وقف زمین پر بنا مکیش امبانی کا ’’غیرقانونی‘‘پْرتعیش بنگلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور:
بھارت آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ وقف جائیدادیں رکھتا ہے گو پچھلے ستر برس میں ہوسِ زمین میں مبتلا بااثرغیرمسلم، مسلمانوں کی لاکھوں ایکڑ وقف زمینیں ہڑپ کر چکے ہیں۔
ایک مثال امیر ترین بھارتی ،مکیش امبانی کا ممبئی میں واقع عالیشان بنگلہ ’ اینٹیلیا ’ ہے جس کی موجودہ مالیت تقریباً 5 ارب ڈالر ہے۔
یہ بنگلہ اس زمین پر تعمیر ہوا جہاں 1895 سے ایک یتیم خانہ قائم تھا جسے خواجہ مسلم چیریٹیبل ٹرسٹ چلاتا تھا۔
2002 میں مہاراشٹرحکومت کے شدید دباؤ پر بورڈ نے زمین اونے پونے داموں امبانی کو بیچ دی حالانکہ ازروئے اسلامی قانون وقف جائیداد نہ فروخت ہو سکتی نہ ٹرانسفر۔
یہ اکثریتی فرقے کی دھونس وغنڈہ گردی کا نمایاں واقعہ ہے، اس غیرقانونی خرید کا مقدمہ کئی سال سے بھارتی سپریم کورٹ میں لٹکا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کا زلزلہ
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی جیولوجیکل سروسے (یو ایس جی سی) کے مطابق بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 تھی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔