پنجاب پولیس، 39 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی، نوٹیفیکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
لاہور: پنجاب پولیس کے 39 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایس پی عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ دنوں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، پروموشن بورڈ نے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق 39 ڈی ایس پیز کی ترقی کے لئے سفارشات تیار کیں، جنہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منظوری کے لیے حکومت پنجاب کو بھیج دیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور ایمانداری کی قدر کی جاتی ہے۔
انہوں نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران سے مزید دلجمعی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کی توقع ظاہر کی اور کہا کہ پاکستان کی بے خوف حفاظت اور پاکستانی عوام کی بے لوث خدمت کو یقینی بنائیں۔
ترقی پانے والے افسران میں ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد کے علاوہ شاہد رشید، ساجد محمود، یوسف ہارون، فواد احمد، منیر بدر، شفقت ندیم، کاشف عبداللہ، رمیز احمد، رضا اللہ، علی اختر، شاہد شفیق، عامر مشتاق، شاہد نذیر، جان محمد، محمد خان، عرفان الحق، بابر ممتاز، سعید احمد، منصور الحسن، اختر علی، عاطف عمران، محمد سلیم، فیاض احمد، جمشید اقبال، محمد طارق، حسن فاروق، نصراللہ خان، خالد سعید، ظفر جاوید، شاہد اکرام، عصر علی، غازی محمد عمر فاروق، ذوالفقار علی، مدثر اقبال، ہمایوں افتخار، معظم علی، سلیم اللہ اور آئی جی پنجاب کے اے پی ایس او عادل رشید شامل ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور دیگر یونٹس میں ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اگلا اجلاس عید کے بعد منعقد ہوگا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایس پی کے عہدے پر ترقی پنجاب پولیس ڈی ایس پی
پڑھیں:
پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب
سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔
پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔
سخت مقابلے کے بعد موسی ہراج نے 833 ووٹ حاصل حاصل کیے۔
کامیابی کے بعد موسیٰ ہراج نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے اعزاز ہے، اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
یاد رہے موسیٰ ہراج سے قبل سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان بھی اس باوقار عہدے کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
Post Views: 1