Express News:
2025-04-16@04:45:17 GMT

رمضان المبارک میں شوگر کے مریضون کے لیے اہم ہدایات

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

پروفیسر آف میڈیسن اور شوگر کے مرض کے معروف فزیشن پروفیسر زمان شیخ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار کے دو گھنٹے بعد تراویح پڑھنے والوں کو واک یاورزش کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ شوگر کے مریضوں کے لئے تراویح پڑھنا عبادت کے ساتھ ساتھ بہترین جسمانی ورزش بھی ہے۔ شوگر کے مریض اپنے معالجین کی ہدایت پرافطار کے بعد انسولین کے زیادہ یونٹ لگاسکتے ہیں جبکہ سحری کرنے سے قبل انسولین کے یونٹ نصف لگائے جاسکتے ہیں۔

پروفیسر زمان شیخ نے بتایا کہ شوگر کے مریض افطار میں دو کھجور کھاسکتے ہیں۔ تاہم، شوگر کے مریض پکوڑے، کھجلہ، پھینی سمیت دیگر تلی ہوئی اشیاء سے اجتناب کریں۔ سارا دن روزے رکھنے سے  معدہ پرسکون میں رہتا ہے لیکن افطار میں تیزی مرچ مصالحے والی کھانے پینے کی اشیاء کھانے سے معدہ کا عمل متاثر ہوجاتا ہے لہذا افطار احتیاط واعتدال سے کریں۔

پروفیسر زمان شیخ کا کہنا تھاکہ روزے رکھنے سے معدہ بالکل خالی ہوتا ہے لہذا شوگر کےمریضوں کو افطار اور سحری میں تیز مرچ مصالحے کے استعمال سے احتیاط کریں۔

پروفیسر زمان شیخ نے بتایا کہ روزے کی حالت میں اگر خون میں شوگر کی سطح 70 سے کم ہوجائے اور نیم بے ہوشی والی علامات ظاہر ہونے لگے تو روزے کو توڑا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بعض لوگ افطار اور افطار کے بعد سحری تک کھانے پینے کا سلسہ جاری رکھتے ہیں ۔اس سے معدہ کاعمل متاثر ہوجاتا ہے۔ سحری میں مرغن اشیا کی بجائے سادہ کھانے کے ساتھ دہی کااستعمال انتہائی مفید ہے۔ روزہ افطار اور سحری کے دوران میں پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔انسولین لگانے والے شوگر کے مریض روزوں سے قبل اپنے معالجین سے انسولین کی ڈوز کا تعین کریں۔اور معالج کی ہدایت پر انسولین لگائیں۔

انہوں نے بتایا افطار کے ساتھ ہلکا کھانے کے بعد سحری تک بسیار خوری سے مکمل پرپیز کیا جائے تاہم سحری میں باقاعدہ گھر کے کھانے کھائیں جائے۔عموما دیکھا گیا ہے کہ افطار میں سافٹ ڈرنکس استعمال کی جاتی ہے جو کہ معدہ کے لئے نقصان دہ ہے۔سافٹ ڈرنکس میں مختلف کیمیکلزشامل ہوتے ہیں ۔پورا دن روزے کی وجہ سے معدہ خالی رہتا ہے۔بعض لوگ افطار سافٹ ڈرنکس سے کرتے ہیں جو نقصان دہ ہے۔ سافٹ ڈرنکس شوگر کے مریضوں کیلیے انتہائی خطرناک ہے۔ شوگر کے مریض سافٹ ڈرنکس پینے سے شوگر ہائی ہوجاتی ہے لہذا عام افراد بھی سافٹ ڈرنک کی بجائے گھر کے مشروبات استعمال کریں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ افطار میں شوگرکے مریض چینی کے بغیر لسی استعمال کرسکتے ہیں۔روزے رکھنے سے کولیسٹرول بھی نارمل رہتا ہے جبکہ معدے۔جگر کے افعال بھی درست کام کرتے ہیں۔انھوں نے بتایاکہ امراض قلب کے مریضوں کو بھی احتیاط واعتدال سے افطار وسحری کرنی چاہئے۔چکنائی اور تلی ہوئی اشیا سے پرہیز کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پروفیسر زمان شیخ شوگر کے مریض سافٹ ڈرنکس افطار میں افطار کے انہوں نے نے بتایا

پڑھیں:

بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیا 50 فیصد تک مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر ٹیکس ریونیو بڑھانے کےلیے نئے بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سافٹ ڈرنکس، میٹھے مشروبات، جوسز، کاربونیٹڈ سوڈا واٹر، اضافی فلیور یا نان شوگر مٹھائیوں کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان اشیا پر ٹیکس ڈیوٹی 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔رپورٹ میں فیڈرل بورڈ  ایف ریونیو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید دعویٰ کیا گیا کہ جوس یاپلپ سے تیار ہونے والے کاربونیٹڈ واٹر، سیرپ، اسکواش وغیرہ شامل ہیں.دودھ سے بنی صنعتی مصنوعات پربھی 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز پر غور جاری ہے۔ ساسیجز، خشک، نمکین یا اسموکڈمیٹ سمیت گوشت کی اشیا بھی مہنگی ہوجانے کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ چیونگم، کینڈی، چاکلیٹ، کیریملز، پیسٹری اور بسکٹس سمیت بیکری آئٹمز، کارن فلیکس، سیریلز کی مختلف اشیاپر ٹیکس کی شرح میں50 فیصد تک اضافے کا خدشہ ہے. جس کے باعث یہ اشیا مہنگی ہوجائیں گی۔

علاوہ ازیں آئس کریمز، فلیورڈ یا سویٹ یوگرٹ، فروزن ڈیزرٹ، اینیمل یا ویجیٹیبل فیٹ سےبنی تمام دیگر اشیا پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ اگلے 3 سال میں ان اشیا پرٹیکس کی شرح میں بتدریج50فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • این آئی سی وی ڈی میں بدانتظامیاں عروج پر پہنچ گئیں
  • عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں
  • اسرائیلی حملوں سے شدید بیمار مریض اہم طبی امداد سے محروم ہو چکے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ
  • وزن کم کرنے کے لیے چار چیزیں جو صبح نو بجے سے پہلے کر لینا چاہیں
  • حافظ آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے
  • ہیٹ ویو ، سکولوں کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں
  • مردان، زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر
  • بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیا 50 فیصد تک مہنگی ہونے کا خدشہ
  • یوٹیوب صارفین کیلئے اہم خبر ، نیاحیران کن اے آئی فیچرسامنے آ گیا
  • سعودی ایوی ایشن نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں