بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے ملک دشمنوں کی سازش، عزائم ناکام بنائیں گے، صوبائی حکومت
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بلوچستان حکومت نے صوبے میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی منظم سازش قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات سے سختی سے نمٹا جائے گا اور پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
جمعہ کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے کہاکہ جعفر ایکسپریس حملے میں بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنایا گیا اور انہیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں سیاسی و عسکری قیادت کا ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ
انہوں نے کہاکہ گوادر میں مسافر بس سے معصوم شہریوں کو اتار کر شہید کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، جبکہ گزشتہ روز کے دھماکے میں معروف ڈاکٹر مہر اللّٰہ ترین کو نشانہ بنایا گیا جو ایک پرفیشنل اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔
میر ظہور بلیدی نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حکومت اس معاملے پر مکمل سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی دشمن عناصر کو برداشت نہیں، مگر ان عناصر کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔
پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ بلوچستان کو اس وقت دہشتگردی کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے لیکن حکومت شہریوں کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے اعتراف کیاکہ بلوچستان میں بعض علاقوں میں محرومیاں اور بیڈ گورننس کے مسائل موجود ہیں، لیکن حکومت ان معاملات کے حل کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، ان کے مطابق گورننس اور امن و امان کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اس موقع پر کہاکہ صوبائی حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپوزیشن کو بھی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی پیشکش کی ہے۔
شاہد رند نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف حکومت بلوچستان کا واضح اور دوٹوک مؤقف ہے، لسانیت اور شناخت کے نام پر قتل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشتگردی، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
پریس کانفرنس میں صوبائی وزرا اور ترجمان نے کہاکہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی بھی دہشتگردانہ کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان بلوچستان دہشتگردی تعمیر و ترقی سازش محرومیاں ملک دشمن عناصر وزیراعلیٰ بلوچستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان بلوچستان دہشتگردی محرومیاں ملک دشمن عناصر وزیراعلی بلوچستان وی نیوز دہشتگردی کے ملک دشمن نے کہاکہ جائے گا کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کے باعث فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کے باعث فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے بھی لیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بلوچستان سمیت اعلی حکام شریک ہوئے، اجلاس میں عید پر سیکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں کی صورت حال اور صوبے میں امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا، دورانِ اجلاس دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، وزیر اعلی بلوچستان نے حکام کو امن کی بحالی کے لیے اقدامات کو مؤثر بنانے اور تمام سیکیورٹی اداروں کی باہمی رابطہ کاری سے اقدامات کو بار آور بنانے کی ہدایت بھی کی۔