2025-04-15@21:40:02 GMT
تلاش کی گنتی: 563
«مسافروں کے لیے»:
(نئی خبر)
بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اسٹیٹ کونسل کی جانب سے ایک حکومتی ورک رپورٹ پیش کی ، جس میں منظم انداز سے 2024 میں حاصل شدہ اہداف کا خلاصہ بیان کیا گیا اور 2025 کے لئے معاشی اور معاشرتی ترقی کے اہداف اور اہم امور کے انتظامات کی وضاحت کی گئی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے ورک رپورٹ چین کی قومی عوامی کانگریس کے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہو نے والے اجلاس میں پیش کی۔ رپورٹ میں 2025 کے لئے اہم متوقع ترقیاتی اہداف بیان کیے گئے ہیں جن میں جی ڈی پی شرح نمو کا ہدف تقریباً 5 فیصد ہے۔ شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریبا...
اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں کئی سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس آج یا کل متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے اعلی اختیاراتی بورڈ اجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، گریڈ 21 سے 22 کے لیے 40 سے زائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائے گا جبکہ سیکریٹری ٹووزیراعظم اسدالرحمن گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے پیش ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ چیئرمین ایف بی...
اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں کئی سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس آج یا کل متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے اعلی اختیاراتی بورڈ اجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، گریڈ 21 سے 22 کے لیے 40 سے زائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائے گا جبکہ سیکریٹری ٹووزیراعظم اسدالرحمن گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے پیش ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد...
پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے انسپکٹر شاہد انور ولد عبد الحنان شہد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں عزیر ٹاون کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کردیا اور شہر میں ناکہ بندیوں پر پولیس الرٹ ہوکر چیکنگ مزید سخت کردی۔ جائے حادثہ پر موجود افسر نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹر...
خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے فوری طور پر افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی وفد کے ٹی او آرز کی منظوری مطالبہ کیا ہے تاکہ افغانستان سے مذاکرات کا سلسلہ شروعکیا جاسکے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، وفاقی حکومت اس حوالے سے تمام ذمہ داری صوبے پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت 2 مذاکراتی وفد افغانستان بھیجے گی، ٹی او آرز تیار بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے معاملے پر انتہائی غیر سنجیدہ رویہ اپنا رہی ہے، وفاق کی غیر سنجیدگی...
جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایڈین مارکرم انگلینڈ سے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کا ٹریننگ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی جنوبی افریقی ٹیم کو کئی ٹاپ پلیئرز کا انجریز کی وجہ سے ساتھ میسر نہیں تھا۔ واضح رہے کہ ایڈین مارکرم کی انجری کے سبب جارج لینڈے کو بطور ٹریولنگ ریزرو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسٹار کھلاڑی نے اب فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں آج آخری مقابلہ ہوگا، دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم دبئی میں بھارت سے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط اور لاہور کی بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر بڑے اسکورز کی توقع ہوگی، کیویز کے پاس مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل کی صورت میں 2 اسپنرز موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا ایک اسپنر کیشو مہاراج پر انحصار کرے گا۔ جنوبی افریقا کے تجربہ کار بیٹر ڈیوڈ ملر کے لیے یہ ممکنہ طور پر آخری بڑا ایونٹ ہو سکتا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا کردار فیصلہ کن...
برطانیہ(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں تاریخ رقم ہوگئی شاہی قلعہ ونڈسرکیسل کی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کیلئے افطار کا اہتمام کیا گیا۔مسلم ممالک کی طرح مغربی دنیا میں بھی اس مہینے کوغیرمعمولی اہمیت حاصل ہے، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی غیرمسلم ریاستوں کے سربراہان مملکت کی جانب سے مسلمانوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق صدیوں پرانے اس قلعے میں افطار کے لیے سینٹ جارج ہال میں دریاں اور سفید چادریں بچھانے کے بعد دستر خوان بچھائے گئے تھے، جو ریاستی مہمانوں کیلئے مختص ہے۔دستر خوان پرانواع واقسام کے کھانے اور مشروبات رکھے ہوئے تھےاس تاریخی افطار ڈنر میں تقریبا ساڑھے تین سو مسلمان شریک تھے۔افطار سے قبل ونڈسر کیسل کی فضا...
دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کے ورثا سے اظہار افسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر نے مولانا حامد الحق شہید اور ان کے والد مولانا سمیع الحق شہید کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحیسن پیش کیا اور دالعلوم حقانیہ کی دینی تعلیم و اشاعت کے میدان میں اہم کردار کی تحسین کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچ کر جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے بھائی اور صاحبزادگان مولانا عثمان الحق، مولانا عبدالحق اور مولانا عرفان الحق سے اظہار تعزیت کیا اور خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی...
ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خانیوال کی صدر سعدیہ علی ایڈوکیٹ سے کی گئی ملاقات میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تجارت و صنعت سے وابستہ نمائندگان کا بار سے چولی دامن کا ساتھ ہے بالخصوص خواتین وکلا کا کردار لائق تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکریٹری ملک عدنان احمد نے کہا ہے کہ مظلوم کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بنچ ذمہ داری سے کردار ادا کر رہے ہیں، تجارت و صنعت سے وابستہ نمائندگان کا بار سے چولی دامن کا ساتھ ہے، بالخصوص خواتین وکلا کا کردار لائق تحسین ہے، جو مرد وکلا کے شانہ بشانہ انصاف کی جلد فراہبی کے لیے مصروف...
دبئی(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کے مشہور اداکار، امریکی ٹی وی میزبان، اور سابق فٹ بال کھلاڑی ٹیری کروز رمضان کے پہلے روز دبئی میں محنت کشوں کے لیے افطار کے کھانے پیک کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے فلائٹ میں تاخیر کر دی۔ وائٹ چِکس، دی ایکسپینڈیبلز سیریز جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور اور ٹی وی شو ’بروکلین نائن نائن‘ میں اپنے کردار کے لیے مقبول ٹیری کروز کریو نے ’دی گیونگ فیملی‘ کے زیر اہتمام افطار کھانے کی تقسیم میں حصہ لیا۔ ’دی گیونگ فیملی‘ کی شریک بانی سبریا رحبی نے بتایا کہ ’ٹیری کروز، جو کسی کام کے سلسلے میں دبئی میں تھے انہوں نے اپنے واپسی کے سفر کو ملتوی کر کے اس کام میں...
لاہورمیں رمضان المبارک کے دوران گیس فراہمی کے لیے نیا شیڈول نافذالعمل کر دیا گیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سحری و افطاری کے اوقات میں پریشر کے ساتھ گیس فراہمی کا فیصلہ کر لیا۔ سحری کے لےی رات اڑھائی سے لے کر صبح 8 بجے تک پریشر کے ساتھ گیس ملے گی، افطاری کے اوقات میں دوپہر اڑھائی سے لے کر رات 10 بجےتک گیس دی جائے گی۔ کمپنی نے رمضان المبارک میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 100 ٹیمیں تشکیل دے دیں، جنرل مینجر لاہور ایسٹ راشد عنایت کے مطابق ٹیمیں 24گھنٹےفرائض انجام دیں گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغانستان کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے صوبائی سطح پر جرگہ تشکیل دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے پریس سیکریٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور سے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا حکومت 2 مذاکراتی وفد افغانستان بھیجے گی، ٹی او آرز تیار وزیراعلیٰ اور افغان قونصل جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی تجارت کے فروغ، علاقائی امن و استحکام، صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور افغان قونصل جنرل نے ملاقات کے دوران طورخم پر پاک...
مکہ المکرمۃ(نیوز ڈیسک) مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف رجسٹریشن جاری رہے گی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اعتکاف کے خواہشمند 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پرکوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق حرمین شریفین میں ہرمعتکف کوخصوصی کارڈ اور لاکر دیا جائے گا۔ مزیدپڑھیں:رمضان المبارک :کن اوقات میں گیس ملے گی ؟ شیڈول جاری
—فائل فوٹو مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے وفاق کے پی حکومت کے ٹی او آرز جلد منظور کرے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وفاق ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر سے گریز کرے، صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورے کیلئے ٹی او آرز تیار کرلیے، بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے...
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس کے غازیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کے بہترین علاج کے لیے فنڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے علاج کے لیے مزید ساڑھے 24 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد نے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران غازیوں کی ہیلتھ ویلفیئر کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس غازیوں کا...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں آئے روز کے ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر متاثرہ خاندان کو زمین کا ایک پلاٹ دیا جائے گا، روزانہ کی بنیاد پر لاٹری کے ذریعے پلاٹوں کی متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: گورنر کامران ٹیسوری کا بھارت کو ہرانے پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلڈرز اسی دن پلاٹ کی فائل متاثرہ خاندان کو پیش کریں گے۔ گورنر سندھ نے سماج میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن مفتی محمود چوک، گلی نمبر 2 بلاک سی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ حامد رضا ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔ ناظم آباد میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 40 سالہ خرم منیر نامی شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او امجد کیانی نے بتایا کہ واقعہ ناظم آباد 4 نمبر ہادی مارکیٹ...
کراچی :آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے 29.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلش ٹیم میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی جب اوپننگ بیٹر فل سالٹ 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد جیمی اسمتھ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ پھر بیٹرز وکٹ پر...
جنوبی افریقہ گروپ بی سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور افغانستان کی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جاری ہے، اگر انگلش ٹیم جنوبی افریقہ کو 207 رنز سے شکست دیتی تو پھر افغانستان اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر جاتا تاہم انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف واضح رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے، اور گروپ بی سے آسٹریلیا نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے...
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمیئنز ٹرافی 2025 میں ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہیں۔ میچ سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ اس لیے بھی اہم کے کہ دونوں ٹیموں میں سے جیتنے والا گروپ بی سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا انگلش کوچ برینڈن میکولم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا...
چیمپیئنز ٹرافی: افغانستان۔آسٹریلیا میچ بارش کے باعث منسوخ، گینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ بی کے فیصلہ کن میچ میں افغانستان نے صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی مدد سے 273 رنز بنائے، اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 13ویں اوور میں ایک وکٹ کھو کر 109 رنز بنا لیے، تاہم لاہور میں تیز بارش ہوگئی، جس کے نتیجے میں میچ روک دیا گیا۔بعد ازاں، بارش کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد آسٹریلیا اور افغانستان دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا، اس طرح کینگروز...
چیمیئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انگلش کوچ برینڈن میکولم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا ، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ، بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا۔ Jos Buttler did well but as a team, England couldn’t do well specially Salt, Brook, Livingston. He has...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر رحمان اللہ گرباز صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم ابراہیم زادران اور صدیق اللہ اتل نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ، ابراہیم 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بعد ازاں رحمت شاہ 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ صدیق اللہ اتل 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ حشمت اللہ شاہدی نے 20 رنز بنائے۔ ابراہیم زادران 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے بعد ازاں رحمت شاہ بھی 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد نبی 1، گلبدین...
کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گورننس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر قیادت ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دوسری سینئر مینجمنٹ کورس میں کامیاب ہونے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سینئر مینجمنٹ کورس سرکاری افسران کی قائدانہ صلاحیتوں، مہارتوں اور علم میں اضافے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس قسم کے تربیتی پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ مراد علی شاہ نے اس موقع پر ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ (ٹی ایم آر) ونگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کو جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تزویراتی سوچ اور...
نوشہرہ: مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا، جس میں مولانا حامد الحق سمیت کئی افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینس مع میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچیں اور 20 افراد کو نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیوں کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقع پر پہنچی جب کہ امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نکالنے میں...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا 10ویں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کے میچ کا فاتح سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لے گا۔ اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پر اعتماد ہیں۔ بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا تو افغانستان ایونٹ سے باہر ہو جائے گا کیونکہ افغانستان کے تین پوائنٹ ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کے 4 پوائنٹ ہو جائیں گے۔ میچ نتیجہ خیز ہونے کی صورت...
صوبہ خیبرپختونخواہ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے موجودہ دورِ حکومت میں لاکھوں افراد کے ملک چھوڑنے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کرچکے ہیں اور جب پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے ہوں تو کیا خاک ترقی ہوگی، ترسیلات میں اضافہ ملک کی ترقی نہیں بلکہ پستی کی نشاندہی کر رہا ہے، رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے لیکن وزیراعظم اور وزرا شرمندہ ہونے کے بجائے بیروزگاری ختم ہونے کی مبارکباد دیتے تھکتے نہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ حکومت پاکستان نے وزیرِاعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بیرون ملک...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا 10ویں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گروپ بی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان اہم اور فیصلہ کن مقابلہ ہوگا جس کا فاتح سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لے گا۔ اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پر اعتماد ہیں۔ بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا تو افغانستان ایونٹ سے باہر ہو جائے گا کیونکہ افغانستان کے تین پوائنٹ ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کے 4 پوائنٹ ہو جائیں گے۔ میچ نتیجہ خیز ہونے کی صورت میں جو ٹیم کامیابی حاصل کرے گی...
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں تشدد کا واقعہ 19 فروری رات 3 بجے پیش آیا تھا۔ کراچی ساؤتھ زون پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 324/34 / 147/148 /149/ 506 B /504 کے تحت درج کیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا ریکارڈ معلوم کرلیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت کی جاچکی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ’جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کرتی ہے‘، مہران گاڑی سے کھیتوں...
اسلام آباد — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگر جوبائیڈن کی جگہ ہوتے تو افغانستان میں بگرام ایئربیس کا کنٹرول کبھی نہ چھوڑتے اور وہاں کم از کم پانچ ہزار امریکی اہلکاروں پر مشتمل دستہ تعینات رکھتے۔ بدھ کو پہلے کابینہ اجلاس کے دوران ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے بگرام ایئربیس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا شمار دنیا کی بڑی ایئر بیسز میں ہوتا ہے۔ جہاں مضبوط کنکریٹ رن وے پر کسی بھی قسم کے طیارے اتر سکتے ہیں۔ تاہم ان کے بقول امریکہ نے اس کا کنٹرول کھو دیا اور یہ ایئر بیس اب چین کے زیرِ اثر آ چکا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں چین...

کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کے لیے فروخت ہوتا ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز کا...
عثمان خادم :پی ٹی آئی کے عہدےداروں نے خاموشی سادھ لی ، نائب صدر پنجاب جلسے کے لیے اکیلے ہی پرجوش نظر آنے لگے تحریک انصاف میں آپسی اختلاف یا مشاورت کا فقدان واضح نظر آنے لگا، پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر نے لاہور میں جلسے کے لئے درخواست پر درخواست دینی شروع کردی جبکہ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو چیمپئن ٹرافی کے ختم ہونے کا انتظار ہے ، ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد پاکستان تحریک انصاف نے 22مارچ کو مینار پاکستان جلسہ کے لئےچیف سیکرٹری پنجاب کو بھی درخواست دیدی ،پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے اس پہلے ڈی سی لاہور کو جلسے...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان کے بیٹر ابراہیم زردان نے کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ ابراہیم زردان کی 177 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت افغان ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ ابراہیم زردان افغان ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اننگز میں 146 گیندوں پر 177 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے بھی شامل تھے۔ ابراہیم زردان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سینچری اسکور کرنے والے پہلے افغان بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے...
جولائی 2020 سے لے کر اب تک پاکستان بھر سے 75 کے قریب دہشتگرد گروہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں ضم ہو چکے ہیں جن میں 10 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں چَشم کُشا انکشافات سابق سفارتکار اور تجزیہ نگار عبدالباسط نے گزشتہ روز ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ چھوٹے دہشتگرد گروہوں کو خود میں ضم ہونے کی دعوت دے رہی ہے اور اس سلسلے میں اُسے خاصی کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ عبدالباسط نے لکھا ہے کہ اس وقت ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ میں طاقت اور اثر و رسوخ بڑھانے کا مقابلہ چل رہا...
— فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے سیاسی پناہ کے ویزوں پر امریکا جاتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 افغان باشندوں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔امیگریشن حکام کے مطابق 4 مسافر برقینا احمدی، عابد اللّٰہ کموالا، خواتین مرسل کموالا اور صفا کموالا افغانی پاسپورٹ پر سیاسی پناہ کے ویزوں (Asylum Visa) پر امریکا جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران انہیں سفری دستاویزات کی تصدیق کے لیے جنرل ری چیکنگ آفیسر کے پاس بھیجا گیا، جہاں جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ چاروں مسافر 4 دسمبر 2024ء کو افغانستان سے بذریعہ طورخم بارڈر پاکستان آئے تھے، ان کے پاس علاج معالجے کے لیے پاکستان کا میڈیکل ویزا تھا۔ موسمی خرابی: ملک کے بالائی علاقوں کیلئے...
افغانستان کے 2 صوبوں میں ژالہ باری اور شدید بارشوں کی وجہ سے 29 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ محمد اسرائیل سیار، صوبہ فراہ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق مغربی صوبہ فراہ میں ژالہ باری کی وجہ سے 21 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے افراد 2 خاندانوں کے ارکان تھے جو پکنک پر گئے تھے۔ جنوبی صوبہ قندھار میں مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے 8 افراد جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں مختلف مقامات پر ہلاک ہو گئے ہیں۔ 4 خواتین جو کپڑے دھو رہی تھیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں اور صرف ایک خاتون بچ پائی۔ ایک بچہ قندھار...
محترم چیف جسٹس آف پاکستان نے تحریک انصاف کو سسٹم کے اندر رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ دیا ہے یہ مشورہ انھوں نے عدالتی معلامات پر تحریک انصاف کی جانب سے بائیکاٹ کرنے پر دیا ہے ۔ کیا تحریک انصاف اس قیمتی مشورے پر عمل کر پائے گی؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے حتیٰ کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی اس سوال کا جواب نہیں دے سکتی۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان کی دعوت پر ان سے ملاقات کی جہاں پر ان کو یہ مشورہ دیا گیا کہ اگر وہ سپریم جوڈیشل کونسل کے آخری اجلاس میں شریک ہوتے تو عدلیہ میں کی جانے والی حالیہ...
ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے گرینڈ ایتھوپیا پاکستان بزنس فورم کی صدارت کی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان میں ایتھوپیاکے سفیرڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ نے وزارت تجارت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر لاہور میں ایک گرینڈ ایتھوپیا پاکستان بزنس فورم کی صدارت کی۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کی طرف سیاس سال کی مئی 2025 میں ادیس ابابا، ایتھوپیا میں ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کیلئے پنجاب کے تاجروں کو متحرک کرنے کے لیے اس بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب سے 26 سے زائد کاروباری چیمبرز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ ایتھو پاکستان بزنس...
نیویارک سے نئی دہلی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع پر طیارے کو روم میں اتار لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 199 مسافر سوار تھے جو بم کی اطلاع کے باعث طیارے کی کسی دوسرے مقام پر ہنگامی لینڈنگ سے خوف زدہ ہوگئے۔ بم کی اطلاع پر اطالوی فوج کے 2 جنگی طیاروں نے فضا میں مسافر طیارے کو گھیرے میں لیا اور روم کے فیومیچینو ہوائی اڈے تک پہنچانے میں مدد کی۔ امریکی ایئرلائنز کی فلائٹ AA292 نے نیو یارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 8:11 PM پر پرواز بھری تھی۔ جس وقت بم کی اطلاع ملی مسافر بردار طیارہ کیسپین سی...
پروفیسر آف میڈیسن اور شوگر کے مرض کے معروف فزیشن پروفیسر زمان شیخ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار کے دو گھنٹے بعد تراویح پڑھنے والوں کو واک یاورزش کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ شوگر کے مریضوں کے لئے تراویح پڑھنا عبادت کے ساتھ ساتھ بہترین جسمانی ورزش بھی ہے۔ شوگر کے مریض اپنے معالجین کی ہدایت پرافطار کے بعد انسولین کے زیادہ یونٹ لگاسکتے ہیں جبکہ سحری کرنے سے قبل انسولین کے یونٹ نصف لگائے جاسکتے ہیں۔ پروفیسر زمان شیخ نے بتایا کہ شوگر کے مریض افطار میں دو کھجور کھاسکتے ہیں۔ تاہم، شوگر کے مریض پکوڑے، کھجلہ، پھینی سمیت دیگر تلی ہوئی اشیاء سے اجتناب کریں۔ سارا دن روزے رکھنے سے معدہ پرسکون میں رہتا ہے لیکن...
افغانستان میں رہ جانے والے امریکی اسلحے میں 78 ایئرکرافٹس، 40 ہزار سے زائد فوجی گاڑیاں اور 3 لاکھ سے زائد اسلحہ شامل ہے ، یہ سارا اسلحہ اور فوجی سازوسامان اس وقت طالبان کے زیر استعمال ہے کنزرویٹو ایکشن کانفرنس میں خطاب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کی طالبان کے قبضے میں موجود امریکی اسلحے کی واپسی کے لیے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت ، طالبان کی فوجی پریڈز میں امریکی اسلحے کی نمائش پر خفگی ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی اسلحے کی واپسی کے لیے نمائندہ مقرر کرتے ہوئے انہیں جامع منصوبہ تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے ۔خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو ایکشن کانفرنس میں حال ہی میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ...
WASHINGTON: ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی اسلحے کی واپسی کے لیے نمائندہ مقرر کرتے ہوئے انہیں جامع منصوبہ تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔ خبرایجنسی خامہ کی رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو ایکشن کانفرنس میں حال ہی میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے قبضے میں موجود امریکی فوج کے اسلحے کی واپسی کے لیے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈوف کا نام لیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لیا جائے اور کہا کہ وہ یہ کام کرسکتے ہیں اور وہ ایک انٹرپرینئیور ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ نمائندے کی مکمل شناخت واضح نہیں ہے لیکن خیال ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی اسلحے کی واپسی کے لیے نمائندہ مقرر کرتے ہوئے انہیں جامع منصوبہ تشکیل دینے کی ہدایت کردی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کنزرویٹو ایکشن کانفرنس میں حال ہی میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے قبضے میں موجود امریکی فوج کے اسلحے کی واپسی کے لیے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈوف کا نام لیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لیا جائے اور کہا کہ وہ یہ کام کرسکتے ہیں اور وہ ایک انٹرپرینئیور ہیں۔ مذکورہ نمائندے کی مکمل شناخت واضح نہیں ہے لیکن خیال ہے کہ ٹرمپ ڈوف مانچسٹر کی بات کر رہے ہیں...

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز بیروت (آئی پی ایس )حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، بیروت اسٹیڈیم میں پچپن ہزار سے زائد افراد کی شرکت۔ سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے بیروت ایئرپورٹ روڈ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد دارالحکومت بیروت پہنچ گئے، کچھ دیر میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائے گی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت...
پاکستان نے امریکا منتقلی کے منتظر افغان پناہ گزینوں کو واشنگٹن نہ لے جانے کی صورت میں ملک بدر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی امریکا منتقلی کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام اسحاق ڈار نے کہاکہ امریکا کی جانب سے جن پناہ گزینوں کو قبول نہیں کیا جائےگا ہم انہیں ملک بدر کردیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ جن پناہ گزینوں کو کوئی ملک منتقل کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے، اور باضابطہ وعدہ کرلیا جاتا ہے تو ان کے...
(گزشتہ سے پیوستہ) اس پر وفد کے بعض پاکستانی حضرات نے کہا کہ ہمارے ہاں بدقسمتی سے جو کام حکومت کے سپرد ہو جاتا ہے اس کا بیڑہ غرق ہو جاتا ہے، اس حوالے سے مختلف محکموں کی مثالیں بھی دی گئیں۔ اس کی وجہ دریافت کی گئی تو میں نے وفد کے برطانوی ارکان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ حضرات اسے شکوہ نہ سمجھیں تو اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ لوگوں نے کم و بیش دو سو برس اس خطے پرحکومت کی لیکن یہاں کے لوگوں کو اچھی طرح حکومت کرنا نہیں سکھایا۔ اب یہ معلوم نہیں کہ آپ لوگوں نے حکمرانی کی اچھی تعلیم نہیں دی یا ہمارے لوگوں نے اچھے...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مثبت سماجی تبدیلی لانے والے اداروں اور افراد کی خدمات کو سراہنے کے لیے کے۔ الیکٹرک کے زیرِ اہتمام چوتھے کے ایچ آئی ایوارڈز کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ رواں سال 13 مختلف کیٹیگریز میں 45 فاتحین کو ایوارڈز دیے گئے، جنہیں مجموعی طور پر 60 ملین روپے کی رعایت بجلی کے بلوں میں فراہم کی جائے گی۔ اس سال ایوارڈز کے لیے 166 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں 41 پہلی بار درخواست دینے والے تھے۔ ایک شفاف اور آزاد آڈٹ کے بعد، 129 درخواست دہندگان نے اپنے منصوبے ایک معزز جیوری کے سامنے پیش کیے۔ ایوارڈز میں صحت عامہ، تعلیم، پائیداری، تحفظ، روزگار و پیشہ وارانہ تربیت، ڈیجیٹل رسائی و شمولیت، کمیونٹی ڈیولپمنٹ، ورثہ و ثقافت...
پشاور: پولیس نے پریشان حال افراد کے گردے نکال کر بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول فیصل خورشید برکی کی زیرنگرانی تھانہ ایکسائز نے جوائنٹ چیک پوسٹ ایم ون پر کارروائی کی اور انسانی اعضا گردے نکالنے و بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور گردے نکالنے کے لیے لایا تھا۔ 2 لاکھ 80 ہزار روپے کے عوض دونوں افراد کے گردے بیچنے کا ریٹ طے کیا گیا تھا۔ گروہ مجبور افراد کے گردے نکالنے اور اسے اونے پونے داموں خریدنے کے کاروبار میں ملوث ہے ۔ ملزم شہزاد کے موبائل سے متاثرہ افراد کی لاتعداد ویڈیوز بھی حاصل...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایسے علاقے موجود ہیں جو انتہاپسند گروپوں کو اپنی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں امریکی نشریاتی ادارے” سی بی ایس“ سے انٹرویومارکو روبیو نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا افغانستان میں نائن الیون سے پہلے جیسا منظر ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جب آپ کی حکمرانی میں ایسے علاقے ہوں جہاں ہر حصے پر آپ کا مکمل کنٹرول نہ ہو تو یہ ایسے گروہوں کے لیے موقع فراہم کرتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آج اور 10 سال پہلے کے درمیان فرق یہ ہے کہ اب اس زمین پر امریکی موجود نہیں ہیں جو انہیں...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے عدالت کے نئے کیس اسائمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔ یہ بات انہوں نے اس حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ وزیراعظم نے بہترین کارکردگی پر افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم ںے کہا کہ نیا نظام شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، نظام کے اجرا میں تعاون پر کینیڈا اور اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں، مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا تھا، پاکستان اور بھر میں سائلین اور درخواست گزار شفاف و تیز ترانصاف کے خواہاں تھے۔ شہباز شریف نے کہا...
ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کی رات اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے افغانستان میں ایسے علاقے موجود ہیں جو انتہاپسند گروپوں کو اپنی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سی بی ایس نیٹ ورک کی ایک سابق صحافی کیتھرین ہیریج کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ روبیو سے پوچھا گیا تھا کہ آیا انٹیلی جینس رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ( داعش) نے افغانستان میں اپنے محفوظ ٹھکانے بنا لیے ہیں اور وہ 11 ستمبر 2001 سے پہلے جیسے خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا...
مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد زائرین نے حاضری دی جب کہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسولﷺ کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کے مطابق اس دوران زائرین کی سہولت کے لیے بے شمار انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں افطار پیکٹس کی تقسیم، زمزم کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مسجد نبوی میں 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی۔ ان میں سے 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی جبکہ 2 لاکھ...

مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام کااجرا،بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام کے اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا نظام شفافیت، بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔ جمعے کے روز اسلام آباد میں ’مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام‘ کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیا نظام شفافیت، بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانہ میں آئے گا، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں...
سرکاری اداروں کے بورڈز میں غیر پیشہ ور افراد کی موجودگی پر سرکاری ایجنسی کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم یو) نے ریاست کے ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں غیر پیشہ ورانہ ارکان کی غیر متناسب موجودگی اور ان اداروں میں موثر آڈٹ اور مانیٹرنگ میکانزم کی عدم موجودگی کی مذمت کی ہے۔ سی ایم یو نے گورننس کی کمزوریوں اور قوم کو ہونے والے مالی نقصانات کو دور کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اور آڈٹ معیارات کو اپنانے کی تجویز دی ہے۔ سی ایم یو نے مالی سال 24-2023 میں ایس او ایز کی کارکردگی کے تجزیے...
سٹی 42 : متحدہ عرب امارات کے ویزا حصول کے خواہشمندان کے لیے سفارت خانے نے ویزا معلومات دوبارہ جاری کر دیں ۔ متحدہ عرب امارات سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سب درخواست دہندگان کے کیے ویزا پراسیس فیس 69 امریکی ڈالرز فی کس ہے, ماسواے ملازمت ویزا کے تمام ویزوں بشمول وزٹ, سیاحتی و فیملی ویزا کے لئے درخواست دہندہ خود آن لائن اپلائی کرے گا, ویزا اپلائی کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو سفارت خانہ/ ویزا سینٹر طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت جاری ہدایات کے مطابق درخواست دہندہ کو...
لاہور: پنجاب پانی کے شعبے میں کاربن کریڈٹ حاصل کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے، جس کے تحت پنجاب صاف پانی کمپنی کو واٹر فلٹریشن منصوبے کے ذریعے کاربن کے اخراج میں کمی لانے پر سالانہ 40 کروڑ روپے کے فنڈز ملیں گے۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی نے صوبے بھر میں ایک ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے ہیں، جس سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ کاربن کے اخراج میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سید زاہد عزیز کے مطابق، عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کاربن کے اخراج میں کمی پر کریڈٹ دیا جاتا ہے اور ترقی یافتہ ممالک جو اپنے اخراج کو...
لاہور میں 50 فیصد رکشہ ڈرائیورز کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک سے متعلق ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ وہ اکثر دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھتے ہیں مگر ٹریفک پولیس کے افسران انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر لے کر جوڈیشل کمیشن کو بھیجی جا سکتی ہیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے عدالت میں پیش ہوکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، بھکاری مافیا، رکشہ ڈرائیورز اور سڑکوں پر بڑھتی ہوئی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ سی ٹی او...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاناما کینال پر قبضہ کرنے یا کینیڈا کو فتح کرنے کی کوئی توسیع پسندانہ پالیسی نہیں ہے، ہمارے جوہری ہتھیار صرف اپنے دفاع کے لیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے مغرب کی منافقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کون سے اصول ہیں جو کسی کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا حقدار بناتے ہیں؟ رپورٹ کے مطابق مباحثہ کرنے والی باوقار سوسائٹی آکسفورڈ یونین، جو عالمی رہنماؤں کو طلبہ اور ماہرین تعلیم کے سامنے کلیدی مسائل پر بات کرنے کی دعوت دیتی ہے،...
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہم یہاں صرف چیمپئز ٹرافی میں شرکت کرنے نہیں آئے بلکہ فائنل جیتنے کے لیے آئے ہیں اور پاکستان میں افغانستان ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم صرف گراؤنڈ کے اندر چیزوں کو کنٹرول کرتے ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیے آئیڈیل ہیں، افغانستان کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کرکٹ کے لیے گراؤنڈز، اکیڈمیاں، ہائی پرفارمنس سینٹرز سمیت تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں، افغانستان کی...
ٹورنٹو: امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ امداد بغیر کسی شرط کے دی جا رہی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔ پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز جو منیسوٹا سے ٹورنٹو پہنچی تھی، لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد جہاز میں آگ اور دھواں بھر گیا، تاہم تمام 80 مسافر محفوظ رہے۔ ایئر لائن کے مطابق، 21 مسافر زخمی ہوئے لیکن صرف ایک کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ پیرامیڈکس نے متاثرہ مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی، جن...
مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی، جبکہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے مطابق، 2 لاکھ 69 ہزار 238 افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ زائرین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات 10 ہزار 302 افراد کو فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی میں زائرین کے لیے 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، جن میں روزہ داروں کے لیے مزیدار کھانے شامل تھے۔ اس کے علاوہ 1,360 ٹن زمزم کی فراہمی کی گئی اور...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے علاقے رنجل منڈل میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساٹاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے گنگا رام اس کی اہلیہ بالا منی اور بیٹا کشن جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے جنگل گئے تھے، اسی دوران کھیتوں کے قریب کرنٹ کی تار سے چھو جانے کے سبب تینوں موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھے۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بودھن اسپتال منتقل کردیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں نیشنل اسٹیڈیم جمعہ کو دوسرے میچ کی میزبانی کرے گا۔ گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ میچ کا ٹاس دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔ آئی سی نے پی سی بی کی معاونت سے اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے افغان مداحوں کی جانب سے کسی بھی رد عمل اور سیکوریٹی سمیت انتظامات کے لیے بھر پور منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں نے جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراونڈ پر بھر پور پریکٹس کی۔ افغان ٹیم نے دوپہر کو چلچلاتی دھوپ میں اور جنوبی افریقی ٹیم نے شام کو چلنے والی خنک ہواوں میں پریکٹس سیشنز میں شرکت کی۔ قوی...
رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔ دفعہ 144 کا نفاذ 15 دن کے لیے کیا، دھشت گردوں کی جانب سے لوگوں کے اجتماع کو نشانہ بنانے کی اطلاعات تھیں، دھشت گردوں کے اجتماع کی نشانہ بننے پر بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوسکتے ہیں۔ شہریوں کو حفاظت کو ممکن بنانے کے لیے دفعہ144 کا نفاذ کیاگیا دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، احتجاج، ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے ہزارہ ڈویژن کے دورے کا اعلان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے ہزارہ ڈویژن کے دورے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رسائی برائے انصاف پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 فروری 2025ء) پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے نے جمعرات کو اُس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں سات بس مسافروں کو قطار میں کھڑا کر کے گولی مار دی گئی۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کئی دہائیوں سے معدنیات سے مالا مال صوبے بلوچستان میں نسلی اور علیحدگی پسند تشدد کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس علاقے کی سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے لیے سن 2024 مہلک ترین سال حالیہ برسوں کے دوران اس صوبے میں خاص طور سے ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے اور خوشحال تصور کیے جانے والے...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)عالمی بینک کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہاہے،اس مقصدکے لیے عالمی بینک کیایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پرمشتمل اعلیٰ سطح وفدپاکستان کے دورے پرہے،وفدنے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے جب کہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے،ان کاکہناتھاکہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے ، وفدنے موٹروے کے راستے تربیلاتوسیعی منصوبے کا بھی دورہ کیااورموٹروے کو دیکھ کر خوش ہوااوراس کی تعریف کی اسی طرح وفدنے پولوگراونڈکابھی دورہ کیااورپولوکے کھیل میں دلچسپی ظاہرکی، عالمی...
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس ہاؤس میں ملاقات کی ہے، اور ٹیکس تنازعات سے متعلق کیسز کے فیصلے میرٹ پر جلد سنانے کی استدعا کی ہے۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس کے جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے اور ملک میں انصاف کی مؤثر و بروقت فراہمی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے اقدام کو سراہا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے ملکی معاشی صورتحال اور معاشی و سیکیورٹی چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔ وزیراعظم نے ملک کی مختلف عدالتوں میں طویل مدت...
اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے عبوری حکام کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ غیرقانونی افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کے دوران ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہے اور افغان باشندوں کے ساتھ روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کیں حالانکہ بین الاقوامی تعاون بہت کم تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی طور پر رہنے والے غیرملکیوں کی واپسی کا عمل 2023 میں شروع کیا گیا، جس...
ویب ڈیسک: پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ٹکٹ خریداری مزید آسان کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے مسافر اب ٹکٹ کی خریداری جاز کیش سے بھی باآسانی کر سکیں گے، جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس معاہدے پر پی آئی اے اور جاز کیش کے اعلیٰ حکام نے دستخط کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے ٹکٹ کے حصول کے لیے مسافر کیش اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ جاز کیش کے ذریعے سے بھی ادائیگی کر سکیں گے۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو زیادہ سے...
پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت کا اصل امتحان یہ ہے کہ جن مہاجرین کے پاکستان میں حقوق کی وہ بات کرتے ہیں، افغانستان میں اُن کے حقوق کتنے محفوظ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ افغان شہریوں کے ساتھ پاکستان میں ناروا سلوک کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کی کہانی، ’امریکا نے پالیسی نہ بدلی تو کہیں کے نہیں رہیں گے‘ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے افغان ناظم الامور کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے...
گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ این 70 پر ناکہ لگایا اور شناختی کارڈ دیکھ کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو لسانی بنیاد کر قتل کردیا۔ بلوچستان میں بدامنی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ماضی میں قومی شاہراہوں پر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ حالیہ چند برسوں کی بات کی جائے تو قومی شاہراہوں پر شدت پسندی کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا گزشتہ برس اگست کے مہینے میں کوئٹہ پنجاب قومی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کی جانب سے بس کے مسافروں کو نشانہ بنانے کے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن فیک پارلیمنٹ...
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر اعتراض پر کردیا۔ شاہد آفریدی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اعلان کردہ ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں پر اعتراض ہے لیکن ان کے نام نہیں لوں گا، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کے اسٹیڈیمز میں بھارت کے جھنڈے کیوں نہیں لگائے گئے؟ سابق کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ قومی ٹیم کو ایونٹ میں تمام فارمیٹس میں کارکردگی دکھانا ہوگی، کیونکہ ساری ٹیمیں ہی بھرپور تیاری کے ساتھ آئی ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، صائم ایوب کی عدم شمولیت پر...

لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں
لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں
لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، وزیراعظم اور ان کی بھتیجی اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے، کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔ رمضان کی آمد سے قبل اشیا خورونوش کی قیمتوںمیں مزید اضافہ ہو گیا، موجودہ حکمران فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ پاکستان کے حکمران امریکا کی...
اسلام آباد (آن لائن)حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے بیک ڈور رابطے بھی ختم ہوگئے۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے انکار کے بعد تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے اسپیکر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے فیصلے کے باوجودمذاکراتی کمیٹی ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بھی کسی قسم کے رابطے نہیں ہیں۔

جنرل باجوہ نے ثاقب نثار کو استعمال کرکے نواز شریف کو نکالا، شیر افضل مروت سابق وزیراعظم کے حق میں بول پڑے
پی ٹی آئی سے نکالے گئے قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزارت عظمیٰ سے نکالا جس کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں عمران ریاض جیسے ’ناسور‘ کو بے نقاب کرنا فرض سمجھتا ہوں، شیر افضل مروت شیر افضل مروت نے کہاکہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالنے میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اگر ایون فیلڈ یا پاناما پر نکالا جاتا تو بات ٹھیک تھی لیکن انہیں تو بیٹے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 فروری 2025ء) اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث اندرون و بیرون ملک نقل مکانی کرنے والے 2 کروڑ 60 لاکھ لوگوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر اور پناہ گزینوں کے لیے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے مشترکہ طور پر یہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان کی ایک تہائی آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔ ملک میں جاری ہولناک اور نامعقول لڑائی کے اثرات سرحدوں سے باہر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ ہمسایہ ممالک نے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی سے فارغ کیے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے یہ پیغام پہنچایا ہے کہ عمران خان نے انہیں ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔ شیر افضل مروت کے مطابق انہیں پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی نے بتایا ہے کہ عمران خان ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ’بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شکوہ کروں گا کہ مجھے سنے بغیر پارٹی سے کیوں نکالا۔؟ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ شیر افضل...
افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق افغان وفد ہفتے کے روز کابل سے روانہ ہوا، ایک ہفتےکے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان وفد انسانی امداد کے حصول پر بات کرے گا اور ممکنہ طور پر جاپانی حکام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔ افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا کہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے، دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ خیال رہے کہ طالبان وفود عمومی طور پر پڑوسی ممالک،...
پشاور: متحدہ علماء بورڈ کے پی نے خیبرپختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ علما بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علما کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردارادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہرشعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔ متحدہ علما بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امن و امان اور مذاکرات کے بغیر خوشحال معاشرتی زندگی ممکن نہیں، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے لازم...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا، چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، نیپراعہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی بنیادی تنخواہ شامل ہے۔نیپرا حکام نے ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پر اپنے لیے الاؤنسز کی منظوری دی، الاؤنسز میں ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاؤنس کی منظوری دیدی۔نیپرا افسران نے 2024 کے لیے 5 لاکھ...
موریطانیہ سے پلٹنے والے مسافروں نے سمندر کے راستے یورپ کا غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشان دہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافروں کی شناخت سمیع اللہ، داؤد اقبال، مرتضیٰ خان، شاہ ولی اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گوجرانوالہ اور سوات سے ہے، ایجنٹوں نے ان سے یورپ پہنچانے کے لیے فی کس 25 سے 35 لاکھ روپے کے عوض معاملات طے کیے تھے۔ابتدائی تفتیش کے...
نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، جہاں کمبھ میلے کے لیے جانے والے 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی رات دہلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب ہزاروں افراد کمبھ میلے کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔ ناقص انتظامات اور ہجوم کے دباؤ نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں 18 لاشیں اور متعدد زخمی پہنچائے گئے، لیکن مودی حکومت نے اس واقعے کو معمولی قرار دے کر میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی سرکاری...