عمران خان سے ملاقات کیلیے علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
راولپنڈی:
عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی ا مین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
علی امین گنڈاپور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی ملاقات میں گزشتہ روز دی گئی ہدایات کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے پی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گیٹ نمبر 5سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل کی ملاقات
پڑھیں:
عمران خان نےعلی امین گنڈا پور کو اسٹیبلشمنٹ سے مذا کرات کرنے کا ٹاسک دے دیا ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف کی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
جیو نیوز کے مطابق ڈھائی گھنٹے ملاقات کا محوراسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا اور علی امین، بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی پیشکش پر نیم رضامندی ظاہر کی۔علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات پربھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا اور ملاقات میں قیادت پر سوشل میڈیا پرجاری تنقید بھی زیر بحث آئی جبکہ ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی بات ہوئی۔
جن پچوں پر سوئنگ اور باؤنس ہوتا ہے وہاں پر ہماری ٹیم بالکل فارغ ہوجاتی ہے، راشد لطیف
بانی پی ٹی آئی نے علی امین اور بیرسٹرسیف کواسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں کسی پیشرفت تک اسے خفیہ رکھنے پر اتفاق ہوا۔ آئندہ چند روز میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کریں گے۔خیال رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی تھی۔علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔
مزید :