2025-03-01@15:57:29 GMT
تلاش کی گنتی: 517

«روپے کے بجائے»:

(نئی خبر)
    کراچی(صباح نیوز)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4روپے 95پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) میں دائر کردی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 4ارب 94کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
    کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 75.78 ارب روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی جو 2023 میں 56.47 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔منافع میں 2024 کے دوران جاری آپریشنز سے 74.84 ارب روپے اور ڈسکنٹینیوڈ آپریشنز سے 938.61 ملین روپے شامل ہیں۔ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی 2024 میں بینک کی فی حصص آمدنی 61.39 روپے رہی جو 2023 میں 45.05 روپے تھی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 11 روپے فی حصص یعنی 110 فیصد پر حتمی نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔ یہ 33 روپے فی حصص یعنی 330 فیصد پر پہلے ہی...
    کرم کے علاقے اوچت میں امدادی قافلے پر فائرنگ کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں 13 کروڑ سے زائد مقرر کردی گئی۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کردیں، 14دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، دہشتگرد امجد کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے، مکرم کی 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق دہشتگرد نور اللّٰہ، درویش، عثمان اور سیف اللّٰہ کے سروں کی قیمت 10، 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی...
    حکومتی اصلاحات کے ثمرات: ریاستی اداروں کی آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں نے مالی سال 24-2023 میں 13 ہزار 524 ارب روپے کی آمدن اور 820 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.2 فیصد اور 14.61 فیصد اضافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں کی مالی سال 24-2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کے منافع میں اضافہ ہوا اور نقصانات میں کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران سرکاری اداروں کا...
    خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی۔حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 4 مبینہ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 34 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت دس کروڑ روپے، دیگر تین دہشتگردوں کے سروں کی قیمت آٹھ، آٹھ کروڑ مقرر کی گئی ہے۔حکومتی اعلامہ کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق بگن، وتیزئی اور ہارون میلہ کے علاقوں سے ہے۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2025ء) عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد ملکی قرضوں میں 100 فیصد اضافہ، پی ڈی ایم، نگران اور شہباز شریف حکومتوں کے دوران ملکی قرضے 44 ہزار ارب روپے بڑھ جانے کا انکشاف، پاکستان کا مجموعی قرضہ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، ایک سال کے دوران ملک کے قرضوں کے حجم میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قرضوں کے حجم میں تشویش ناک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات 6 ہزار 106 ارب روپے...
    سپارکو نے پاکستان کے چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو نے کہا پاکستان کے چاند روور کے لیےنام تجویز کرکےتاریخ کا حصہ بنیں ۔ بہترین نام تجویز کرنے والےکوایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ پاکستان کا پہلا چاند روورمشن دوہزاراٹھائیس میں روانہ ہوگا خیال رہے پاکستان خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنا پہلا چاند روورمشن 2028 میں روانہ کرے گا۔ یاد رہے گزشتہ سال مئی میں پاکستان کا سیٹلائٹ ‘کیوب آئی قمر’ چاند کے...
    ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔وزیراعظم نے رمضان پیکج کی سمری کو وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے۔ پیکج کے تحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار پانچ ہزار روپے کی کیش مالی امداد فراہم کی جائے گی۔اس پیکج کا مجموعی بجٹ 20 ارب 50 کروڑ روپے کے قریب لگایا گیا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کے بجٹ سے رمضان پیکج کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے، جبکہ بی آئی ایس پی کے بجٹ سے 2 ارب روپے دینے کی تجویز...
    بھارتی بحریہ کے طیاروں کے لیے پرواز کے دوران ریفیولنگ کی سہولت کا معیار بلند کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے 60 ارب روپے کی خصوصی فنڈنگ کی منظوری دی ہے۔ اس اضافی بجٹ سے بھارتی بحریہ کے لیے 26 رافیل طیارے خریدے جائیں گے جو پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کے عمل کو بہتر بنائیں گے۔ سیکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر بھارتی بحریہ فرانس سے 26 جدید ترین رافیل طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دے گی۔ یہ طیارے آئی این ایس وکرمادِتیہ اور دیگر طیارہ بردار جہازوں پر موجود طیاروں کی ریفیولنگ کے ساتھ ساتھ مڈ ایئر ریفیولنگ کی...
    گلگت بلتستان میں رواں سال مارخور کے شکار کا سیزن مکمل ہوگیا۔ اس سال مارخور کے شکار کے لیے 4 لائسنس جاری کیے گئے، جن میں سے 3 امریکی اور ایک ہسپانوی شکاری نے ٹرافی ہنٹنگ کی کامیاب بولی لگائی اور مارخور شکار کیے یہ بھی پڑھیں:مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار روپے آخری شکار امریکی شکاری ڈیرون جیمز مل مین نے حراموش میں کیا، جہاں انہوں نے 42 انچ لمبے سینگوں والے استور مارخور کا شکار 160000 امریکی ڈالر (تقریباً 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار روپے) میں کیا۔ 4 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار 950 روپے اسی طرح امریکی شکاری جسٹن ریان فلاٹوک نے بونجی کے علاقے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی۔
    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف ہدایتکارہ و یوٹیوبر فرح خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان مرزا ملک کو اس کی پیدائش پر ہی اپنی فلم میں سائن کرنے کا معاوضہ دے دیا تھا۔ فرح خان نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں فرح خان کو ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان ملک کی میزبانی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وی لاگ میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ فرح خان نے ان کے بیٹے کی پیدائش کے دن ہی فلم کے لیے سائن کر لیا تھا اور اسے 10 روپے کی سائننگ اماؤنٹ دی تھی۔ فرح خان نے ہنستے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں دائر کردی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔ نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گی۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نےنوید سنادی
    کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے کراچی کے صارفین کو 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کی درخواست کی ہے یہ مجموعی ریفنڈ 4 ارب 94 کروڑ بنتا ہے تاہم کراچی کے تمام صارفین کو یہ رقم واپس نہیں ہوگی۔وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو یہ سہولت منتقل نہیں کی جاتی۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گی۔
    اسلام آباد: کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ۔ میڈیا ذرائع کے کہنا ہے کہ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے کراچی کے صارفین کو 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کی درخواست کی ہے یہ مجموعی ریفنڈ 4 ارب 94 کروڑ بنتا ہے تاہم کراچی کے تمام صارفین کو یہ رقم واپس نہیں ہوگی۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو یہ سہولت منتقل نہیں کی جاتی۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری )ایف آئی اے کی ملک بھر میں انسانی سمگلرز،حوالہ ہنڈی اور جعلی ویزوں کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون درجنوں ملزمان گرفتار،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کروشیا سے گرفتار کر لیا۔ ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم افتخار احمد کو کروشیا سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیاایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔جبکہ ایف آئی اے فیصل آباد کمپوزٹ سرکل نے انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام...
    کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 36 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل 5 ماہ سرپلس رہنے کے بعد جنوری کے دوران خسارے میں آنے، درآمدات بڑھنے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباو کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا، جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ ایک بار پھر 281 روپے سے تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 3 پیسے کی کمی سے 279 روپے 23 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی،...
    گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) میں جمع 350 ارب روپے انفرااسٹرکچر کےلیے استعمال نہیں کیے جاسکے۔اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، جس میں پیٹرولیم ڈویژن کے مالی سال 24-2023ء کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیااسلام آباد میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ جی آئی ڈی سی میں جمع 350 ارب روپے کو انفرااسٹرکچر کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکا، پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔اس پر چیئرمین پی اے سی نے استفسار کیا کہ کیا یہ اخراجات...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے نے آئی آر ایس کے گریڈ 17 تا 19 کے افسران پر نوازشات کی انتہا کر دی۔ دستاویزات کے مطابق دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک افسران کو 16 کروڑ روپے ہاؤس رینٹ کے لیے فراہم کیے گئے۔ ہاؤس رینٹ کی مد میں آئی آر ایس افسران کو 25 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے گئے جبکہ پاکستان کسٹمز، آڈیٹرز ، آئی ٹی اور دیگر شعبے کے افسران سہولت سے محروم ہیں۔   آئی آر ایس افسران کو فیول سبسڈی کی مد میں ایک سال کے دوران 14 کروڑ روپے دیئے گئے۔ افسران کو 20 ہزار روہے ماہانہ فیول سبسڈی کی مد میں دیئے گئے۔ تمام افسران کو رقم ان کے تنخواہ...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ کاروباری روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 21.629 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 51،255 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 12.387 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.307 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.075 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.141 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.098 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 517.127 ملین روپے،کاپرکے سودوں کی مالیت 429.249 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 200.071 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 191.861 ملین روپے، ایس پی 500 کے...
    کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور رجحان ہے اور پیر کے روز کو ایک تولہ سونا1700 روپے مہنگا ہو کر3لاکھ3ہزار200روپے کی سطح پر پہنچ گیا اسی طرح1458روپے کی تیزی سے 10گرام سونے کی قیمت2لاکھ 59ہزار 945روپے رہ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں17ڈالر کے اضافیسے فی اونس سونا 2900ڈالر ہو گیا۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھائو33500 روپے پر مستحکم رہے۔ڈالر کی قدر میں معمولی تیزیکراچی(کامرس رپورٹر)پیرکوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی تیزی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میںڈالر کی قدر میں کمی رہی۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر5پیسے بڑھ کر279.15روپے رہی جبکہ مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں8پیسے کا خسارہ رہا...
    بلوچستان میں مائننگ کمپنیاں بغیر ادائیگی معدنیات نکالنے لگیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انکشاف کر دیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بلوچستان کا اجلاس کمیٹی روم میں بلوچستان صوبائی اسمبلی میں چیئرمین اصغر علی ترین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اے جی بلوچستان نصراللہ جان، ڈی جی آڈٹ بلوچستان شجاع علی، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی، چیف اکاؤنٹس آفیسر پی اے سی سید ادریس آغا، محکمہ قانون کے ایڈیشنل سیکرٹری مزمل زہری، محکمہ مائنز اینڈ منرلز اور محکمہ خزانہ کے افسران نے شرکت کی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بلوچستان کے بقایا منافع اور مائننگ کمپنیوں سے رائلٹی کی عدم وصولی پر سخت موقف اختیار کرتے...
    ایئرپورٹ سے کسٹم حکام نے بنکاک سے آنے والے ایسے شخص کو 19 کروڑ سے زائد مالیت کا ہیروں کا ہار برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر بنکاک سے آنے والے مشکوک بھارتی شہری کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے سامان سے قیمتی ہیروں والا نیکلس برآمد ہوا جس کی مالیت بھارتی کرنسی میں ساڑھے 6 کروڑ روپے (پاکستانی 60 کروڑ روپے سے زائد) بتائی جا رہی ہے۔اس نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کرنے کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں 3گنا اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے ابھی تنخواہ میں اضافے کی منظوری نہیں لی گئی۔ اضافے سے چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی،ذرائع کے مطابق نیپراارکان کی مجموعی تنخوا 29لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی۔ ریگولیٹری باڈیز کے چیئرپرسن ،ارکان کی تنخواہیں ایم پی ون سکیل کے برابرہوتی ہے۔ ایم پی ون سکیل کی بینادی تنخواہ 6لاکھ 29ہزار سے لے کر7لاکھ 72ہزار 780روپے ماہانہ ہے۔ گھر کا کرایہ ایک لاکھ 46ہزار سے 2لاکھ 6ہزار روپے اور یوٹیلیٹیز کیلئے 25ہزار روپے علاوہ ہے۔ نظرثانی شدہ معاوضہ پیکیج میں 7لاکھ 73ہزار کی بنیادی تنخواہ شامل۔ ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پرماہانہ 6لاکھ 31ہزارسے 7لاکھ ریگولیٹری الاؤنس منظور۔...
    اسلام آباد:نیپرا کے اعلیٰ افسران نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی اپنی تنخواہوں اور مراعات میں بڑے پیمانے پر اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کے چیئرمین اور دیگر افسران کی تنخواہیں 3 گنا تک بڑھا دی گئی ہیں، جس کے بعد ان کی ماہانہ آمدنی لاکھوں روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا کے چیئرمین کی مجموعی تنخواہ اب 32 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ ہو گئی ہے جبکہ دیگر افسران کی تنخواہیں 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا پہنچی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس تنخواہ کے پیکیج میں بنیادی تنخواہ کے علاوہ مختلف الاؤنسز بھی شامل ہیں، جن میں ریگولیٹری الاؤنس، ایڈہاک ریلیف، گھر کا کرایہ الاؤنس اور...
    اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز نے نئے پلانٹ میں 12ارب روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کاروبار متعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز ) اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے 11.7ارب روپے کے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ کا کامیابی کے ساتھ آغاز کردیا ہے جو پاکستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے والی سرمایہ کاری کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ مارکیٹ میں اینگرو پولیمر کی توسیع کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے یہ پراجیکٹ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ Chematurٹیکنالوجی فیچرز کے ساتھ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 28ہزار ٹن سالانہ ہے۔...
      کوئمبتور: تامل ناڑو کے شہر کوئمبتور میں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے 140 وفادار ملازمین کو 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ کمپنی کا یہ اقدام "ٹوگیدر وی گرو” (Together We Grow) انیشی ایٹیو کا حصہ ہے، جس کا مقصد طویل عرصے تک کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے والے ملازمین کی وفاداری کو سراہنا ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کی کارکردگی کی بجائے ان کی وفاداری کو ترجیح دیتی ہے اور اس بنیاد پر انہیں بونس دیتی ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو 2022 سے پہلے یا اس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )پاکستان نے پاور سیکٹر کی وصولیوں کے ذریعے مالی سال 2024 میں گردشی قرضے میں 12 بلین کی کامیابی سے کمی کی جو کہ ایک نادر مالی کامیابی ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزید اصلاحات ضروری ہیں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک مستقل چیلنج رہا ہے جس سے مالی استحکام اور معاشی نمو متاثر ہو رہی ہے.(جاری ہے) حالیہ اعداد و شمار مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں خاص طور پر مالی سال 2024 کے پہلے پانچ مہینوں جولائی سے نومبرمیں بہتر قرضوں کے انتظام اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کی پابندی کی عکاسی کرتے ہیں ویلتھ پاک کے...
    کراچی: راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، شاپنگ کا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا، چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، نیپراعہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی بنیادی تنخواہ شامل ہے۔نیپرا حکام نے ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پر اپنے لیے الاؤنسز کی منظوری دی، الاؤنسز میں ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاؤنس کی منظوری دیدی۔نیپرا افسران نے 2024 کے لیے 5 لاکھ...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔(جاری ہے) نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود بھی معشیت ہچکولے کھا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی تین گنا تک اضافہ کر لیاہے جس کے بعد افسران کا مجموعی پیکج 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیاہے اور وہ اب اعلیٰ عدالتوں کے ججز سے بھی زیادہ ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے ۔ تفصلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے ، نیپرا عہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی...
    نیپرا کے فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف سے محروم کردیا جب کہ کراچی چیمبر کی نیپرا کے فیصلے کی مذمت کی۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد جاوید بلوانی نے نیپرا کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے، نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی...
    اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فیلیٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
    کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور حکومت بلوچستان (جی او بی) نے سوئی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) کے لئے پٹرولیم رعایتی معاہدے (پی سی اے) پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم ، مفاہمت کی یادداشت (ایم او اے) پر دستخط کرکے ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب ضلع ڈیرہ بگٹی ,سوئی میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ، سینیٹر شاہ زیب درانی،سینیٹردنیش کمار، سینئر سرکاری حکام، معززین اور اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو ا?فیسرعمران عباسی اور سیکریٹری انرجی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے حالیہ فیصلے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔ نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی جا سکتی ہے لیکن یہ کراچی کے صارفین کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) حکومت نے پٹرولیم لیوی کی وصولی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، 6 ماہ میں عوام کی جیبوں سے 549 ارب روپے نکال لیے جانے کا انکشاف، مالی سال کے اختتام پر پٹرولیم لیوی کا حجم 1100 ارب روپے سے تجاوز کر جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 549 ارب 41کروڑ روپے سے زائد رہی جس سے رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ وصولی کا ہدف 1281ارب روپے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)شہر میں برائلر مرغی کا گوشت سستا نہ ہوسکا،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں تاحال بلند ترین سطح برقرار ہیں۔ برائلر مرغی کی سرکاری قیمت 590روپے پر برقرار ہے،شہر میں صافی گوشت 670سے 680 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ زندہ برائلر تھوک ریٹ 393 ،پرچون ریٹ 407 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ مزیدپڑھیں:اہلیہ کو بوسہ دینے کی تصویر شیئر کرنے پر یاسر نواز کو تنقید کا سامنا
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے شیئرز صدر مملکت کے نام منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈسکوز کے حصص صدر مملکت کے نام منتقل کرنے کی منظوری دے دی، جس سے نجکاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزارت تجارت کی امپورٹ پالیسی آرڈر دوہزار بائیس سے متعلق سمری اور نئے ڈویلپمنٹ بینک کی ممبر شپ کی منظوری دی گئی۔ این ڈی بی میں پانچ ہزار آٹھ سو بیاسی کیپٹل شیئرز کی خریداری کی توثیق کی گئی جبکہ وزارت پٹرولیم کی سنگاپور میں جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی کے حوالے سے سمری بھی منظور کی گئی۔ ایک سو تینتیس پی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اے ایم آئی میٹرز کے نرخ جاری کر دیے، جن کے مطابق صارفین کو نئے کنکشن کے لیے بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ آئیسکو کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل فیز کنکشن کے لیے 20 میٹر کیبل کے ساتھ اے ایم آئی میٹر کی قیمت 35 ہزار روپے جبکہ 40 میٹر کیبل کے ساتھ 38 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ تھری فیز کنکشن کے لیے 20 میٹر کیبل کے ساتھ اے ایم آئی میٹر 65 ہزار روپے جبکہ 40 میٹر کیبل کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ آئیسکو کے مطابق اب تک ساڑھے پانچ لاکھ پرانے میٹرز کو اے ایم آئی میٹرز سے...
    — فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے تمام اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔صوبائی محکمۂ منصوبہ بندی و ترقی نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 ارب 32 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پشاور اور سوات کے لیے 40، 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ کے پی حکومت کے پاس یونیورسٹیوں کیلئے فنڈز نہیں تو پی آئی اے کیسے خرید سکتی ہے؟ گورنر فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے مختض فنڈز پر شبِ خون مارا ہے۔ مردان کو 32 کروڑ روپے، اپر دیر کو 28 کروڑ روپے...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 35.18 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔(جاری ہے) ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشما ر کے مطابق اس دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کی مالیت 17.5 ارب روپے تک کم ہوگئیں جبکہ دسمبر 2023 میں 27 ارب روپے مالیت کا سوتی دھاگہ برآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ دسمبر 2024 کے دوران سوتی دھاگیکی ملکی برآمدات 9.5 ارب روپے یعنی 35 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)100اور 1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 17فروری کو ہو گی۔(جاری ہے) 100روپے والے اسٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گیاسی طرح 1500روپے والے بانڈ زکا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے تین جبکہ 18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ کر ریکارڈ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک نے دسمبر 2024 تک قرضوں اور واجبات کا ڈیٹا جاری کر دیا۔جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات کی مد میں 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ گئے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2024) میں قرضوں اور واجبات میں 2 ہزار 555 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔دسمبر 2024 تک ملک پر مقامی قرضہ 49 ہزار...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ پاکستان 582 ملین ڈالر کے 5,882 شیئرز خریدے گا، 116 ملین ڈالر فوری ادا کرے گا۔ اجلاس میں وزارت کامرس کی طرف سے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے کچھ لازمی آئٹمز جن کا نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا تھا کو امپورٹ پالیسی آرڈر میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں برکس کے ممبر ممالک کی طرف سے نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی ممبرشپ لینے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ این ڈی بی کے 5882 شیئرز کو خریدا جائے گا۔ ان کی قیمت 582 ملین ڈالر ہے اور اس میں سے 116 ملین...
    کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعرات کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 36.704 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 34،982 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 15.269 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.968 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 6.730 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.185 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.615 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.048 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 537.047 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 494.376 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 487.158 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں...
    کراچی (کامرس رپورٹر) پاک ایگرو پیکجنگ کے منافع میں ششماہی کے دوران 18.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران پاک ایگرو پیکجنگ کا منافع 21.9 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ سال 2023کی دوسری ششماہی کیلئے کمپنی کو 18.5 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔اس طرح سال 2023 کی دوسری ششماہی کے مقابلہ میں گذشتہ سال 2024 کے اسی عرصہ کے دوران پاک ایگرو پیکجنگ کے منافع میں 3.4 ملین روپے یعنی 18.37 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نےڈسکوزکےحصص صدرِمملکت کےنام منتقل کرنےکی مشروط منظوری دیدی، نادراکیلیے 1.914 ارب روپے  کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی۔ یہ فنڈزفاٹامیں بےگھرافراد کی بحالی کے منصوبے کے تحت خرچ ہوں گے۔   وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت  جمعے کو ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی ڈسکوزکے حصص کی منتقلی کی سمری منظور کی گئی۔ حصص کی منتقلی سے کسی قسم کے مالی اثرات مرتب نہ ہوں اس لیے ڈسکوز کےحصص صدرِ مملکت کے نام منتقل کرنے کی مشروط منظوری دیدی گئی ہے اور مختلف شعبوں کیلیے تکنیکی مالی گرانٹس کی  بھی منظوری  دی گئی ہے۔  اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کی جانب...
    کراچی: ترکیہ کے ساتھ باہمی تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے شعبہ جاتی معاہدوں، حکومت کی جانب سے نج کاری پلان پر عمل درآمد اور آئی ایم ایف کے پاکستانی معیشت اور اصلاحات پروگرام پر اعتماد کے اظہار سے جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مہنگا ہوگیا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی، ترسیلات زر 3ارب ڈالر تک محدود رہنے اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب کو دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔ برآمدات میں بتدریج اضافے اور مثبت معاشی سینٹی منٹس کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے...
    لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 فروری 2025ء ) مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیاء مہنگی ہو گئیں، رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر عشاریہ صفر 4 فیصد کی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ 15 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی متوقع ہے، جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اڑھائی روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ یہ کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے کی جائے گی۔ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوادی ہے، اور اوگرا عالمی مارکیٹ کے حساب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا۔ وزیر...
    اسلام آباد: حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی  جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی...
    راولپنڈی: وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں مبین، حسن رضا اور حماد شامل ہیں۔ ملزم مبین مدعی کا خالہ زاد بھائی تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں دوستوں کے ہمراہ طلائی زیورات چوری کیے۔ واقعے کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کے مطابق ملزمان سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔نیپرا نے بدھ کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان کیا جس کے بعد دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی ہوگی۔ا±دھر کے الیکٹرک کےلیے نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسہ سستی کی گئی۔نیپرا نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔ نومبرکی ایڈجسٹمنٹ میں5 وپے کمی بنتی تھی لیکن 1.23 روپے فی یونٹ کمیکی گئی، کے الیکٹرک صارفین کو مزید 5 ارب 44 کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔ممبر ٹیرف نیپر امطہر نیاز رانا کا...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 46.442 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 44،852 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 23.607 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 8.519 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 6.723 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.308 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.787 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.532 بلین روپے،کاپرکے سودوں کی مالیت 779.747 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 396.515 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 316.794 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) نیپرا نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے کمی بنتی تھی لیکن ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو مزید 5 ارب 44 کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کی گئی ہے۔
    لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس کے دائرہ اختیار سماعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا لیکن ڈسٹرکٹ جج کو 10ارب روپے مالیت کا دعوی سننے کا اختیار نہیں، ڈسٹرکٹ جج صرف پانچ کروڑ روپے تک کے دعوے کی سماعت کر سکتا ہے جبکہ 10ارب روپے کا ہتک عزت دعوی ڈسٹرکٹ کورٹ ٹرائل کر سکتی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کو نوٹیفائی کرتا ہے۔ عدالت ڈسٹرکٹ جج کو ہتک عزت کیس پر سماعت سے...
    اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ...
    اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ...
    اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کیلیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی کردی۔ اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقیسم کار کمپنیوں ( ڈسکوز) کے صارفین کیلیے فی یونٹ 1 روپے 22 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 23 پیسے کی کمی کی گئی۔ قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلیے ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے 454 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ نیلام کیے ہیں۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 2، 3، 5، 10 سال کے انویسٹمنٹ بانڈ شامل ہیں، حکومت نے 2 سال کے 83 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ بیچے۔اعلامیے کے مطابق 2 سال کے انویسٹمنٹ بانڈکی کٹ آف ایلڈ 25 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 11 اعشاریہ 69 فیصد رہی۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت نے 3 سال کے 8 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ بیچے، 3 سال کے بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 11 اعشاریہ 889 فیصد برقرار رہی۔اعلامیے کے مطابق حکومت نے 5 سال کے 233 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ...
    کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ فروری میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280 روپے پر آنے کی پیشگوئی اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے روپیہ پر دباؤ رہا۔ آئی ایم ایف چیف کے پاکستان کے اسٹرکچرل اصلاحات پر اظہار اطمینان جیسے عوامل کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 279 روپے 10 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی سے ڈالر سپلائی متاثر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 46 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 740 روپے 83 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 725 روپے 31 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 904 روپے 18 پیسے اور قطری ریال...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات، بشمول لاہور کے، اب زیادہ مہنگے ہو گئے ہیں کیونکہ اداروں نے سرٹیفکیٹ، نقل اور ڈیٹا کی اصلاحات کے لیے فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اوورسیز استعمال کے لیے سرٹیفکیٹ یا فوٹوکاپی کی تصدیق کی فیس اب 6,000 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، جلدی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی فیس 1,000 روپے سے بڑھا کر 6,000 روپے کر دی گئی ہے۔ 2010-12 کے نتائج کارڈز کے لیے دیر سے جمع کرانے کی فیس 700 روپے سے بڑھا کر 1,000 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ نقل کے نتائج کارڈز کی قیمت اب 5,000 روپے ہے۔ دیگر فیسوں میں تبدیلیاں درج ذیل ہیں: رجسٹریشن یا نتیجے کے کارڈ کی...
     ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، بجلی کی قیمت میں تقریباً 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے نیپرا کو درخواست دی ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ کم کیے جائیں۔ اگر درخواست منظور کر لی گئی تو صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کی امید ہے۔ نیپرا آج اس درخواست پر سماعت کرے گا۔  ذرائع کے مطابق، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے، جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست دی گئی ہے۔ اس...
    اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے تقیسم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ ڈسکوز نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کی درخواست کی ہے جس بجلی صارفین کو 52ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ قیمت میں کمی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی۔ درخواست کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی اور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی۔ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ اکتوبر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے تقیسم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکوز نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کی درخواست کی ہے جس بجلی صارفین کو 52ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔قیمت میں کمی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی۔ درخواست کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی اور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی۔ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2 ارب...
    چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں نئے اصلاحات لانے پر کام جاری ہے۔ کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے اصلاحات کے بعد ملک بھر میں زمین، فلیٹ اور گھر ایک ویلیو پر فروخت ہوگا، اب ڈی سی ویلیو یا ایف بی آر ویلیو پر پراپرٹی فروخت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف بینکوں کے ذریعے ہی پراپرٹی کی خریدوفروخت ہوگی، کراچی میں زمینوں کے بہت مسائل ہیں، اور اس کی وجہ 7 سے 8 اتھاریٹیز کا ہونا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ اصلاحات میں دبئی کے طرز پر آسٹرو اکاونٹ بنانے جارہے...
    کراچی(کامرس رپورٹر ) ٹھٹھہ سیمنٹ کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 283 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کو 938 ملین روپے منافع ہوا ہے جبکہ 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے 6 ماہ کے لئے کمپنی کا منافع 245 ملین روپے رہا تھا۔اس طرح سال 2023 کی دوسری ششمالی کے مقابلہ میں سال 2024 کیآخری 6 ماہ کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کے منافع میں 693 ملین روپے یعنی 282.85 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔
    کراچی (کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پیر کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 50.484 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 42،680 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 29.403 بلین روپے رہی۔ جبکہ پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 6.746 بلین روپے، بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 5.165 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.006 بلین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.437 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.162 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 799.755 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 516.744 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 397.224 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جنوری میں ترسیلات زر تین ارب ڈالر رہی ہیں جوگزشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں ریکارڈ ہے، برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایف پروگرام کے بعد میکرو اکنامک صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  پاکستان کی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔ معاشی انڈیکیٹرز مثبت ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے،کرنسی مستحکم ہے اور انفلیشن نیچے آ رہا ہے، شرح سود میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی مثبت ریٹنگ پاکستان کی معیشت میں بہتری...
    پاراچنار: ساڑھے 4 ماہ سے جاری راستوں کی بندش کے باعث پاراچنار میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اشیا کی قلت کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کراچی میں 40 روپے فی کلو میں دستیاب ٹماٹر پاراچنار میں 700 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے، جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی 300 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہیں۔ دوسری جانب لوئر کرم میں قبائلیوں کی جانب سے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ایک مثبت پیش رفت کے طور پر کرم تنازع کے حل کے لیے فریقین گزشتہ 3 ماہ سے زائد...
    اسلام آباد :  وزارت مذہبی امور نے حج 2024کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کو بقایاجات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بینکوں میں منتقل کردی ہیں۔ اسلام آباد :  وزارت مذہبی امور نے حج 2024کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کو بقایاجات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بینکوں میں منتقل کردی ہیں۔ منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے بتایا کہ وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے قومی اسمبلی کے فلور پر بتایا تھا کہ حج 2024کے حاجیوں کی مختلف کیٹگریزکے اخراجات کی بچت کی مد میں 4ارب 75کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائے گی ، وزیر مذہبی امور کے اس اعلان کے تناظر میں وزارت مذہبی امور نے بڑی جانفشانی سے...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پینی (سینٹ) کے سکے کی ڈھلائی روکنے کا حکم دیا ہے، یہ فیصلہ سکے کی لاگت میں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا میں شایع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک پینی یا ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنے پر آنے والی لاگت اُس کی فیس ویلیو سے زیادہ ہے اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ایک سینٹ کا سکہ نہیں ڈھالا جائے گا۔ دنیا بھر میں کرنسی کے سب سے چھوٹے یونٹ کی ڈھلائی بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔ پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں کرنسی کی قدر اتنی گرچکی ہے کہ سکوں کی تو کچھ قدر ہی باقی نہیں رہی۔ پاکستان میں بھی...
    ---فائل فوٹو  انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے 5 ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے لیے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق قبل ازیں پولیس ملازمین کے 28 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے، کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے اسپیشل بچے نارمل انداز میں سننے کے قابل ہو جائیں گے۔ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا اور سیریبرل پالسی کے شکار بچوں کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں کراچی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور... ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق سب انسپکٹر اعظم علی کی 4...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کو بقا یا جات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بنکوں میں منتقل کردی ہیں ۔منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے ’’اے پی پی‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے قومی اسمبلی کے فلور پر بتایا تھا کہ حج 2024کے حاجیوں کی مختلف کیٹگریزکے اخراجات کی بچت کی مد میں 4ارب 75کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائے گی۔(جاری ہے) وزیر مذہبی امور کے اس اعلان کے تناظر میں وزارت مذہبی امور نے بڑی جانفشانی سے ایک فارمولابنایا جس کے تحت مختلف کیٹگریز میں کم سے...
    میرپور ماتھیلو ر(نمائندہ جسارت میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو کے افسران کے خلاف میونسپل ملازم میر حسن میرانی کی پریس کانفرنس میونسپل کمیٹی میں ہونے والے گھپلوں سے پردہ اٹھا دیا ، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو میں پی آر او کی پوسٹ پر کام کرنے والے سترہ گریڈ کے افسر میر حسن میرانی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں سیاسی مداخلت کے باعث ٹاؤن چیئرمین شہباز لونڈ کے کہنے پر چند سال قبل جونیئر آپریٹر طور بھرتی ہونے کے بعد غیر قانونی پروموشنز کے زریعے سترہ گریڈ کی پوسٹ پر قابض کرتا دہرتا بنے ہوئے زاہد نائچ نے میری دو برسوں سے سیلری بند کردی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ہر ماہ 5 کروڑ...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 50.079 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 52،658 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 25.360 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.389 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 6.698 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 4.572 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.606 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.017 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 836.208 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 440.742 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 361.696 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں...
    پشاور: صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کے43ترقیاتی منصوبوں کیلئے2ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے۔  اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق10بنیادی صحت مراکز کیلئے32ملین روپے، بی ایچ یو ساولڈھیر کیلئے3ملین روپے جبکہ بی ایچ یو درمل اور بی ایچ یو فضل بیگ گڑھی کیلئے15ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔  مجموعی طور پر2ہزارملین یعنی2ارب روپے جاری کیے گئے ہیں،  یہ تمام فنڈز متعلقہ منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے اکاﺅنٹ میں شامل کردیے جائیں گے،اعلامیہ کے مطابق یہ پیسے چھٹے قسط کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔   اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے ہدایات کے مطابق یہ فنڈز صرف مذکورہ منصوبوں کو جاری کیے جائیں گے جن منصوبوں کیلئے ڈیمانڈ کے مطابق پیسے جاری...
    ممبئی(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکار سنجے دت کی خاتون مداح نے مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد اداکارکے نام کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون مداح مرنے سے قبل وصیت میں 72 کروڑ بھارتی روپے ( 2 ارب 29 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی جائیداد اپنے پسندیدہ اداکار سجنے دت کے نام کرگئیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں سنجے دت کے پاس خاتون مداح نشا پٹیل کے مرنے کے ایک دن بعد پولیس کا فون آیا ، انہوں نے بتایا کہ خاتون مداح نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد آپ کے نام کر رکھی ہے جس کی مالیت 72 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نشا نے مرنے سے قبل...
    اپنی جاندار اداکاری اور پرفارمنس سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک مداح ایسی بھی تھیں جنہوں نے مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد اداکار کے نام کر دی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا پرتعیش زندگی گزارتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے، تاہم 2018ء میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق نشا پاٹل نامی مداح نے مرنے سے قبل اپنی 72 کروڑ بھارتی روپے (موجودہ 2 ارب 28 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی جائیداد اداکار کے نام وصیت کر دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2018ء میں سنجے دت کو پولیس کی جانب سے ایک کال موصول...
    بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
    پاکستان میں گندم کی قیمت میں خاصی کمی دیکھی گئی ہے، فی من گندم کی قیمت 3 ہزار 900 روپے سے 2 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے، حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں کمی کسانوں کے لیے بے حد پریشانی کا باعث ہے۔ جس کے بعد کسانوں کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ گندم کاشت نہیں کریں گے، جس سے مستقبل میں گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ، کیا نئے بحران کو جنم دے گا؟ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں کمی گندم کی پیداوار میں خاصی کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس سے ملک میں پہلے سے...
    اس وقت پاکستانی روپے کی قدر انتہائی گر چکی ہے اور ایک امریکی ڈالر 280 روپے کے لگ بھگ ہے قیام پاکستان کے وقت یہ تناسب کیا تھا۔  پاکستانی روپے کی قدر میں آنے والی گراوٹ کی وجہ سے عوام شدید ترین مہنگائی کا بوجھ برداشت کیے ہوئے ہیں۔ یوں تو زباں زد عام یہ ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں آگ لگ جاتی ہے مطلب بڑھ جاتی ہے مگر درحقیقت مہنگائی کا دارومدار عالمی کرنسی ڈالر پر منحصر ہوتا ہے۔آج اگر آپ کی جیب میں 280 روپے ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ ایک امریکی ڈالر کے مالک ہیں لیکن قومی کرنسی کی یہ بے قدری ہمیشہ سے نہیں تھی۔ قیام پاکستان کے...
    اسلام آباد  (نمائندہ خصوصی)  وزارت خزانہ نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں پرائمری سر پلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 776 ارب روپے کا سر پلس بجٹ دیا ۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ صوبوں نے 376 ارب روپے ریونیو کے ہدف کے مقابلے میں 442 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔ وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو میں 384 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہوا، 6009 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 5624...
    سپر بول: 30 سیکنڈ کے اشتہار کی قیمت دو ارب 24 کروڑ روپے
    پاکستان میں مہنگائی میں تیزی سے اضافہ اور روپے کی گرتی ہوئی قدر اکثر بحث کا موضوع بنتی ہے۔ پرانے وقتوں کے لوگ جب اپنے سستے دور کا ذکر کرتے ہیں تو آج کی نسل کے لیے ان کی تمام باتیں ناقابلِ یقین لگتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 1947 میں امریکی ڈالر کی قیمت کیا تھی؟ جب پاکستان 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا تو ایک امریکی ڈالر صرف 3.31 روپے کا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ معاشی تبدیلیوں، افراط زر اور کرنسی پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں نمایاں اتار چڑھاؤ آتا رہا۔ 1947 میں روپے کی مضبوطی کی وجوہات مہنگائی کنٹرول میں تھی: آزادی کے وقت پاکستان کی معیشت نسبتاً چھوٹی تھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیاحت یا کاروبار کی غرض سے ترکیہ جانے والے پاکستانیوں کو اب ویزا فیس کی مد میں جو رقم ادا کرنا ہوگی اس کی تفصیلات درج ذیل ہے۔ پاکستان سے ترکیہ کا سفر کرنے والے حضرات کو وہاں جانے کےلیے مسافروں درست اور قابل میعاد پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ 60 ڈالر سے 190 ڈالرز تک فیس ادا کرنا ہوگی، تاہم درخواست گزاروں کو پاکستانی روپے میں ترکیہ کی ویزا فیس ادا کرنا ہوگی۔ 8 فروری 2025 تک امریکی ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 279.05 پاکستانی روپے کے برابر ہے، اسی حساب سے ویزا حاصل کرنے کے خواہشمدوں کو فیس ادا کرنا ہوگی۔ ترکیہ میں سنگل انٹری ویزا فیس کی مد میں 60 ڈالرز وصول کیے جائیں گے...
    کراچی:ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار سے زائد کمی ہوگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 998 روپے سستا ہوگیا جبکہ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 99 ہزار روپے پر آگیا ۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 2861 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ ایک تولہ سونا 998 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 2 لاکھ 99 ہزار روپے پر آگیا جبکہ دس گرام سونا 897 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 56 ہزار 344 روپے کا ہوگیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1346 روپے اضافے کے بعد تین لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)پاکستان رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ کے مطابق 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا، صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔وزارت خزانہ کی تفصیلات میں بتایا گیا...