City 42:
2025-04-02@13:24:41 GMT

شرجیل خان نیازی کے والد سعید اللہ خان نیازی انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

عثمان خادم :ایڈووکیٹ شرجیل خان نیازی کے والد سعید اللہ خان نیازی انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سعید اللہ خان نیازی سابق ایم پی اے عرفان اللہ نیازی کے بھائی تھے،‏سعید اللہ خان نیازی کی نماز جنازہ آج 9 بجے ادا کی گئی، سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب سعید اللہ خان نیازی کی نماز جنازہ مسجد چوک ای بلاک مسجد ڈی ایچ اے فیز1 میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں اعظم خان نیازی، سلمان خان نیازی، عرفان اللہ، مصباح الحق،نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سعید اللہ خان نیازی

پڑھیں:

شہید کیپٹن محمد علی کے خاندان کا ہر طرح خیال رکھا جائے گا: محسن نقوی

---فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہید کیپٹن محمد علی قوم کے ہیرو ہیں، ان کے خاندان کا ہر طرح خیال رکھا جائے گا۔

محسن نقوی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

اس موقع پر انہوں نے شہید کی والدہ، اہلیہ، معصوم بیٹی اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس دوران معصوم بیٹی آیانا والد کی تصویر کو چومتی رہی جس نے شہید والد کو ملنے والا میڈل گلے میں ڈال لیا۔

محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے گھر آمد

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی واپڈا ٹاؤن لاہور میں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ شہید کیپٹن نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، انہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر جان نچھاور کی۔

یاد رہے کہ کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024ء کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی سعید اللہ خان نیازی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سعید اللہ نیازی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • وزیراعظم شہبازشریف کا حفیظ اللّٰہ نیازی سے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار
  • سلمان اکرم راجہ ، شعیب شاہین ، نیاز اللہ نیازی کو عمران خان کیساتھ ملاقات سے روک دیا
  • شہید کیپٹن محمد علی کے خاندان کا ہر طرح خیال رکھا جائے گا: محسن نقوی
  • سابق ایم این اے انعام اللّٰہ خان نیازی کے بھائی انتقال کر گئے
  • کس سیاستدان نے کہاں عید منائی؟ جانیں تفصیلات
  • عید سعید مبارک
  • فائرنگ سے مذہبی سیاسی جماعت کےرہنما جاں بحق