2025-01-18@19:24:58 GMT
تلاش کی گنتی: 207

«بلے کا نشان»:

(نئی خبر)
    بلوچستان کے علاقے سنجدگی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان بلو چستان حکومت کے مطابق کوئٹہ سے 40 کلو میٹر دور سنجدگی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھر جانے سے بیٹھ گئی ہے، 12 مزدور کان میں دب گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دکی کوئلہ کان حملہ، کانکنی معطل، ہزاروں مزدوروں کے بےروزگار ہونے کا خدشہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں، وزیر معدنیات و خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے چیف انسپکٹر مائنز غنی بلوچ کو متائثرہ مقام پر 2 مزید ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر معدنیات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مائننگ کے مروجہ...
    وائی فائی راٹرز سے حساس معلومات کی چوری کا خدشہ، کابینہ ڈویژن نے محکموں کو مراسلہ لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے پر وائرلیس راٹرز کو کم سے کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راٹرز اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔ مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )عالمی پارلیمانی ادارہ انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) جمہوری حکمرانی، احتساب اور اپنے ارکان کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے ایک مبصر پاکستان بھیجے گا. رپورٹ کے مطابق عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن خالد یوسف چوہدری نے آئی پی یو کے فیصلے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مبصر 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس اور توشہ خانہ سیریز کے مقدمات کی کارروائی دیکھیں گے.(جاری ہے) وکیل نے دعوی کیا کہ یہ مقدمات قانونی احتساب کے بجائے سیاسی استحصال کی مہم کی مثال ہیں آئی پی یو کے ساتھ بات چیت کا ایک اور...
    فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے معاملے میں ابھی ہم بہت پیچھے ہیں، وفاقی حکومت کے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کرنا چاہیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے، تعلیمی کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے، انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم افغان معاشرے کی روایات کی...
    فوٹو: فائل وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپ ڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیرمحفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر کیا جاسکتا ہے۔مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ وائی فائی کا نام یا آئی ڈی خفیہ...
    غذائی اشیاء پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ڈپٹی کمشنر کُرم اشفاق خان نے کہا کہ قافلے کا امن سے پاراچنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے، ڈپٹی کمشنر کُرم جاوید اللہ محسود پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اشفاق خان نے کہا کہ عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کریں اور امن قائم رکھیں۔اس سے قبل مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کے لیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کر دیا گیا، 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے جبکہ 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا۔
    یونان کشتی کے متاثرہ نوجوانوں کے فیصل آباد ایئرپورٹ سے جانے کے معاملے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے خلاف انکوائری میں انسانی اسمگلروں سے رابطے سامنے آئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے انسانی اسمگلروں سےتعاون کرنے کی عوض پیسوں کی ڈیل کی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی اے عملے نے محمد شہزاد کانسٹیبل کے ذریعےانسانی اسمگلروں سے ڈیل کی۔انکوائری کے مطابق ایف آئی اے عملے نے انسانی اسمگلروں سے فی مسافر کلیئرنس کے عوض 25 ہزار روپے کی ڈیل کی اور 4 نوجوانوں کو ایئرپورٹ سے گزارنے کے عوض 1 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔تحقیقات کے مطابق الزامات کی زد میں آنے والے اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے...