2025-03-09@20:20:03 GMT
تلاش کی گنتی: 33715
«دہشت گردی اور»:
(نئی خبر)
ہاں حالات توخراب ہیں،بہت خراب،لیکن کیوں ہیں؟میں نہیں جانتا،سوچتاضرورہوں اور میں اس نتیجے پرپہنچاہوں کہ میں اصل نہیں ہوں جعلی ہوں۔ایک کشتی کی بجائے بہت سی کشتیوں میں سوار ہوں۔ایک راستہ چھوڑکربہت سے راستوں پرگامزن ہوں ۔ ادھورا اور نامکمل ہوں میں۔ میں اپنا اعتمادکھوبیٹھاہوں اور سہاروں کی تلاش میں ہوں۔میں اتناتوجانتاہی ہوں کہ بیساکھیوں سے میں چل تولوں گالیکن دوڑنہیں سکوں گاپھربھی بیساکھیوں کاسہارا،میں گلے اور شکوے شکایت کرنے والابن گیاہوں۔مجھے یہ نہیں ملا،میں وہ نہیں پاسکا،ہائے اس سماج نے تومجھے کچھ نہیں دیا،میرے راستے کی دیواربن گیاہے۔ میں خودترسی کاشکارہوں،میں چاہتاہوں کہ ہر کوئی مجھ پرترس کھائے،میں بہت بیچارہ ہوں، میرا کوئی نہیں۔میں تنہاہوں،مجھے ڈس رہی میری اداسی، ہائے میں مرگیا، ہائے میں کیاکروں،میں مجسم ہائے ہوں۔ میں...
مولانا حامد الحق حقانیؒ کی شہادت نے پورے ملک کی دینی فضا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ملک و قوم کے لیے فہم و شعور کے ساتھ جدوجہد کرنے والے علماء کرام اور دینی کارکن خود کو ایسے ماحول میں محسوس کرنے لگے ہیں جس میں نگاہوں کے سامنے تا حدِ نظر گہری دھند، قدموں کے نیچے ہر طرف دلدل اور سامنے اندھے موڑ ہیں۔ مولانا حامد الحق حقانیؒ ملک کی عظیم درسگاہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم اور دین و سیاست کے محاذ کے ایک سرگرم راہنما تھے جنہوں نے درسگاہ، پارلیمنٹ اور پبلک اجتماعات میں دین و ملت کی ترجمانی اور ملک و قوم کے دفاع میں یکساں خدمات سرانجام دیں اور اپنے عقیدہ، مشن اور...
مشیت الٰہی کے سامنے انسان کی طاقت اور اختیار کتنا محدود اور بے بس ہے اس کی ایک مثال حضرت سلیمان علیہ السلام اور ملکہ سبا کا قصہ ہے، حضرت سلیمان علیہ السلام کو جانوروں، پرندوں، حشرات الارض اور جنوں کی بولیوں کا علم سکھایا گیا تھا، ہزاروں سال پہلے جب انسان کی فضا میں پرواز کا کوئی تصور نہیں تھا، دنیا کے ایک خطے سے دوسرے علاقے میں آپ کی آمدورفت تخت سلیمان کے ذریعے ہوتی تھی کہ جسے ہم فضائی بیڑہ بھی کہہ سکتے ہیں اور جنات اسے ہوا میں اڑاتے تھے، اس تخت کی پرواز اتنی تیز تھی کہ ایک دن میں مہینے بھر کی مسافت کے برابر سفر طے کر لیتا تھا، آپ کے دربار میں...
شائد یہ تجربہ آپ کو بھی ہوا ہو کہ بعض دفعہ آپ کو ایسی آوازیں سنائی دیتی ہیں یا ایسا کچھ دکھائی دیتا ہے، جو کسی خاص موقعہ پر آپ کے علاوہ کسی دوسرے کو سنائی دےرہاہوتا ہےاورنہ ہی دکھائی دے رہاہوتا ہے۔ عام طور پرانگریزی زبان میں اسے “ہالوسینیشن” (Hallucinations) کہتے ہیں جس کا اردو زبان میں ترجمہ “ہذیان” سے کیا جاتا یے جبکہ بار بار واقع ہونے والے ایسے تجربے کو “شیزوفرینیا” (Schizophrenia) کی نفسیاتی بیماری کہا جاتا ہے جس میں آپ ایسی کچھ چیزوں کو نہ صرف دیکھتے اور سنتے ہیں بلکہ انہیں چھوتے اور محسوس وغیرہ بھی کرتے ہیں، جو درحقیقت آپ کے اردگرد موجود نہیں ہوتی ہیں۔ اس کے باوجود کہ ہذیان کو اگرچہ نفسیاتی...
چاروں صوبائی حکومتوں کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے بہتر اور نمایاں نظر آئے گی۔25 فروری 2024 ء کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے والی مریم نواز اپنی حکومت کا ایک سال مکمل کر کے دوسرے سال میں داخل ہو گئی ہیں۔ان کی ’’کارکردگی‘‘ کیسی رہی؟ سراہا جا رہا ہے۔ مخالفین بھی ہزار کینہ و بغض رکھنے کے باوجود مریم کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ بلاشبہ سال کے ان 365 دنوں میں مریم ایک دن بھی سکون اور آرام سے نہیں بیٹھیں۔والد میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق ناصرف صوبے کے حالات سنوارنے،مہنگائی کم کرنے اور امن و امان کے مسائل پر خصوصی توجہ دی،بلکہ صوبے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) محض تین سال کے مختصر عرصے میں ٹیمو، ایمازون اور دیگر مغربی آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز کے سامنے ایک بڑے حریف کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ تقریباﹰ دس ملین مصنوعات، جن میں کپڑے، کھلونے، الیکٹرانکس اور بیوٹی پروڈکٹس شامل ہیں، انتہائی کم قیمتوں پر فروخت کرتا ہے۔ سال 2024 کے پہلے نو مہینوں میں ٹیمو نے 40.3 بلین ڈالرکمائے، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد زیادہ رقم ہے۔ مارچ 2023 میں YouGov کے ایک سروے کے مطابق، تقریباً 90 فیصد امریکی ٹیمو سے واقف ہیں اور ایک چوتھائی صارفین نے کہا کہ وہ دوبارہ اس پلیٹ فارم سے خریداری کریں گے۔ شیئِن...
پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے فلسطین کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کی مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سالانہ فلسطین کانفرنس آج کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان کے سیاسی، مذہبی اور قبائلی رہنماؤں کو دعوت دی۔ انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، نیشنل پارٹی کے ترجمان احمد علی لانگو، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئرمین واحد بلوچ، غلام نبی مری، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزدوروں کی فلاح کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اور کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا ہے، اور صوبے بھر میں سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں ’مریم نواز ویلنس سینٹر‘ بنیں گے، جہاں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال ریفر کیا جائے گا، لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے رحیم یار خان میں...
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کی حالیہ تحقیق ملک کے بجلی کے بلنگ نظام کو جدید بنانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ تحقیق سمارٹ میٹروں کے اپنانے کی سفارش کرتی ہے تاکہ مالی نقصانات، بلنگ کی غلطیوں، اور بجلی کی ترسیل میں نقائص کو حل کیا جا سکے۔ ریسرچ فار سوشل ٹرانسفارمیشن اینڈ ایڈوانسمنٹ (RASTA) پروگرام کے تحت کی گئی اس تحقیق کے مطابق پاکستان کا تقریباً 2 دہائیوں سے انحصار دستی بلنگ نظام پر ہے جو مالی خسارے کا سبب بن رہا ہے، یہ خسارہ بجلی کی ترسیل کے پرانے بنیادی ڈھانچے اور بجلی چوری کی سے مزید بڑھ گیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیاں (DISCOs) آمدنی کی وصولی میں...
نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول چمپیئنزٹرافی کے فائنل پر 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا جوا کھیلا گیا ہے۔رپورٹس میں جوا کھیلنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل بکیز نے بھارت کو فیورٹ قرار دیا ہے اور انڈر ورلڈ سے منسلک کئی بکیز کا کہنا تھا کہ ہر بڑے میچ کے دوران دنیا بھر سے بڑے بڑے بکیز دبئی آجاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دبئی میں کرکٹ میچوں پر شرط میں مشہور انڈر ورلڈ گروپ ڈی کمپنی ملوث ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چمپیئنزٹرافی کے دوران دہلی پولیس نے 5 بڑے بکیز کو گرفتار کرلیا ہے، جنہوں نے سیمی فائنل پر شرط...
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچیل سینٹنر نے بتایا کہ بولر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے، انہوں نے کہا کہ توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے۔ آج بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل ہیں، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ خیال رہے کہ بھارت پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل...
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 15 رمضان سے بس سروس اب رات 1:00 بجے تک چلائی جائے گی، اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا، ہم رمضان المبارک کے دوران کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری...
— فائل فوٹو محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 15رمضان سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی جس کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کی رمضان میں مشکلات کو سمجھتے ہیں، یہاں کی عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد اپنے گھروں تک محفوظ پہنچ...
ایف آئی اے نے گجرات اور نارووال میں کارروائی کر کے 2 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو تھانا ایف آئی اے منتقل کرکے تحقیقات جاری ہیں۔ایک گرفتار ملزم نے شہری کو موریطانیہ بھجوایا تھا جبکہ دوسرا ملزم 14 سال سے اشتہاری تھا۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، کائل جیمیسن، نیتھن اسمتھ اور ول...
(تحریر: سہیل یعقوب) آج کی اس تحریر کی تحریک کراچی میں منشیات کا ایک اہم کیس بنی ہے۔ ویسے تو ہمیں اگر اپنا حال اور مستقبل عزیز ہوں تو منشیات کا ہر کیس انتہائی اہم ہونا چاہیے مگر بدقسمتی سے اس ملک میں کیس جرم کی نوعیت کے بجائے جرم کرنے والے کے معاشی، سیاسی، سماجی اور کاروباری قد کاٹھ پر اس کا تعین ہوتا ہے۔ اس زاویے سے دیکھیں تو یہ کیس واقعی ایک ہائی پروفائل کیس ہے۔ یہ کیس اتنا ہائی پروفائل ہے کہ اس کیس میں پولیس نہ صرف اب تک اپنی کوتاہی کا اقرار کرچکی ہے بلکہ ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اعتراف کررہی ہیں کہ اس کیس سے جڑے کردار اس کےلیے مسائل کا...
لاہور میں ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور ساتھی پر کارسواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیےفوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور اس کے ساتھی پر نامعلوم کارسواروں نے شیراکوٹ کے علاقے میں فائرنگ کی. فائرنگ کے نتیجے میں سینے اور بازو پر فائر لگنے کے باعث شمیشیر بھٹی شدید زخمی ہوگیاجسے طبی اماد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شمشیر بھٹی کے ساتھی صغیر کے سرپر گولی لگی، حکام کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے...
مونٹریال: کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں ایک پب پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نقاب پوش تھے اور جدید اسلحے سے لیس تھے۔ یہ واقعہ ٹورنٹو کے مشرقی علاقے میں پیش آیا، جہاں تین نامعلوم حملہ آوروں نے ایک پب میں داخل ہو کر بغیر کسی وجہ کے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ٹورنٹو پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "12 افراد زخمی، جن میں 6 کو گولیاں لگیں، تاہم کسی کی جان کو خطرہ نہیں"۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایک "اسالٹ رائفل" اور ہینڈ گنز" سے مسلح تھے۔ سپرنٹنڈنٹ پال میک...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے نفاذ کو یقینی بنانے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ورکروں کو کم از کم 37 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا، جبکہ سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بھی حکم دیا۔ لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری اسکریننگ کے لیے مریم نواز ویلنس سینٹر قائم کیے جائیں گے، جہاں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتالوں میں ریفر کیا جائے گا۔ لاہور کے ڈیفنس روڈ پر 200...
چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز دبئی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔ نیوزی لینڈ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع ریاست کرناٹک کے کوپال ٹاؤن میں ایک اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی بھارتی میزبان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز دیے گئے پولیس اہلکار رام ایل اراسدی کے بیان کے مطابق یہ دونوں خواتین جمعرات کی رات ستارہ بینی کر رہی تھیں جب موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے ان سے آ کر پیسے مانگے۔ اراسدی کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر ان خواتین کے ساتھ تین مرد سیاح بھی موجود تھے، جن میں سے دو بھارت سے تھے اور ایک امریکہ...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: پاکستان میں بڑھتی ہو ئی دہشت گردی کی لہر The Growing Wave of Terrorism in Pakistan مہمان: سید کاشف رضا (صحافی، تجزیہ نگار) میزبان و پیشکش: سید انجم رضا تاریخ: 9 مارچ 2025 پاکستان نے حالیہ مہینوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں تیز اضافہ دیکھا ہے، جو قومی سلامتی، معاشی استحکام، اور علاقائی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ خیبر پختونخوااور خیبر پختونخواہ اور بلوچستان...
آئی سی سی چئمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے فائنل تک پہنچنے کے سفر میں بغیر کسی شکست کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ بھارت کے خلاف گروپ اسٹیج میں شکست کے باوجود، نیوزی لینڈ نے تمام شعبوں میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھرپور فتح حاصل کی۔ واضح رہے کہ گروپ اسٹیج میں دونوں ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے آئیں تھی، جہاں روہت شرما کی ٹیم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شِن بیت نے سات اکتوبر 2023 کو عسکریت پسند تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے مختلف طریقے سے کام کیا ہوتا تو اسرائیل کی تاریخ کا مہلک ترین دن ٹل سکتا تھا۔ اسرائیل کی داخلی سلامتی کی ذمہ دار ایجنسی نے کہا ہے کہ اندرونی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ''اگر شِن بیت حملے سے قبل کے سالوں اور حملے کی رات مختلف طریقے سے عمل کرتی... تو اس قتل عام کو روکا جا سکتا تھا۔‘‘ غزہ تعمیر نو کے مصری منصوبے کی عرب رہنماؤں نے توثیق کر دی اقوام متحدہ اور...
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پُرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام لوگ مذہبی یگانگت اور رواداری کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں، شہر سیالکوٹ تمام دنیا کی سکھ برادری کیلئے بین الاقوامی سطح رکھے گا، اس مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پہلے سپیکر ہندوتھے، جسٹس کارنیلئس ہمارے چیف جسٹس رہے ہیں، جن چیف جسٹس صاحبان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا جسٹس کارنیلئس ان میں سرفہرست تھے، ہمارا مذہب بردباری سکھاتا ہے جو مذہب کا بنیادی جز ہے۔ پنجاب پولیس کے...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا کی ییل یونیورسٹی نے ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین بعض افراد میں ”پوسٹ ویکسی نیشن سنڈروم“ (PVS) کا سبب بن رہی ہے، اس سنڈروم کے حیاتیاتی عوامل کے بارے میں زیادہ معلومات موجود نہیں، تاہم تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس سے متاثرہ افراد میں ورزش کی عدم برداشت، شدید تھکن، سن ہونے کا احساس، ذہنی دھند، بے خوابی، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی، کانوں میں شور، چکر آنا، پٹھوں میں درد اور مدافعتی نظام میں تبدیلی جیسے علامات دیکھی گئی ہیں۔ عالمی وبا کے بعد سے دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ ویکسین نے ان کی صحت کو طویل مدتی نقصان پہنچایا، حالانکہ یہ...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا، سنگاپور، ملائیشیا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکا، سنگاپور، قطر اور ملائشیا سمیت 14 مختلف ممالک سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، امیگریشن مسائل، منشیات، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام، پاسپورٹ گمشدگی، کام سے مفرور، معاہدے کی خلاف ورزی، آئی بی ایم ایس میں نام سمیت مختلف الزامات پر 54 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا سے ایمرجنسی دستاویزات پر ایک، بنگلہ دیش بلیک لسٹ ایک، سنگاپور امیگریشن سے ایک، بحرین سے ویزا منسوخ کرکے ایک، تھائی لینڈ امیگریشن سے ورک پرمٹ کے بغیر کام...
شام کے صوبے لاتاکیہ میں گزشتہ 2 دنوں سے جاری شدید لڑائی میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے اکثر شہری ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہلاکتیں معزول شامی صدر بشار الاسد کی حامی فورسز اور کی شام میں قائم عبوری حکومت کی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہوئیں، ان ہلاکتوں کو 2011 کے بعد شام میں ہونے والا سب سے زیادہ جانی نقصان قرار دیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: شام میں آئین کی تشکیل نو اور انتخابات میں 4 سال لگ سکتے ہیں، احمد الشرع ’سیریئن اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نامی تنظیم کے مطابق اس مسلح تنازعے میں 745 شہریوں کو مارا گیا جبکہ 300 کے قریب دونوں...
بھارت کے سابق اسپنر روی چندر ایشون نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ٹاس ہار جانا چاہیے۔ ایشون نے ان خیالات کا اظہار یوٹیوب شو کے دوران کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چونکہ بھارتی ٹیم کامیابی کے ساتھ ٹوٹل کا دفاع کرتی آئی ہے اور بغیر کسی دباؤ کے ہدف کا تعاقب کیا ہے، اس لیے ٹاس ایک بڑا عنصر نہیں ہونا چاہیے اور روہت کو اس ٹینشن سے فری ہونا چاہیے کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کی جائے یا بیٹنگ۔ ایشون نے کہا دیکھا جائے تو بھارتی ٹیم اس وقت اپنی بہترین پوزیشن میں ہے، وہ ہر ٹوٹل کا...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران کے ٹیموں کے مجموعی طور پر میچز کے دوران سفر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نے کیا، جس کے بعد جنوبی افریقا کا دوسرا نمبر پر رہا۔ مچل سینٹیر کی قیادت میں فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے میچز کیلئے 7 ہزار 48 کلو میٹر سفر طے کیا۔کیویز نے فائنل سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا۔ مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی دوسری فائنلسٹ بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی ہوئے، جس کے باعث...
کراچی: شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں ریگستانی گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج صبح حدِ نگاہ گر کر 2.5 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
پشاور: سندھ پولیس کو اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اہم ملزم پشاور سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الحلیم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا، ملزم آئی فونز کی کراچی میں متعدد وارداتیں کرکے پشاور آ جاتا تھا۔ تھانہ ٹاون پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم تھانہ ٹاون پولیس کے ساتھ ساتھ کراچی پولیس کو بھی سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔ ملزم کے قبضے سے پشاور اور کراچی میں چھیننے گئے 9 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے بارے میں ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے...
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ایک بار پھر اپنے فینز کو حیران کر دیا ہے۔ صحیفہ نے چار سال کے وقفے کے بعد جہاں اداکاری کے میدان میں واپسی کی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کرکے سب کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔ حال ہی میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’آج میں نے کامیابی کے ساتھ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے تمام نشانات مٹا دوں گی۔‘‘ ...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین فاروق احمد نے پاکستانی ٹیم کے بگلادیش دورے سے متعلق بڑی پیشرفت سے آگاہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا 2025 کے وسط میں وائٹ بال سیریز کیلئے بنگلادیش کے دورے کا امکان ہے۔ بنگلادیشی ٹیم آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت مئی میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔ مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تاہم، چیمپیئینز ٹرافی کے موقع پر بی سی بی کے چیف فاروق اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان حالیہ بات چیت کے بعد،...
لاہور: پنجاب پولیس نے جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ پسپا کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کے مزید ایک حملے کو ناکام بنا دیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ پسپا کیا گیا۔ خوارجی دہشت گردوں کی تعداد 20 سے 25 تھی جو بھاری اسلحے سے لیس تھے۔ دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور دیگر جدید اسلحے کے ساتھ لکھانی چوکی پر حملہ کیا۔ پولیس کی جانب سے تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی بروقت نشاندہی کی گئی اور جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپائی اختیار کر گئے، دہشت...
حیدر آباد: حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ماں اور بیٹے کے چلتی ٹرین کے نیچے پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین کے نیچے جا پہنچی اور معجزانہ طور پر دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب کراچی سے پنجاب جانے والی شالیمار ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچی۔ متاثرہ خاتون کو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونا تھاکہ اچانک بچہ ٹریک پر گر گیا۔ ماں کے دل نے ایک لمحے کی بھی تاخیر گوارا نہ کی۔ وہ تیزی سے نیچے اتری اور اپنے بیٹے کو...
اسلام آباد (ممتاز نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی قرض پروگرام کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہے ، آئی ایم ایف مذاکرات پائیدار اور مستحکم معاشی ترقی کی بنیاد ثابت ہونگے ،بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں کیلئے ٹیکس شرح میں کمی ترجیح ہونی چایئے ، پالیسی سطح کے مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر...
بھارت(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو عوام کو گمراہ کرنے پر قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نوٹس جے پور میں قائم صارفین کے تنازعات کے ازالے کے کمیشن کی جانب سے تینوں اداکاروں کو پان مصالحہ کے مبینہ طور پر گمراہ کن اشتہارات پر جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن نے ومل پان مصالحہ کے چیئرمین ومل کمار اگروال کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے چاروں افراد کو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو طلب کیا ہے، جس میں ومل کمار سمیت تینوں اداکاروں کو یا تو خود یا پھر اپنے نمائدے کے ذریعے حاضری کو ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی ہے...
حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا لین دین موبائل فون ایپلی کیشن کے زریعے ہوگا۔ وزارت خزانہ نے مرکزی نظام قومی بچت (سی ڈی این ایس) کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیئرر پرائز بانڈز کی منسوخی کے بعد ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرائے۔مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام خاص طور پر اس وجہ سے اہم ہے کہ یہ کاغذی بانڈز کے برعکس مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا، جس سے چھپائی اور لاجسٹکس کے اخراجات ختم ہو جائیں گے۔ مزید برآں، ڈیجیٹل پرائز بانڈ خریدار کے نام پر رجسٹر ہوگا، جس سے چوری، نقصان یا خراب ہونے کا خطرہ کم ہو جائے گا۔یہ فیصلہ معیشت کو دستاویزی...
دمشق: شامی سکیورٹی فورسز کی معزول صدربشار الاسد کے حامیوں کےساتھ مسلح جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب تک 500 سے زائد افراد کی ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 2 روز قبل شامی سکیورٹی فورسز کی معزول صدربشار الاسد کے حامیوں کےساتھ شروع ہونے والی مسلح جھڑپیں تاحال جاری ہیں جن میں213 سکیورٹی اہلکار اور جنگجووں سمیت524 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ساحلی ریجن میں جاری جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز اوراتحادی گروپوں کےحملوں میں 311 عام شہری مارےگئے جبکہ جھڑپوں کے بعد شمال مغربی ساحلی شہر لاذقیہ اور طرطوس میں کرفیو برقرار ہے۔ عرب میڈیا کےمطابق گزشتہ دنوں معزول شامی صدربشارالاسد کے حامیوں کی طرف سے گھات لگا کر حملے کیے گئے...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر گروپ اے سے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے اپنے میچز کے لیے سب سے زیادہ 7 ہزار 48 کلو میٹر کا سفر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل تک رسائی سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا، تاہم فائنل کی دوسری ٹیم بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے گئے۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے اور انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا۔ افغانستان نے کراچی اور لاہور 2 میچز...
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین (IMWU)، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) اور انٹرنیشنل ویمن اینڈ چلڈرن یونین (IWCU) کے زیراہتمام تقریب میں انسانی حقوق کے ممتاز کارکنوں، قانونی ماہرین اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں مقررین نے تنازعہ جموں و کشمیر کے شدید نفسیاتی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ دہائیوں سے جاری تنازعے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ذہنی صحت کا بحران پیدا ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین (IMWU)، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) اور انٹرنیشنل ویمن اینڈ چلڈرن یونین (IWCU) کے زیراہتمام تقریب میں انسانی حقوق...
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کردیا ہے اور اس حوالے سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا کہ مزید افغان مہاجرین کو جگہ دینے سے قاصر ہیں جبکہ سرحدوں کی نگرانی سخت کی جارہی ہے۔ دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان اور ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو زبردستی کے بجائے منظم طریقے سے انجام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستانی وزارت داخلہ نے بھی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنےکی ہدایت کی تھی۔وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی طور...
اسرائیل حماس کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنا وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ بھیجنے کے لیے تیار ہوگیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے ہفتے کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ وفد پیر کے روز دوحہ پہنچے گا جہاں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی تجدید اور حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کے رہائی کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: جدہ میں اسلامی تعاؤن تنظیم کا ہنگامی اجلاس، غزہ کی بحالی سے متعلق مصر کے منصوبے کی حمایت بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے امریکا کی حمایت سے ثالثی کرنے والے ممالک کی دعوت قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز حماس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی...
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان دانش تیمور نے دوسری شادی کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کردیا۔ دانش تیمور حال ہی میں نجی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں سابق نیوز اینکر اور ٹیلی ویژن ہوسٹ رابعہ انعم کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس ٹرانسمیشن کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں رابعہ انعم نے دانش تیمور کے ایک مشروب کے نام پر طنزیہ ردعمل دیا۔ دانش نے ایک مشروب کا نام ’شربتِ لوو بائے ڈی ٹی‘ تجویز کیا، جس پر رابعہ نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ یہ کس محبت کی بات کر رہے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کئی بار دانش کو کچھ...
پشاور: جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل خان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صوابی کے علاقے کالو خان میں پیش آیا، جہاں ملزم کامران نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے پہلے اپنے والد گوہر ولد سلطان محمود کو قتل کیا۔ مزید پڑھیں: سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق بعد ازاں باپ اور بیٹے کے درمیان صلح کرانے کے لیے آنے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان پر بھی فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مزید پڑھیں: سینیٹر مشتاق کے بھائی کا قتل؛ حافظ نعیم اور علی...
پشاور: واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ریگی پولیس نے ملزم اشفاق کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر مشتاق نامی نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کا رنج تھا۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر کل دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ صدر آصف زرداری کا خیر مقدم کریں گے۔ مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ مسلح افواج کے سربراہوں، غیر ملکی سفیروں، گورنرز اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کو دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان، وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری صدر کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔ اپوزیشن کی جانب سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران احتجاج کا پلان بنایا...
اگر آپ کریڈٹ کارڈ رکھنے کے قائل ہیں اور آپ کے پاس ایک سے زیادہ کریڈٹ کارڈز ہیں تو مالی معاملات کو سنبھالنا مشکل ہو سکتا ہے۔ کریڈٹ کارڈز کے فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے مالیاتی نظم و ضبط اور اچھی حکمت عملی ضروری ہے۔کریڈٹ کارڈز مالی ہنگامی حالات یا کیش کی کمی کے دوران مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، لیکن غیر محتاط اخراجات مالی بحران کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ آج کل مختلف بینک اور مالیاتی ادارے اپنی کسٹمر بیس بڑھانے کے لیے خصوصی رعایتوں، کیش بیک اور انعامی پوائنٹس کی پیشکش کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ ایک سے زیادہ کریڈٹ کارڈ حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ تاہم، بغیر کسی منصوبہ...
کراچی میں گرمی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر میں شمال مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب کراچی کی ہوا کا معیار بھی بدستور...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل کے دوران دبئی میں ٹریفک جام کے پیش نظر انتظامیہ نے عوام سے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کے دوران دبئی کی اہم شاہراہوں پرٹریفک جام کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹریفک ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ دبئی اسپورٹس سٹی کے اطراف ٹریفک جام ہونے کا امکان ہے، لہٰذا کرکٹ کے شائقین کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلل صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور رات 8 بجے سے 11...
ذرائع کے مطابق ”بھارتی قبضے میں جکڑی کشمیری خواتین اور بچوں کی نہ رکنے والی جدوجہد” کے زیر عنوان سیمینار میں کشمیری خواتین کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق حاصل حقوق کو زیر بحث لایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹیٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈیولپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز (IDDDs) نے ڈگری کالج پٹیکہ اور یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے اشتراک سے مظفرآباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی مظلوم خواتین کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ”بھارتی قبضے میں جکڑی کشمیری خواتین اور بچوں کی نہ رکنے والی جدوجہد” کے زیر عنوان سیمینار میں کشمیری خواتین کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق...
گندم کی کم قیمتوں اور حکومت کی جانب سے امدادی نرخوں (سپورٹ پرائس ) کے خاتمے نے گندم کے موجودہ بوائی سیزن کو متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے گندم کے کاشتکار زیادہ منافع بخش سبزیوں اور نقد آور فصلوں جیسے سرسوں اور دالوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کی جانب سے شائع کنٹری بریف آن پاکستان نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مئی 2024 میں گندم کی کم از کم امدادی قیمت ختم کیے جانے کے بعد سے کاشت کیے گئے رقبے میں سال بہ سال کمی واقع ہوئی ہے۔ ایف اے او کی...
ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 16 مارچ تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ بٹگرام، کرم، باجوڑ، مہمند، مری اور گلیات میں بھی بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جس کے باعث وہاں اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پیر سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں باران رحمت کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ادھر، 14 اور 15...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ افغان بستی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے متاثرہ افراد کو نجی اسپتال لایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی، اہلخانہ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو اسپتال لےکر آئے۔ حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق گھرکی چھت لینٹرکی تھی، چھت کی مضبوطی کے لیےکام جاری تھا، چھت ریتی بجری کا وزن برداشت نہیں کرسکی۔پولیس کا کہنا ہےکہ چھت گرنے سے10 افراد ملبے تلے دب گئےتھے، حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متاثرہ خاندان بنوں سے تعلق رکھتا ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15سال...
رہنماوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی شہادت اسی جدوجہد کا تسلسل تھی، شہید ملی پلیٹ فارم کے صوبائی و مرکزی عہدیدار رہے۔ ان کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی یاد منانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے، وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے، باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 30 ویں برسی کا اہتمام لاہور میں کیا گیا۔ پاسبان...
پاکستانی اداکار عمر شہزاد کی نعت خوانی نے مداحوں کو حیران کردیا۔ عمر شہزاد ایک باصلاحیت پاکستانی ماڈل، گلوکار اور اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں، انہوں نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں مداحوں کو ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ فراہم کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فیشن ماڈل کے طور پر کیا اور بعد میں ٹیلی وژن انڈسٹری میں شاندار اداکاری کے ذریعے اپنی پہچان بنائی۔ رمضان ٹرانسمیشن میں ایک خاص موقع پر انہوں نے مشہور عربی نعت الصبح بدا من طلعتہ کو اپنی میٹھی اور پُرسوز آواز میں پڑھا۔ ان کے اس روحانی انداز نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے...
اسلام آباد: بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے تین سال مکمل ہوگئے۔ بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کیلئے اپنی فوج اور ہتھیاروں بالخصوص میزائل ٹیکنالوجی کو وسعت دینے میں مصروف ہے مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ ہتھیاروں کے حوالے سے اس کاکمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نظام انتہائی مشکوک ہے۔ 9 مارچ 2022ء کو بھارت کا براہموس میزائل پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں آگر تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بڑے بڑے ہتھیار رکھنے والے بھارت کے پاس ان ہتھیاروں کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ براہموس میزائل کا پاکستان کے علاقے میں گرنا ہندوستاتی افواج اور بالخصوص ان کی ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان ہے۔ بھارت نے اس حادثہ کے بعد...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے برہانپور ضلع میں واقع تاریخی اسیرگڑھ قلعہ جمعہ کی رات ایک انوکھے منظر کا مرکز بنا، جب سیکڑوں گاؤں والے وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ دیکھنے کے بعد خزانے کی تلاش میں قلعے کی کھدائی کرنے لگے۔ فلم میں دکھائے گئے مناظر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ قلعے کے اندر سونے چاندی کا خزانہ دفن ہے، جس کے بعد انہوں نے کھدائی کا کام شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم ’چھاوا‘ میں دکھایا گیا ہے کہ مغل بادشاہ اورنگزیب نے مراٹھا سامراج سے لوٹے گئے خزانے کو اسیرگڑھ قلعہ میں چھپا دیا تھا۔ فلم دیکھنے کے بعد گاؤں والوں کو یقین ہوگیا کہ یہ کہانی حقیقت پر مبنی ہے، اور انہوں نے...
پشاور/ لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے 16 مارچ تک بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس کے حوالے سے دونوں صوبوں کی پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی و میدانی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے، آئندہ ہفتے کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ای اے خیبر پختونخوا کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ 9 مارچ سے 16 مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار...
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے بلوچستان اور ضم اضلاع کے لیے مختص میڈیکل سیٹس 333 سے کم کرکے 194 تک محدود کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے وفاق سے فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان اور ضم اضلاع کے لیے مختص میڈیکل سیٹس کم کرنا ناانصافی ہی نہیں بلکہ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں ریاستی ناکامیوں اور پاکستان کی پالیسیوں کا خمیازہ پہلے ہی عوام بھگت رہے ہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی کا سب سے...
سڈنی: آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کی تباہ کاریوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا، جس کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے، کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہو گئی، جس سے ساڑھے 7 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق، امدادی کارروائیوں کے دوران دو فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق، نیو...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی عزت و آبرو اس بات سے جانی جاتی ہے کہ اس کی نسلی اور مذہبی اقلیتیں کس حال میں رہ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کہیں نہ کہیں امتیازی سلوک اور متشدد رویے سامنے آتے رہتے ہیں لیکن اس مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے۔ یہ بھی پڑھیے: تمام اقلیتیں آزادہیں، ہمیں رنگ و نسل، ذات پات سے بالا تر ہو کر آگےبڑھناہوگا، وزیراعظم شہبازشریف وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے آئینی اسمبلی میں اپنے پہلے خطبے میں اقلیتوں کے حقوق پر گفتگو کی، ہمارے اسمبلی کے پہلے اسپیکر ہندو اور سپریم...
پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا کی سرحد پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ پسپا کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق، سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے بھاری اسلحے سے حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت اور جراتمندانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔ترجمان کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ تھا جسے ناکام بنایا گیا۔ حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی اور وہ راکٹ لانچرز سمیت جدید اسلحے سے لیس تھے۔تاہم، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔ پولیس نے تھرمل امیج کیمروں...
کانفرنس میں شرکاء نے فلسطینی عوام اور انکی سرزمین پر ثابت قدمی کی حمایت کی۔ اسکے علاوہ انکی نقل مکانی اور تباہی کے منصوبوں کو مسترد کرنے کا اعادہ بھی سامنے آیا۔ اسلام ٹائمز۔ مکہ میں ہونے والی کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن میں اسٹریٹجک پلان کا اعلان کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق عالم اسلام کے علمائے کرام اور مفتیان نے اسلامی فکری ہم آہنگی انسائیکلوپیڈیا کی منظوری دیتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے درمیان پل کی بنیاد سمجھی جانے والی دستاویز اسٹریٹجک پلان کی منظوری دی ہے۔ شرکاء نے سعودی وزارت دفاع کے فکری تحفظ کے مرکز کی طرف سے تیار کردہ انسائیکلوپیڈیا آف اسلامک انٹلیکچوئل ہارمونی جاری کیا، جس کی تکمیل میں 60 علمائے دین نے حصہ لیا...
خیبر پختونخوا کے عوام نے افغان مہاجرین کے فوری انخلا کو خوش آئند قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس)افغان مہاجرین کئی دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور حکومت نے ان کا بھرپور خیال رکھا مگر حالیہ دہشتگردی میں افغان مہاجرین ملوث پائے جا رہے ہیں۔ حالیہ دہشتگردی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کیا، افغان باشندوں کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کی عوام نے اس حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ صوبے کے رہائشی افغان مہاجرین کو صوبے اور...
ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوابی میں سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ پر مشتاق احمد خان اور ان کی فیملی کے غم میں برابر شریک ہیں، شکیل احمد کو انتہائی بے دردی سے گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اُن سے واقعے پر تعزیت کا...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف پان مسالہ اشتہار کے باعث مشکل میں پڑ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پور کی عدالت نے مشہور بالی ووڈ اداکاروں شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے خلاف ایک مبینہ گمراہ کن وِمَل پان مسالہ کے اشتہار کی تشہیر سے متعلق نوٹس جاری کیا کردیا۔ عدالت نے تمام فریقین کو 19 مارچ کو صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہونے اور نوٹس موصول ہونے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر اپنے جوابات فائل کرنے کا حکم دیا ہے۔ نوٹس جےپور کے وکیل یوگندرا سنگھ بادیال کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔ بادیال کا...
امریکا میں 15 سال بعد سزائے موت کے کسی قیدی کو فائرنگ اسکواڈ کے آگے کھڑا کرکے موت کی نیند سلا دیا گیا تاہم مرنے سے قبل انہوں نے آخری بار خصوصی کھانے کی فرمائش کی۔ اے ایف پی کے مطابق 67 سالہ بریڈ سگمون نے 2001 میں اپنی گرل فرینڈ کے والدین کو قتل کیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا اور مقدمہ چلنے کے بعد سزائے موت سنائی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: سزائے موت کے مجرم کے اعزاز میں دعوت پر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج تاہم بریڈ سگمون نے اپنی موت کے لیے زہریلے انجیکشن یا برقی کرسی کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر فائرنگ اسکواڈ کی گولیوں کا سامنے کرکے مرنے کی خواہش...
پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل، وزیراعظم نے تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے ثسینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے موجودہ حکومت کے دور میں اونے پونے دام دیئے جانے کے انکشاف کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کیلئے دی گئی، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات تین رکنی کمیٹی کریگی۔ چیئرمین وزیراعظم انسپیکشن کمیشن کمیٹی کے کنوینر مقررکردیٔے گئے...
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کرینہ کپور سے ملاقات پر کہا ہے کہ اگر لوگوں کو یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے تو یہ بہت بڑی بات ہے۔ راجستھان میں منعقد 25ویں IIFA ایوارڈز کی پریس کانفرنس میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی ملاقات مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی۔ ملاقات کے دوران دونوں اداکار ایک دوستانہ ماحول میں نظر آئے، ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بات چیت کرتے دکھائی دیے، جس سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ ان کے ماضی کے تعلقات میں کوئی تلخی باقی نہیں رہی۔ شاہد کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم یہاں وہاں ملتے رہتے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تناؤ فیفا کلب ورلڈ کپ کو اہم بنادے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر سے اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ امریکی انتظامیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازع پر اثر انداز ہوگی، تاہم یہ ضرور ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارتی تناؤ کی وجہ سے یہ ورلڈ کپ سب کے لیے دلچسپ ضرور ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ تناؤ کی وجہ سے کھیل میں جوش آئے گا، اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے ٹاسک فورس کی منصوبہ بندی...
کرکٹر شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ خصوصی تعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہم دوستوں کی طرح رہتے ہیں اور وہ مجھے برو کہہ کر پکارتا ہے۔ شعیب ملک نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور خاندان سے متعلق گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ اپنے خاص اور پُرمحبت تعلق پر بھی روشنی ڈالی۔ شعیب ملک نے کہا کہ ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے دل کی سنے اور زندگی میں اپنے شوق اور دلچسپیوں کے مطابق ہر کام کرنے سے ہچکچائے نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی آواز سنی ہے اور نہ صرف کرکٹ بلکہ دوسرے...
لاہور: پنجاب پولیس کے 39 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس پی عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ دنوں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، پروموشن بورڈ نے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق 39 ڈی ایس پیز کی ترقی کے لئے سفارشات تیار کیں، جنہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منظوری کے لیے حکومت پنجاب کو بھیج دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان...
فتح جنگ میں ملاوٹ مافیا اور منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز فتح جنگ (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرہ شاہ کی زیر نگرانی تحصیل بھر میں ناجائز منافع خوری، ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو خالص اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے کھوڑ روڈ، مین بازار، جی ٹی روڈ، اور ملحقہ علاقوں میں اچانک چھاپے مارے، جہاں مختلف دکانوں، بیکریوں، دودھ دہی کی...
امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان میں خاص طور پر خیبر پختوںخوا اور بلوچستان کے سفر سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ یہ ایڈوائزری امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے گریز کریں۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں انتہا پسند گروہوں نے حملوں کی سازشیں جاری رکھی ہیں۔ ایڈوائزری میں امریکن شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان و خیبرپختونخوا میں دہشت گرد حملے معمول بن چکے ہیں اس لیے وہاں...
بالی ووڈ میں ایک فلم کے گانے کے لیے 500 ترک ڈانسروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ گانا بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم سکندر کا آخری گانا ہے جس کیلیے ترکی کے 500 ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہ نغمہ اس فلم کا ایک اہم اور یادگار سیکوئنس ہوگا جس کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر کی جائے گی۔ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ترکی کے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ڈانسرز کو اس نغمے کی کوریوگرافی میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ ایک ناقابل فراموش منظر پیش کریں۔ فلم سکندر کا پہلا نغمہ زہرہ جبیں پہلے ہی سوشل...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران دبئی کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کا خطرہ منڈلانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج دبئی میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے باعث شدید ٹریفک جام کے باعث خلل کا خدشہ ہے۔ دبئی میں ٹریفک کے منتظم ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ دبئی اسپورٹس سٹی کے اطراف ٹریفک جام ہونے کا امکان ہے لہٰذا کرکٹ کے شائقین پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ چیمپئینز ٹرافی کا فائنل (آج) مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شیڈول ہے جس کے باعث اہم شاہراہ شیخ محمد بن زاید روڈ اور حصہ اسٹریٹ پر ٹریفک کی سست روی کا امکان...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ سابق کپتان راشد لطیف، محمد حفیظ، وقار یونس اور وسیم اکرم کے بعد سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے بھی نائنٹیز کے کرکٹر پر نشانہ لگایا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر نے نام لیے بغیر وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 90 کی دہائی کے ایک سابق کرکٹر نے انکا کیرئیر تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی اور پرفارم کرنے کے باوجود انہیں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تاکہ ٹیم میں...
تہران: ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا اور مزید مہاجرین کو پناہ دینے سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے مطابق ملک میں افغان مہاجرین کے لیے مزید جگہ نہیں ہے، اس لیے حکومت نے سخت اقدامات کرتے ہوئے سرحدوں کی نگرانی مزید بڑھا دی ہے تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔ افغانستان میں طالبان حکومت نے ایران اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کو زبردستی کے بجائے ایک منظم طریقے سے انجام دیا جائے۔ گزشتہ روز پاکستانی وزارت داخلہ نے بھی تمام افغان سِٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ وزارت...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مقابلے میں غزہ کی تعمیر نو پر او آئی سی کا متبادل منصوبہ بہت اچھا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے بہادر مظلوم فلسطینیوں نے تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے۔ معاشی معاملات پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ چین، سعودی عرب، امارات نے قرض واپسی مدت میں توسیع دی تاہم انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے معاشی ترقی کے اعلانات کہاں ہیں؟۔ پاک افغان تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان اور...
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے دب کر 4 افراد بھی زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھر میں مہمان تھے، جبکہ پانچ ایک ہی گھر کی بچیاں ہیں، بچے ماموں کے گھر آئے ہوئے تھے اور چھت پر تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان مالک نے پورا ٹرک بجری چھت پر چڑھا دی تھی اور اموات بجری میں دب کر دم گھٹنے سے ہوئیں۔...
امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتہا پسند گروہوں نے حملوں کی سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں، بلوچستان اور خیر پختونخوا میں دہشتگرد حملے معمول ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق دہشتگردی میں شہریوں، فوج اور پولیس کو اندھا دھند حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، دہشتگرد ماضی میں امریکی سفارتکاروں اور سفارتی مقامات کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سفر سے گریز کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے...
ڈیرہ غازی خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2025ء ) پنجاب پولیس کی سرحدی چوکی لکھانی پر دہشت گردوں نے بھاری اسلحے سے ایک اور حملہ کردیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوسری جب کہ رواں ہفتے میں تیسری بار حملہ آور ہوئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سرحدی چوکی لکھانی پر خارجی دہشت گردوں نے بھاری اسلحے سے حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت اور جراتمندانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا، حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی اور وہ راکٹ لانچرز سمیت جدید اسلحے سے لیس تھے، تاہم ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے...
ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 16 مارچ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ بٹگرام، کرم، باجوڑ، مہمند، مری اور گلیات میں بھی بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جس کے باعث وہاں اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پیر سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں باران رحمت کی پیشگوئی کی گئی...