عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ غلط تھا، اسد عمر کی عمران خان پر سخت تنقید
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اسد عمر نے عثمان بزدار کی بطورِ وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا تمسخر اڑایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے کہا کہ اسد! پنجاب کے لیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے۔
یہ پڑھیے: عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کسے ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر نے اپنی رائے بتادی
اسد عمر نے کہا میں نے عمران خان سے پوچھا کہ وہ کون ہے، انہوں نے عثمان بزدار کا نام لیا تو میں نے اپنا سوال ایک بار پھر دھرایا کیوں کہ عثمان بزدار کو کوئی نہیں جانتا تھا۔
انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنا نکما تحصیل ناظم تھا کہ اپنے گاوں میں بجلی تک نہیں لاسکا تھا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ میرا عثمان بزدار کے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ نہیں لیکن میرے خیال میں یہ بہت ہی غلط فیصلہ تھا جس کا ہمیں بہت نقصان پہنچا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسد عمر عثمان بزدار وزیراعلٰی پنجاب.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کیپیٹل ڈیولمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسپیشل ایجوکیشن کے سینٹر آئی نائن فور کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی تھیوزیر اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں، سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹی فکیشن بھجوا دیا ہے۔سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی، ورکنگ ویمن ہاسٹل کی اشد ضرورت ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہے۔