2025-04-07@01:35:09 GMT
تلاش کی گنتی: 4569

«سیل مین نے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی ا مین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ علی امین گنڈاپور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔  ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔ ذرائع کا کہنا  ہے کہ آج کی ملاقات میں گزشتہ روز دی گئی ہدایات کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے پی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔ عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گیٹ نمبر 5سے اڈیالہ جیل میں...
    غزہ: اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں آج صبح مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح جنوبی رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شہادتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج نے رفح میں زمینی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی غزہ کی وزارت صحت نے 24 گھنٹوں میں 41 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی تھی، جبکہ 18 مارچ سے شروع ہونے والی تازہ اسرائیلی بمباری میں اب تک...
    اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں وسیع رقبے پر قبضہ کر کے اسے اپنے ملک میں ضم کردے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے حملوں میں اضافہ، مزید 21 فلسطینی شہید، غزہ میں آٹے کا بھی بحران الجزیرہ کے مطابق بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے باور کرایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں وسیع رقبوں کو قبضے میں لے کر انہیں اسرائیلی سیکیورٹی علاقوں میں شامل کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی انتباہات کے بعد 2 روز سے غزہ کی پٹی کے...
    امریکا کا اسرائیل پر تنقید کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزا لینا مزید مشکل ہونے والا ہے، کیونکہ امریکی حکومت نے اسٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے سخت اسکریننگ کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تمام امریکی سفارتخانوں کو ویزہ درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا مواد کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 31 اگست 2024 کے درمیان...
    وسطی اور جنوبی غزہ میں بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ بھر میں کم از کم 21 شہید ہو چکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: عید کے موقعے پر اسرائیلی بمباری، 5 بچوں سمیت 8 افراد شہید الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شمال مشرقی علاقے رفح میں اسرائیلی حملے میں 2 افراد شہید ہو گئے تھے جہاں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ بڑے علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر حملے کر رہی ہے۔ غزہ میں خوراک کی شدید قلت، آٹے کا بحران دریں اثنا اسرائیل کی جانب سے...
    صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق صدر زرداری...
    ویب ڈیسک: شہر قائد کے ایک نجی اسپتال میں داخل صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل انعام میمن کا اہم ٹوئٹ سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صدر زرداری کی صحت سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صدر مملکت کی طبعیت اب بہتر ہو رہی ہے۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو کراچی سے دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، وہ ان شاء اللہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبعیت ناساز ہونے کی وجہ...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل یاد رہے کہ صدر مملکت نوابشاہ میں تھے کہ ان کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد ان کو کراچی میں کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سینیئر وزیر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ صدر آصف علی زرداری جلد مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو علاج کی غرض سے دبئی منتقل کرنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ اسپتال میں صدر آصف زرداری ان کے میڈیکل ٹیسٹ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنےکی خبریں درست نہیں ہیں، وہ جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔ خیال رہے کہ صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیےگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویزے کا حصول اب اب غیر ملکی طالبعلموں کے لیے زیادہ مشکل بننے والا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواستیں دینے والوں کی زیادہ سخت چھان بین کرنے کا حکم دیا ہے۔ مارکو روبیو نے بیرون ملک موجود امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان کی جانب...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشنرز کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ عیدالفطر کے تیسرے روز موسم مزید گرم ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل کی نسبت آج دن میں زیادہ گرمی محسوس کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک بارش کے امکانات کو رد کرتے ہوئے بتایا ہے...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنےکی خبریں درست نہیں ہیں، وہ  جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔ خیال رہے کہ صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیےگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ آدمی...
    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے غیر ملکی طالبعلموں اور دیگر افراد کے ویزوں کی درخواستوں پر سخت چھان بین کی ہدایات جاری کی ہیں۔  25 مارچ کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق درخواست دینے والوں کے سوشل میڈیا مواد کی جانچ کی جائے گی تاکہ امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو ویزا نہ دیا جا سکے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے غیر ملکی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جو امریکا یا اسرائیل پر تنقید کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکا کی 23 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ نئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان درخواستوں کی اسکروٹنی کی جائے گی...
    جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خٹککا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بانی اور سابق خاتون اول نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور وہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عید کے دوسرے روز اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  نادیہ خٹک نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی...
    نسل کشی اور بڑے پیمانے پر تباہی غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی حالیہ جنگ کی دو اہم خصوصیات ہیں، اور ان دو جنگی جرائم کے ارتکاب میں پانچ امریکی بموں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوری 2025 کے آخر میں، امریکی ویب سائٹ Axios نے تین سینئر اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ اسرائیل کو درکار 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر بائیڈن کی پابندی ہٹانا چاہتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ہتھیاروں کے ڈپو میں موجود تقریباً 1800 مارک 84 بموں کو ایک فوجی ٹرانسپورٹ جہاز پر مقبوضہ علاقوں کے ساحل پر بھیجنا تھا۔ فروری کے وسط تک ہر کوئی اس سے واقف تھا۔ اسرائیلی وزارت دفاع نے اعلان...
    اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی فہرست پر ایک مرتبہ پھر تنازع کھڑا ہوگیا۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجا، نیاز اللہ نیازی اور بیرسٹر شعیب شاہین کو جیل انتظامیہ نے ملاقات سے روک دیا۔ اعظم سواتی، نادیہ خٹک، مبشر اعوان، تابش ایڈووکیٹ اور انصر کیانی کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔ بانی اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئیبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔ سلمان اکرم راجا کی جیل عملے سے کہا کہ ان کی دی ہوئی لسٹ کے مطابق صرف اعظم سواتی کو ملاقات کےلئے بھیجا گیا اگر نمبرز...
    میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے نہیں آئے وہ عوام کو ریلیف کیوں دیں گے، کینالز بنانے کے منصوبے کو مؤخر کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے شہباز حکومت پر پر پیٹرولیم مد میں17 ارب کے ڈاکے کا الزام لگا دیا۔ کراچی میں پارٹی کی عید ملن پر میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے نہیں آئے وہ عوام کو ریلیف کیوں دیں گے، کینالز بنانے کے منصوبے کو مؤخر کر دیں۔ سابق وفاقی وزیر...
    سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت پر پر پیٹرولیم مد میں17 ارب کے ڈاکے کا الزام لگادیا۔کراچی میں پارٹی کی عید ملن پر میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نےپیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے نہیں آئے وہ عوام کو ریلیف کیوں دیں گے، کینالز بنانے کے منصوبے کو موخر کردیں۔ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں سنجیدہ نہیں تھی، مفتاح اسماعیلپروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کبھی نجکاری کے حامی نہیں رہے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ...
    کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق بولان میل 3 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی تھی ،جسے روکا گیا ہے۔ریلوے حکام کےمطابق بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پرروکا گیا ہے ،جیکب آباد میں روکی گئی بولان میل کو کل صبح روانہ کیا جائے گا۔
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اعظم سواتی اور دیگر افراد باہر آگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو تاحال ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔اس بارے میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنید اکبر کی طرف سے کی گئی تعیناتیوں کوفوری واپس لیا جائے۔ اعظم سواتی نے مزید کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات کا بتایا...
    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر ہسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں گذشتہ 10 روز کے دوران کم از کم 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر ہسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔ یونیسف نے...
    کراچی: سابق وزیرخزانہ اورعام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ وہاں حقوق دیے جائیں اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات ہوں اور مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ عیدالفطرکے موقع پر پر کراچی میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں حادثات یا ٹریفک کا مسئلہ ناکام حکمرانی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 18 سال سے صوبے میں برسراقتدار ہے، روز حادثات ہو رہے ہیں، حاملہ خواتین سمیت شہری جاں بحق ہو رہے ہیں، یہ حکومت کی لاپرواہی ہے،...
    احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نظریاتی پارٹی کے تحت صوبائی کنوینر مولانا محمد ابراہیم چترالی کی دعوت پر عیدالفطر کے موقع پر نمائش چورنگی پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت...
    عید الفطر کے دوسرے روز پی ٹی آئی قیادت اور اڈیالہ جیل حکام میں اس وقت تکرار ہوئی جب سلمان اکرم راجا کی قیادت میں وفد عمران خان سے ملاقات کا خواہشمند تھے۔ یہ بھی پڑھیں:فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل کمیٹی سے نکال دیا، سلمان اکرم راجا میڈیا رپورٹ کے مطابق تکرار اس وقت ہوئی جب جیل حکام نے اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، مبشر اعوان، انصر کیانی اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت  دی، تاہم  سلمان اکرم راجا نے انصر کیانی اور تابش فاروق کو اندر جانے سے روک دیا۔ سلمان اکرم راجا کا مؤقف تھا کہ ہماری لسٹ کے مطابق صرف اعظم سواتی کو ملاقات کے...
    سینئر صحافی فرحان ملک کو عید کے پہلے روز ایف آئی اے نے دوسرے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیش کیا۔ غیر قانونی کال سینٹر میں معاونت اور منی لانڈدنگ کیس میں ریمانڈ مکمل ہونے پر مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ملیر کورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر میں سہولت کاری اور منی لانڈرنگ کیس میں سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔ سینئر صحافی فرحان ملک کو عید کے پہلے روز ایف آئی اے نے دوسرے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیش کیا۔ غیر قانونی کال سینٹر میں...
    فائل فوٹو مزیدار کھانے، میل ملاقاتیں، موجی مستی اور سیر و تفریح عیدالفطر کے دوسرے دن بھی جاری ہیں۔میٹھی دن کے دوسرے دن گھروں میں کہیں کڑھائی اور بریانی تو کہیں قورمے اور باربی کیو کی تیاری زور شور سے جاری ہے۔کل کے میزبان آج بنیں گے مہمان اور دعوتوں کے بہانے سب مل کر بیٹھیں گے، بچے بھی اور عیدی بٹوریں گے، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی رونقیں بھی بڑھیں گی۔صبح لاہور، کراچی پشاور اور مختلف شہروں میں ناشتے کی دکانوں پر رش رہا، شہریوں نے نان چنے، حلوہ پوری، پائے اور نہاری کا مزہ لیا، چائے اور لسی سے لطف دوبالا ہوگیا۔
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان  نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرنے ولی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو اسپیکر کے پی اسمبلی کو مستفی ہوجانا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی  کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی  نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے لائے جائیں،...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کو اجازت نہ ملنے جیل حکام سے دوبارہ تکرار ہوئی۔اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے.سلمان اکرم راجہ نے گیٹ...
    ---فائل فوٹو  راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے گیٹ 5 پر تعینات جیل کے عملے اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر 2 مرتبہ تکرار ہوئی ہے۔جیل حکام نے اعظم سواتی، نادیہ خٹک اور وکیل مبشر اعوان کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک اور مبشر اعوان اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے جبکہ سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی، فیصل ملک اور شعیب شاہین کو تاحال اجازت نہیں ملی۔ اڈیالہ جیل: بابر اعوان کو بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت ملنے پر تنازعاڈیالہ جیل عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کو اجازت نہ ملنے جیل حکام سے دوبارہ تکرار ہوئی۔ اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے۔ سلمان اکرم راجہ...
    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نادیہ خٹک نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور وہ دونوں بلکل ٹھیک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ختم ہوگئی، اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک اور مبشر اعوان ملاقات کرکے واپس آگئے۔ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کانفرنس روم میں اکھٹے بیٹھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملاقات کی بانی پی ٹی آئی نے ٹراوزر شرٹ پہن رکھی تھی، بانی...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کو اجازت نہ ملنے جیل حکام سے دوبارہ تکرار ہوئی۔ اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔ سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے...
    کرکٹ ایسوی ایشن آف حیدرآباد کا معروف فرنچائز کو ٹکٹوں کیلئے بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جارحانہ کھیل کے باعث مشہور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے صدر جگن موہن راؤ فرنچائز کو ملنے والے 10 فیصد اضافی ٹکٹیں (3900 ٹکٹس فی میچ) سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں اور انکار پر فرنچائز کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: "کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں" لکھنؤ سپر جائنٹس اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان میچ سے قبل ایسوسی ایشن کے صدر نے حریف ٹیم کے...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجا کو اجازت نہ ملنے جیل حکام سے دوبارہ تکرار ہوئی۔ اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔ سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے۔ سلمان اکرم راجہ نے...
    آسٹریلوی لیگ بگ بیش کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کیساتھ 2 سالہ فرنچائز کرکٹ لیگ کا معاہدہ کرلیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے اعلان کیا کہ ویرات کوہلی کیساتھ 2 سالہ فرنچائز کرکٹ لیگ کا معاہدہ کرلیا ہے۔ بعدازاں فرنچائز نے اپنے ٹوئٹ کے کچھ گھنٹوں بعد لکھا کہ اپریل فول! نے فینز نے کو بھڑکا دیا۔ ویرات کوہلی، اسوقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ بھارتی بورڈ کی پالیسی کے تحت کوئی موجودہ پلئیر (جو ریٹائر نہیں ہوا کسی قسم کی لیگ کرکٹ کسی ملک کیلئے نہیں کھیل سکتا ہے سوائے آئی...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل عزیقہ ڈینیل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں انہیں مذہب کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں عزیقہ ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز میں کچھ انتہائی اہم رسوم و رواج اور عیسائی ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے بارے میں بات کی۔ عزیقہ ڈینیل نے بتایا کہ شوبز کو عام طور پر ایک لبرل فیلڈ سمجھا جاتا ہے لیکن یہ حقیقت میں درست نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 50 لوگوں کے عملے کے سامنے بڑے ناموں سے اپنے مذہب کے خلاف امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور...
    صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر ٹانک کے نواحی علاقے اماخیل میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ یاد رہے کہ ٹانک میں فائرنگ کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو بھی ٹانک میں پرانا مال منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا تھا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے قیضار نامی شخص جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ وجۂ...
    برفانی تودے گرنے سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی بالائی تحصیل پھنڈر کا زمینی رابطہ آج چھٹے روز بھی منقطع ہے۔ شدید برف باری کے بعد پھنڈر اور گرد و نواح میں موصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر عبدالجہاں کا کہنا ہے کہ پھنڈر کے عوام گزشتہ 6 روز سے برف میں محصور ہیں، رابطہ بھی نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ایمرجنسی لگا کر پھنڈر کے سڑکیں بحال کرے۔ Post Views: 1
    45 کروڑ سیلری لینے والا بھارتی انجینئر جنسی اسکینڈل کے باعث عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہور بھارتی کاروباری رہنما پھنیش مورتی جنہوں نے آئی ٹی انڈسٹری پرگہرے نقوش چھوڑے،  بنگلورو کی  متوسط ​​گھرانے میں پیدا  ہوئے، انہوں نے مکینیکل انجینئرنگ میں  بی ٹیک کیا اور پیشہ ورانہ سفر 1987 میں سوناٹا سافٹ ویئر سے شروع کیا، جہاں انہوں نے پانچ سال تک سیلز اور مارکیٹنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بعد میں انہوں نے انفوسس میں نوکری شروع  کی جہاں وہ گلوبل سیلز ہیڈ بن گئے، وہاں انہوں نے کمپنی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا اور ایک دہائی کے دوران اس کی آمدنی کو   2  ڈالرز ملین سے بڑھا...
    نیو دہلی: بیوی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نے ٹک ٹاک کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکی۔پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان میل ابھی کوئٹہ سے ہفتے میں 2 روز کراچی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بولان میل کی روز روانگی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔یاد رہے کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز نے 31 مارچ سے بولان میل کی روزانہ روانگی کا اعلان کیا تھا۔
    یکم اپریل دنیا بھر میں ’اپریل فول ڈے‘ کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں ایک مقبول روایت بن گیا ہے۔  اپریل فول کا دن صدیوں سے مختلف ثقافتوں کے ذریعہ منایا جاتا رہا ہے۔ یہاں تک کہ جدید دور میں ٹی وی شوز اور میڈیا آؤٹ لیٹس بھی ناظرین کو سنجیدہ خبریں مذاق میں سناتے رہے ہیں۔ اگرچہ اپریل فول کا دن صدیوں سے منایا جا رہا ہے لیکن یہ کہاں سے شروع ہوا، یہ ایک معمہ بنا ہوا ہے۔  ایک نظریہ بتاتا ہے کہ اس کا آغاز 1582 سے ہوا ، جب فرانس میں جولین کیلنڈر کی جگہ گریگورین کیلنڈر آگیا، جس میں نئے سال کا آغاز یکم اپریل کے بجائے یکم جنوری ہوگیا۔...
    اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں عیدالفطر پر بھی جاری ہیں، جن کے دوران اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملہ کیا ہے۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں ہونے والے تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔ بیروت پر ایک ہفتے میں دوسری بار اسرائیلی حملے سے حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے بیروت کے نواح میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے لبنان کی مکمل علاقائی خودمختاری کے حق کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے لبنان کے خلاف اسرائیلی...
    اسرائیل  نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے گڑھ پر حملہ کیا جس کے  نتیجے میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیم کے  3 کارکن شہید اور  7 زخمی  ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے منگل کے روز بیروت پر ایک اسرائیلی حملے میں کم از کم تین افراد کی اموات کی تصدیق کی جب کہ  اسرائیل نے 4 ماہ کی جنگ بندی کے دوران ملک کے دارالحکومت پر دوسرے حملے کا اعلان کیا۔ اپنے ایک بیان میں اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے لبنان کی جانب سے راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں شہر پر حملہ کرنے کے چند دن بعد حزب اللہ کے کارکنوں کو نشانہ بنایا۔ لبنان کی قومی...
    ---فائل فوٹو  صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں عیدالفطر کے موقع پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران  24 بیکریاں سیل کر دی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ضلع بھر میں 5 ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس پر چھاپے مارے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 1 ہزار 472 فوڈ پوائنٹس کو مضرِ صحت غذائیں رکھنے کے نتیجے میں 3 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔
    وفد نے کرم پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے چھ ماہ سے جاری محاصرے میں دہشتگردی کے واقعات میں اور ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے میں کرم پولیس کا کیا کردار رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار ضلع کرم کے ایک نمائندہ وفد نے قائمقام ڈی پی او کرم ایس پی مظہر جہان سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی نمائندگی ضلعی نائب صدر سید سرفراز علی شاہ، تحصیل صدر پیر سید مسرت کاظمی اور سیکرٹری سیاسیات ساجد کاظمی کر رہے تھے۔ ملاقات میں ضلع کرم کی مجموعی امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحصیل چئیرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی جعلی مقدمات میں...
    ایک پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم محفوظ ہیں، احترام کیساتھ اپنی اقدار کو نافذ کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دیا جاچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال کی ذمے دار حماس ہے۔ ٹیمی بروس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے مطابق کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم محفوظ ہیں، احترام کے ساتھ اپنی اقدار کو نافذ کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی...
    عثمان خادم :ایڈووکیٹ شرجیل خان نیازی کے والد سعید اللہ خان نیازی انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سعید اللہ خان نیازی سابق ایم پی اے عرفان اللہ نیازی کے بھائی تھے،‏سعید اللہ خان نیازی کی نماز جنازہ آج 9 بجے ادا کی گئی، سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب سعید اللہ خان نیازی کی نماز جنازہ مسجد چوک ای بلاک مسجد ڈی ایچ اے فیز1 میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں اعظم خان نیازی، سلمان خان نیازی، عرفان اللہ، مصباح الحق،نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل عزیقہ ڈینیل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں انہیں مذہب کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں عزیقہ ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز میں کچھ انتہائی اہم رسوم و رواج اور عیسائی ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے بارے میں بات کی۔ عزیقہ ڈینیل نے بتایا کہ شوبز کو عام طور پر ایک لبرل فیلڈ سمجھا جاتا ہے لیکن یہ حقیقت میں درست نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 50 لوگوں کے عملے کے سامنے بڑے ناموں سے اپنے مذہب کے خلاف امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور کسی نے بھی اس...
    فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں اور انھوں نے اسی کے ساتھ یوکرینی صدر پر زور دیا ہے کہ یوکرین کے نایاب معدنی ذخائر تک امریکی کمپنیوں کی دسترسی کے معاہدے پر دستخط کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معدنی حقوق امریکا کو واگزار کرنے کا معاہدہ نہ کرنے کے حوالے سے یوکرینی صدر کو ایک بار پھر سخت انتباہ دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے معدنی حقوق امریکا کو سونپنے کے معاہدے میں لیت و لعل سے کام لیا تو انہیں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے...
    کراچی کی ملیر کورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر میں سہولت کاری اور منی لانڈنگ کیس میں سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دےدیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔کراچی کی ملیر کورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر میں سہولت کاری اور منی لانڈرنگ کیس میں سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔سینئر صحافی فرحان ملک کو عید کے پہلے روز ایف آئی اے نے دوسرے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیش کیا۔غیر قانونی کال سینٹر میں معاونت اور منی...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کو مضبوط بنانا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، عید کے موقع پر تمام پاکستانی اپنے اختلافات بھلا دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے افسوسناک واقعات میں بے گناہوں کو بسوں سے اتار کر شہید کیا گیا، افواج، سکیورٹی اداروں کے جوان وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا...
    اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ساتھ آج عید کے دن ملاقات کے لیے کوئی رہنما یا فیملی ممبر ملنے نہیں آیا۔ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، ان سے فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اس بار تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔سیکورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عید ادا کرنے کے لیے جیل سے باہر نہیں جا سکے۔اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی جس میں جیل کے قیدیوں،...
    یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں نو تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی تعیناتی یہاں پہلے موجود سفیر آمنہ بلوچ کو سیکریٹری خارجہ بنائے جانے کے بعد عمل میں آئی تھی۔رحیم حیات قریشی وسیع تجربے کے حامل منجھے ہوئے سفارت کار ہیں۔وہ ایران اور جنوبی کوریا میں سفیر کے طور پر ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکریٹری کےطور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
      راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج عیدکے روز ملاقات کے لیےکوئی رہنما یا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے نہیں آیا۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نےعیدکے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔   پارٹی ذرائع کے مطابق جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ منگل کو فیملی اور وکلا کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہونی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ عید کے دوسرے...
    کراچی کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ سینئر صحافی فرحان ملک کو عید الفطر کے پہلے روز ہی ملیر کورٹ پہنچایا گیا، جہاں ان کو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے سامنے پیش کیا گیا۔فرحان ملک کی جانب سے بلال قریشی اور جبران ناصر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ فرحان ملک کے خلاف درج کیے گئے پہلے مقدمے پر درخواست کی سماعت 3 اپریل کو ہوگی اور دوسرے مقدمے میں درخواست ضمانت پرسماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ یاد رہے کہ 20 مارچ 2025 کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی اور سما ٹی وی کے سابق...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لاٖئن) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نطر اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں، سکیورٹی پلان کے تحت 200کے قریب افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔  سکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔ اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے، سکیورٹی کیلئے ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی جبکہ پولیس...
      راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے موقع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے چکّن کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف نے عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ارمی چیف نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی بے لوث خدمات اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ “آپ کی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، منگل کو فیملی اور وکلاء کی ملاقات طے...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے عید الفطر کے موقع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چہکان کا دورہ کیا تاکہ وہ مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے فوجی جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کو عید الفطر کی خوشیوں کی مبارکباد پیش کی اور ان کی قومی خدمت اور بے مثال لگن کی تعریف کی۔ مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر...
    عمران خان: فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔ عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکےبانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لےکر جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک اور دیگر کو ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان غیر قانونی کال سینٹر صحافی فرحان ملک کی ایما پر چلاتے تھے جبکہ ملزم نے جج کے سامنے بیان دیا کہ صحافی فرحان ملک سے نہ کبھی ملا نہ دیکھا، فرحان ملک کو پہلی بار ریمانڈ کے دوران لاک اپ میں دیکھا۔ جبران ناصر ایڈووکیٹ نے پوچھا فرحان ملک کے ریمانڈ کے دوران ایف آئی اے نے کیا برآمد کیا؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا جو آلات برآمد ہوئے وہ...
    راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس ناکا بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔ سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔...
    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں کو غزہ چھوڑنے کی پیشکش کی، مگر شرط رکھی کہ مسلح گروپ پہلے اپنے ہتھیار ڈال دے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کابینہ اجلاس میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل جنگ کے دوران بھی مذاکرات کر رہا ہے اور انہیں حماس کے مؤقف میں دراڑیں پڑتی نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیل نے عید الفطر کے موقع پر بھی غزہ پر فضائی حملے کیے، جس میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں کئی بچے بھی شامل تھے۔ غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، ایک فضائی حملے میں ایک گھر اور بے گھر فلسطینیوں کے لیے لگائے گئے خیمے کو...
    اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر کے بعد امن و امان کی ناقص صورتحال، بجلی کے بلوں میں اضافے، چینی اور آٹا مافیا کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تمام صوبوں میں ریلیاں نکالے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق کراچی میں عیدالفطر کے موقع پر مرکزی، صوبائی و مقامی ذمہ داران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر اللہ کا انعام ہے اور رمضان المبارک کا نعم البدل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مسلمان خوشیاں مناتے ہیں اور ان کے ساتھ غیر مسلم بھی شریک ہوتے ہیں، فلسطین کی صورت حال ہم سب کو...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان مسلسل تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے نماز عید ادا کی، تاہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی نماز عید ادا نہیں کر سکے۔ ان کے علاوہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اپنے سیل میں ہی رہیں۔ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں تین روز کے لیے خصوصی ڈیوٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ جیل آنے والے راستوں پر آٹھ اضافی پکٹس اور ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جبکہ تقریباً 200 افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیس...
    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکہ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر زیلنسکی نے دستبرداری اختیار کی تو انہیں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یوکرین “نیٹو کا رکن بننا چاہتا ہے” لیکن یہ کبھی بھی نیٹو کا رکن نہیں بنے گا اور زیلنسکی اس بات کو سمجھتے ہیں۔یوکرین کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو معدنیات کے معاہدے کا نیا مسودہ پیش کیا ہےجس میں پہلے سے سامنے آنے والے منصوبے سے کہیں زیادہ مطالبات رکھے...
    راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا ۔پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس ناکا بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔ سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف سمیت...
    ---فائل فوٹو راولپنڈی کے اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر  8 اضافی پکٹس قائم کردی گئیں۔سیکیورٹی پلان کے تحت 200 کے قریب افسران و اہلکار  تعینات ہیں، سیکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکےبانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے، اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے۔ذرائع...
    ویب ڈیسک : جوڈیشل مجسٹریٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لےکر جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک اور دیگر کو ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لیکر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ عدالتی حکم پر صحافی فرحان ملک اور دیگر کو لانڈھی جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ آج عدالت نے فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے صاف انکار کردیا ، دوسرے ملزم نے بتایا اس کی...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کر دی ہے۔ اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا، جس کے بعد گھریلو اور تجارتی صارفین کو مزید مہنگی ایل پی جی خریدنا پڑے گی۔ مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے موقعے پر عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں ریلیف نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 248 روپے 37 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا، جس کے بعد گھریلو اور تجارتی صارفین کو مزید مہنگی ایل پی جی...
     پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نطر اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں، سکیورٹی پلان کے تحت 200کے قریب افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے، سکیورٹی کیلئے ریزور...
     نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، یہ 2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیشرفت ہے۔ حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں، انہوں نے شیخ حسینہ کو ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے یہ دورہ کیا تھا۔ شیخ حسینہ دور میں دونوں ملکوں کے روابط سرد مہری کا شکار رہے، روابط میں بہتری کی پاکستانی کوششوں کا شیخ حسینہ نے کبھی جواب نہ دیا۔ گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی،...
    ممبئی: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ کو بھارت سمیت خلیجی، امریکی اور یورپی ممالک میں ریلیز کر دیا گیا۔ تاہم فلم کی ایڈوانس بکنگ توقع سے کم رہی، جس کے باعث اس کی ابتدائی کمائی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ فلمی تجزیہ کاروں کا ماننا تھا کہ ’سکندر‘ کی ایڈوانس بکنگ 10 کروڑ روپے تک پہنچے گی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا، جس کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم اندازوں سے کم بزنس کرے گی۔ سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لانچ کے دوران کہا تھا کہ چاہے فلم اچھی ہو یا بری، لیکن 200 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے گی۔ ’سکندر‘ سلمان خان...
    غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز غزہ(سب نیوز) فلسطینیوں کے لیے ایک اور عید المناک یادوں کے ساتھ آئی، جہاں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے باشندے روایتی عید کی خوشیوں کے بجائے فضائی حملوں، تباہ شدہ گھروں اور جنازوں کا سامنا کر رہے ہیں۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق خان یونس میں علی الصبح ہونے والے ایک فضائی حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی ماں نہلہ ابو متار کا کہنا تھا کہ عید جو پہلے خوشی اور ملاقاتوں کا دن تھا، اب جنازے...
    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام  میمن کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کرپاکستان کومضبوط بنانا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔  عیدکےموقع پرتمام پاکستانی اپنےاختلافات بھلادیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےافسوسناک واقعات میں بےگناہوں کوبسوں سے اتار کر شہید کیا گیا۔ افواج، سکیورٹی اداروں کے جوان وطن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہے، ہم  4 اپریل کو وزیراعظم سے مطالبہ کریں گے کہ وہ واضح اعلان کریں کے کینالز نہیں بن رہے۔ وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ کینالز پروجیکٹ ختم...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے،یہ2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں، انھوں نے شیخ حسینہ کو ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کیلیے یہ دورہ کیا۔ شیخ حسینہ دور میں دونوں ملکوں کے روابط سردمہری کا شکار رہے، روابط میں بہتری کی پاکستانی کوششوں کا شیخ حسینہ نے کبھی جواب نہ دیا۔ گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی، اعلیٰ سطحی رابطے...
    غزہ: فلسطینیوں کے لیے ایک اور عید المناک یادوں کے ساتھ آئی، جہاں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے باشندے روایتی عید کی خوشیوں کے بجائے فضائی حملوں، تباہ شدہ گھروں اور جنازوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق خان یونس میں علی الصبح ہونے والے ایک فضائی حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی ماں نہلہ ابو متار کا کہنا تھا کہ عید جو پہلے خوشی اور ملاقاتوں کا دن تھا، اب جنازے اور تدفین کا دن بن چکا ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خان یونس میں 8 افراد شہید ہوئے جن میں 5 بچے شامل...
    بانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔ راولپنڈی اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔ جیل میں نمازِ عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔ Post Views: 1
    فرانسیسی صدر میکرون نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کر کے جنگ بندی پر عمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے لبنان میں جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں بیروت اور جنوبی مضافاتی علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لبنانی صدر نے اپنے دورہ فرانس میں فرانسیسی صدر سے ملاقات کے دوران اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ Post Views: 1
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بانئ پی ٹی آئی کو بھی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ جب بھی باہر نکلیں مثبت سیاست کریں۔ ٹنڈوجام میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واضح ہے کہ کوئی کینال منظور نہیں ہوئی، کینال منظور کرنے کے لیے فورم ہیں، اس پروجیکٹ کو اب تک اپروول نہیں ملی ہے، پہلے ہی 50 فیصد پانی کی کمی ہے، پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کسی بھی کینال کے خلاف تھی ہے اور مرتے دم تک رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی ترقی چاہتے ہیں، صدر آصف زرداری نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کو منظور نہیں...
    عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کر سکے WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں۔ اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عیدادا نہیں کر سکے۔ اڈیالہ جیل میں نماز عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔ خیال رہے کہ پاکستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ...