40 سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی؛ ہلاکتوں کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سیاحوں کو تفریحی دورے پر لے جانے والی آبدوز بحر احمر میں غرقاب ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر ہُرغادہ کے ساحل پر بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔
تاحال آبدوز کے ڈوبنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
آبدوز کا نام سند باد ہے اور اس میں تقریباً 40 سیاح سوار تھے۔ تمام سیاحوں کا تعلق روس سے بتایا جا رہا ہے۔
امدادی کاموں کے دوران 29 سیاحوں کو بچا لیا گیا جب کہ بقیہ کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ نومبر میں بھی ہُرغادہ کے اسی مقام پر ایک اور سیاحتی کشتی "سی اسٹوری" غرق ہوگئی تھی۔
اُس حادثے میں 35 مسافروں کو بچالیا گیا تھا جب کہ 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ایک برطانوی جوڑا بھی شامل تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چترال میں موسلادھار بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، سڑکیں بند
ویب ڈیسک:چترال میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد علاقوں کی سڑکیں بند ہوگئیں۔
چترال میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں درخت اور درجنوں کچے مکانات بھی گرگئے۔
متعدد علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی ہے جبکہ خراب موسم کے پیش نظر شہریوں کو شیدد مشکلات کا سامنا ہے۔
چترال میں بارش اور برف باری کے باعث آڑو، بادام، ناشپاتی اور سیب کی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔
پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک، بیرسٹر گوہر کا دو ٹوک بیان آگیا
ڈپٹی کمشنر کے مطابق خراب موسم کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام اسکولوں میں 2 روز کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کوہستان اور چلاس میں بھی موسلادھار بارش اور لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم 3 مقامات سے بند ہوگئی۔