اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 78 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 744 روپے 63 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 729 روپے 20 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 911 روپے 65 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 01 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مارکیٹ میں امریکی ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں ریکارڈ کی گئی کی قدر

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سمیت ملک بھر کے لئے پٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کردی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
ڈان نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے لئے پٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لئے ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لئے ہوگی۔نیپرا کی جانب سے بھیجے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی جبکہ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔
وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پرپٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لٹر اضافہ کیا تھا جبکہ حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لئے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا، اسی طرح صنعتی صارفین کے لئے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لئے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس میں شامل 40 تنظیموں نے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند کر دیئے ، پنجاب حکومت کو کیا "دھمکی " دیدی ؟ جانیے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
  • بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
  • تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 24۔2023 کے دوران باہمی تجارت کا حجم 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا وام کو انٹرویو
  • گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، کمپنیوں نے درخواست جمع کرادی
  • ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی