ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کی ذمے داری سب کی ہے، پوری قوم تقاضا کررہی ہے کہ ہم متحد ہوجائیں۔
اسلام آباد میں ’رب ذوالجلال کا احسان پاکستان‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، آج بھی موقع ہے کہ ہم فیصلہ کرلیں ملک کے مفاد کے لیے ذاتی خواہشات اور اناؤں کو ختم کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں،
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی و معاشرتی اور دہشت گردی کے مسائل کو حل کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، اتحاد و اتفاق سے ہی دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسیع تر مفاد کےلیے ہم اپنے ذاتی مفادات اور آنا کو پاکستان کے تابع کریں گے، قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے، دہشتگردی کا ایک مقصد پاکستان کو ان وسائل سے استفادہ کرنے سے روکنا ہے، ایسےعناصر کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی گوارا نہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بخوبی جانتے ہیں دہشتگردوں کو مالی معاونت کہاں سے مل رہی ہے، ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی تحفظ کیلئے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، ذاتی اختلاف بھلا کر قومی یکجہتی اور اتفاق ترقی کا واحد راستہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کہ پاکستان پاکستان کے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
علما دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں، شہباز شریف
وفاقی دارالحکومت میں پاکستان رب ذوالجلال کا احسان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عظیم قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا، اللہ نے ہمیں پاکستان رمضان المبارک میں تحفے میں دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں، یہ رب کا عظیم تحفہ ہے، پاک افواج تحفظ پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، پاکستان کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے، علمائے کرام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان رب ذوالجلال کا احسان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عظیم قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا، اللہ نے ہمیں پاکستان رمضان المبارک میں تحفے میں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تاریخی جدو جہد کے نیتجے میں وجود میں آیا، پاکستان اللہ رب العزت کی طرف سے عظیم تحفہ ہے، پاکستان کا قیام کسی بھی معجزے سے کم نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج 77 سال بعد ہم اس بابرکت مہینے میں یہاں جمع ہیں اور میں سمجھتا ہوں اس کا تقاضا یہ ہے اور پوری قوم پکار پکار کر تقاضا کررہی ہے کہ آئیں ہم یک جان اور دو قالب ہوجائیں، اور اتحاد اور اتفاق کی برکتوں کے ساتھ پاکستان کو درپیش مسائل کو حل کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ چاہے وہ چاہے وہ معاشی مسائل ہیں، معاشرتی مسائل ہیں یا دہشت گردی ہے، ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اس میں حصہ ڈالے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سب سے بڑی ذمے داری علمائے کرام پر عائد ہوتی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔ ان کا مزید کہنا کہ ایک مرتبہ پھر افواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہیں مگر ملک کے اندر تفریق ہے، اور ذاتی مفادات کے لیے ملکی مفادات کو قربان کرنے کی ایک سوچ ہے مگر آج بھی موقع ہے اگر ہم یہ فیصلہ کرلیں کہ ہم پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خطر اپنی تمام ذاتی خواہشات اور انا کو پاکستان کے تابع کردیں گے، اس سے بڑی پاکستان کی کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، اربوں کھربوں کے ڈالر کے خزانے پہاڑوں میں دفن ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا ایک یہ بھی زاویہ ہے اور دہشت گردوں کو جو مالی امداد ملتی ہے، اس کا ایک یہ بھی رخ ہے کہ پاکستان قدرت کے عطاکردہ وسائل سے فیض یاب نہ ہوسکے۔ یہ وہ دشمن ہیں اور وہ اہجنٹ ہیں جنہں پاکستان کی ترقی اور خوش حالی گوارا نہیں۔ شہباز شریف نے کا کہنا تھا کہ علما کرام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں، دہشت گردی کے خلاف ہم سب نے متحد ہونا ہے، ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ کب تک یہ خون بہایا جاتا رہے گا، کب تک افواج پاکستان کے جوان قربانیاں دیتے رہیں گے، افواج پاکستان ملک کے تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینا عظیم قربانیوں سے بے وفائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد اور اتفاق سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے، اتحاد اور اتفاق سے ہی پاکستان کے معاشی اور معاشرتی چیلنجز پر قابو پائیں گے، ایک عظیم ملک بننے کے لیے ہمیں بھی دشوار گزار راستوں سے گزرنا ہوگا اور نوجوانوں کو تعمیر وطن کے لیے خود کو وقف کرنا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں، اخراجات میں کمی کرکے نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مذہبی منافرت اور تفریق کا خاتمہ کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کچھ عناصر اپنے مفاد کے لیے تقسیم پیدا کرکے ملکی استحکام کو داؤ پر لگارہے ہیں، وسیع ترمفاد کی خاطر ذاتی انا کو ملکی مفاد کے تابع کرنا ہے، پاکستان واحد اسلامی نظریاتی مملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا مقصد پاکستان کو وسائل سے استفادہ کرنے سے روکنا ہے، بے پناہ وسائل سے ہم اپنے قرض ختم کرسکتے ہیں، ایسےعناصر کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی گوارا نہیں، جانتے ہیں دہشت گردوں کومالی معاونت کہاں سے مل رہی ہے۔