پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نادیہ خٹک نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور وہ دونوں بلکل ٹھیک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ختم ہوگئی، اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک اور مبشر اعوان ملاقات کرکے واپس آگئے۔

جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کانفرنس روم میں اکھٹے بیٹھے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملاقات کی بانی پی ٹی آئی نے ٹراوزر شرٹ پہن رکھی تھی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے۔

نادیہ خٹک نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بلکل ٹھیک تھے،

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور بشری بی بی بانی پی ٹی آئی نادیہ خٹک

پڑھیں:

عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے گئی، کیسے اسلامی ملک میں رہ رہے ہیں ؟ عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشں لیڈر عمر ایوب  نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے گئی، ہم کیسے مملکت اسلامی پاکستان میں رہ رہے ہیں جہاں بانی بانی پی ٹی آئی  کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، جمعرات کی ملاقات کی لسٹ بانی خود فائنل کرکے وکلاء کے حوالے کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پتا نہیں کس کے کہنے پر ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی کی اڑھائی ماہ سے بچوں سے بات نہیں ہونے دی گئی،بہنوں سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ  بانی پی ٹی آیہ کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے گئی، ہم کیسے مملکت اسلامی پاکستان میں رہ رہے ہیں  جہاں بانی کو عید کی نماز نہ پڑھنے دی تو پیچھے کیا چیز رہ جاتی ہے،اس سے بڑی بے غیرتی نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بار بار توہین عدالت کر رہے ہیں،امید کرتے ہیں جج صاحبان اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں، اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ رکوا سکے تو بہتر ہے استعفی دیکر کر گھر چلے جائیں،
ہمارا وفد بلوچستان گیا ہوا ہے،مشکل سے وہ اختر مینگل کے قافلے سے جا کرملے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت نے انکا راستہ روکا ہم اسکی مذمت کرتے ہیں، ہم کہتے رہے کہ 8اضلاع مین حکومت کی رٹ نہیں ہے، محسن نقوی نے کہا بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے کہاں ہے وہ ایس ایچ او، انتظامیہ خود اعلان کر رہی ہے کہ بلوچستانہں لاء اینڈ آرڈر نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کو صرف بانی پی ٹی آئی اکھٹا کر سکتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی  کے  قرآن پر حلف کے ساتھ تہلکہ خیز انکشافات
  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے قرآن پر حلف کے ساتھ تہلکہ خیز انکشافات
  • وزیراعلی کے پی اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • ’علی امین نے عمران خان سے صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی‘، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بانی سے پھر ملنے نہیں دیا، عدالت کی توہین، فیصلے پر عمل نہ کرنے والوں کو سزا دی جائے: پی ٹی آئی رہنما
  • اسلامی ملک میں عمران خان کو نماز عید نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب
  • عمران سے ملاقات، لارجر بنچ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
  • اداکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، ڈکی بھائی نے بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے گئی، کیسے اسلامی ملک میں رہ رہے ہیں ؟ عمر ایوب
  • بشریٰ اقبال نے ایک بار پھر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا