2025-04-16@21:07:06 GMT
تلاش کی گنتی: 2653

«کا تھا»:

(نئی خبر)
    آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، تفتیش مکمل ہونے تک نیٹ ورک کا نہیں بتا سکتے، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ پروایکٹو پولیسنگ کی مدد سے دہشتگردی کے واقعات میں گزشتہ 15 روز میں کمی آئی ہے، پولیس کی ٹیمیں گھر گھر میپنگ کر رہی ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو طورخم بھیجا...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کا دماغ مکمل طور پر صحت مند ہے اور انہوں نے اپنے سالانہ طبی معائنے کے دوران ذہنی صحت کے تمام سوالات کے درست جوابات دیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اُن کا جسمانی اور ذہنی ٹیسٹ دونوں اچھے رہے، اور دل و دماغ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ ٹرمپ جون میں 79 سال کے ہو جائیں گے، جبکہ اُن کی مکمل میڈیکل رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے سوچا کہ جو بائیڈن سے مختلف انداز اپنانا چاہیے، اس لیے ذہنی معائنہ بھی کروایا اور سب سوالات کے درست جواب دیے۔...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے چین سے درآمد کی جانے والی متعدد الیکٹرانک اشیاء کو نئے بھاری ٹیرف سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ ان اشیاء میں اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز، ہارڈ ڈرائیوز، پروسیسرز، اور سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔ یہ اعلان امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی جانب سے جمعہ کی رات جاری ایک نوٹس میں کیا گیا۔ استثنیٰ اُن اشیاء کو دیا گیا ہے جن پر 145 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہونا تھا، جو ٹرمپ کی چین کے خلاف ’ریسی پروکل‘ تجارتی پالیسی کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں صدر ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی متعدد اشیاء پر 125 فیصد نیا ٹیرف عائد کیا تھا، جو پہلے سے لاگو 20 فیصد ٹیرف...
    معروف کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز لاہور: اسٹیج اور ٹی وی کے نامور کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو کافی عرصہ سے علیل اور جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے شہرت پانے والے اداکار جاوید کوڈو نے اسٹیج ڈراموں سمیت متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔ ان کے قابل ذکر پاکستانی ڈراموں میں عینک والا جن اور آشیانہ شامل ہیں۔ گزشتہ سال ایک انٹرویو میں جاوید کوڈو نے بتایا تھا کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں۔ ان کا بتانا تھا کہ مجھے برین ہیمرج ہوا اور میں مفلوج ہوگیا، اس کے علاوہ میں دل کی بیماری میں بھی مبتلا...
    وفاقی وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ نے حکومت کے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے، محمد اورنگزیب نے حکومت کے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے...
    یاد داشت ایک عجیب چیز ہے۔ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے ماضی کی تصویریں ذہن میں صاف اور مکمل محفوظ ہیں، مگر پھرکوئی ایک لمحہ، ایک جملہ، ایک خوشبو سب کچھ بدل کر رکھ دیتی ہے۔کبھی کچھ یاد آتا ہے، پھر شک ہوتا ہے کہ یہ واقعی ہوا تھا یا محض میرا گمان تھا؟ مجھے یہ بات اس وقت زیادہ شدت سے سمجھ آئی جب میں نے ایک مطالعے کے دوران پڑھا کہ بعض اوقات انسان کو وہ چیزیں بھی یاد رہتی ہیں جوکبھی وقوع پذیر نہیں ہوتیں۔ ابتدا میں مجھے یہ بات ناقابلِ یقین لگی۔کیا واقعی ایسا ممکن ہے؟ کیا دماغ اتنی بڑی غلطی کرسکتا ہے؟ لیکن جوں جوں میں نے اس موضوع پر پڑھا، تو میرے سامنے...
    مڈوک فلمز کی 20 ویں سالگرہ اور باکس آفس کامیابیوں کی تقریب میں ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کا وائرل ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے دوستوں کی اس جوڑی نے ویر پہاڑیا کے مشہور ’’ون لیگ ڈانس‘‘ کو اپنے انوکھے انداز میں پیش کیا۔ تقریب کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو ڈانس فلور پر ویر پہاڑیا کے اسٹائل کی نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں ورون نے سدھارتھ کو گرمجوشی سے گلے لگایا، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ یاد رہے کہ ویر پہاڑیا کو حال ہی میں فلم ’اسکائی فورس‘ کے گانے میں ان کے غیر روایتی ڈانس مووز پر سوشل میڈیا...
    نوشہرہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے وزارتوں، پوسٹنگ اور ٹرانسفرز پر رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیارولی نے تحصیل بار پبی اور نوشہرہ بار کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور اس موقع پر دونوں بارز کی کابینہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بارز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اختیار ولی خان نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیر قانون کو خصوصی طور...
    ---فائل فوٹو  صوبائی وزیر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل نے مطالبات کی منظور تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا ہے۔راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ ہم خواتین پارلیمنٹرین عوام کی مشکلات کے حل کے لیے دھرنا ختم کرنے کے لیے گئی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اختر مینگل کے پاس وفد بات چیت کے لیے گیا تھا، سردار اختر مینگل نے پہلا سوال کیا کہ آپ لوگوں کو کس نے بھیجا ہے۔راحیلہ درانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے اختر مینگل سے کہا کہ آپ کے مطالبات میں کچھ معاملات عدالتوں میں ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی مینگل کے سربراہ...
    ڈھاکا یونیورسٹی میں مقامی سالِ نو کے لیے تیار کیے گئے ایک مجسمے کو نامعلوم افراد ے جلا کر راکھ کر دیا۔ ’فاشزم کا مجسمہ‘ نامی اس فن پارے کو نامعلوم افراد نے فائن آرٹس انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگا دی جس کے بعد یہ تباہ ہوگیا۔ یہ 20 فٹ اونچا مجسمہ بامبو اور گان سے بنایا گیا تھا جو فاشزم، جبر اور مطلق العنانیت کی عکاسی کرتا تھا، اس کے بارے میں شروع سے ہی خیال کیا گیا کہ یہ معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے نمونے کے طور پر بنایا گیا ہے۔ عبوری حکومت کے ثقافتی مشیر مصطفیٰ سرور فاروقی نے اس آتشزدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پیچھے شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے...
    پروفیسر سید باقر شیوم نقوی، جو فارماسوٹیکل مائیکروبیالوجی کے شعبے میں ایک جانی پہچانی شخصیت تھے، 10 دسمبر 2024 کو دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات نے علمی دنیا میں ایک گہرا خلا چھوڑا ہے، جو شاید کبھی پر نہ ہو سکے۔ ان کی زندگی کا سفر ایک ایسی کہانی ہے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر سائنسی تحقیق اور تعلیم کے میدان میں گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ ابتدائی زندگی اور تعلیم پروفیسر سید باقر شیوم نقوی کا تعلق ایک علمی خاندان سے تھا۔ ان کے والد ایک معروف ماہر تعلیم اور محقق تھے، جنہوں نے اپنے بچوں کو ہمیشہ علم کی اہمیت بتائی۔ باقر شیوم نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے ہی حاصل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اپریل 2025ء) امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ترجمان ٹریشیا میک لافلن کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان اور کیمرون کے ہزاروں مہاجرین کے لیے عارضی تحفظاتی اسٹیٹس (ٹی پی ایس) ختم کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وسیع تر امیگریشن پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد غیر ملکی تارکین وطن کی ریکارڈ تعداد کو ملک بدر کرنا اور عارضی قانونی تحفظات کو محدود کرنا ہے۔ اس فیصلے کے افغان مہاجرین پر اثرات تقریباً 14,600 افغان شہری، جو 'ٹی پی ایس‘ کے اہل تھے، مئی 2025 میں یہ تحفظ کھو دیں گے۔ اسی طرح کیمرون کے 7,900 مہاجرین کا 'ٹی پی ایس‘ جون 2025 میں ختم ہو...
    وزیراعظم اگلے کچھ ماہ میں مزید ریلیف کا اعلان کریں گے: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز لاہور: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے آئندہ چند ماہ میں خوشخبریوں کی نوید سنادی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چیمبرز کے مسائل کا ادراک ہے، مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے، چیمبرز کے جائز مطالبات کو مانا جائے گا، تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا انڈسٹری کو درپیش مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں، صنعت کی ترقی ملکی ترقی کا باعث ہے، ہمیں صنعتی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ملک...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف ڈیڈ لائن کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کی نجکاری نہیں ہو سکے گی، آئی ایم ایف کو جولائی 2025 میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کہ اب دسمبر میں متوقع ہے، مشیر نجکاری محمد علی نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری جولائی میں نہیں ہو سکے گی، پی آئی اے کیلئے ایکسپریشن آف انٹرسٹ رواں ماہ جاری کریں گے، ہڈرز کو جولائی میں اثاثوں کی جانب پڑتال کا موقع دیا جائے گا، ڈیوڈ لیجنس کا مرحلہ تمبر تک جاری رہے گا، دوسری مرتبہ نجکاری میں پہلے بولی دینے والی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی ، اس بار پی آئی اے کیلئے نجکاری...
    بالی ووڈ کے خوش پوش اداکار عمران ہاشمی کی زندگی کا سب سے مشکل باب وہ تھا جب ان کے چھوٹے بیٹے ایان کو کینسر تشخیص ہوا۔ حال ہی میں رنویر الہ آبادیہ کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے اس دردناک دور کی کہانی سنائی جو سننے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیتی ہے۔ عمران ہاشمی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ پروین اور بیٹے ایان کے ساتھ ممبئی کے شاندار ہوٹل تاج لینڈز اینڈ میں برنچ کر رہے تھے۔ اچانک پروین نے عمران کو بتایا کہ ’’بیٹے کے پیشاب میں خون آیا ہے‘‘۔ یہ سنتے ہی ان کی دنیا ہی بدل گئی۔ وہ خوشگوار دوپہر ایک ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو گئی۔ تین گھنٹے تک ڈاکٹر کے...
     پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا  نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے ہونے والے سوالات پر وضاحت دیدی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر سواتی صاحب (اعظم سواتی) اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں ایسی کوئی راہ نکالتے ہیں تو وہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت پارٹی کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں گے جو اصول کی بنیاد پر ہوگی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی...
    ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چترو جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کشتواڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چترو جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں آپریشن بدھ...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری سیاسی تاریخ طلاطم سے گزری ہے، ملک میں انتہا پسندی ہے، کہیں لسانیت ہے اور اس کی بڑی وجہ علامہ اقبال کی فکر سے دوری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال اکیڈمی کے دورے پر آیا ہوں، علامہ اقبال پاکستان کے فکری بانی ہیں، بدقسمتی سے ہماری سیاسی تاریخ طلاطم سے گزری ہے، ملک میں انتہا پسندی ہے، کہیں لسانیت ہے اور اس کی بڑی وجہ علامہ اقبال کی فکر سے دوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نظریاتی ڈھانچہ مضبوط ہونا چاہیے، پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر بنا تھا...
    29مئی 1453کو قسطنطنیہ فتح کر لیا گیا۔ 55دن کا محاصرہ چھ اپریل کو شروع ہوا تھا۔ سلطان محمد فاتح کے پاس اسی ہزار فوج تھی جس میں جانثاران بھی شامل تھے۔ یہ سپاہی آج کے کمانڈو بھی کہے جا سکتے ہیں۔ سلطان محمد فاتح اکیس برس کی عمر میں کرہ ارض کا ہمیشہ یاد رکھنے والا کردار بن گیا۔ اس وقت قسطنطنیہ کا شہنشاہ ‘ کنسٹنٹائن دوئم تھا۔ اس جنگ کو غور سے دیکھیں تو انسانی رویوں کے حیرت انگیز پہلو سامنے آ جاتے ہیں۔حکومتیں ‘ ریاستیں اور رعایا کیسے ترقی کرتی ہیں اور کس طرح کی وجوہات کی بنیاد پر خس وخاشاک بن جاتی ہیں ۔سلطان محمد فاتح جب تخت نشین ہوا تو اس کا وزیراعظم خلیل پاشا تھا۔...
    آج امریکا اور برطانیہ سمیت اکثر مغربی ممالک اسرائیل کے مامے بنے ہوئے ہیں۔جرمنی تو خیر اپنے وجود کا اخلاقی و آئینی جواز ہی اسرائیل کے وجود کو قرار دیتا ہے۔مگر اب سے نوے برس پہلے ان میں سے ہر کوئی یہودیوں کو بوجھ سمجھ کر جان چھڑانا چاہتا تھا۔ گزشتہ مضمون میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح تیس جنوری انیس سو تینتیس کو ہٹلر کے چانسلر بننے کے بعد یہودیوں سمیت جرمن اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کا گھیرا تنگ ہونا شروع ہوا۔شہری حقوق بتدریج ضبط ہوتے چلے گئے۔ایک ہی راستہ کھلا رکھا گیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔انیس سو تینتیس تا یکم ستمبر انیس سو انتالیس ( دوسری عالمی جنگ کا پہلا دن ) ساڑھے پانچ لاکھ...
    ماضی کی مقبول ترین ہیروئن اور سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دیدی۔ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی خان نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ میں کینسر کی تشخیص 2022 میں ہوئی تھی جس کے بارے میں کسی بتایا نہیں گیا تھا۔ تاہم اب سوہا علی خان نے اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سفر مشکلات سے بھرا ہوا تھا۔ میرے خاندان کو بھی ذاتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے بھی دباؤ کے لمحات دیکھے ہیں، جیسے ہر کوئی دیکھتا ہے۔ سوہا علی خان نے کہا کہ میری والدہ اُن چند خوش قسمت افراد میں سے تھیں جنہیں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص اسٹیج زیرو پر ہوگئی تھی۔ اداکارہ سوہا...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی سینئر اداکارہ جوہی چاؤلہ اور مادھوری ڈکشٹ برسوں قبل بھارتی میڈیا کے شو ’کافی ود کرن ‘ میں فلم انڈسٹری سے باہر شادی کرنے سے متعلق انکشاف کرچکی ہیں۔ اداکارہ مادھوری نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کی تو دوسری طرف جوہی چاولہ نے 1995 میں صنعتکار جے مہتا سے شادی کی تھی۔ دوران شو میزبان کرن جوہر نے دونوں اداکاراؤں سے سوال کیا تھا کہ آپ دونوں نے کئی ٹاپ اسٹارز کے ساتھ کام کیا لیکن شادی انڈسٹری سے باہر کی اس کی وجہ کیا ہے؟ کرن جوہر کے سوال پر مادھوری نے بتایا تھا کہ ’شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ میں نے بہت کام کیا، عامر کے ساتھ میں نے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ احسان للہ کو ٹیم زلمی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم کا کہنا تھا کہ احسان اللہ دو مہینے سے ہمارے ساتھ موجود اور رابطے میں ہے۔ احسان اللہ پاکستان کے لیے اثاثہ ہیں۔ ان کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کو پشاور زلمی نے سپلیمینٹری پک میں اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ مزیدپڑھیں:چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کردیا؛ شرح 125 فیصد تک جا پہنچی
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ کے سبب میچز کے اوقات کار تبدیل کرڈالے۔ پوڈکاسٹ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ میچز کے انعقاد کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ، کرکٹ شائقین اور براڈکاسٹرز کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے جبکہ آئی پی ایل میچز شام 7 بجے کھیلے جارہے ہیں، سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نے اپنی منفرد پہنچان بنائی...
     سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے تیمرگرہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خارجی ہلاک کردیے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ عرف کوچوان کو ہلاک کیا گیا۔  دہشتگرد حفیظ اللہ سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حفیظ اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ حکومت نے دہشت گرد حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اور 11 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمرگرہ میں آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج جن میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی "حفیظ اللہ عرف کوچوان" بھی شامل تھا ہلاک کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمر گرہ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت 2 خوارجی کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اور 11 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمرگرہ میں آپریشن کیا، شدید...
    سیکورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمر گرہ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت 2 خوارجی کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اور 11 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمرگرہ میں آپریشن کیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج جن میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی "حفیظ اللہ عرف کوچوان" بھی شامل تھا ہلاک کردیا گیا۔ مزید پڑھیں: ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج ہلاک سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر اپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارج...
    بھارت کے معروف گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کا کہنا ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلموں کے گانوں کا جائز کریڈٹ نہیں دیا گیا بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ابھیجیت نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر یہ شکایت کی ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلموں کے گانوں کا جائز کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کا شاہ رخ خان سے کوئی ذاتی تعلق نہیں، صرف رسمی سلام دعا ہوئی ہے۔ گلوکار نے واضح کیا کہ ان کی اور شاہ رخ کی جوڑی کو کشور کمار اور امیتابھ بچن کی جوڑی سے جوڑنا درست نہیں۔ ابھیجیت نے طنزیہ انداز میں کہا کہ، ’لوگ مجھے کہتے ہیں کہ وہ شاہ رخ کا...
    مشہور کرائم شو سی آئی ڈی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سی آئی ڈی کے مرکزی کی کردار شیوا جی ستام ’اے سی پی پردیومن‘ اب اس شو کا مزید حصہ نہیں ہوں گے مداح جذباتی ہو گئے ہیں۔ شو کے تخلیق کاروں نے اداکار پرتھ سمتهان کو اے سی پی پردیومن کی جگہ مرکزی افسر کے کردار کے لیے منتخب کیا ہے۔ وہ اب ایک نئے کردار اے سی پی انوشمن کے طور پر سی آئی ڈی ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے، شو میں پرانے پسندیدہ کردار دیا (دیانند شیٹی) اور ابھیجیت (آدتیہ شریواستو) بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سی آئی ڈی میں اے سی...
    اسلام آباد (آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں یہ کلچر بن چکا ہے کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو۔ ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو ساتھ بٹھا کر ان کی تضحیک کی، کبھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا کہ بہنیں نہیں جائیں گی تو ملاقات کا بائیکاٹ ہو گا، پہلے بہنیں نہیں...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی خوش خبری سنا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں مزید کمی پر بھی کام جاری ہے، آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی پر بھی کام جاری ہے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا مکمل پلان بنایا جا چکا ہے جسے آئی ایم ایف کو بھی دکھایا جائے گا۔...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے اور بدھ کو خاص شخصیت سے ملوں گا جبکہ کامیابی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں ،دوست ممالک بھی بات چیت کے عمل میں آگے آئیں گے، امریکہ میں جو پاکستانی دوست ہیں بہت بڑا کام کرتے ہیں ، میرا ان سے رابطہ ہے، میری ملاقات کسی سے ہو جائے گی پھر کہہ سکوں گا میں کہاں تک جاسکوں گا، میری میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی ، پہلی میٹنگ ابتدائی ہوگی ، ہوسکتا ہے 2 سے 4 دن پہلے...
    سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ Post Views: 2
    امریکا سے شیڈول مذاکرات کے حوالے سے ایران کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات کو ایک حقیقی موقع دے رہے ہیں، ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کل عمان میں ہو رہے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مذاکرات میں ایران کی نمائندگی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکا کی نمائندگی امریکی صدر کے مندوب اسٹیو وٹکوف کریں گے۔ اس سے قبل رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ...
    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان مشال خان نے محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف دلچسپ سوالات کے جواب دیے جن میں ایک سوال محبت سے متعلق بھی تھا۔ اداکارہ نے انٹرویو کے دوران محبت کا ذکر آتے ہی ناگواری کا اظہار کیا۔ مشال خان نے بتایا کہ مجھے بچپن میں، اسکول کے زمانے میں ایک لڑکے پر کرش آیا تھا مگر میں نے اسے بتایا نہیں تھا، میں ابھی بھی اس لڑکے کو جانتی ہوں وہ کچھ خاص شخصیت نہیں بنا اور اب وہ لوگوں کا دل دکھانے والا انسان ہے۔...
    — فائل فوٹو سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کر لی۔ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغواء کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغواء کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اہکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اسد عمر نے عثمان بزدار کی بطورِ وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا تمسخر اڑایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے کہا کہ اسد! پنجاب کے لیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے۔ یہ پڑھیے: عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کسے ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر نے اپنی رائے بتادی اسد عمر نے کہا میں نے عمران خان سے پوچھا کہ وہ کون ہے، انہوں نے عثمان بزدار کا نام لیا تو میں نے اپنا سوال ایک بار پھر دھرایا کیوں کہ عثمان بزدار کو کوئی نہیں جانتا تھا۔ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ...
    اسلام آباد  ( نوائے وقت رپورٹ) مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے اور مسلم ممالک کی فوجیں اور اسلحہ کس کام کے اگر وہ مسلمانوں کو اس ظلم وستم سے نجات نہیں دلاسکتے۔اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اسرائیل اور امریکا کے ہاتھ کھلونا بن چکی ہے۔جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر بمباری ہورہی ہے ۔ امت مسلمہ قبلہ اوّل کی حفاظت کے لیے لڑنے والے مجاہدین کی کوئی مدد نہیں کرسکی۔ آج امت مسلمہ قراردادوں اور کانفرنسوں پر لگی ہوئی ہے،...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ ایگزیکٹو ایجنسیوں کی مداخلت کے خلاف عدالتی افسر کی کسی بھی شکایت کے جواب میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے کوئی بھی کارروائی نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 203 کے تحت اس کی آئینی ذمہ داریوں کے منافی ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پہلے تو آرٹیکل 203 کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سمیت ماتحت عدالتوں کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے اپنے آئینی اختیار میں رہ کر کام کیا ۔ مزید پڑھیں: 9 مئی مقدمات، چیف جسٹس فریقین میں توازن کیلیے پرعزم دوسرا ایڈمنسٹریٹو جج کی جانب سے پریذائیڈنگ جج کے خلاف ریفرنس ناکافی بنیادوں پر خارج کرنے کی روشنی میں...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر راہنما کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ ڈمپر مافیا کی پُشت پناہی کے بجائے عام شہریوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے تاکہ ورثاء کی دادرسی ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سینئر راہنما فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے حادثات سانحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈمپر گردی کا شکار ہونے والے سرجانی ٹاؤن کے رہائشی عدنان کی نماز جنازہ میں شرکت کی، ڈاکٹرفاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ڈمپر مافیا...
    غالب نے کہا ہے: شمع بجھتی ہے تو اس میں دھواں اٹھتا ہے شعلۂ عشق سیہ پوش ہوا میرے بعد  یہی حال مغلیہ سلطنت کا بھی ہوا، آخری وقت میں جب بہادر شاہ ظفر نے رنگون کے قید خانے میں دم توڑا تو ساری محفل سیہ پوش ہوگئی۔ مغلوں کا اقتدار ختم ہوگیا اور ہندوستان پوری طرح انگریزوں کے قبضے میں آگیا۔ وہ ہندوستان جس میں موجودہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور برما کے چند علاقے شامل تھے، آل تیمورکی پانچویں نسل کے سپوت ظہیرالدین بابر کی سلطنت تھے۔ ظہیرالدین بابر نے مغلیہ سلطنت کی بنیاد ڈالی۔ انگریز فرخ سیر کے زمانے سے چالیں چل رہے تھے، بہادر شاہ ظفرکو انگریزوں کے ایما پر بادشاہ بنایا گیا، اصل وارث بادشاہت...
    کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دورہ مردان میں کارکنوں کو کہا ہے کہ آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو۔ کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ نے کارکنوں...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہا کہ چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف میں کلچر بن چکا ہے کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہا کہ چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ...
    وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں "خیبر پختونخوا ویگرنسی کنٹرول اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ایکٹ" کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں بڑھتی ہوئی پیشہ وررانہ گداگری کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے پیشہ ور گداگری کی موثر روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے باقاعدہ قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں "خیبر پختونخوا ویگرنسی کنٹرول اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ایکٹ" کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قانون...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آج سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے اور بدھ کو خاص شخصیت سے ملوں گا جبکہ کامیابی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں اور دوست ممالک بھی بات چیت کے عمل میں آگے آئیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ امریکا میں جو دوست پاکستانی ہیں بہت بڑا کام کرتے ہیں ، میرا ان سے رابطہ ہے، میری ملاقات کسی سے ہو جائے گی پھر کہہ سکوں گا میں کہاں تک جاسکوں گا، میری میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی ، پہلی میٹنگ ابتدائی ہوگی ، ہوسکتا...
    شمالی امریکا کی ریاست الاسکا کے علاقے کیچیکن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 3 انچ تک بائٹ کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟ کیچیکن کی رہائشی میری پرل زیلمر رابنسن نامی خاتون نے منہ دانتوں کے ڈاکٹر کے ذریعہ ماپا اور اس نے اپنے 2.98 انچ کے گیپ کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا تھا، اس سے قبل یہ ریکارڈ سمانتھا رامڈیل نامی شخص کے پاس تھا، جس نے 2021 میں 2.56 انچ تک منہ کھولا تھا۔ میری پرل زیلمر رابنسن نے کہا کہ ’وہ جانتی تھیں کہ ان کا منہ بہت بڑا ہے ، لیکن...
    ندا اور یاسر نواز کی جوڑی شوبز دنیا کی سب سے کامیاب جوڑی سمجھی جاتی ہے جن کی مثالیں دی جاتی ہیں تاہم ہر میاں بیوی کی طرح ان کے درمیان بھی جھگڑے معمول کی بات ہیں۔ یاسر نواز نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے اور کئی کامیاب سیریز ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں یاسر نواز نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ندا بہت غصیلی طبیعت کی مالک ہیں اور جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں۔ یاسر نواز نے بتایا کہ ندا ایک بار میرا لیپ ٹاپ بھی توڑ چکی ہے اور ایک بار تو غصے میں آکر بوتل ٹی وی پر دے ماری تھی۔ یاسر نے بتایا کہ جب میں نے ندا...
    طالبہ کا کہنا ہے کہ سر پر دوپٹہ رکھنا یا سر ڈھکنا بھارتی ثقافت کا حصہ ہے، میں نے اپنے آپکو گرمی سے بچانے کیلئے اسکارف پہن رکھا تھا۔ تصویر میں چہرہ صاف نظر آرہا تھا، پھر بھی اسکارف کو بنیاد پر درخواست رد کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہیما کشیپ نام کی ایک ہونہار طالبہ کو نیٹ (NEET) کے امتحان سے صرف اس لئے محروم ہونا پڑا کیوں کہ سر پر اسکارف پہننے کی وجہ سے تحصیل کے ملازمین نے اس کا کاسٹ سرٹیفکیٹ تین بار مسترد کر دیا۔ طالبہ کے مطابق اس نے درخواست کے ساتھ جو فوٹو منسلک کی تھی اس میں...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں بڑھتی ہوئی پیشہ وررانہ گداگری کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے پیشہ ور گداگری کی موثر روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے باقاعدہ قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں "خیبرپختونخوا ویگرنسی کنٹرول اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ایکٹ" کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قانون سازی کا مقصد بچوں اور معذور افراد سے جبراً بھیک منگوانے کے عمل اور استحصال پر مبنی مجرمانہ سرگرمیوں کو کنٹرول کرنا ہے۔ مراسلے میں مجوزہ قانون سازی اور متعلقہ امور کے لیے سیکرٹری سوشل ویلفیئر...
    اسرائیل اور اس کے حامیوں کا بائیکاٹ کریں، مفتی تقی عثمانی نے مسلمان حکومتوں پر جہاد فرض قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے اور مسلم ممالک کی فوجیں اور اسلحہ کس کام کے اگر وہ مسلمانوں کو اس ظلم وستم سے نجاد نہیں دلاسکتے۔اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کی قدر نہیں ہے، اقوام متحدہ اسرائیل اور امریکا کے ہاتھ کھلونا بن چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ...
    جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ فلسطینیوں نے خود یہ جگہ اسرائیلیوں کو دی وہ اپنا ریکارڈ درست کرلیں، 1917 میں جب اسرائیلی ریاست کی تجویز اور قرارداد پیش کی جا رہی تھی اس وقت پورے فلسطین کی سرزمین پر صرف 2 فیصد یہودی آباد تھے، 98 فیصد علاقے پر مسلمان آباد تھے اور 1948 میں اسرائیل کی ریاست کا باقاعدہ اعلان کیا تو 1947 کے اعداودوشمار دیکھیں تو وہاں بھی 94 فیصد علاقہ فلسطینیوں کا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ صہیونی جارحیت کیخلاف فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں چور دکان سے ڈھائی لاکھ روپے چرانے کے بعد معافی نامہ چھوڑ کر چلا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں چور مبینہ طور پر دکان سے 2.46 لاکھ روپے چرانے کے بعد معافی نامہ بھی چھوڑ کر چلا گیا۔ کھرگون کے جمیندر محلہ جوجر بوہرا کے دکان کے مالک نے اگلے دن اپنی دکان کھولنے کے بعد خط دیکھا۔ جب اس نے خط تلاش کرنے کے ساتھ رقم دیکھی تو غائب تھی، بوہرہ کی دکان پر اس سے قبل عید پر بھی ڈکیتی ہوئی جہاں چور مبینہ طور پر 85 ہزار روپے چرا کر لے گئے تاہم جس چیز نے اس ڈکیتی کو منفرد بنادیا وہ معافی نامہ تھا۔ چور نے معافی نامہ...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطنیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پرفرض ہے جبکہ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ امت مسلمہ کو جہاد کا اعلان کرنا چاہیئے تھا، اسرائیل اور اس کے حامیوں کے مصنوعات کو مکمل بائیکاٹ کریں۔ قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع نہایت مختصر وقت میں بلایا گیا، یہ اجتماع غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بلایا گیا، اجتماع کا مقصد اہل غزہ و فلسطین کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ صہیونی جارحیت کیلئے فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے۔ڈان نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے کہ مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان کا مسلمان ہویا عالم اسلام کا کوئی فرد، آج وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مفتی تقی عثمانی صاحب اور ان سے قبل مفتی منیب الرحمٰن نے ارشاد فرمایا اور اجلاس کا جو اعلامیہ پیش کیا جس...
    چین کا امریکا کو سخت پیغام، ٹیرف پر دباو قبول نہیں، آخری حد تک لڑیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اپنی روش نہ بدلی تو چین تجارتی جنگ میں آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بلیک میلنگ، دبا و اور دھمکیوں سے چین کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ترجمان کے مطابق چین کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ضرور ہوا ہے، مگر غیر ملکی تجارت کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی، ہم موثر اقدامات کے ذریعے غیر یقینی حالات کا مقابلہ کریں گے۔چین نے امریکا پر زور دیا کہ بات چیت کے...
    لبنان (اوصاف نیوز)لبنا ن کے پہاڑی علاقے میں‌اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ۔ جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی ایئر فورس کا طیارہ مارگرایا . مگر آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی.اسرائیلی حکام کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر حوثی فوج...
     لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم کی تقرری کیخلاف اپیل مسترد کر دی، عدالت نے اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سنگل بینچ کا درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشبا کامران نے دائر کررکھی تھی۔درخواست گزار نے موقف  اختیار کیا تھا کہ آئین پاکستان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے، وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو غیر قانونی ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا ہے۔درخواست گزار نے وکیل کے توسط...
    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو ممالک جوابی ٹیرف نہیں لگارہے ان کے لیے وقت کا اعلان کیا ہے، ٹیرف پر ہر کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مختصر وقت کے لیے ٹیرف کو واپس لیا ہے، لوگ ٹیرف کےبارے میں خوفزدہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90 دن کا وقفہ ان ممالک کے لیے ہے جنہوں نے اضافی ٹیرف عائد نہیں کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بھی ڈیل ہوسکتی ہے، سب سے منصفانہ ڈیل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، انتظار کرنا ہوگا کہ ٹک ٹاک ڈیل پر چین کے ساتھ...
    کوئٹہ: نیو سریاب تھانےکی پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ:نیوسریاب تھانےکی پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر اور 2 کانسٹیبل شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر بزدلانہ حملہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، ریاست کمزور نہیں،دشمنوں کو...
    لاہور: بھارت آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ وقف جائیدادیں رکھتا ہے گو پچھلے ستر برس میں ہوسِ زمین میں مبتلا بااثرغیرمسلم، مسلمانوں کی لاکھوں ایکڑ وقف زمینیں ہڑپ کر چکے ہیں۔ ایک مثال امیر ترین بھارتی ،مکیش امبانی کا ممبئی میں واقع عالیشان بنگلہ ’ اینٹیلیا ’ ہے جس کی موجودہ مالیت تقریباً 5 ارب ڈالر ہے۔ یہ بنگلہ اس زمین پر تعمیر ہوا جہاں 1895 سے ایک یتیم خانہ قائم تھا جسے خواجہ مسلم چیریٹیبل ٹرسٹ چلاتا تھا۔ 2002 میں مہاراشٹرحکومت کے شدید دباؤ پر بورڈ نے زمین اونے پونے داموں امبانی کو بیچ دی حالانکہ ازروئے اسلامی قانون وقف جائیداد نہ فروخت ہو سکتی نہ ٹرانسفر۔ یہ اکثریتی فرقے کی دھونس وغنڈہ گردی کا نمایاں...
    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط میں حیدرآباد سکھر موٹر وے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرادی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہحیدرآباد ، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے اور اس حوالے سے سندھ کے تحفظات جائز ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ...
    چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی بیرک گولڈ کے صدر ڈینس مارک برسٹو سے ملاقات کی ہے۔ای پی بی ڈی کے بورڈ آف گورنرز پاکستان میں کان کنی کے روڈ میپ پر بات کرنے کے لیے بیرک گولڈ کے صدر ڈینس مارک برسٹو کی میزبانی کر رہے ہیں۔ملاقات کے موقع پر شہباز ملک ہلٹن فارما، شاہد سورتی (سورٹی انٹرپرائزز) اور سمیع اللہ جاوید (دین گروپ) بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ منرل فورم عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل بالخصوص کان کنی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا عکاس ہے۔ ملاقات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز پاکستان کے نجی شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالی،ڈاکٹر گوہر اعجاز کا...
    لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے افغان حکومت سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیراحسن اقبال نے ایوان اقبال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا ہے، 35 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک میں بسایا جس ہمیں بھگتنا پڑا کیونکہ اسلحہ عام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغان اپنی سرزمین کو پاکستانی  کے لیے دہشت گردی نہ ہونے دے، پاکستان کا افغانستان سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم نے جتنی قیمت...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے دنیا بھر سے تجارتی جنگ چھیڑنے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 60.12 ڈالر فی بیرل پرآن گری ہے۔ یہ کمی فی بیرل 14 ڈالر بنتی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 31 مارچ کو 74.74 ڈالر فی بیرل تھا جو معمولی اضافے کے ساتھ 2 اپریل تک 74.95 ڈالرفی بیرل تک جا پہنچا تھا۔ تاہم اس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے جو 74.74 ڈالر سے کم ہوتے ہوتے 60.12 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں فی...
    ایک امریکی ماہر تعلیم کو تھائی لینڈ میں بادشاہت کی توہین کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار امریکی شہری نے تھائی لینڈ میں بادشاہت رہتے اظہار آزادی رائے کی پابندی پر تشویش کا ظاہر کی تھی۔ تھائی لینڈ کی ناریسوان یونیورسٹی کے ایک تھائی اسٹڈیز اسکالر اور لیکچرر ڈاکٹر پال چیمبرز نے گزشتہ روز عدالت کے جاری کردہ وارنٹ پر خود کو میوانگ فٹسانولوک پولیس اسٹیشن کے حکام کے حوالے کیا۔ اس حوالے سے تھائی لائرز فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ امریکی ماہر تعلیم کو انہیں مقدمے سے پہلے حراست میں لے لیا گیا۔ ڈاکٹر چیمبرز پر ’تھائی لینڈ کے کمپیوٹر کرائم ایکٹ کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ تھائی لائرز فار...
      اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر چاروں صوبائی وزرا کو بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے اور مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی ہے۔ خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کا دعویٰ ہے کہ فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے آبادی کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھا تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ ہر 5 سال بعد قومی مالیاتی کمیشن کے...
    ویب ڈیسک : سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر چاروں صوبائی وزرا کو بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے اور مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی ہے۔ خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کا دعویٰ ہے کہ فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے آبادی کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھا تھا۔ زلزلہ کے نئے جھٹکے؛ یورپی یونین نے بھی امریکہ پر ٹیرف لگا دیا خیبر پختونخوا حکومت نے مؤقف...
    وزیر اعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کیا ہے، اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو پرائیویٹ حجاج کے مسائل سے آگاہ کیا۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کےلیے حج ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، مدارس کی آزادی، حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان...
    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہحیدرآباد - سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے اور اس حوالے سے سندھ کے تحفظات جائز ہیں۔ حیدرآباد - سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جوابی خط لکھ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مراد علی شاہ کو آگاہ کیا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔خط میں مزید کہا کہ ان کی ذاتی توجہ اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، موٹروے پر سندھ کے تحفظات جائز ہیں، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔  یاد رہے...
    معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور نامور بھارتی اداکارہ  کرینہ کپور کے ایک جیسے لباس میں تصاویر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے، دوسری جانب شوشل میڈیا صارفین یہ بحث کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ کون زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’جو چھپانا تھا وہ تو گر گیا‘، ہانیہ عامر کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، ان کے بھارت میں بھی کافی فینز ہیں، حال ہی میں ایک خوبصورت آئیوری غرارہ قمیض اور مرر ورک دوپٹہ میں جلوہ گر ہوئیں۔ یہ خاص دوپٹہ بھارتی برانڈ Itrh Official  نے ڈیزائن کیا ہے، ہانیہ عامر نے اسے نفاست سے اوڑھ کر فینز...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، ہماری جماعت نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔ نواز شریف نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری سے ملاقات کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارک دی۔ نواز شریف نے اویس لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی...
    تھانہ کھنہ کی حدود میں ن لیگی رہنما کے قتل کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد کا شہید کا بدلہ لینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تھانہ کھنہ کی حدود میں ن لیگی رہنما کے قتل کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد نے شہید کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو آپ کا فیصلہ ہو گا وہ ہمیں منظور ہو گا،آپ سب میرے بزرگ اور بھائی ہیں، اشتیاق شہید ہے اور اس شہید کا مدعی میں خود ہوں،میرا یہاں ووٹ نہیں ہے ، مجھے میری والدہ کی قسم جو سات ماہ قبل فوت ہوئیں میں اس مقتول کا مدعی ہوں،شہید اس شہید کا...
    آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، ہماری جماعت نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔نواز شریف نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری سے ملاقات کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارک دی۔نواز شریف نے اویس لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے،...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09اپریل 2025)خاموشی بہترین عمل ہے،اداکارہ بشریٰ انصاری نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے بیان پر دلچسپ جواب دیدیا، پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں اداکارہ خاموش بیٹھی ہوئی ہیں اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیچے کیپشن مین لکھا کہ خاموشی بہترین عمل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں اداکارہ بشریٰ انصاری جگجیت سنگھ کا گانا” خاموشی خود اپنا صدا ہوا “سن رہی ہیں۔اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرنے پر صارفین نے اس کو خواب سراہا ہے۔ اکثر صارفین نے ان کے اس دلچسپ...
    پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ’پی آئی اے‘نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کیا ہے؛ جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ دو دہائیوں کے خسارے کے بعد پی آئی اے کے منافع بخش ادارہ بننے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ان شاء اللہ ہمارا مستقبل تابناک ہے۔"بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمد للہ ،آج قوم کو ایک اور خوشخبری ملی ہے،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے ) 20 سال بعد پہلی بار منافع کمانے کے قابل ہوئی ہے۔لگ بھگ دو دہائیوں تک مسلسل خسارے کے سبب حکومت کی طرف سے...
    اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج نوجوان کے اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں  وفاقی پولیس  کے سابق ایس پی سید عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عارف شاہ کا عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ لڑکے کے اغوا میں سابق ایس پی کا کیا کردار ہے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم ایبٹ آباد میں موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ محمد وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مدعی کا چھوٹا بھائی حمزہ 15 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا۔
    کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ائیربیس کا کنٹرول امریکا کے حوالے کرنے کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت کا اڈے پر مکمل کنٹرول ہے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایسی اطلاعات کو پروپیگنڈ اقرار دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کا اڈے پر مکمل کنٹرول ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی فوجی اڈے پر امریکی قبضے کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت افغانستان میں کسی ملک کی فوجی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور امارت اسلامیہ ایسی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی.(جاری ہے) ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اڈے پر قبضہ ناممکن ہے...
    سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: ادارہ خود شکایت کنندہ ہے تو خود کیسے کیس سن سکتا ہے، جج آئینی بینچ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ادارہ خود شکایت کنندہ ہے وہ کیسے کیس سن سکتا ہے، کیا وفاق اور صوبوں کو اپنے ادارے پر اعتماد نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے لیے ہفتے کے روز امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم کسی بھی نتیجے پر پہنچے کے لیے امریکہ کو فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دینا بند کرنا ہوں گی” واشنگٹن پوسٹ“ کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خلوصِ نیت سے کام کرنے کے لیے تیار ہے.(جاری ہے) عراقچی نے لکھا کہ ہم بالواسطہ مذاکرات کے لیے عمان میں ملاقات کریں گے یہ جتنا بڑا موقع ہے اتنا ہی بڑا امتحان بھی خیال رہے کہ پیرکے روز امریکی صدر ڈونلڈ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے کے خدشات کچھ کم ہونے کے باعث انڈیکس میں کچھ ریکوری کے ایک روز بعد ہی انڈیکس میں ایک بار پھر 2 ہزار 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی. بدھ کے روز کاروبار کے دوران بینچ مارک ”کے ایس ای 100“ انڈیکس صبح 10 بجکر 49 منٹ پر 2 ہزار 641 پوائنٹس یا 2.29 فیصد گر کر ایک لاکھ 12 ہزار 891 کی سطح پر آگیا جو گزشتہ روز ایک لاکھ 15 ہزار 532 کی سطح پر بند ہوا تھا یہ کمی اس وقت سامنے آئی ہے جب چینی درآمدات پر اضافی امریکی محصولات آج 104 فیصد تک پہنچ جائیں گی کیونکہ بیجنگ...
    پشاور: رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف میں 3 پریشر گروپس ہیں جن میں اہم کردار پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا ہے جو اپنا بیانیہ پیش کرتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں اس وقت 3 پریشر گروپس ہیں جس میں ایک میڈیا ہے، پی ٹی آئی کا میڈیا خصوصاً یوٹیوبرز ڈالرز بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے لیے جو بیانیہ بناتے ہیں، اس کی قیمت پاکستان میں پی ٹی آئی اور خان صاحب کو چکانا پڑتی ہے، پی ٹی آئی میں اختلافات اور انتشار پیدا کرنے میں اس میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے۔ ...
    سویلینز کے ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹس کے ٹرائل کا ریکارڈ تو ہم بھی نہیں دیکھ سکتے، شکایت کنندہ خود کیسے ٹرائل کر سکتا ہے، کیا تمام اداروں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر سمیت جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ تھے۔ اٹارنی جزل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جب کورٹ مارشل ٹرائل...
    ․تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس)کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔یو ایس جی ایس کا کہنا تھا کہ زلزلہ تقریبا 70 کلو میٹر کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کانٹی میں آیا ہے۔(جاری ہے) یلان فائر حکام کا کہنا تھا کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل تائیوان میں آخری بڑا زلزلہ اپریل 2024 میں آیا تھا، جس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔تائیوانی حکام کے...
    21اگست 1969 ء میں مسجد اقصیٰ کو آگ لگانے کے واقعہ پر اسرائیل کی ایک سابقہ خاتون وزیراعظم گولڈا میئر نے کہا تھا کہ میری زندگی کا سب سے برا اور خوشگوار دن وہ تھا جب میں نے مسجد اقصیٰ کو آگ میں جلتے دیکھا تھا۔ ’’جب اس سے وجہ پوچھی گئی تھی تو اس نے کہا تھا کہ برا دن اس لئے تھا کہ جس دن میں نے مسجد اقصیٰ جلتے دیکھی تھی تو میں ساری رات سو نہ سکی تھی کہ کہیں صبح عالم اسلام ہم پر حملہ نہ کر دے کیونکہ اگر ایسا ہو گیا تو پھر اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور خوشگوار اس لئے کہ ساری رات گزر گئی، اگلے...
    تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ تقریباً 70 کلو میٹر (43 میل) کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کاؤنٹی میں آیا ہے۔ یلان فائر حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تائیوان میں آخری بڑا زلزلہ اپریل 2024ء میں آیا تھا، جس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ تائیوانی حکام کے مطابق گزشتہ برس اپریل میں آنے والا...
    امریکا نے چین کی طرف سے آنے والی درآمدات پر ایک بار پھر بڑا حملہ کیا ہے۔ اب کی بار بعض چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے۔ اس ٹیکس کا نفاذ گزشتہ شب 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ امریکا کی جانب سے ایک بار پھر ٹیکس حملہ کے بعد چین اور ہانگ کانگ کی مارکیٹیں بلندی کی طرف مائل ہونے کے بعد مندی کا شکار ہوگئیں۔ واضح رہے کہ شنگھائی سمیت ایشیا کی متعدد اسٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز قدرے بہتری نظر آئی تھی۔ ایسا کئی روز کی مندی کے بعد ہوا تھا تاہم گزشتہ روز امریکا کی جانب سے چند چینی مصنوعات پر ٹیرف 100 فیصد سے بھی بڑھائے جانے کے بعد بدھ کے روز کاروبار...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایک سازش جو ابھی ہوئی نہیں، اس پر قانون کا اطلاق کیسے ہوگا۔ وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا سازش کرنے پر بھی نفاذ ہوتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ضابطہ فوجداری میں بھی قتل اور اقدام قتل کی الگ الگ شقیں ہیں۔ جسٹس جمال نے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم کو آرٹیکل 175 کی شق تین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ ایک کنفیوژن ہے جس پر ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں، پریس والے بیٹھے...
    سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سینیٹر تاج حیدر کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دکھ اورغم کی گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن ایک اہم رہنما سے محروم ہوگئے۔ سید حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ سینٹر تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی اساس تھے۔ شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ تاج حیدر پیپلز پارٹی سے وابستگی کا استعارہ تھے۔اللہ تعالی انکے درجات بلند کرے۔
    بانی اب اکیلے رہ گئے، سارے کارڈ الٹے کھیل کر مزید مشکلات میں ہیں: فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی اب اکیلے رہ گئے، سارے کارڈ الٹے کھیل کر مزید مشکلات میں ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں بیرون ملک ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ بھی رک گئی کیونکہ سپورٹروں کو پتہ چل گیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جیسا میں نے آپ کو کہا تھا پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی ٹی...