمندر پار چینیوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ۔
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی، وینڈی تھامسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے حالیہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے، پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی...
    نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑی کریک ڈاؤن میں 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیرولین لیویٹ نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک دہشت گرد، ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب متعدد تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی فوج کے سیکڑوں ہوائی جہازوں میں بھر کر ملک بدر کردیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ...
    کاوش میمن :مرکزی چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کسان مشکلات کا شکار ہے ، گندم کا ریٹ لاگت کے مطابق نہ ملا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے  مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا گندم کا ریٹ لاگت کے مطابق نہ ملا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گےپاکستان کا کسان شدید مشکلات کا شکار ہے،ہماری فصلوں کی پیداواری لاگت آسمان کو چھو رہی ہےفصلوں کی ایوریج اوسط نہ ہونے کے برابر ہے،پچھلے سال گندم کا ریٹ 3900 روپے فی من تھا،لیکن کسانوں سے 2300 سے 2600 روپے میں خریدی گئی،گنے اور چاول کی فصلوں میں بھی کسانوں کے ساتھ زیادتی ہوئی،حکومت کی جانب سے گنے کا ریٹ مقرر نہیں...
    کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ریاست ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی،ہر صورت پاکستان لائیں گے: وزیر دفاع Real estate tycoon Malik Riaz waves as he leaves the Supreme Court on his contempt of court case in Islamabad June 21, 2012. Pakistan's top court stopped short of indicting the son of its chief justice and a billionaire businessman, kicking into the long grass corruption allegations that damage its credibility. In a case that has captivated the Pakistani political and media elite, Supreme Court judges asked the attorney general to investigate Arsalan Iftikhar Chaudhry, Malik Riaz and his son-in-law in corruption allegations. AFP PHOTO / Aamir QURESHI (Photo by Aamir QURESHI / AFP) WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف نے پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ کیلئے حکومت کو 5 نام بھیج دئیے،پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو بھجوائے گئی پینل میں جنید اکبرخان، عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم ، خواجہ شیراز محمود اور عمرایوب کو چیئرمین کے امیدواروں میں شامل کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری کو خط ارسال کیا ہے جس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے 5 نام بھیجے گئے ہیں۔قبل ازیں حکومت نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقا ص اکرم کے نام پراعتراضات...
    پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت آج  بھی سنجیدہ ہو جائے اور کمیشن بنانے کا اعلان کر دے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے  ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات ختم کرنے کی ذمے دار خود حکومت اور حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ہے، شہباز شریف پی ٹی آئی کو ملک دشمن اور وزرا انتشاری و دہشت گرد قرار دے رہے ہیں، ایسے ماحول میں مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تکبر اور رعونت کا مظاہرہ کیا ہے ،حکومت کو ملک کی فکر ہے تو ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکرات ختم ہونے کا نقصان صرف حکومت کو ہوگا، ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ مذاکرات کو سنجیدہ لیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر مذاکرات ختم کردئیے ہیں، پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر پی ٹی آئی رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے ہم حکومتی اقدامات مسترد کرتے ہیں۔ حکومت کو بارہا دفعہ کہا تھا کہ مذاکرات کو سنجیدہ لیا جائے لیکن ان کی جانب سے کسی طرح کی سنجیدگی کا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ کیلئے حکومت کو 5 نام بھیج دیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری کو خط ارسال کیا ہے، جس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے 5 نام بھیجے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں جنیداکبر، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب خان، عامر ڈوگر کے اور خواجہ شیراز محمود کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت 28...
    حکومت ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں یو اے ای سے واپس لائے گی، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک ریاض نے دولت کے زور پر ملک بھر میں زمینیں خریدیں، ان کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں، حکومت ان پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے واپس لائے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک ریاض نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک سے باہر جاکر کاروبار کرنا حرام سمجھتا ہوں، لیکن اب وہ فخر سے کہتے ہیں...
    وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ صحافت سے منسلک کوئی بھی شخص پیکا ایکٹ ترمیمی بل سے متاثر نہیں ہوگا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے رولز صحافیوں کی مشاورت سے بنیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کی پریس گیلری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا پہلے ہی پیمرا کے تحت ریگولیٹڈ ہے، پیمرا کی کونسل آف شکایات ہے، الیکٹرانک میڈیا کی کوئی بھی بات پیمرا کے زمرے میں آتی ہے، الیکٹرانک میڈیا کے رولز اینڈ ریگولیشنز موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ 2025 ترمیمی بل منظور، صحافتی تنظیموں کو کیا اعتراضات ہیں؟ عطاتارڑ نے کہا ہے ڈیجیٹل میڈیا کے اوپر کوئی شخص کسی کو واجب القتل قرار دے، جیسے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک ریاض نے دولت کے زور پر ملک بھر میں زمینیں خریدیں، ان کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں، حکومت ان پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے واپس لائے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک ریاض نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک سے باہر جاکر کاروبار کرنا حرام سمجھتا ہوں، لیکن اب وہ فخر سے کہتے ہیں کہ وہ دبئی میں کاروبار کررہے ہیں اور وہاں چھا گئے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مال و دولت کے لیے...
    حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے، پی اے سی کا اجلاس طلب ،، جنید اکبر یا حامد ڈوگر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کےلئے اپوزیشن ارکان کا پینل موصول ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے پانچ رکنی پینل کے نام سپیکر کو بھجوائے،پینل میں جنید اکبر،عامر ڈوگر،شیخ وقاص اکرم،خواجہ شیراز اور عمر ایوب کے نام شامل ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین کے انتخاب کےلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔پبلک اکائونٹس کمئٹی کا اجلاس آج دوپہر دوبجکر تیس منٹ پر طلب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کے معاملے پر پی ٹی آئی نے 5رکنی پینل حکومت کو بھجوادیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عامر ڈوگر نے چیف وہپ طارق فضل چودھری کو نام ارسال کئے،عمرایوب، عامر ڈوگر، شیخ وقاص، جنید اکبر اور خواجہ شیراز کے نام شامل  ہیں۔ مزید :
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے ۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ جدوجہد تین نسلوں پر محیط ہے ۔ پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے مل کر ملک کو آئین دلوایا، قائد عوام کے ساتھ اس ملک کے مزدوروں نے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر جدوجہد کرکے اپنا حق چھینا اور پہلی بار ملک کے مزدوروں کو وہ حقوق ملے جو پوری دنیا مانتی ہے کہ یہ ان کا حق ہے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بے نظیر بھٹو نے...
    سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک ریاض گواہی دیں گے کہ بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا جب کہ میں نے صدر پاکستان آصف زرداری کی طرح اپنے لیے کوئی بلاول ہاؤس نہیں بنوایا۔مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے آج 22 جنوری کو اڈیالہ جیل میں وکلا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ یحییٰ خان پارٹ 2 کی اقتدار پر گرفت کو بڑھانے اور 9 مئی 2023 کے واقعات پر پردہ ڈالنے کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرتا ہے ، ایسے عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، برادر ممالک کے تعاون سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزارتِ اطلاعات کے اعلی افسران، چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن میاں عامر محمود، میر ابراہیم، ناز آفرین سہگل، سلطان لاکھانی، سلمان اقبال، شکیل مسعود، ندیم ملک اور کاظم خان شریک تھے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے ،...
    کوئٹہ: مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کیا۔ ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔ دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ اُس نے ریاست پاکستان اور انکی سکیورٹی فورسز کو بے پناہ نقصان پہنچایا، علیحدگی پسند تنظیموں کا مقصد بلوچ قوم کے جذبات سے کھیل کر انہیں پاکستان سے لڑانا تھا، میری تنظیم سے وابستگی 14 سال کی نا پختہ عمر میں ہوئی، پاکستان سے نفرت میرے دماغ میں بھری گئی،...