فتح جنگ میں ملاوٹ مافیا اور منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

فتح جنگ (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرہ شاہ کی زیر نگرانی تحصیل بھر میں ناجائز منافع خوری، ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو خالص اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے کھوڑ روڈ، مین بازار، جی ٹی روڈ، اور ملحقہ علاقوں میں اچانک چھاپے مارے، جہاں مختلف دکانوں، بیکریوں، دودھ دہی کی دکانوں اور کریانہ سٹورز پر ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ دورانِ چیکنگ متعدد دکانوں میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت پائی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ کئی اشیاء کو موقع پر ہی ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔

ایک بیکری کو مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا، تاہم بعد ازاں بیکری مالک کی جانب سے غربت کا عذر پیش کیے جانے پر انتظامیہ نے نرمی برتی اور دکان کو ڈی سیل کر دیا۔ انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کسی بھی قسم کی ناجائز منافع خوری، ملاوٹ یا غیر معیاری اشیاء کی فروخت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو سستے داموں معیاری اشیائے خورونوش فراہم کرنے کے لیے مارکیٹوں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر حمیرہ شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی دکاندار عوام کی صحت سے کھیلنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف نہ صرف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے بلکہ بیکریوں، ہوٹلوں اور دکانوں کو بھی سیل کر دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملاوٹ مافیا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی فوری اطلاع دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران کسی کو بھی عوام کو لوٹنے یا غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور جو بھی قانون شکنی کرے گا اس کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے خلاف فتح جنگ

پڑھیں:

پشاور؛ دو ماہ کے دوران 1100 اشتہاری گرفتار

پشاور:

اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ماہ میں 1106اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور قاسم علی خان اور ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیزکردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں تمام ڈویژنل ایس پیزکو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے، جس کے دوران ضلع بھر میں اندرون شہر سمیت نواحی اور مضافاتی علاقوں میں سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیزکردیا گیا ہے،جس کے دوران ضلع بھر میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں سنگین جرائم میں مطلوب 1106 اشتہار ی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خصوصی مہم کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران حاصل ہونے والے اہداف پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف مشکل میں
  • کراچی میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف انتظامیہ کی نئی حکمت عملی
  • رمضان المبارک : 200 روپے کلو ملنے والا لیموں 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا
  • ایف آئی اے کا بحریہ ٹاؤن کے ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، شاہد عرف قادری گرفتار
  • 200 روپے کلو ملنے والا لیموں 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا
  • منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، برطانیہ اورکویت جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد
  •  مہنگائی مافیا کے خلاف گرینڈ کریک ڈاون، 117 گراں فروش حوالات میں بند 
  • پشاور؛ دو ماہ کے دوران 1100 اشتہاری گرفتار
  • دبئی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 افراد گرفتار