Daily Ausaf:
2025-03-31@04:59:47 GMT

جمعۃ الوداع ‘ اللہ کو راضی کریں

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک میں نفل کا ثواب دوسرے مہینوں کے فرائض کے برابر ہے اور اس ماہ مبارک کے ایک فرض کا ثواب دوسرے مہینوں کے ستّر فرائض کے برابر ہے ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص پوری زندگی نوافل پڑھتا رہے تو ایک فرض کے ثواب کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اللہ تعالی اس ماہ مبارک میں عبادات کا ماحول بنا دیتے ہیں اور سارے دنوں میں جمعہ کے دن کو بہت فضیلت حاصل ہے اس ماہ مبارک کے جمعہ کو بھی 70 گناہ فضیلت حاصل ہے اور رمضان المبارک کا آخری جمعہ جس کو جمعتہ الوداع کہا جاتا ہے …چونکہ انسان پورے مہینہ میں تراویح تلاوت قرآن روزہ اور دیگر عبادات میں منہمک رہتا ہے اور جمعہ کے دن قبولیت دعا کے بہترین لمحات ہوتے ہیں ہیں اس لئے اس ماہ مبارک کے جمعہ کو خاص طور پر اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا ذریعہ بنانا چاہیے اور جمعتہ الوداع اس وجہ سے اس کو کہا جاتا ہے کہ یہ آخری جمعہ ہوتا ہے جس کے بعد رمضان المبارک ہم سے جدا ہو جاتا ہے جمعتہ الوداع میں انسان اللہ کی عبادت و ریاضت دعا استغفار کثرت سے کرے کیونکہ پورے مہینہ کے حق کو ہم ادا نہیں کر سکے اب اللہ جمعتہ الوداع میں ہمارے لیے مغفرت کا اعلان فرما دے ہمارے روزوں کوقبول فرمائے ہماری تراویح کو قبول فرمائے اور ہمیں اپنے محبوب لوگوں میں شامل کر لے اور پورا سال ہمیں اسی طرح عبادت کی توفیق عطا فرما دے علماء نے لکھا ہے جو انسان جمعتہ الوداع میں توبہ استغفار اور عاجزی میں مصروف رہے گا اللہ اس کے رمضان کی کمیوں کوتاہیوں سے درگزر فرمائیں گے اور اسے پورا سال اپنے محبوب بندوں میں شامل کرلیں گے جمعہ کے دن کی حدیث میں بہت فضیلت آئی ہے …ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے دنوں کو پیدا کرکے جمعہ کو ان میں سے چن لیا اور پسند فرمایا اور میری امت کو تمام امتوں پر فضیلت دی اور ان کے لیے جمعہ کو مقرر فرمایا جو نیک عمل انسان جمعہ کو کرتا ہے اس کے لیے باقی دنوں کی نسبت ستر گناہ ثواب بڑھا دیا جاتا ہے اور روایات میں آتا ہے جو شخص جمعہ کے دن یا شب جمعہ کو انتقال کرتا ہے… اللہ تعالیٰ اس کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیتا ہے اور دنیا سے مغفور لوگوں کی طرح ہوجاتا ہے طبرانی کے اندر حدیث موجود ہے کہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ حضور علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں جو شخص جمعہ، شب جمعہ کو انتقال کرتا ہے قیامت میں عذاب خداوندی سے پناہ میں رہتا ہے اور اس پر شہیدوں کی مہر لگ جاتی ہے آپ اندازہ فرمائیں کہ جمعہ کے دن نیکی ستر گنا بڑھ جاتی ہے ہے اور عام دنوں میں دس گنا بڑھتی ہے اور رمضان میں نوافل فرائض کے برابر اجر لکھ دیئے جاتے ہیں۔ نزہ المجالس میں ایک روایت موجود ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا… اے عمرؓ نماز جمعہ اپنے اوپر لازم کرو خطاؤں سے ایسے صاف ہو جاؤ گے جیسے تم اپنے گھروں سے مٹی صاف کرتے ہو اور اے عمرؓ کوئی بندہ ایسا نہیں جو جمعہ کے روز نماز کے لئے غسل کرتا ہے اور پھر بھی گناہوں سے پاک ہو جائے اللہ اس کے سارے گناہ معاف کرتا ہے اور وہ ایسے ہوتا ہے جیسے ماں کے پیٹ سے آج ہی پیدا ہوا یعنی جمعہ کے دن استغفار اور دعا سے انسان کے گناہ سارے بخش دیئے جاتے ہیں-
حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا عمرؓ کوئی بندہ ایسا نہیں جو نماز جمعہ کے لیے اپنے گھر سے نکلے پھر بھی اس کے لئے تمام پتھر شہادت نہ دیں جن پتھروں اور مٹی کے ذرات سے اس نمازی کا گزر ہوتا ہے وہ سارے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور جو شخص جمعہ کے لیے جاتے ہوئے صاف ستھرے کپڑے پہن کر مسجد کے لئے جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر رحمت کرتے ہیں اور اس کی حاجات کو پورا فرماتے ہیں اس کی پریشانیوں کو دور فرما تے ہیں نبی علیہ السلام نے فرمایا …عمر ؓبے شک اللہ جمعہ کے روز فرشتوں کو دنیا کی طرف نازل کرتا ہے پس وہ اس شہر میں اذان تک دوڑتے پھرتے ہیں اور جب موذن اذان کہتا ہے تو وہ مسجد کی طرف چلتے ہیں اور مسجد کے دروازے سے داخل ہونے لگتے ہیں اور دیکھتے ہیں اذان سے پہلے کون کون لوگ اندر آ گئے تھے پھر جب وہ لوگ سجدہ کرتے ہیں تو یہ فرشتے اعلان کرتے ہیں کہ اللہ نے تم سب کو معاف کر دیا اور بخش دیا اور مسجد کے دروازے پر یہ کھڑے ہوجاتے ہیں اور یہ انسانوں کو گنتے رہتے ہیں اور جو نماز پڑھنے آتے ہیں ہیں فرشتے ان سے مصافحہ کرتے ہیں اور ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور جب امام ممبر پر خطبہ کے لئے کھڑا ہو جاتا ہے تو وہ صفوں کے درمیان بیٹھ جاتے ہیں اور لوگوں کی طرف دیکھتے ہیں اور ان کے لئے استغفار کرتے ہیں۔اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں ان لوگوں کی نمازوں کو جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے نماز کے خزانے میں جمع کر لو اب قیامت تک وہ خزانہ میں محفوظ رہے گی نز ہ المجالس میں یہ حدیث موجود ہے‘ ایک حدیث میں آتا ہے جمعہ کے دن صبح کی نماز با جماعت پڑھنے سے افضل نمازوں میں کوئی نماز نہیں ہے… نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے جو شخص جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھتا ہے تو جہاں وہ پڑھتا ہے وہاں سے لے کر مکہ تک خدا اس کو نور عنایت فرماتے ہیں اور دوسرے جمعہ تک اس کی مغفرت ہو جاتی ہے اور اس کے لئے ستر ہزار فرشتے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور اس انسان کو برص و جذام اور فتنہ دجال سے محفوظ کردیا جاتا ہے… حضور علیہ السلام نے فرمایا جمعہ سے افضل میری امت کی کوئی عید نہیں جمعہ کو سفید کپڑے پہننا افضل ہے حضور ﷺنے فرمایا تم سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ وہ نہایت پاکیزہ اور صاف ستھرا لباس ہے اور اس میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اس ماہ مبارک کرتے ہیں اور علیہ السلام اللہ تعالی فرماتے ہیں جمعہ کے دن نے فرمایا ہے اور اس رضی اللہ جاتے ہیں جاتا ہے جمعہ کو کرتا ہے کے لئے کے لیے ہیں کہ کی طرف

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ “شوال کا یہ چاند امت مسلمہ کے لیے مبارک ہو، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس چاند کو ہم پر امن، ایمان اور سلامتی کے ساتھ طلوع فرمائے۔”
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ “دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ماہ رمضان کے روزے، نمازیں، نوافل اور عبادات کو قبول فرمائے۔ میں دعا گو ہوں کہ عید الفطر کا یہ چاند ہر گھر میں امن، سکون اور خوشیاں لائے اور شوال المکرم کا ہر دن اور ہر رات امن و سلامتی کی علامت ہو۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید نصیب فرمائے۔”
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر تمام شہریوں سے عید کی خوشیاں بانٹنے اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنے کی بھی اپیل کی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد
  • صدر مملکت کی پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد
  • سکردو میں جمعۃ الوداع، پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع
  • تُو ہے عینِ نور تیرا سب گھرانہ نور کا (آخری حصہ)
  • کشمیر میں شب قدر اور جمعۃ الوداع کی تقریبات پر پابندی مداخلت فی الدین ہے، متحدہ مجلس علماء
  • جمعہ الوداع / یوم القدس
  • رمضان المبارک کا آخری جمعہ، جمعۃ الوداع کی برکتیں اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے دعاؤں کا دن
  • جمعۃ الوداع
  • سندھ: آج جمعۃ الوداع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم