ایران کو نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا، ٹیمی بروس
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ایک پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم محفوظ ہیں، احترام کیساتھ اپنی اقدار کو نافذ کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دیا جاچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال کی ذمے دار حماس ہے۔ ٹیمی بروس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے مطابق کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم محفوظ ہیں، احترام کے ساتھ اپنی اقدار کو نافذ کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دیا جاچکا ہے۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ ایران کو نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا آنے والے افراد کو امریکی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس
پڑھیں:
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اپریل، مئی اور جون میں ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش ہوسکتی ہے۔ گرمی کے باعث گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیزی سے ہوگا، دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھے گا اور خشک سالی کا خدشہ کچھ کم ہوگا، مزید گلیشیئر پگھلنے سے جھیلیں پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں چند روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آنے والے دنوں میں کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ملک کے بالائی وشمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ہے۔ کراچی میں چند روز تک درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کے باعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس نہیں ہوگی۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اپریل، مئی اور جون میں ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش ہوسکتی ہے۔ گرمی کے باعث گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیزی سے ہوگا، دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھے گا اور خشک سالی کا خدشہ کچھ کم ہوگا، مزید گلیشیئر پگھلنے سے جھیلیں پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔