صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کراچی کی ملیر کورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر میں سہولت کاری اور منی لانڈنگ کیس میں سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دےدیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔
کراچی کی ملیر کورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر میں سہولت کاری اور منی لانڈرنگ کیس میں سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔
سینئر صحافی فرحان ملک کو عید کے پہلے روز ایف آئی اے نے دوسرے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیش کیا۔
غیر قانونی کال سینٹر میں معاونت اور منی لانڈدنگ کیس میں ریمانڈر مکمل ہونے پر مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ فرحان ملک کی جانب سے بلال قریشی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت پہنچنے پر فرحان ملک صحافیوں اور اہلخانہ سے گلے ملے۔
عدالت کو تفتیشی افسر نے دوران سماعت بتایا کہ فرحان ملک کے خلاف مزید کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے ایف آئی اے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل کسڈی کا حکم دے دیا۔
فرحان ملک کے خلاف پہلے مقدمے پر درخواست ضمانت کی سماعت 3 اپریل کو ہوگی، جبکہ دوسرے مقدمہ میں درخواست ضمانت پرسماعت 7اپریل ہو ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینئر صحافی فرحان ملک کو ریمانڈ کی استدعا فرحان ملک کے ایف آئی اے کا حکم
پڑھیں:
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر ہسپتالوں کا دورہ
لاہور: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر ہسپتالوں کا دورہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے جناح ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور عام شہری کی طرح ہسپتال کےمختلف کاؤنٹرز پرگئیں۔
صوبائی وزیر نے وارڈزکا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نےڈاکٹروں اور طبی عملےکی دستیابی کا جائزہ بھی لیا۔
مریم اورنگزیب نےمریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج سے متعلق بھی پوچھا۔