ملک کو برآمدی ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلیے پُرعزم ہیں ،اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو پیداواری اور برآمدی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں سے متعلق اصلاحات پر عمل درآمد کیلیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےدرمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 2 ارب ڈالر قرض کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے۔
آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی جبکہ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔
منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت 1 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایم ایف
پڑھیں:
حکومت مؤثر میڈیکل تعلیم کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج میڈیکل ایجوکیشن پر کمیٹی کے 5ویں اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر صحت، وزیر مملکت صحت، ایس اے پی ایم جناب طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹری صحت، پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر، سی پی ایس پی کے نائب صدر، ایچ ای سی کے حکام، اور معروف طبی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد، مریضوں کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ برطرف
کمیٹی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں فیس ریگولیشن اور ریشنلائزیشن پر تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد طلبہ کے لیے انصاف اور اداروں کے لیے قابل عمل ہونا یقینی بنانا تھا۔
کمیٹی نے فیس کے ڈھانچے میں اصلاحات کا بھی جائزہ لیا۔ وسیع مشاورت کے بعد کمیٹی نے ٹیوشن فیس کی حد 1.8 ملین روپے قرار دی، جسے CPI کی بنیاد پر افراط زر کے لیے سالانہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ فی الحال اس رقم سے کم چارج کرنے والے نجی طبی اداروں کے لیے فیس صرف سالانہ CPI سے منسلک اضافے کے ساتھ ان کی موجودہ سطح پر محدود کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر کے بعد از تدفین پوسٹ مارٹم کے لیے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
ڈی پی ایم نے پاکستان کے ہیلتھ کیئر سیکٹر کو بہتر بنانے میں اس کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے شفاف پالیسیوں، بہتر تربیتی معیارات اور طلبہ اور اداروں کے لیے یکساں مواقع کے ذریعے طبی تعلیم مؤثر کرنے کے حکومت کے عزم پر زور دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی