محکمہ ثقافت کے پی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے نجی بینک کے منیجر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
پشاور سے جاری مراسلے کے مطابق بینک منیجر 53.90 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز پر جواب جمع کریں، بینک منیجر کی ملی بھگت سے سرکاری اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکالے گئے۔
مراسلے کے مطابق بینک نے محکمہ سیاحت اور محکمہ خزانہ کی منظوری کے بغیر اکاؤنٹ آپریٹ کیا۔
مراسلے کے مطابق بینک نے حکومتی قوانین، ضابطوں اور اکاؤنٹس کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔
مراسلے کے مطابق مئی 2023 میں اکاؤنٹ میں 53 کروڑ روپے تھے، جولائی 2023 میں صرف 80 لاکھ رہ گئے۔
مراسلے کے مطابق دو ماہ کے دوران سرکاری اکاؤنٹ سے مشکوک طریقے سے کروڑوں روپے نکالے گئے، سرکاری اکاؤنٹ میں جمع پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی بینک گارنٹی کی رقم نکالنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
مراسلے کے مطابق نجی بینک کو سات اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراسلے کے مطابق سے کروڑوں روپے
پڑھیں:
اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر
بھارت(نیوز ڈیسک)آج کے جدید دور میں لوگ بینک سے رقم نکلوانے کے بجائے اے ٹی ایم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، مگر اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کیلئے ایک بری خبر سامنے آگئی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔
پہلے جب صارفین ہوم بینک کی جگہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے تو 17روپے کی کٹوتی ہوتی تھی، جو کہ اب اضافے کے ساتھ 19 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے بیلنس چیک کرنے پر پہلے 6 روپے کاٹے جاتے تھے جسے بڑھا کر اب 7 روپے کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے ٹرانجیکشن فیس تبھی وصول کی جائے گی، جب فری ٹرانجیکشن کی لمٹ ختم ہو جائے گی۔
بھارت کے میٹرو شہروں میں ہوم بینک کے علاوہ دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے فری ٹرانجیکشن کی لمٹ 5 ہے جبکہ غیر میٹرو شہروں میں فری ٹرانجیکشن کی لمٹ 3 ہے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این ٹی پی سی) کے ذریعہ بھیجے گئے اے ٹی ایم فیس میں اضافے کی تجویز کو آر بی آئی کی جانب سے بھی منظور کرلیا گیا ہے۔
نیہا ککڑ میوزک کنسرٹ کے دوران کیوں روئی تھیں؟ گلوکارہ نے سچ بتادیا