Express News:
2025-03-31@05:02:08 GMT

امریکی بلی نے سب سے لمبی دم کا عالمی ریکارڈ حاصل کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی پگسلے نامی  پالتو بلی کو اس کی 18.5 انچ کی دم ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بلی کی مالکن خاتون امانڈا کیمرون نے کہا کہ ان کے خاندان کی 2 سالہ پگسلے کی دم ہمیشہ لمبی رہی ہے اور یہ موضوع جانوروں کے کلینک کے پہلے دورے کے دوران بھی سامنے آیا تھا۔

امانڈا نے کہا کہ جانوروں کے ڈاکٹر نے 6 ماہ بعد دوبارہ اس کی دم کا ذکر کیا جس سے ان کے بچوں کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں لمبی دم کے ریکارڈ کے بارے میں تحقیق کرنے کی ترغیب۔ اور بالآخر ہماری بلی کو یہ ریکارڈ مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ پگسلے ایک دوستانہ بلی ہے۔ ہر کوئی ہمیشہ اس کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہے اور اس کے پرسکون طرز عمل سے پیار کرتا ہے۔ یہ ان حالات میں بھی پرسکون رہتی ہے جو کچھ بلیوں کے لیے خوفناک ہو سکتا ہے۔

امانڈا نے یہ بھی کہا کہ پگسلے نرم دل ہے اور ہمیشہ صاف رہتی ہے۔ اس کے ارد گرد رہنا ایک پرلطف تجربہ ہے.

جب ہم باہر جاتے ہیں تو ہماری بلی کو لوگ مقامی مشہور شخصیت کہتے ہیں۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے، صدر، وزیر اعظم بتائیں ہم کہاں جائیں، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں۔ لہولہان ہوتی رہی ہیں، سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے، منی بسیں ماضی میں عوام کو نشانہ بناتی تھیں، بشری زیدی کے واقع نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا، ڈمپر سے ہلاکتیں تسلسل سے کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈمپر کے جو ہارس پاور ہیں، اس کو شہر میں چلنے کی اجازت نہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ ہیں، مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف جسٹس کو خط لکھا ہے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر سپریم کورٹ سوموٹو لے۔

خالد مقبول نے کہا کہ عدالتیں ہمیں بتائے کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم حادثات میں جاں بحق افراد کے لئے پٹیشن دائر کرنے جارہی ہے، ہمارے ساتھ آئیں، قانونی کوشش کریں گے، ہمارے اہم ترین سیکڑوں اہم ترین فیصلے عدالتوں میں رل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کی طرح اغوا تاوان کی وارداتوں شروع ہوگئی ہیں، اگر کوئی حقوق کے لئے از خود کھڑا ہو تو ہمیں موردالزام نہ ٹھہرایا جائے، جعلی ڈومیسائل والوں کو پینشن  مل جاتی ہے، دنیا بھر میں پولیس مقامی ہوتی ہے، مخیر حضرات آگے آئیں، عدالتوں سے انصاف مانگنے کی حجت تمام کریں۔

متعلقہ مضامین

  • جوہری معاملے پر امریکا سے براہ راست نہیں بالواسطہ مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کُھلا ہے، ایرانی صدر
  • ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے، صدر، وزیر اعظم بتائیں ہم کہاں جائیں، خالد مقبول صدیقی
  • بھارت عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث نکلا
  • مصری غوطہ خور نے زیرِ آب پل اپس کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
  • پاکستانی نژاد محمد عباس کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ
  • بوآؤ میں دنیا کو چین کی ’’کشش ‘‘دوبارہ دیکھنے کا موقع ملا، چینی میڈیا
  • عید سے قبل خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
  • بھارت عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث نکلا؛ امریکی خفیہ ایجنسی نے بھانڈا پھوڑ دیا
  • چینی حکومت نے ہمیشہ شی زانگ کو بہت اہمیت دی ہے، چین