وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، مشیر خزانہ کے پی اصل اعدادوشمار سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم اصل اعداد و شمار سامنے لے آئے۔ ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ ایک طرف اعلان کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.

41 روپے فی یونٹ کم کر دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطلب اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41 پیسے الٹا صارف کو دے گی۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ دوسری طرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں جب تیل $124 فی بیرل تھا بجلی ٹیکس سمیت 25 روپے فی یونٹ تھی اور آج بجلی کی قیمت 65 روپے فی یونٹ ہے۔ وزیر اعظم بتائیں کیا 25 روپے سے قیمت میں کمی کی یا پھر 65 روپے سے؟قبل ازیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ملک میں بنیادی افراط زر اب بھی 8 فیصد سے اوپر ہے جبکہ نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے۔

ملکی مہنگائی اور معیشت بارے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این اور پی ڈی ایم کی معاشی ویژن ہمیشہ کی طرح فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ پی ایم ایل این نجی شعبے والے افراد کو کابینہ میں شامل کرتے پھر وہی حالات رہتے ہیں۔مزمل اسلم نے کہا کہ کوئی حکمت عملی نہیں پرانے خیالات کے مالک اسحاق ڈار اور احسن اقبال پی ایم ایل این کی بقا کی قیادت کر رہے ہیں۔

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں بڑے ریلیف اعلان کے بعد مختلف کیٹگریز کے صارفین کے لیے موجودہ ریٹس اور نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، قومی سطح پر مجموعی ٹیرف 45 روپے 5 پیسے سے کم کر اوسطاً فی یونٹ 37 روپے 64 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مختلف کیٹیگریز کے لیے قیمتوں میں 6 روپے 14 پیسے سے 8 روپے 58 پیسے تک کی کمی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد نیا ٹیرف کیا ہوگا؟ بجلی کے نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزیراعظم اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کے اعلان کے بعد مختلف کیٹیگریز کے لیے نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، مجموعی طور پر 6 روپے 14 پیسے 8 روپے 58 پیسے تک کی کمی جبکہ اوسطاً ٹیرف 7 روپے 41 پیسے کم کر دیا گیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق 50 یونٹ تک والے لائف لائن صارفین کے لیے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے اور 51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت 9 روپے37 پیسے برقرار رہیں گے جبکہ ایک سے 100 یونٹ والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی، نرخ 14 روپے 67 پیسے سے کم کر کے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کردیے گئے، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 14 پیسے سستی ہوگئی، نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کرکے11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیے گئے۔

دستاویز کے مطابق 300 یونٹ تک کے نان پروٹیکیڈ صارفین کے لیے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی اور نرخ 41 روپے 26 پیسے سے کم کرکے 34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں، نان پروٹیکیڈ 300 یونٹ سے زائد والے صارفین کے لیے نرخ 55 روپے 70 پیسے سے کم کرکے 48 روپے 46 پیسے مقرر جبکہ اس کیٹگری کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 7 روپے 24 پیسے سستی کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق ڈومیسٹک صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے71 پیسے کی کمی جبکہ فی یونٹ قیمت 38 روپے 34 پیسے سے کم کرکے 31 روپے 63 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سے کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 8 روپے 58 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی، نرخ 71 روپے 6 پیسے سے کم کرکے 62 روپے47 پیسے مقرر کئے گئے ہیں، جنرل سروسز کیٹگری کے صارفین کے لیے بجلی نرخوں میں 7 روپے 18 پیسے فی یونٹ کمی جبکہ نرخ 56 روپے 66 پیسے سے کم کرکے 49 روپے 48 پیسے مقرر کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ریلیف اعلان کے بعد صنعتوں کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 69 فی یونٹ کی کمی کر دی گئی جبکہ انڈسٹری کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 48 روپے 19 پیسے سے کم کرکے 40 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

بلک کیٹگری کے صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 7 روپے 18 پیسے کم کردی گئی، فی یونٹ قیمت 55 روپے 5 پیسے سے کم کرکے 47 روپے 87 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

زرعی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 7 روپے 18 پیسے سستی کردی گئی، زرعی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت 41 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 34 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم اعلان کے بعد آزاد کشمیر اور دیگر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 99 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ اس دیگر کیٹگری کے صارفین کے لیے نرخ 39 روپے 68 پیسے سے کم کرکے 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے جبکہ قومی سطح پر مجموعی اوسطاً ٹیرف 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کم اور قومی سطح پر ہی مجموعی ٹیرف 45 روپے 5 پیسے سے کم کرکے اوسطاً 37 روپے 64 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔

لاہور: بارات آنے سے چند گھنٹے پہلے دلہن کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

متعلقہ مضامین

  • بجلی مزید 1.71 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت
  • بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • بجلی: گھریلو صارفین 7.41، صنعتوں کیلئے 7.69 روپے یونٹ سستی
  • بجلی 7 روپے 41 پیسے سستی، وزیراعظم کا معیشت کی بہتری کیلئے سرجری کا اعلان
  • بجلی 25روپے یا 65روپے فی یونٹ سے کم کی، مزمل اسلم کاسوال
  • وزیرِاعظم بتائیں کیا بجلی 25 روپے سے کم کی یا 65 روپے سے؟
  • وزیراعظم کا بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان
  • بجلی 6 روپے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے: ذرائع کا دعویٰ
  • ملک میں بنیادی افراط زر اب بھی 8 فیصد سے اوپر ہے، مشیر خزانہ کے پی