شاہد سپرا: ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ،لوڈ میں خطرناک حد تک کمی سے سسٹم فریکوئنسی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ این پی سی سی نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

عیدالفطر کی وجہ سے استعمال کم ہونے کی وجہ سے سسٹم پر لوڈ انتہائی کم ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لوڈ میں خطرناک حد تک کمی کی وجہ سے سسٹم فریکوئنسی بڑھنے کے خدشات پیدا ہوئے، جس کی وجہ سے این پی سی سی نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔کمپنیوں نے بجلی چوری کی بنیاد پر بند ہونیوالے فیڈرز پر عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کر دی۔ واضح رہے کہ صنعتی اور کمرشل سیکٹر میں بجلی کا استعمال کم ہونے سے لوڈ میں کمی ہوئی۔۔ لیسکو کے سسٹم پر لوڈ ڈیمانڈ ایک ہزار میگاواٹ تک گر گئی تھی۔۔ لیسکو نے ریجن بھر میں عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کر کے تمام فیڈرز کو آپریشنل کر دیا

عید الفطر پر سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لوڈشیڈنگ ختم کر کی وجہ سے پر لوڈ

پڑھیں:

تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کا خدشہ، اڈیالہ جیل کے اطراف کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لاٖئن) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نطر اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں، سکیورٹی پلان کے تحت 200کے قریب افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

 سکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔ اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے، سکیورٹی کیلئے ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی جبکہ پولیس کو اینٹی رائٹ سامان سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عید کہاں پر منائی؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کا خدشہ، اڈیالہ جیل کے اطراف کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ
  • جماعت اسلامی کا عید کے بعد بدامنی، بجلی بلوں، چینی و آٹا مافیا کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا عید کے بعد بجلی بلوں، آٹا و چینی مافیا کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • چینی کی دوبارہ برآمد، حکومت کا خام شکر کی درآمد کی اجازت دینے سے گریز، قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ
  • بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت  
  • پاکستان میں دیگر ممالک سے زیادہ قیمت پر بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی ہے: مفتاح اسماعیل
  • عید پر سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی پولیس کو ہدایت
  • مولانا فضل الرحمان کو عید نماز گھر میں پڑھنے کا مشورہ
  • بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت