2025-03-29@10:17:53 GMT
تلاش کی گنتی: 20891

«سعودی حکومت نے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ممتا زنیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جیل میں سیاسی ملاقاتیں ریگولر ہیں، مگر انہیں پی ٹی آئی کی حکومت میں ایسی اجازت نہیں ملی تھی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں جیل میں تھا کہ فیملی ہفتے میں ایک مرتبہ ملتی تھی، اس کے علاوہ کوئی ملاقات نہیں ہوتی تھی،انہوں نے کہا کہ جب مجھے نیب کے حوالات سے جیل بھیجا گیا تو ننگے فرش کے اوپر کمبل دیا گیا اور لنگر سے روٹی آتی تھی،خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو مرضی سہولیات دیں مجھے کوئی اعتراض نہیں،بانی پی ٹی آئی کو اضافی سہولیات بھی دیں ،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) چین کی سرکاری میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے جمعہ کو بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو خط میں کیا لکھا ہے؟ گزشتہ اگست میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد جنوبی ایشیائی ملک کے عبوری رہنما کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یونس کا یہ پہلا دو طرفہ سرکاری دورہ ہے۔ اپنی حکومت کے خلاف طلبہ کی قیادت میں عوامی بغاوت کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور پڑوسی ملک بھارت فرار ہو گئیں۔ کیا بنگلہ...
    بلوچستان حکومت نے صوبے میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی منظم سازش قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات سے سختی سے نمٹا جائے گا اور پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے کہاکہ جعفر ایکسپریس حملے میں بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنایا گیا اور انہیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں سیاسی و عسکری قیادت کا ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ انہوں نے کہاکہ گوادر میں مسافر بس سے معصوم شہریوں کو اتار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چین کے باؤ فورم کے دوران بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا، اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کیلئے حالات مزید بہتر ہوں گے۔ امریکی وزیر دفاع کے بازو پر بنے'کافر'...
    بالی ووڈ کے سُپراسٹار اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ہریتک روشن اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ اس خبر کا اعلان راکیش روشن نے انسٹاگرام پر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا 25 سالہ اداکاری کے کیرئیر کے بعد اب پہلی مرتبہ فلم کی ہدایتکاری کیلئے تیار ہے۔ راکیش روشن نے بتایا کہ مشہور سپر ہیرو ایکشن فرنچائز کرش کی چوتھی سیریز کو ہریتک خود ڈائریکٹ کریں گے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Rakesh Roshan (@rakesh_roshan9) انسٹاگرام پوسٹ میں راکیش روشن نے ہریتک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’25 سال...
    -— فائل فوٹو پولیس نے لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں ملزم بلال نے 5 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ مانسہرہ: 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتارپولیس نے مانسہرہ میں 8 سال کی بچی کو اغوا اور زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ایس پی اخلاق تارڑ نے بتایا ہے کہ سدرہ گلی میں کھیل رہی تھی جسے ملزم نے ورغلا  کر زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم...
    کوئٹہ میں ڈبل روڈ دھماکے کے بعد کا منظر__فوٹو: اسکرین گریب کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔ کوئٹہ: ڈبل روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمیکوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ڈبل روڈ پر گزشتہ روز پولیس وین کے قریب ہوئے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے۔
     ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں عسکری اور سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا اور دہشتگردوں اور شرپسندوں کے سد باب کیلئے...
    بینکنگ کے شعبے کا منافع 6 فیصد اضافے سے 593 ارب روپے رہا، جبکہ فرٹیلائیزر کے شعبے کا منافع 79 فیصد بڑھ کر 177 ارب روپے رہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کی سال 2024ء کی کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی۔ 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں نے 2024ء میں 1620 ارب روپے منافع کمایا اور 750 ارب روپے منافع تقسیم کیا۔ بینکنگ کے شعبے کا منافع 6 فیصد اضافے سے 593 ارب روپے رہا، جبکہ فرٹیلائیزر کے شعبے کا منافع 79 فیصد بڑھ کر 177 ارب روپے رہا۔ سیمنٹ کے شعبے کا منافع 30 فیصد اضافے سے 133.5 ارب روپے اور آٹوموبائیل کے شعبے کا منافع 75 فیصد اضافے سے 66.3 ارب روپے رہا۔ فارماسوٹیکل کے شعبے کا منافع...
    بوآو ایشیائی فورم: ہم جو سمندر کو اکٹھے دیکھ رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :رومانوی چیز سمندر نہیں، بلکہ ہم ہیں جو سمندر کو اکٹھے دیکھ رہے ہیں”، یہ چینی ادب کے نوجوانوں کا سمندر کے کنارے کھڑے ہو کر کہا جانے والا رومانوی جملہ ہے۔ ہر سال بہار کے موسم میں، چین کے ہائنان صوبے کا چھوٹا سا قصبہ بوآو عالمی سیاسی و تجارتی اشرافیہ کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ 2001 میں قائم ہونے کے بعد سے، بوآو ایشیائی فورم ایشیا کے سب سے بااثر اعلیٰ سطحی مکالمے کے پلیٹ فارمز میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے، اور اسے بین الاقوامی نقشے پر ایشیا کی آواز کے “انکیوبیٹر” کے...
    کوئٹہ: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال ہو کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ 10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی ریلوے سٹیشن پر سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بندش سے 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کے مطابق پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 28 ماہ کے عرصے میں 1.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: آئی ایم ایف وفد نئے مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان آئے گا پاکستان کے ساتھ 37 ماہ...
    سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو صدر پشاور ریجن بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عاطف خان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی جنرل سیکرٹری پشاور ریجن نامزد کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل...
     ویب ڈیسک: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال ہو کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔  10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئی سی سی ریونیو کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں  ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بندش سے 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا،یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا...
    ---فائل فوٹو کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر گزشتہ روز ہوئے دھماکے میں جاں بحق کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مہر اللّٰہ کو پشین میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ کوئٹہ: ڈبل روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمیکوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پروفیسر ڈاکٹر مہراللہ ترین گزشتہ روز کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے، وہ ڈبل روڈ سے گزر رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مہراللّٰہ ترین بی ایم سی اسپتال کے کینسر وارڈ میں تعینات تھے۔
    لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی صارفین سے مذاق ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے حالات پر قومی کانفرنس بلانے میں مجرمانہ غفلت کر رہی ہے، گوادر میں مسافروں کی شناخت پر قتل قابل مذمت اور انسانیت پر بڑا ظلم ہے۔ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مہنگائی نظر آ گئی: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بلوچستان کے حالات پر 14اپریل کو قومی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔لیاقت بلوچ...
    ---فائل فوٹو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی وحید مراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔ صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر وحید مراد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ صحافی وحید مراد کی مچلکے کم کرنے کی استدعا کو بھی منظور کر لیا گیا۔ عدالت نے صحافی کی ضمانت 50 ہزار مچلکوں سے کم کر کے 20 ہزار روپے کر دی۔واضح رہے کہ صحافی وحید مراد نے درخواستِ...
    دو پروازوں کے ذریعے چار ہزار کلوگرام وزنی ادویات اور سو سے زائد مسافروں کو پشاور سے پاراچنار اور پاراچنار سے پشاور منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پاراچنار میں عید کی تعطیلات کے دوران اسپتال آنے والے مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کے لئے ادویات کی ایک اور کھیپ بھیج دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے ڈی ایچ کیو اسپتال پاراچنار کیلئے ادویات کی ایک اور کھیپ صوبائی ایئر ایمبولینس کے ذریعے پہنچا دی ہے، دو پروازوں کے ذریعے چار ہزار کلوگرام وزنی ادویات اور سو سے زائد مسافروں کو پشاور سے پاراچنار اور پاراچنار سے پشاور منتقل کیا گیا۔ مشیر صحت احتشام علی کہنا ہے کہ عید سے قبل ضروری ادویات کی فراہمی...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کے مقدمے میں عدالتی احکامات نہ ماننے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل    مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو صحافی فرحان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں  فرحان ملک کے مقدمے میں عدالتی احکامات نہ ماننے پر ڈائریکٹر ایف آئی عدالت میں پیش ہوئے۔  دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نے کی۔ ملزم فرحان ملک کو جیل منتقل کرنے کے بجائے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیوں کیا گیا۔  عدالت نے 15 دن میں انکوائری کرکے رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔
    کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بڑھتے ٹریفک حادثات پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔گورنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، 2025 میں ہونے والے حادثات میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔گونر سندھ نے اپنے خط میں لکھا کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹرسائیکل سوار خاندان کچلا گیا، عبد القیوم، اس کی حاملہ بیوی زینب اور نومولود بچہ بھی جاں بحق ہوا، چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں، اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں...
    لاہور: گلی میں کھیلتی 5 سالہ معصوم بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ کنال پارک کے علاقے میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او غالب مارکیٹ تھانہ نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کی کوشش کے واقعے میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق  5 سالہ سدرہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی ۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور تعاقب کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔
    اسلام آباد: دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس، عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ نشینل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے...
    ‎وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیرمحفوظ بنا رہے ہیں۔ ‎وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ  سید طارق فاطمی نے واشنگٹن میں  امریکا کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشت گردی کا شکار بنا دیا ہے۔ علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاون خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔ طارق فاطمی نے امریکا کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)نوجوان اور اس کے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے ایک ساتھ قتل کر دیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او نے نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں دادخیل کے علاقہ کچہ ڈیرہ لالے خیلانوالہ میں نوجوان شکیل اور اسکے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں اور پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش،ڈی پی او اختر فاروق نے دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صرف ایک پریزنٹیشن تھی، میں یہ پریزنٹیشن پہلے لے چکا تھا اور وہاں ہر چیز میرے لئے اپڈیٹڈ تھی، کیونکہ ہم یہ میٹنگ کرتے رہتے ہیں اور ہمیں ان سارے معاملات کا پتا ہے۔ لیکن وہاں جو دوسرے لوگوں نے بات کی اس سے ایک بات وضاحت کے ساتھ سامنے آئی مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اجلاس میں میں نے مولانا فضل الرحمان سے دو سوالوں کے جواب مانگے جو انہوں نے نہیں دئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان سے پوچھا کہ آپ...
    حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک میں نفل کا ثواب دوسرے مہینوں کے فرائض کے برابر ہے اور اس ماہ مبارک کے ایک فرض کا ثواب دوسرے مہینوں کے ستّر فرائض کے برابر ہے ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص پوری زندگی نوافل پڑھتا رہے تو ایک فرض کے ثواب کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اللہ تعالی اس ماہ مبارک میں عبادات کا ماحول بنا دیتے ہیں اور سارے دنوں میں جمعہ کے دن کو بہت فضیلت حاصل ہے اس ماہ مبارک کے جمعہ کو بھی 70 گناہ فضیلت حاصل ہے اور رمضان المبارک کا آخری جمعہ جس کو جمعتہ الوداع کہا جاتا ہے …چونکہ انسان پورے مہینہ میں تراویح تلاوت قرآن...
    سٹی42:قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا، نیو یارک کی ریاستی اسمبلی  کی جانب سے گذشتہ دنوں   یوم پاکستان  اور پاکستان بزنس ڈے  کے حوالے  سے دو قرار دادیں منظور کی گئی۔ آج   امریکی  ریاست ٹیکساس کے ایوان نمائندگان نے  ۲۳ مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور  کی۔قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی شراکت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ٹیکساس  کی پاکستانی کمیونٹی  نے اپنے پیشہ ورانہ کام،...
    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں لاہور بلیوز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور ریجن کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے کپتان افتخار احمد نے 33 گیندوں پر 34 اور محمد ذوالکفال نے 32 رنز کی اننگز کھیلی لاہور بلیوز کی جانب سے سلمان مرزا نے 21 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عرفان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہدف کے تعاقب میں لاہور بلیوز نے 16 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی عمر صدیق نے 46 گیندوں پر 64 رنز کی دھواں دار...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ ملک کو دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے ،باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے ،اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا ۔اس موقع پرامن وامان کی صورتحال ،ملک کو درپیش چیلنجز ،اتحادو یگانگت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات...
    قیصرکھوکھر:محکمہ داخلہ کااسلحہ لائسنس کےحوالےسےفراڈعناصر کیخلاف ایکشن، اسلحہ لائسنس کےنام پرجعلی ویب سائٹس بند،سخت کارروائی ہوگی۔محکمہ داخلہ نےچیئرمین پی ٹی اےاورڈائریکٹرجنرل ایف آئی اےکومراسلےلکھ دیئے، اسلحہ لائسنس بارےبوگس ویب سائٹ وسوشل میڈیااکاؤنٹس کیخلاف ایکشن کی سفارش کردی گئی۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ پنجاب میں گزشتہ ایک سال سےنئےاسلحہ لائسنس پرمکمل پابندی عائدہے،حکومتی پابندی کےباعث نئےاسلحہ لائسنس کی کوئی درخواست موصول نہیں کی جا رہی۔فراڈعناصراسلحہ لائسنس کےاجراکی آڑمیں شہریوں سےبھاری رقم کی ڈیمانڈکرتےہیں،ایسےغیرقانونی پلیٹ فارمزاپنےنام اوراندازسےسرکاری ہونےکادعویٰ کرتےہیں۔فراڈعناصرمختلف موبائل نمبراورایزی پیسہ اکاؤنٹ استعمال کررہےہیں ،پی ٹی اےاورایف آئی اےمکمل چھان بین کرکےذمہ داران کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے۔ کینال پارک:کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ اسلحہ لائسنس کےحوالےسےپنجاب حکومت کی...
    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک؛ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیرِ اعظم ہاؤس میں گزشتہ روز ہونے والے ایک اہم اجلاس میں وفاقی اور صوبائی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف کا اعادہ کیا۔ اجلاس کی صدارت وزیرِ اعظم نے کی، جس میں عسکری و سول قیادت سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے شریک ہوئے۔اہم فیصلے:جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا عزم:اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے ذمہ داروں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کے لیےکرنےکی تجویز دی ہے جب کہ کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔وفاقی حکومت اپریل تا جون کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی جس کی آئی ایم ایف کی جانب سے بھی منظوری دی جاچکی ہے۔...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کے لیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔ نیپرا میں سبسڈی سے متعلق سماعت 4 اپریل کو ہوگی، اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے سبسڈی میں اضافہ کیا جائے گا۔ ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔ گزشتہ روز، آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دی تھی، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر...
    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے خیبر پختون خوا کے گلیات اور چترال بشقار گرم چشمے کو عالمی سطح پر بایوسفیئر ریزرو کا درجہ دے دیا ہے۔ ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے دو قدرتی مقامات کو عالمی حیثیت اور پہچان مل گئی ہے جس میں گلیات اور چترال گرمہ چشمہ بایوسفیئر ریزرو بن گئے ہیں۔ یونیسکو یہ درجہ ان قدرتی علاقوں کو دیتا ہے جہاں جنگلی حیات، جنگلات، دریاؤں اور دیگر ماحولیاتی نظام کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ مقامات نہ صرف قدرتی حسن اور حیاتیاتی تنوع کے لحاظ سے اہم ہیں بلکہ یہاں مقامی آبادی فطرت کے ساتھ ہم آہنگ زندگی گزارتی ہے۔ ان...
    جویریہ سعود رواں سال رمضان کی سب سے بڑی نشریات کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ایکسپریس ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے تمام پروگرامز اور سیگمنٹس پر ریٹنگز اور ویوز بہترین رہے جنہیں عوام کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔ پیارا رمضان کی نشریات کے کئی ویڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے۔ جویریہ سعود ایکسپریس ٹی وی پر پیارا رمضان کی میزبانی کر رہی ہیں اور خاص طور پر مولانا آزاد جمیل کے ساتھ ان کا سیگمنٹ پورے مہینے وائرل رہا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Express TV (@entexpresstv) ناظرین کی جانب سے دلچسپ کالز، الیکٹرک میٹر کے وظیفے سمیت کئی چیزوں کے سوشل...
    سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ میں یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے جمعہ کو سیالکوٹ میں ایک وین کو روکنے اور یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے والے 5ملزمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی۔ ایف آئی آر کے مطابق 3 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 ملزمان نے وین پر حملہ کیا اور اس کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچایا اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت بعد میں حمزہ کے نام سے ہوئی۔پولیس نے واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے والے 4 ملزمان...
    — فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر گزشتہ روز کے بم دھماکے کے 11 زخمیوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈبل روڈ پر دھماکے کے 11زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی اور حالت کی بہتری کے بعد سنڈیمن اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ: ڈبل روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمیکوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دھماکے کے 6 زخمی افراد ٹراما سینٹر، 3 سنڈیمن اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے، جن کا ٹراما کے آئی سی یو میں علاج جاری ہے۔یاد رہے کہ...
    کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے: آئی ایم ایف ڈائریکٹر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ جولی کوزیک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت ہوئی، کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں ملیں گے، پاکستان کیساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام ستمبر میں ہوا ہے۔ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں:طارق فاطمی کی امریکی تھنک ٹینک...
    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہترین اداکار قرار دے دیا۔ حال ہی میں فلم سکندر کے ہدایتکار اے آر موروگادوس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان اور عامر خان نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ سلمان خان کی آئندہ آنے والی والی فلم سکندر کی پروموشن کےلیے جاری ایک ویڈیو میں عامر خان نے کہا کہ فلم دبنگ میں سلمان خان کی پرفارمنس بہت اچھی تھی۔ سلمان خان نے فلم سکندر کے ہدایتکار اے آر موروگادوس سے پوچھا کہ کون بہترین اداکار ہے؟ کون زیادہ محنت کرتا ہے اور کون زیادہ مخلص ہے؟ جس پر عامر خان نے مداخلت کی اور کہا کہ یہ سب بورنگ باتیں...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ منفرد مقام و حیثیت کے حامل پاکستان کو کسی بھی غیر م±لکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم ہاؤس میں گزشتہ روز ہونے والے ایک اہم اجلاس میں وفاقی اور صوبائی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف کا اعادہ کیا۔ اجلاس کی صدارت وزیرِ اعظم نے کی، جس میں عسکری و سول قیادت سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے شریک ہوئے۔ اہم فیصلے: جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا عزم: اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے ذمہ داروں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ ملک دشمن مہم کا مؤثر جواب: حکومت نے فیصلہ کیا کہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن پروپیگنڈے کا بھرپور...
    سانحہ جعفر ایکسپریس کے 17 روز بعد   کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی۔ 11 مارچ کو دہشت گرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے کوئٹہ سے پہلی ٹرین روانہ ہوئی ہے۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن جمال شاہ کاکڑ نے مسافروں کو رخصت کیا اور کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا بہت مشکور ہوں۔  وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ   جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس آج دوبارہ روانہ ہو رہی ہے، مسافروں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔...
    وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ یہ بھی پڑھیں عوام کے لیے ریلیف: آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کم کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی، نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کرےگی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔...
    ویب ڈیسک: کوئٹہ میں ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف متعلقہ ڈیوٹی آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس وین دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کینال پارک:کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
    سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ؛ صحافی وحید مراد کو رہا کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تاہم درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے مچلکے کم کرکے 20 ہزار کر دیے۔ صحافی وحید مراد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایف آئی اے کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے دو دن میں کیا میٹریل حاصل کیا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفافقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی ، نیپرا اتھارٹی چار اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کر ے گی، کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنے کی درخواست  کی گئی ہے ۔ کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کیلئے کرنے کی تجویز ہے ۔وفاقی حکومت اس عرصے کیلئے ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی ۔  نظربندی قانون کی معطلی کیخلاف لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم مزید :
    وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں، ان محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 دہشتگرد ہلاک معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان منفرد مقام و حیثیت کا حامل ملک ہے، جسے کسی بھی غیرملکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان کو کسی بھی غیرملکی یا علاقائی نظر سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود...
    ’جیو  نیوز‘ گریب بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی۔11 مارچ کو دہشت گرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے کوئٹہ سے پہلی ٹرین روانہ ہوئی ہے۔جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن جمال شاہ کاکڑ نے مسافروں کو رخصت کیا اور کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا بہت مشکور ہوں۔ وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس آج دوبارہ روانہ ہو رہی ہے،...
    ‎واشنگٹن ڈی سی:‎وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکہ کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ‎انہوں نے 240 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کی بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔‎وزیر اعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا...
    پاکستانی یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا جس کی ایف آئی آر میں پیکا ایکٹ اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے اپنے بیانات سے دفعہ 295 اے اور 295 سی کی توہین کی ہے۔ اس تنازعے کے بعد رجب بٹ عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچے اور خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی جس میں انہیں حالتِ احرام میں معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر ساتھی یوٹیوبرز ان کے حق  میں سامنے آ گئے۔ معروف یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ نے اسلام کے خلاف...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بڑھتے ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن گورنر سندھ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ رواں برس اب تک ہونے والے حادثات میں 70 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ گورنر سندھ نے خط میں لکھا کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کراچی میں...
    اسلام آ باد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہارورڈ لا اسکول میں انٹرن شپ پروگرام  سے متعلق وضاحت جاری ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ ہارورڈ لا اسکول انٹرن شپ سے سپریم کورٹ کا کوئی تعلق نہیں۔ کچھ حلقوں کے مطابق سپریم کورٹ انٹرن شپ پروگرام کروا رہی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس قسم کے کسی پروگرام کی معاونت نہیں کر رہی۔ ایسے جعلی پروگرام کے حوالے سے معلومات ملنے پر طلبہ رجسٹرار آفس سے رابطہ کریں۔ وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سالانہ انٹرن شپ پروگرام کرواتی ہے، جو باقاعدہ طریقہ کار کے تحت سینئر ججز کی کمیٹی کی نگرانی...
    پنجاب کے ضلع عارف والا میں حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ عارف والا کے نواحی گاؤں 64 ای بی میں پیش آیا۔ چور جب کھیتوں میں لگے ٹیوب ویل میں چوری کی نیت سے اندر گیا تو قریباً 60 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا۔ چور نے خود ہی ریسکیو 1122 کو کال کرکے مدد کے لیے پکارا، جس پر عملے نے لوکیشن پر پہنچ کر چور کو کنویں سے نکالا اور اسپتال منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص اسی علاقے کا رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں میں گرنے والے شخص نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ چوری...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے۔ صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جج عباس شاہ نے کی۔ جج عباس شاہ نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ نے وحید مراد سے کیا میٹریل برآمد کیا ہے؟ ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ اختر مینگل کی پوسٹ کی بات کی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ وحید مراد کی وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ میرے مؤکل نے اختر مینگل کے الفاظ کو کوٹ...
    بلوچستان میں دہشتگردوں کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔ جعفر ایکسپریس 10 بوگیوں پر مشتمل 400 سے زیادہ مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں 15 روز تک معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس مسافروں کو لے کر پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین روانگی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جمال شاہ نے کہاکہ ریلوے ٹریک پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر بحال کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بولان میل روانگی ایک کامیابی ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جلد...
    بانی قائد تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکاف سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے، فروعی اختلاف ختم کر دیئے جائیں، پاکستان شب قدر کا تحفہ ہے ،کوئی منفی سوچ  نقصان نہیں پہنچا سکتی، ہمارے زوال کی وجہ قرآن سے دُوری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف میں شبِ قدر کی مناسبت سے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ شب قدر کے اجتماع میں ہزار ہا مرد و خواتین نے شرکت کی۔ معتکفین نے اللہ کے حضور رقت آمیز دعائیں کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کی سلامتی اور امن و خوشحالی کیلئے دعا کروائی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہراعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ کو راضی کرنا ہے تو مظلوموں...
    کوئٹہ پولیس تھانہ آر ڈی 238 کی حدود میں صحبت پور کے علاقے میں گھر پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل کر دیے گئے ہیں۔ قتل کیے گئے افراد میں میاں بیوی اور 5 بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک سال سے لے کر 15 سال تک کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے کسان کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگا دی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مزید پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والا خاندان کسان تھا، جو مقامی زمیندار کی زمین پر کاشتکاری کرتا تھا،...
    عید کی تیاریوں کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے افراد مختلف طریقوں سے خریداری کرتے ہیں۔ کچھ افراد آن لائن خریداری کو ترجیح دیتے ہیں، تو وہیں دیگر لوگ مارکیٹ جا کر خریداری کرنے کو بہتر سمجھتے ہیں۔ آئیے اس موضوع پر اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہیں کہ پاکستانی عید پر کس طرح سے خریداری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں خواتین عید کے لیے آن لائن سستے کپڑے کہاں سے خرید سکتی ہیں؟ پاکستان میں عید کی خریداری کے رجحانات میں ایک دلچسپ تبدیلی رونما ہورہی ہے، اگرچہ روایتی طور پر لوگ بازاروں اور مارکیٹوں میں جا کر خریداری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں آن لائن شاپنگ کا رجحان بھی...
    مصنوعی اعضا استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے چھالے اور زخم عام مسائل ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ مصنوعی اعضا کی سخت شکل کسی شخص کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق نہیں بدلتی، جس کی وجہ سے اسے تکلیف کا سامنا رہتا ہے اور اعضا پر چھالے پڑ جاتے ہیں۔ امپیریل کالج لندن کے شعبہ بائیو انجینئرنگ کے پروفیسر فرات گوڈر نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ مصنوعی اعضا خود کتنے ہی نفیس ہیں، اگر یہ انسانی جسم کے ساتھ آرام سے جڑ نہیں سکتے تو یہ پہننے کے قابل نہیں رہتے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: صیہونی فوج کے ہاتھوں معذور ہونے والی بچی اپنی اصلی ٹانگوں کے لیے بضد انہوں...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بات چیت کا آغاز عید کے فوراً بعد ہو رہا ہے۔ بجٹ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا ایک تکنیکی مشن متوقع طور پر 4 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں بجٹ کے اہداف کا تعین کیا جائے گا اور ریونیو اقدامات سمیت بجٹ کے امور پر اتفاق رائے کے بعد ہی آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس ہوگا۔ آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس اپریل کے اواخر  یا مئی  کے  آغاز میں ممکن ہے جس میں پاکستان کے لئے قرض کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا...
    اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آتا ہے۔ دعا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا موجودہ پروگرام آخری پروگرام ہو۔ ہمارے قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں، آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلائوں گا۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلی پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کیلئے ترجیحی اقدامات کئے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو یہ ملک کا سرمایہ بنیں گے۔ بطور وزیراعلی پنجاب میرٹ کی...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت سے زیرسماعت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے پر توہینِ عدالت ازخود کیس میں عدالتی معاون کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کر لی۔ عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر رولز میں چیف جسٹس کے درخواست پر اعتراض وجوہات کے ساتھ دور کیے بغیر آرڈر کا اختیار بتائیں اور متعلقہ جج کی رضامندی کے بغیر توہینِ عدالت کیس واپس لینے کا اختیار بھی رولز میں دکھائیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا، حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ہدایت پر...
    پشاور‘راولپنڈی(بیورو رپورٹ‘نیٹ نیوز) دہشت گرد  حملے کے بعد16 دن معطل رہنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پشاور سے کوئٹہ  چلیگئی‘وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کو پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ 280 مسافر سوار تھے۔اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشتگردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا‘ جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی‘ جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد آج جمعہ کوسہ پہر 5 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔امیر مقام نے مزید کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی‘ وزیر اعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کیلئے پْرعزم ہیں۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا کو حکومت پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا گیا۔ محمد کمال پاشا، جو شدید بیماری کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہیں، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب، سید طاہر رضا ہمدانی نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے انہیں پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک اور گلدستہ پیش کیا۔
    اسلام آ باد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہارورڈ لا ء سکول میں انٹرن شپ پروگرام  سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہارورڈ لا اسکول انٹرن شپ سے سپریم کورٹ کا کوئی تعلق نہیں۔ 
    SRINAGAR: معروف کشمیری رہنما آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ کشمیر میں عوام کی مرضی کے برخلاف فیصلے مسلط کیے جا رہے ہیں، اور ان کے حقیقی مطالبات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید انہوں نے مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کی زمینوں پر زبردستی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے لائن کے منصوبے کے ذریعے کشمیری عوام کی اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے، حالانکہ مقامی...
    جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنم ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کے لیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں، تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو قبول کرنا چاہیئے کہ ٹریفک حادثات سنگین مسئلہ ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کے لیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں۔ رہنم ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی...
    مزاحمتی دھڑے کی وفاداری کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کے پاس جنوبی لبنان پر قبضے کے خاتمے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ یا تو مذاکرات کے ذریعے، یا فوجی آپریشن کے ذریعے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان میں حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ نے زور دیا ہے کہ صہیونی حکومت کے پاس جنوبی لبنان سے قبضہ ختم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں؛ چاہے وہ مذاکرات کے ذریعے ہو یا فوجی کارروائی کے ذریعے۔ فارس نیوز کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے وفاداری برائے مزاحمت بلاک کے سربراہ محمد رعد نے جمعرات کے روز اس بات پر تاکید کی کہ کسی بھی طریقے سے، صہیونی حکومت کے قبضے کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ...
      دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا دھماکا خیز مواد جائے وقوعہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، پولیس ذرائع کوئٹہ میں ڈبل روڈ کے قریب پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 19زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر واقع بڑیچ مارکیٹ کے سامنے پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا خیز مواد جائے وقوعہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی...
    یوم القدس کے حوالے سے اپنے ایک خطاب میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ دشمن مسئلہ فلسطین پر ایران کے کردار کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ اسی وجہ سے تہران کو زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی کا سامنا ہے۔ تاہم ایران دباؤ کے باوجود انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے اپنے راستے پر گامزن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی انقلاب کے روحانی پیشواء اور مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی" نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کے لیے امریکہ و صیہونی رژیم کی سیاسی اور میڈیا پر مشترکہ کوششیں سب پر واضح ہو چکی ہیں۔ ان کا مقصد نیل سے فرات تک صیہونی منصوبے کی تکمیل ہے۔ انہوں نے...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوزایازخان کا کہنا ہے کہ ہمیں الٹی میٹ دہشت گردی کا سامنا ہے، حالات اتنے زیادہ بہتر ہو گئے تھے کہ اس کے بعد لگتا تھا کہ شاید اس ملک میں کبھی دہشت گردی تھی نہیں اب اس نے پھر سر اٹھا لیا ہے، وہ کہتے ہیں نہ کینسر دوبارہ ہو جائے تو اس پر قابو پانا بہت مشکل ہوتا ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر آپ نے قابو پالیا یہ پھر ہو گئی.  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ یہ تو ریاست کے کرنے کے فیصلے ہیں کہ اسٹیٹ ہارڈ ہونی چاہیے یا سوفٹ ہونی چاہیے، ریاست بہتر سمجھتی ہے کہ...
    عجیب سا ماحول ہوگیا ہے جیسے لوگ بے زار ہوگئے ہیں، حکمرانوں کے ’’ لچھے دار بیانات‘‘ سے اب لوگ خوش نہیں ہوتے، سب جانتے ہیں کہ طاقتور ہاتھوں کی حکومت ہے، آنے والوں نے کیا مہنگائی کم کی؟ صرف پورے اخبارات کے صفحات پر اپنے اشتہارات لگا کر قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ لوگ حقیقت جانتے ہیں، الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے اور جیتنے والے امیدوارکے نام کا اعلان کیسے کیا جاتا ہے، یہ سب پروفیسرز اور لیکچررز خوب جانتے ہیں، جن کی الیکشن میں ڈیوٹیاں لگتی ہیں، جو پریزائیڈنگ آفیسر ’’بڑوں‘‘ کی بات نہیں مانتا اس کے ساتھ یہ ’’مضبوط ہاتھ‘‘ کیا کرتے ہیں، سب جانتے ہیں۔ لوگ اس بات پر غصے میں آتے ہیں...
    وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنے بعض وزیروں اور اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن واپسی پر ایف بی آر کی طرف سے 24 گھنٹوں کے اندر 34.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرانے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اس پر ایف بی آر کی شکر گزار ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو فائدہ ہوا، یہ کارکردگی قابل ستائش ہے، میں اور پوری قوم قومی خزانے کی ایک ایک پائی کی حفاظت کریں گے یہ وصولی اچھی شروعات ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر حکم امتناع ختم ہونے سے ملک کے مختلف...
    قلات کے قریب دو بسیں ٹکرا گئیں، 5 مسافر جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق ایک بس کوئٹہ سے کراچی اور دوسری کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی۔
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے ایک مرتبہ پھر عید کے بعد سڑکوں کو گرم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ اڈیالہ کے باہر بھر پور احتجاج کی خواہش کا اظہا ربھی کر چکے ہیں۔ جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر پوری نہیں ہو سکی ہے۔ اس سے بھی پہلے وہ ایک نا مکمل سول نا فرمانی کی تحریک میں اوور سیز پاکستانیوں سے پاکستان کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کر چکے ہیں، جو پوری نہ ہو سکی بلکہ اس کا الٹا اثر ہو گیا اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو گیا۔ اس سے بھی پہلے وہ جیل بھرو تحریک کا اعلان کر چکے ہیں۔ لیکن ان کی شدید خواہش کے باوجود ان...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات ایک پیچیدہ صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔دونوں اطراف میں ہمیں بد اعتمادی کا ماحول دیکھنے کو ملتا ہے ۔پاکستان میں افغانستان سے تعلقات کے تناظر میں دو رائے پائی جاتی ہیں۔اول، ہمیں معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے اور اگر ہمیں طاقت کا استعمال بھی کرنا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے۔ دوئم، ہمیں افغانستان سے تعلقات کی بہتری کے لیے مذاکرات ہی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا کیونکہ اس وقت افغانستان سے تعلقات میں بگاڑ یا جنگی ماحول کا پیدا ہونا کسی بھی صورت پاکستان کے مفاد میں نہیں ہوگا۔حال ہی میں پاکستان نے الزام لگایا ہے کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے جو خارجی عوامل ہیں...
    پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت حاصل رقم مجموعی طور پر2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ پچھلے تین ہفتوں میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے، یہ وہ رقم تھی جو بینکوں کی جانب سے عدالت سے اسٹے آرڈر لینے کے نتیجے میں پھنسی ہوئی تھی۔  اقتصادی ماہرین نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس پیش رفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ دراصل یہ معاہدہ معیشت کو ٹریک پر رکھے گا...
    اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمت 164 روپے مقرر کرنے کے احکامات واپس لیے جائیں۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے بیان میں کہا کہ حکومت چینی 164روپے فروخت کرنے کے احکامات واپس لے، چینی کے بحران کے  ذمہ دار مل مالکان اور حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسی کی سزا تاجروں کو نہ دی جائے، ہتھکڑیاں لگا کر تاجروں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ تاجر چینی 165 روپے فی کلو خرید کر 164 روپے کلو فروخت نہیں کر سکتے، حکومت نے اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو چینی کا بحران  پیدا ہونے کا خدشہ...
    کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ پر گورنر سندھ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق خط میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ہوے حادثات میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے کہا ہے کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹر سائیکل سوار خاندان کچلا گیا۔خط کے متن میں گورنر سندھ نے بتایا کہ عبد القیوم اس کی حاملہ بیوی زینب اور نومولود بچہ حادثے میں جاں بحق ہوا، چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی...
    سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف  اور وزیر داخلہ محسن نقوی  نے  ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ، وزیراعظم کا ان آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش  کی ، وزیراعظم  نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہےملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گیارہ خوارج ہلاک وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں 4 کامیاب...
    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند(فائل فوٹو)۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ ورثا نے پولیس کو کہا کہ لاشیں بازیاب کرکے ان کے حوالے کریں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ صوبے کی کسی سیاست حکومت نے پہلے مسئلہ کی اونرشپ نہیں لی، بلوچستان کی اس حکومت نے مسئلہ کی اونرشپ لی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر کام ہوا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا رابطہ رہتا ہے۔
    جوڈیشل کمیشن کا 8 اپریل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ایک رکن کے دستیاب نہ ہونے پر ملتوی کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 11اپریل کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہو گا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینئر ججوں میں سے 2 کی سپریم کورٹ میں تعینانی پر غور ہوگا۔
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کی لاپروائی اور لاقانونیت کی وجہ سے ہونے والی الم ناک اموات پر نوٹس لے کر فوری کارروائی کی استدعا کردی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط میں لکھا کہ کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، 2025 میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹرسائیکل سوار خاندان کچلا گیا، عبد القیوم اور اس کی حاملہ بیوی زینب کا نومولود بچہ اس کا شکار ہوئے۔ گورنر سندھ نے...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اب اگلے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی نگرانی کرے گا اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم وفد 4 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور تجاویز کو فائنل کیا جائے گا، جس میں آمدنی کے ذرائع اور اخراجات پر کنٹرول کے اقدامات شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات، تمباکو اور مشروبات سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی گئی تھی تاہم آئی ایم ایف نے زیادہ تر تجاویز کو مسترد کر دیا ہے اور...
    سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم نے ایسی تصاویر دیکھی ہیں جن میں نماز پڑھنے والے شخص کو پولیس اہلکار نے بوٹ سے ٹھوکر ماری، ہمارے ملک میں ہر مذہب کا احترام ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی سے اترپردیش تک سڑک پر نماز پڑھنے کے معاملے پر سیاسی بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔ اترپردیش کے سنبھل میں انتظامیہ کے ذریعے سڑک پر نماز پڑھنے پر پابندی عائد کرنے پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے سنبھل انتظامیہ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو شرم آنی چاہیئے کہ وہ آئین کی خلاف...
    کراچی: وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے کہا ہے کہ پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے پاکستان میرین اکیڈمی کا دورہ کیا اور کمانڈنٹ پی ایم اے نے بریفنگ دی اور اس موقع پر وفاقی وزیر نے اکیڈمی کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ کمانڈنٹ پی ایم اے نے وفاقی وزیر بحری محمد جنید انور کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور وفاقی وزیر نے مسائل جلد حل کرنے کے حوالے سے وزارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کے حصول کا وعدہ کیا۔ وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے اعلان کیا کہ جلد ہی پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی...
    پشاور: پشاور: تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو صدر پشاور ریجن بنا دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عاطف خان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی جنرل سیکرٹری پشاور ریجن نامزد کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔