پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے
صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے مطابق ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے ، جنہوں نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا اور قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خودمختار تشخص دیا جبکہ اُن کی قیادت میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی۔آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی، مزدوروں، کسانوں، اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دیے ، انہیں بااختیار بنایا، اُن کے اقدامات کی بدولت تعلیم، صنعت، اور دفاعی شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ‘ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے ، پاکستان کی خودمختاری، جمہوریت، اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے جبکہ بھٹو کے وژن کے مطابق ملک کو ترقی یافتہ، خود مختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے ‘۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: شہید ذوالفقار علی بھٹو صدر مملکت کے مطابق نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پرخراجِ عقیدت پیش

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو  کی 46 ویں برسی پر  زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج بھی پاکستان کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، ذوالفقار علی بھٹو وہ رہنما تھے جنہوں نے 1971 کے سانحے کے بعد شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نکالا اور اسے نئی زندگی بخشی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو نے نہ صرف بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا بلکہ عوام کے حوصلے بلند کر کے پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا، شہید بھٹو کی سفارتی بصیرت نے بھارت کی قید سے جنگی قیدیوں کی واپسی ممکن بنائی اور شملہ معاہدے کے تحت پانچ ہزار مربع میل کا علاقہ واپس حاصل کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے معیشت، زراعت اور صنعت میں انقلابی اصلاحات کیں، محنت کش طبقے کو بااختیار بنایا اور انہیں ان کے حقوق دلوائے، پاکستان کو ایک ترقی پسند اور متفقہ آئین دینا بھی شہید بھٹو کا تاریخی کارنامہ ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ایٹمی ٹیکنالوجی کے لیے بنیاد رکھنے کی خدمات نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، شہید بھٹو ایک ہمہ گیر لیڈر تھے جن کی سیاسی بصیرت، قیادت اور عوامی خدمت آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بریڈفورڈ میں ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کی تقریب
  • گلگت بلتستان کو قائد عوام کے وژن کے مطابق ترقی یافتہ بنائیں گے، ثوبیہ مقدم
  • بھٹو کی برسی؛ پاکستان کو رول ماڈل مسلم ملک بنائیں گے
  • شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور قومی ترقی کیلئے قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، ڈاکٹر طارق فضل چودھری
  • وزیراعظم کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت
  • بھٹو کی 46 ویں برسی، بلاول کا پاکستان کو رول ماڈل بنانے کا عزم
  • بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پرخراجِ عقیدت پیش
  • ذوالفقار علی بھٹو شہید کا مشن جاری رکھیں گے، صدر زرداری کا برسی پر پیغام
  • ملک کو بھٹو ویژن کے مطابق خودمختار اور ترقی یافتہ بنائیں گے، صدر مملکت