Daily Mumtaz:
2025-04-02@16:00:25 GMT

غذر: تحصیل پھنڈر کا زمینی رابطہ آج چھٹے روز بھی منقطع

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

غذر: تحصیل پھنڈر کا زمینی رابطہ آج چھٹے روز بھی منقطع

برفانی تودے گرنے سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی بالائی تحصیل پھنڈر کا زمینی رابطہ آج چھٹے روز بھی منقطع ہے۔

شدید برف باری کے بعد پھنڈر اور گرد و نواح میں موصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر عبدالجہاں کا کہنا ہے کہ پھنڈر کے عوام گزشتہ 6 روز سے برف میں محصور ہیں، رابطہ بھی نہیں ہو رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ایمرجنسی لگا کر پھنڈر کے سڑکیں بحال کرے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیر اعظم کا مختلف عالمی رہنماؤں سے   رابطہ, عید کی مبارکباد دی 

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئے اور عید کی مبارک باد دی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ملائیشیا کے وزیراعظم سری انور ابراہیم اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

 وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ، قازقستان اور ترکمانستان کے صدور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی

 اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعلقات کوفائدہ مند اقتصادی اشتراک میں بدلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

 اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے وزیراعظم جنرل من آنگ ہلینگ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا۔

میگا ارتھ کوئیک؛ تین لاکھ اموات، معیشت کی بربادی؛ جاپانیوں کو انتظار کیوں ہے

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلہ متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کیلئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ
  • صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت
  • مجھے پہلی دفعہ 10 روپے عیدی ملی تھی، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
  • وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، خیریت دریافت کی
  • کے پی سے سینیٹ کی 11 نشستیں سال گزرنے کے بعد بھی خالی
  • ایم ڈبلیو ایم وفد کی قائمقام ڈی پی او کرم سے ملاقات، تحصیل میئر مولانا مزمل اور دیگر کارکنان کیخلاف ریاستی جبر کی مذمت
  • وزیر اعظم کا مختلف عالمی رہنماؤں سے   رابطہ, عید کی مبارکباد دی 
  • بلوچستان میں امن کیلئے ہر سطح پر تعاون کے لئے تیار ہے، چودھری شافع حسین
  • کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی: علی امین گنڈاپور