برطانیہ کے شاہی قلعہ میں تاریخ میں پہلی بار اذان اور افطار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
برطانیہ(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں تاریخ رقم ہوگئی شاہی قلعہ ونڈسرکیسل کی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کیلئے افطار کا اہتمام کیا گیا۔مسلم ممالک کی طرح مغربی دنیا میں بھی اس مہینے کوغیرمعمولی اہمیت حاصل ہے، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی غیرمسلم ریاستوں کے سربراہان مملکت کی جانب سے مسلمانوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق صدیوں پرانے اس قلعے میں افطار کے لیے سینٹ جارج ہال میں دریاں اور سفید چادریں بچھانے کے بعد دستر خوان بچھائے گئے تھے، جو ریاستی مہمانوں کیلئے مختص ہے۔دستر خوان پرانواع واقسام کے کھانے اور مشروبات رکھے ہوئے تھےاس تاریخی افطار ڈنر میں تقریبا ساڑھے تین سو مسلمان شریک تھے۔افطار سے قبل ونڈسر کیسل کی فضا میں پہلی بار اذان مغرب کی مسحورکن صدا بھی گونجی، اذان کی آواز سنتے ہی روزہ داروں نے سنت نبویؐ پر عمل کرتے ہوئے کھجوروں سے روزہ کھولا۔
بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام،6خوارج ہلاک، سیکیورٹی ذرائع
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ولادیمیر زیلنسکی کی کنگ چارلس سے خصوصی ملاقات
برطانوی شاہ چارلس سوم نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے ان سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ یوکرینی صدر نے بھی شرکت کی۔
یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے بعد یوکرینی صدر سے اظہارِ یک جہتی، یوکرین جنگ اور سلامتی پر منعقد کیا گیا تھا۔
برطانوی دارالحکومت لندن کے لنکاسٹر ہاؤس میں ہونے والے اس اہم سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد 47 سالہ یوکرینی صدر بذریعہ ہیلی کاپٹر نورفولک پہنچے، جہاں انہوں نے شاہی رہائش گاہ سینڈرنگھم ہاؤس میں کنگ چارلس سوم سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شاہی خاندان کے آفیشل اکاونٹ کی جانب سے تصویر پوسٹ کی گئی۔
View this post on InstagramA post shared by The Royal Family (@theroyalfamily)
تصویر میں ولادیمیر زیلنسکی شاہ چارلس سے مُصافحہ کر رہے ہیں۔
شاہی محل کی جانب سے اس ملاقات کی مزید تفصیلات تو جاری نہیں کی گئیں البتہ بذریعہ کیپشن انہوں نے بتایا ہے کہ یوکرینی صدر کا پُرتباک استقبال کیا گیا۔
اس سے قبل 2024ء میں شاہ چارلس نے روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ میں یوکرینی عوام کی ہمت و حوصلے کی تعریف کی تھی۔