وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتو ں میں کمی  کے اعلان کے بعد نیا ٹیرف کیا ہوگا؟ بجلی کے نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ  100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان

تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 3پیسے فی یونٹ، 
تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ  ٹی او یوصارفین کے لیے بجلی کے نرخ 48 روپے 46 پیسے فی یونٹ مقرر ہوئے ہیں۔

گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی اوسط قیمت  31 روپے 63 پیسے فی یونٹ، کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 62 روپے 47 پیسے اورجنرل سروسز کے لیے بجلی کے نرخ 49 روپے 48پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔

اسی طرح صنعتوں کے لیے بجلی کے یونٹ 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ، زرعی صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 58 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر اور پبلک لائٹنگ کے لیے بجلی کا ٹیرف 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا، بجلی کا اوسط قومی ٹیرف 37 روپے64 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔

مختلف صنعتی صارفین کی کیٹگریز کیا ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگیئں

بی ون صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی نرخ 40 روپے 3پیسے فی یونٹ مقرر کردیے گئے، بی ون صنعتی صارفین آن پیک کیٹگریز کے لیے  بجلی کے نرخ44 روپے 59 پیسے فی یونٹ، بی ون آف پیک صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 37 روپے 47 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔

اس کے علاوہ بی ٹو صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ42  روپے 37 پیسے فی یونٹ، بی ٹو آن پیک صارفین کے لیے 44 روپے 51 پیسے فی یونٹ اور بی ٹو آف پیک صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 41 روپے 5 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔

اعلان کے بعد بی تھری صارفین کے لیے بجلی کے نرخ44 روپے 51پیسے فی یونٹ، بی  فور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 44 روپے51 پیسے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے عارضی بجلی سپلائی  کے لیے نئے نرخ 51روپے 92 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صارفین کے لیے بجلی کے نرخ کے لیے بجلی کا ٹیرف استعمال کرنے والے صنعتی صارفین بجلی کی

پڑھیں:

2 کروڑ صارفین کو فی یونٹ بجلی 11 روپے 50 پیسے سے بھی کم قیمت پر مل رہی ہے، اویس لغاری


وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ صارفین کو فی یونٹ بجلی 11 روپے 50 پیسے سے بھی کم قیمت پر مل رہی ہے۔ یہ قیمت بجلی کی پیداواری لاگت سے بھی 70 فیصد کم ہے۔

اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ بجلی تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لاکر قیمتوں میں کمی کےلیے کام کر رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کا وعدہ وفا کرنے کی طرف اہم اقدام ہے، گھریلوصارفین کیلئے 7.41 روپے اور صنعتوں کیلئے 7.69 روپے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی۔

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہوگئی

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا

اویس لغاری نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی، 2 کروڑ صارفین کو بجلی کی پیداواری قیمت کا بھی 70 فیصد ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے، ان 2 کروڑ صارفین کو 11.50 روپے سے بھی کم فی یونٹ بجلی ملنے لگی ہے، عنقریب ہمارے ان اقدامات کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع ہوگا۔

دوسری جانب وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پائیدار اور مستحکم ہے، مستقبل میں مزید کمی کےلیے بھی کام جاری رہے گا، حکومت اس شعبے میں صارفین کو ریلیف فراہم کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سب نیوز پر
  • پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کیلئے نرخ 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر
  • بجلی قیمتوں میں ریلیف، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے نرخ 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر
  • بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • بجلی: گھریلو صارفین 7.41، صنعتوں کیلئے 7.69 روپے یونٹ سستی
  • 2 کروڑ صارفین کو فی یونٹ بجلی 11 روپے 50 پیسے سے بھی کم قیمت پر مل رہی ہے، اویس لغاری
  • سب سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی سستی نہ کرنے کا فیصلہ
  • شہباز شریف کے اعلان کے بعد اوسط فی یونٹ کمی کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کا نیا ٹیرف کیا ہو گا ? صارفین کے لیے اہم خبر