Daily Mumtaz:
2025-03-09@18:41:41 GMT

شاہد کپور نے کرینہ کپور سے ملاقات پر کیا کہا؟

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

شاہد کپور نے کرینہ کپور سے ملاقات پر کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کرینہ کپور سے ملاقات پر کہا ہے کہ اگر لوگوں کو یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے تو یہ بہت بڑی بات ہے۔

راجستھان میں منعقد 25ویں IIFA ایوارڈز کی پریس کانفرنس میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی ملاقات مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی۔

ملاقات کے دوران دونوں اداکار ایک دوستانہ ماحول میں نظر آئے، ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بات چیت کرتے دکھائی دیے، جس سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ ان کے ماضی کے تعلقات میں کوئی تلخی باقی نہیں رہی۔

شاہد کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم یہاں وہاں ملتے رہتے ہیں اور ہمارے لیے یہ بالکل معمولی ہے، اگر لوگوں کو اچھا لگ رہا ہے تو یہ بہت بڑی بات ہے۔

شاہد کپور اور کرینہ کپور 2000ء میں ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں تھے اور دونوں نے کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

بعدازاں کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی اور دو بیٹوں کی ماں بن گئیں جبکہ شاہد کپور میرا راجپوت سے شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرینہ کپور شاہد کپور کپور نے

پڑھیں:

چیف جسٹس آف پاکستان سے آزاد کشمیر کے چیف جسٹس کی ملاقات

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے آزاد کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آزاد کشمیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا اعلیٰ ترین آئینی اور عدالتی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور قانون کی حکمرانی و انصاف کی مؤثر فراہمی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو آزاد کشمیر انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

اعلامیے کے مطابق یہ عالمی جوڈیشل کانفرنس 10 مئی کو مظفر آباد میں منعقد ہوگی، جس میں قانونی ماہرین، عدلیہ کے ارکان اور اسکالرز شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں آزاد کشمیر کے عدالتی ڈھانچے کی انفرادیت سمیت اہم قانونی اور عدالتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پنجاب پولیس، 39 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی، نوٹیفیکیشن جاری
  • اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر العاطی سے ملاقات
  • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر العاتی سے ملاقات
  • ایف آئی اے کا بحریہ ٹاؤن کے ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، شاہد عرف قادری گرفتار
  • ماورا حسین کی سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش
  • خطوط اکبر بنام اقبال!
  • چیف جسٹس آف پاکستان سے آزاد کشمیر کے چیف جسٹس کی ملاقات
  • وہ سپرہٹ فلم جس میں انیل کپور نے سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا
  • پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیز کے لئے بڑی خوشخبری