بجلی 60 روپے مہنگی کر کے 7 روپے کم کی، وزیراعظم نے بڑا احسان کیا: اپوزیشن لیڈر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
عثمان خادم:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر پریس کلب میں پریس کانفرنس، کہا کہ کل وزیراعظم نے بڑا احسان کرتے ہوئے ایک اعلان کیا ، انہوں نے بجلی 60 روپے سے مہنگی کر کے اب 7 روپے کم کردی۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں 17 روپے یونٹ تھا، انہوں نے 7 روپے کم کردیا اس کے بعد یونٹ 34 روپے سے مہنگا ہے، یہ مختلف طریقوں سے لالی پوپ دے رہے ہیں،212 فیصد مہنگائی بڑھی ہے، حکومت کی طرف سے ایک پریس کانفرنس ہوئی ہے جس میں دودھ کی نہریں بہتی رہیں۔
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
رمضان میں چینی 172 روپے تک گئی، ان کے ماڈل بازاروں میں کوئی چیز معیاری نہیں مل رہی تھی، آج گندم 2000 روپے فی من فروخت ہورہی ہے، یہ 25 سال کی سستی ترین گندم ہے، اب سٹاک کرنے والے یہ گندم اٹھا لیں گے، آگے ایک بہت بڑا بحران آرہا ہے، 6 ماہ بعد گندم شارٹ ہوجائے گی۔
کسانوں نے کنولا کاشت کیا تھا انہوں نے 2 جہاز سویا بین کے منگوا لیے، کنولا 7ہزار سے 5ہزار روپے رپ آگیا ہے، کسان پٹ گیا، کسانوں کو جو سولر دیا جا رہا ہے وہ انورٹر ٹیوب ویل چلانے کے قابل ہی نہیں، ہم وائٹ پیپر پر مناظرے والی بات پر آج بھی قائم ہیں۔
صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے
انہوں نے ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا دیں، ستھرا پنجاب کی قیمت لوگوں کے بلوں میں لگ کے آرہی ہے، بجلی 7 روپے سستی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس میں ٹیوب ویل شامل نہیں، اب یہ جناح ہسپتال کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔
مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بی بی اگر آپ لاہور کا ہسپتال نہیں چلا سکتی تو گھر بیٹھ جائیں، سکول آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں، سکولوں میں کم تنخواہوں کے عوض کم پڑھے لکھے ٹیچر رکھے جا رہے ہیں، سکولوں کو گفٹ ہوئی زمینیں بیچی جا رہی ہیں، گفٹ ہوئی زمین قانون کے مطابق بیچی نہیں جا سکتی۔
پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر انہوں نے رہے ہیں
پڑھیں:
وزیراعظم کا بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان
وزیراعظم کا بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔
بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے ماضی پر بھی نظر ڈالنا ضروری ہے، ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے دن رات کوششیں کی گئیں، منشور میں کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ملک پر ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی تھی، آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا، آرمی چیف اور ان کے رفقا کا معاشی استحکام کے لیے بھرپور تعاون رہا، معاشی استحکام کی راہ میں پہاڑ جیسی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج بھی پاکستان میں سب سے کم ہیں، شرح سود 22 فیصد سےکم ہو کر 12 فیصد ہوچکا ہے، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجیٹ پر آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معشیت کی بہتری کے لیے سرجری کرنی پڑے گی، ملکی معیشت اندھیروں کے بجائے اجالوں کی طرف آ رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے ہوتے ہوئے کوئی سبسڈی نہیں دی جاسکتی۔
شہباز شریف نے کہا کہ جب تک بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں آئے گی صنعت، تجارت اور زراعت میں ترقی نہیں ہوسکتی، پاکستان میں معاشی استحکام آچکا ہے، اب اڑان بھرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے انکار کردیا تھا، آئی ایم ایف سے بات چیت کی اور بتایا کہ پیٹرول کی قیمت کم کرنے کے بجائے بجلی کی مد میں عوام کو ریلیف دینا چاہ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی پی پیز کے خلاف کچھ نہیں کہنا، آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت ہوئی انہوں نے کئی سو فیصد کمایا ہے، آئی پی پیز سے بات چیت میں کہا کہ آپ نے کئی گنا کمایا اب قوم کو فائدہ دیں۔