امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
سٹی42:قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا، نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے گذشتہ دنوں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قرار دادیں منظور کی گئی۔
آج امریکی ریاست ٹیکساس کے ایوان نمائندگان نے ۲۳ مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کی۔
قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی شراکت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ٹیکساس کی پاکستانی کمیونٹی نے اپنے پیشہ ورانہ کام، ثقافتی پس منظر اور امن و خوشحالی کی اقدار کے ذریعے ریاست کی کامیابی کو تقویت دی ہے۔
کینال پارک:کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے بھی سفیر پاکستان کی موجودگی میں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں منظور کی گئی تھیں۔
امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ٹیکساس اسمبلی کی جانب سے یوم پاکستان کی قرارداد منظور کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے قرارداد وں کا منظور کیا جانا ریاستی سطح پر پاک امریکہ تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے انتہائی حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قراردادوں کی منظوری کا سلسلہ دیگر ریاستوں خصوصاً ایسی ریاستوں جہاں پاکستانی کمیونٹی کثیر تعداد میں موجود ہے تک بڑھایا جائے گا۔
گھر میں جنات کا سایہ ہے،فروخت نہیں ہو رہا: اداکارہ میرب علی
قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے ایوان کے سپیکر مسٹر ڈسٹن بروز سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور قرارداد کی منظوری میں ان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔ قونصل جنرل نے سپیکر کو ٹیکساس کے ریاستی نمائندوں اور تاجروں کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
بعد ازاں، انہوں نے ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے ٹیکساس کیپیٹل میں مقننہ کے دونوں ایوانوں کے اراکین اور مقامی معززین کے اعزاز میں دی گئی افطار میں بھی شرکت کی۔
تین بار خان کی رہائی کیلئے ڈیل ہوئی: شیرافضل مروت نے بڑے راز فاش کردیے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ریاست ٹیکساس یوم پاکستان پاکستان کے کی قرارداد کے حوالے منظور کی کی ریاست
پڑھیں:
امریکی ریاست یوٹاہ میں ہم جنس پرستی کا علامتی پرچم لہرانے پر پابندی
یوٹاہ پہلی امریکی ریاست بن گئی جہاں تمام سرکاری اسکولوں اور سرکاری عمارتوں پر ایل جی بی ٹی کیو پرائیڈ جھنڈا لہرانے پر پابندی کے بعد بل کو قانون کی میں بدل دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں‘، شاہ رخ خان
یوٹاہ حکومت کی جانب سے ’ایل جی بی ٹی کیو‘ پرائیڈ جھنڈا لہرانے پر پابندی کے بعد گورنر اسپینسر کاکس نے بل کو قانون میں تبدیل کر دیا۔گورنر نے اس بل کو بھی ویٹو نہیں کیا، جو یوٹاہ ہاؤس اور سینیٹ دونوں سے منظور ہوا اور اب 7 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔
رواں ہفتے کے آغاز میں گورنر کی جانب سے قانون سازوں کو لکھے گئے ایک خط میں واضح کیا گیا تھا کہ ’جیسا کہ یوٹاہن (ریاست کے باشندے) سیاسی طور پر تفرقہ انگیز علامتوں سے تنگ ہیں، میرے خیال میں وہ ثقافتی جنگ کے بلوں سے بھی تھک چکے ہیں جو ان مسائل کو حل نہیں کرتے جو وہ حل کرنا چاہتے ہیں‘۔
گورنر اسپینسر کاکس نے لکھا کہ’ کچھ بچوں کو خوش کرنے کی کوشش میں دوسرے بہت سے بچوں کو ناراض کر دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست ہیں، بھارتی میڈیا کا تہلکہ خیز انکشاف
گورنر نے یہ بھی کہا کہ انہیں ریپبلکن ریاست کے نمائندے ٹریور لی کی طرف سے متعارف کرائی گئی قانون سازی کے بارے میں ’سنگین تحفظات‘ ہیں اور ابتدائی طور پر اسکول پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ قانون سازوں نے بعد میں اسے سرکاری عمارتوں میں شامل کرنے کی راہ سجھائی۔
واضح رہے کہ یوٹاہ میں ہوئی نئی قانون سازی کے بعد ریاست کے اسکولوں اور تمام سرکاری عمارات پر ’ایل جی بی ٹی کیو‘ پرائیڈ پرچم کے سوا، امریکی اور ریاستی پرچم کے ساتھ مقامی امریکی قبائل کے پرچم، اولمپک پرچم، فوجی پرچم، دوسرے ممالک کے جھنڈے اور کالجوں اور یونیورسٹیوں کے جھنڈے لہرانے کی اجازت ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی ریاست ایل جی بی ٹی کیو ریاست یوٹاہ