کیا صحیفہ جبار کسی پریشانی کا شکار ہیں؟ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ایک بار پھر اپنے فینز کو حیران کر دیا ہے۔
صحیفہ نے چار سال کے وقفے کے بعد جہاں اداکاری کے میدان میں واپسی کی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کرکے سب کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔
حال ہی میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔
انہوں نے لکھا، ’’آج میں نے کامیابی کے ساتھ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے تمام نشانات مٹا دوں گی۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak)
صحیفہ نے اپنی پوسٹ میں ماضی کے کچھ فیصلوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ہر وہ نادان، بے وقوفانہ اور غیر سنجیدہ انٹرویو، ہر وہ فوٹو شوٹ جو مجھے پسند نہیں تھا، اور ہر وہ پروجیکٹ جس میں میرا دل نہیں تھا، ان سب پر مجھے شرمندگی ہوتی ہے۔ لیکن ساتھ ہی، میں اس انڈسٹری کی دی گئی نعمتوں کا شکر گزار بھی ہوں۔‘‘
انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’مالی طور پر اس انڈسٹری نے مجھے وہ مواقع دیے جو شاید میں کہیں اور حاصل نہ کر پاتی۔ اس نے مجھے دنیا گھومنے، اپنے گھر والوں کو بہتر زندگی دینے، اور ان کے ساتھ اچھے لمحات گزارنے کا موقع دیا۔ لیکن اگر آپ مجھ سے پوچھیں، تو اب بھی کئی ایسے پروجیکٹس، انٹرویوز اور رائے ہیں جن پر مجھے فخر نہیں۔‘‘
صحیفہ نے اپنی ذہنی کیفیت پر بات کرتے ہوئے لکھا، ’’میرا ماننا ہے کہ سکون ہی وہ چیز ہے جس کی ہم سب کو تلاش ہے۔ میں اپنے حال سے بہتر مستقبل کی خواہش رکھتی ہوں۔ میں ایسے لوگوں سے ملنا چاہتی ہوں جو مجھے متاثر کریں۔ میں اپنے والدین اور شوہر کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔ ہم نے ایک خاندان کے طور پر اپنے مستقبل کی تعمیر کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔‘‘
انہوں نے سوشل میڈیا کے منفی اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ صحیفہ نے لکھا، ’’سوشل میڈیا اب میری زندگی میں کوئی مثبت قدر نہیں لا رہا۔ یہ میرا اپنا فیصلہ ہے، اور مجھے اپنی طاقت ثابت کرنے کے لیے کسی زہریلے ماحول میں رہنے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ زہریلے ماحول سے لڑنے کا مطلب اسی میں پھنسے رہنا ہے، تو شاید آپ کو سوچنا چاہیے کہ حقیقی لڑائیاں کون سی ہیں جنہیں لڑنا چاہیے۔‘‘
صحیفہ نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی منفیت اور جعلی خوشیوں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے لکھا، ’’یہ پریشان کن ہے کہ لوگ بے معنی مواد، جعلی زندگیوں، اور حقیقت سے دور چیزوں میں گم ہو چکے ہیں۔ یہ مجھے مایوس کرتا ہے، اور ان کے لیے افسوس ہوتا ہے۔‘‘
اپنے طویل کیپشن کے اختتام پر صحیفہ نے اپنے فینز کو ایک اہم پیغام دیا۔ انہوں نے لکھا، ’’کسی مضبوط اور خودمختار عورت کو نیچا دکھانے کے لیے جو گھٹیا الفاظ تم لکھتے ہو، وہ تمہاری پرورش کا آئینہ ہیں۔ اگر تمہارے الفاظ کسی کے لیے اچھائی نہیں لا سکتے، تو بہتر ہے کہ اپنی زبان بند رکھو۔‘‘
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے لکھا سوشل میڈیا صحیفہ نے کے لیے
پڑھیں:
ریاست مخالف پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں میں سے کوئی بھی جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوا
اسلام آباد:ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں وضاحت کے لیے طلب کیے گئے 25 پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے کوئی بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں کو طلب کیا گیا تھا جس کے لیے جے آئی ٹی قائم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کے سامنے دئیے گئے وقت 12 بجے تک کوئی پی ٹی آئی رہنما پیش نہ ہوا۔
یہ پڑھیں : سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی کا پی ٹی آئی قیادت کو طلبی کا نوٹس
جے آئی ٹی نے جن رہنماؤں کو طلب کیا تھا ان میں گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، حماد اظہر، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزب، تیمور سلیم خان، اسد قیصر اور شاہ فرمان شامل ہیں جنہیں نوٹسز جاری کردیے گئے تھے۔
جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری سمیت سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، موسیٰ ورک اورعلی حسنین ملک کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاہم کوئی پیش نہیں ہوا۔