جنرل باجوہ نے ثاقب نثار کو استعمال کرکے نواز شریف کو نکالا، شیر افضل مروت سابق وزیراعظم کے حق میں بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی سے نکالے گئے قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزارت عظمیٰ سے نکالا جس کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں عمران ریاض جیسے ’ناسور‘ کو بے نقاب کرنا فرض سمجھتا ہوں، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت نے کہاکہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالنے میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہو سکتا تھا۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اگر ایون فیلڈ یا پاناما پر نکالا جاتا تو بات ٹھیک تھی لیکن انہیں تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ جیسے نواز شریف کو کبھی سمجھ نہیں آئی کہ انہیں وزارت عظمیٰ سے کیوں نکالا گیا ایسے ہی مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آسکے گی کہ تحریک انصاف نے مجھے کیوں نکالا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کے حکم پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان نے پارٹی سے فارغ کیے گئے شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا
دوسری جانب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے، جس کی خود شیر افضل نے تصدیق بھی کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بول پڑے ثاقب نثار جنرل باجوہ سابق وزیراعظم شیر افضل مروت عمران خان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بول پڑے جنرل باجوہ شیر افضل مروت وی نیوز شیر افضل مروت نواز شریف کو نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے
اسلام آباد: پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ ماضی میں وزیراعظم نواز شریف کو جس الزام کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا وہ الزام غلط تھا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لے رہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دے چکی ہیں۔