کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ پر گورنر سندھ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق خط میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ہوے حادثات میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے کہا ہے کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹر سائیکل سوار خاندان کچلا گیا۔

خط کے متن میں گورنر سندھ نے بتایا کہ عبد القیوم اس کی حاملہ بیوی زینب اور نومولود بچہ حادثے میں جاں بحق ہوا، چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اور نگراں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھے، خط میں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط کا متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے چیف جسٹس

پڑھیں:

گورنر سندھ کا اتحادِ رمضان کے 27ویں افطار ڈنر سے خطاب

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتحادِ رمضان کے 27ویں افطار ڈنر کے شرکاء کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے 27ویں رمضان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن قیامِ پاکستان کی یاد دلاتا ہے، جو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، اور ہمیں اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے، اور گورنر ہاؤس کے دروازے بلا تفریق تمام شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یومِ القدس کو فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کا دن قرار دیا۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم فلسطینیوں پر ظلم ناقابلِ برداشت ہے، اور ہم ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

(جاری ہے)

اس بابرکت موقع پر ہزاروں شہریوں نے شرکت کی، جن میں تھائی لینڈ کے قونصل جنرلSurashete Boontinand، ڈاکٹر جمیل راٹھور، اور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد عسکری کی قیادت میں وفد بھی شامل تھا۔ تقریب کا آغاز فلپائن کے حافظ محمد حنیف کی تلاوتِ قرآن سے ہوا، جبکہ ایرانی قاریانِ قرآن نے اسماء الحسنیٰ اور نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ بعدازاں افطار قرعہ اندازی کی گئی، جس میں زوہیب احمد کو عمرے، محمد سلیم کو موٹر سائیکل، اور غلام محمد کو 120 گز کے پلاٹ کا انعام دیا گیا۔ اس کے علاوہ، گزشتہ قرعہ اندازی کے تحت غوثیہ شجاعت اور خدیجہ بی بی کو پلاٹ کی فائلز دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • عید کے بعد کراچی کے حقوق کیلئے ایوان اورعدالت سے رجوع کریں گے، خالد مقبول صدیقی
  • کراچی: سڑکوں پر پانی گرانے والے ٹینکرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق
  • یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت کے اتحاد کا دن ہے، گورنر سندھ
  • گورنر سندھ کا کورنگی کراسنگ کے قریب آگ لگنے کے واقعے پر اظہارِ تشویش
  • گورنر سندھ کا اتحادِ رمضان کے 27ویں افطار ڈنر سے خطاب
  • گورنر سندھ کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن) کے ساتھ معاہدہ مکمل نہیں ہوسکتا، رہنما پی پی پی
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات پر گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط، فوری ایکشن کا مطالبہ
  • ’کراچی کے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر ہیں‘، گورنر سندھ کا بڑھتے ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس کو خط
  • ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ نہ رکا، ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جاں بحق ،