اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صرف ایک پریزنٹیشن تھی، میں یہ پریزنٹیشن پہلے لے چکا تھا اور وہاں ہر چیز میرے لئے اپڈیٹڈ تھی، کیونکہ ہم یہ میٹنگ کرتے رہتے ہیں اور ہمیں ان سارے معاملات کا پتا ہے۔ لیکن وہاں جو دوسرے لوگوں نے بات کی اس سے ایک بات وضاحت کے ساتھ سامنے آئی مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اجلاس میں میں نے مولانا فضل الرحمان سے دو سوالوں کے جواب مانگے جو انہوں نے نہیں دئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان سے پوچھا کہ آپ کے دو بیان آئے، ایک تو یہ کہ آپ کہتے تھے عمران خان کی حکومت آپ نے گرائی پھر کہا ہمیں بلایا گیا اور یہ کام کیا گیا، اس میں سے کونسا بیان درست ہے؟ دوسرا یہ کہ آپ اور دیگر کہتے ہیں مینڈیٹ چوری ہوا تو کھل کر یہ وضاحت کردیں کہ مینڈیٹ کس نے چوری کیا؟ اس کا جواب مجھے نہیں ملا۔

کیا قرآن مجید میں اسباق پر تاریخ ڈالی یا غلطی کے نشان لگائے جا سکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ایسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جب عوام کا اعتماد ساتھ نہ ہو تو ان سے نمٹنا بہت زیادہ مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن اس بات پر سب ایک پیج پر ہیں کہ دہشتگردی کا مقابلہ ہم نے کرنا ہے اس کا خاتمہ کرنا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہاں پر ہماری یہ بات بھی ہوئی کہ سیاسی استحکام اس ملک میں تب تک نہیں آسکتا جب تک عمران خان جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا ہے کہ عید کے بعد ہمیں ایک چھوٹی میٹنگ کرنی چاہئیے اور اس میں ہر ایک کو اس کی ذمہ داری کا تعین کرنا چاہئیے، تاکہ ہمیں پتا ہو کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کن وسائل کے ہوتے ہوئے ہم نے کام کرنا ہے۔

راشن بانٹنا خاموشی سے کئے جانے والا کام ہے، عزت نفس کو ٹھیس نہ پہنچائیں:میئر کراچی کا گورنرکو مشورہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم نے آپریشنز کئے ہیں، لیکن اس سے ہمیں فوائد کے بجائے الٹا نقصان ہوا ہے، عوام کے اندر اعتماد کی کمی ہوئی کیونکہ جو وعدے کئے گئے وہ پورے نہیں کئے گئے، بہت سے سویلینز جو دہشتگرد نہیں تھے وہ اس کا نشانہ بنے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ افغانستان سے تعلقات اچھے نہیں رکھیں گے تو اس خطے میں امن و امان آپ قائم نہیں کرسکتے، یہ ایک فیکٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے آپریشن کے بجائے اپنے بارڈر کی حفاظت کریں، ہم نے فینسنگ کی اربوں روپے لگا دئے، کہاں ہے فینس (باڑ) کہیں بھی نہیں ہے۔ جگہ جگہ سے فینسگ توڑ دی گئی ہے، وہاں سے راستے بنے ہوئے ہیں وہاں سے لوگ بھی آرہے ہیں، اسمگلنگ بھی ہو رہی ہے، دہشتگرد بھی آرہے ہیں اسلحہ بھی آرہا ہے۔

رمضان میں شوگر کے مریض میٹھا کیسے کھائیں؟

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’عوام کے اعتماد کے بغیر آپ یہ جنگ نہیں جیت سکتے، میں ان کو یہی پیٹ رہا ہوں پہلے دن سے‘۔ عوام ہر جگہ پر ہے، عوام کے بنا کوئی اپنی کوئی پناہ گاہ نہیں بنا سکتا، کوئی ہیڈکوارٹر نہیں بنا سکتا، روڈ پر آکر کارروائی نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری غلط پالیسی ہے گُڈ طالبان اور بیڈ طالبان، آپ کی حکومتوں کی پالیسی پر لوگوں کو کوئی اعتماد نہیں ہے، اب تو پولیس بھی اعتبار نہیں کرتی‘۔

میانمارمیں زلزلے کے زور دار جھٹکے، شدت 7.

7 ریکارڈ

انہوں نے مزید کہا کہ ’گُڈ طالبان گھوم رہے ہیں، بھتے بھی یہ لے رہے ہیں، حملے بھی کر رہے ہیں، روڈ پر ناکے لگا کر چوری چکاری بھی کر رہے ہیں، لوگوں کی زمینوں کے مسئلے بھی یہ حل کر رہے ہیں، ٹھیکیداروں سے کمیشن بھی یہ لے رہے ہیں، اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہیں، یہ پیسے لے کر لوگوں کو مارنے میں بھی ملوث ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے لوگوں کے اعتماد میں کمی آئی ہے کہ ان کے پیچھے کون ہیں، تو اگر میں خود نہیں کر رہا لیکن کسی کو بیک کر رہا ہوں تو اعتماد تو میرے پر سے ختم ہوگا۔

27 رمضان المبارک کی شب مسجد الحرام میں 34 لاکھ سے زائد افراد کا اجتماع

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس موجود ہے اور لڑ رہی ہے، جو ثبوت ہے کہ حکومت کی عملداری موجود ہے، میری پالیسی سے اتنا اعتماد پیدا ہوگیا ہے کہ کرک پر حملہ ہوا تو عوام نکلی کہ دہشتگردوں کو نہیں چھوڑیں گے پولیس کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں صوبے میں پچھلے دس سال کی حکموت کا ذمہ دار نہیں، میں اپنے ایک سال کا ذمہ دار ہوں، سی ٹی ڈی کی حالت میں اس ایک سال کے دوران زمین آسمان کا فرق نہ ہو تو میں ذمہ دار ہوں۔ میرے صوبے پر 762 ارب روپے قرضہ چڑھا دیا وہ بھی میں اتار رہا ہوں۔

سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ انتقال کر گئے 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا پروونشل ایکشن پلان مکمل ہوگیا ہے اور ان کو اس کی سمجھ آئی ہے، اس پر ہم میٹنگ کر رہے ہیں، ہمیں ان کی جو مدد چاہئیے وہ انشاء اللہ کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اوپر تنقید کرنے والا گورنر گھوم رہا ہے، کہتا ہے ’صوبے میں لا اینڈ آرڈر نہیں ہے، علی امین کچھ نہیں کر رہا، تیری بلوچستان میں حکومت ہے، اب وہاں تیرا منہ کالا ہوا ہے، اب جا بتا کہ تو کیوں کنٹرول نہیں کر پا رہا، تیری پارٹی کی حکومت ہے وہاں پر، اب اس پر بات بھی نہیں کرے گا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری کہتی ہے علی امین سے لا اینڈ آرڈر کنٹرول نہیں ہورہا، تم سے تو کچے کے ڈاکو کنٹرول نہیں ہو رہے، جن سے میں لڑ رہا ہوں انہوں نے سپر پاور کو شکست دی ہوئی ہے، دونوں میں فرق ہے۔

علی امین نے بات جا رہی رکھتے ہوئے کہا کہ تم اپنی پنجاب کی پولیس یہاں لے آؤ اور میری خیبرپختونخوا کی پولیس وہاں آںے دو، اگر پانچ دن میں کچے کا ایک ڈاکو بھی نظر آگیا۔۔۔ تمہاری پولیس کی یہ حالت ہے کہ 26 ہزار پولیس ناکے پر لگاتے ہو اور میں غیر مسلح ہوکر نہتا جہاں تک کہا وہاں تک پہنچا۔ اسلام آباد پولیس بھی دیکھی ہوئی ہے، میری گاڑی کو وہاں بریک نہیں لگی، یہ لوگ دور سے شیل مار کر بھاگ جاتے تھے کہ کہیں پکڑے نہ جائیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’آپ کے پروگرام کے حوالے سے میں سب کو بتاتا ہوں کہ ابھی یہ اسٹیٹس ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے میں سب کو معاف بھی کرتا ہوں اور پاکستان کیلئے میں بات کرنے کو بھی تیار ہوں، اور کوئی ایسی چیز جو پاکستان کو کمزور کرتی ہے میں اس کے حق میں نہیں ہوں‘۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ’ادھر سے، اسٹبلشمنٹ کہیں، سسٹم کہیں یا جو نام بھی آپ دیں، ان سے میری بات چیت ہوئی تو انہوں نے بھی ان ساری باتوں پر اتفاق کیا، اب بات صاف ہے، اب جو پیچھے ہٹے گا میں اس کو ایکسپوز کروں گا کہ تم پاکستان والے نہیں ہو تم اپنی ذات والے ہو، پھر پاکستان کا نام مت لو، اپنی ذات کا نام لو، اپنی ذاتی انا کا، ذاتی انٹرسٹ کا، اپنے ذاتی فائدے کا ذاتی تعلقات کا نام تو لو پاکستان کا نام مت لینا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اب لاجواب ہوگئے ہیں، نظام بھی لاجواب ہے، ہم بھی لاجواب ہیں، اب ایسا کام ہوگا جو لوگوں کو بہت جلد لاجواب کرے گا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم انشاء اللہ بہت قریب ہیں‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحاد کی ضرورت اس لئے پڑی کہ ہمیں مائنس کرنے کا ایجنڈا پورے پاکستان میں اٹھایا ہوا ہے، ہمیں اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے مولانا فضل الرحمان سے کوئی سیاسی خطرہ نہیں ہے، جب عمران خان کے مسئلے کے حل کی بات ہو رہی ہو تو میں ان چیزوں کو بہت چھوٹا سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری بہت سمجھدار سیاستدان ہیں، ’سیاست میں زرداری صاحب کا ”ون سائز فٹ آل“ کا رول ہے‘، اور مولانا صاحب بھی ہر جگہ فٹ ہوسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کوئ مسئلہ نہیں ہے، کوئی سیاسی اختلاف والی بات نہیں ہے، ان کی ایک شرط ہے کہ علی امین سے معاملات حل کرلو، میں بالکل تیار ہوں۔

علی امین گنڈا پور نے آخر میں کہا کہ سب سے خطرناک چیز ہے لوہا جو ہرچیز کو کاٹ دیتا ہے، لوہے سے خطرناک ہے آگ جو لوہے کو پگھلا دیتی ہے، آگ سے خطرناک ہے پانی جو آگ کو بجھا دیتا ہے، پانی سے خطرناک ہے انسان جو پانی بھی پی جاتا ہے، انسان سے خطرناک ہے موت جو انسان کو ختم کر دیتی ہے، موت سے خطرناک ہے صدقہ جو موت کو ٹال دیتا ہے اور صدقے سے خطرناک ہے ہمارا مولوی جو صدقہ بھی کھا جاتا ہے۔

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ نے مزید کہا کہ سے خطرناک ہے کر رہے ہیں رہا ہوں نہیں کر کے جواب نہیں ہو نہیں ہے ہوا ہے ہے اور بھی یہ کا نام

پڑھیں:

ایک ارب ڈالرز کی گندم بیرونِ ملک سے درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالرز کی گندم بیرونِ ملک سے درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اس سال بھی ابھی تک گندم کا سرکاری ریٹ مقرر نہیں کیا گیا، حکومت نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ وہ گندم کی خریداری نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گندم، گنا، چاول، مکئی، جو، سرسوں، کپاس اور سبزیوں کی فصل کا معاوضہ ابھی تک نہیں ملا، پچھلے سال گندم کے حکومتی نرخوں کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مافیا نے بھی اپنی مرضی سے گنے کا ریٹ 400 روپے فی من مقرر کر دیا ہے، کسانوں سے 250 سے 350 روپے فی من گنا خریدا گیا، بقایا جات بھی نہیں دیے گئے۔خالد باٹھ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر گندم کا سرکاری ریٹ 4200 روپے فی من مقرر کرے، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو عید کے بعد ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ کسان گندم کاشت کریں، ریلیف دوں گی۔

بیماریوں سے بچنے کیلئے  پاؤں کو کتنی بار دھونا چاہیے؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کرم میں قیام امن کیلئے علی امین گنڈا پور کے اقدامات رنگ لا رہے ہیں، بیرسٹر سیف
  • پیپلزپارٹی کہیں نہیں جارہی ،پیپلزپارٹی قیادت کو اسی تنخواہ پر کام کرنا ہوگا، حنیف عباسی کا دعویٰ
  • ایک ارب ڈالرز کی گندم بیرونِ ملک سے درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
  • علی امین گنڈا پور کا ورق کٹ چکا، پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیرافضل مروت کا دعویٰ
  • علی امین گنڈا پور جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں فاصلے بڑھا رہا ہے، اسلم غوری
  • ملک کی عزت اور وقار کو دائو پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، وزیراعظم
  • ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، وزیراعظم شہباز شریف
  • عمران خان کی واضح ہدایت کے باوجود علی امین فضل الرحمان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، جے یو آئی
  • علی امین گنڈا پور کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی پر جے یو آئی کا شدید ردعمل