عالمی برادری موجودہ حالات میں شام پر پابندیاں نرم کرے، تحقیقاتی کمیشن
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 مارچ 2025ء) شام کے بارے میں آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ ملک کے لوگ دہائیوں تک جبر کا سامنا کرنے کے بعد اب بہتر مستقبل چاہتے ہیں۔ عالمی برادری انہیں تبدیلی کے لیے ٹھوس معاونت مہیا کرے یا اس عمل میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کیا جائے۔
کمیشن کے سربراہ پاؤلو سرجیو پنہیرو کا کہنا ہے کہ دنیا کو شام کے حالات سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔
ملک کی 90 فیصد آبادی روزانہ 2 ڈالر سے بھی کم وسائل میں گزارا کرنے پر مجبور ہے۔ سابق حکومت کے دور میں شام پر عائد عالمی پابندیوں کے باعث لوگوں کو تعمیرنو کی کوششوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ Tweet URLکمیشن کی جانب سے شام کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پابندیوں کے نتیجے میں ناصرف ملک کے لیے امداد کی فراہمی اور سرمایہ کاری میں رکاوٹیں حائل ہیں بلکہ بیرون ملک مقیم شامی اپنے گھروں اور زندگی کی بحالی کے لیے ترسیلات زر بھیجنے سے بھی قاصر ہیں۔
(جاری ہے)
یورپی یونین کی جانب سے متعدد پابندیاں معطل کرنے کا حالیہ اقدام مثبت قدم ہے جس کے بعد فوری طور پر تمام پابندیوں کا مزید جائزہ بھی لیا جانا چاہیے۔قومی تحقیقاتی کمیشن سے ملاقاتاس دورے میں انہوں نے کمیشن کی رکن ہینی میگالے کے ساتھ ملک کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی اور عبوری حکومت کے دیگر نمائندوں، سابق حکومت میں مظالم کا سامنا کرنے والوں کے خاندانوں کی تنظیم اور امدادی و انسانی حقوق کے اداروں کے ارکان، وکلا اور سفارتی شعبے سے تعلق رکھنے والوں سے ملاقاتیں کیں۔
کمیشن نے حرستا، دوما، زبدانی، داریا اور دیگر جگہوں پر 13 سالہ خانہ جنگی سے ہونے والی تباہی کا مشاہدہ بھی کیا۔کمیشن کے عہدیداروں نے ایسے موقع پر یہ دورہ کیا ہے جب دو ہفتے قبل قبل شام کے ساحلی علاقوں میں پرتشدد انتقامی حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں شہری ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔
انہوں نے ملک کے عبوری حکام کی جانب سے آزاد قومی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان واقعات کی غیرجانبدارانہ تفتیش یقینی بنانے کے بہتر طریقہ ہائے کار سے متعلق اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔
سماجی ہم آہنگی کی بحالیکمیشن نے ملک بھر میں سماجی ہم آہنگی کو بحال کرنے کے لیے عبوری حکام کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا اور وزیر خارجہ الشیبانی سمیت دیگر حکام کی جانب سے تمام شہریوں کے حقوق کے احترام و تحفظ کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سرجیو پنہیرو نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی حوالے سے پھیلی مایوس کے نتیجے میں تشدد کو ہوا مل رہی ہے کیونکہ لاکھوں لوگ روزگار اور اجرتوں سے محروم ہیں۔
ملکی حکام کی جانب سے تعمیرنو اور سابق حکومت کی جابرانہ میراث کا خاتمہ کرنے کے لیے انصاف کے فروغ کا عزم قابل ستائش ہے۔ کمیشن نے اس دورے میں جتنے لوگوں سے ملاقاتیں کیں ان میں سبھی نے ملک کو درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحقیقاتی کمیشن حکام کی جانب سے کرنے کے ملک کے کے لیے
پڑھیں:
تونسہ شریف: 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق
تونسہ (نیوزڈیسک) گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔،پھیلاؤ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنائی دی گئی ہے۔جو اپنی تحقیاتی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی ۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق تونسہ میں دسمبر 2024 میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس رجسٹرڈ ہوا تھا، اس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100 سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔
ڈی سی نے بتایا کہ ان افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے تاہم پھیلاؤ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنائی دی گئی ہے۔
شادی کا حصہ بننا ہے تو بھاری رقم ادا کرو، دُلہن نے سہیلی سے مطالبہ کردیا