2025-01-18@23:15:33 GMT
تلاش کی گنتی: 115
«بھارت کو»:
(نئی خبر)
بھارت کی سپریم کورٹ نے 2023 میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو غیر قانونی قرار دینے کے اپنے فیصلے پر نظرِثانی سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے کہا ہے کہ اُس نے جو فیصلہ ہم جنس پرست جوڑوں کی شادی کے حوالے سے دیا تھا اُس میں کہیں بھی کوئی غلطی نہیں تھی اور اس حوالے سے ریکارڈ بالکل درست ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی شادی کی ممانعت کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر دیا گیا تھا۔ یہ معاملہ فطرت کے منافی ہے اس لیے اِسے قانونی حیثیت کسی بھی صورت نہیں دی جاسکتی۔ سپریم کورٹ نے نظرِثانی کی درخواست کی سماعت عدالت کے کمرے میں کرنے کے بجائے...
ڈیڑھ دو سال کے دوران بھارت میں بڑے آجروں پر زیادہ کام لینے کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں ایسے کئی کیس ہوئے ہیں کہ زیادہ کام کے دباؤ کے باعث لوگ بیمار پڑگئے اور مرگئے۔ گزشتہ برس ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی موت نے اس معامل کو بہت اچھال دیا تھا۔ زیادہ کام کرنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی جسمانی تھکن اور ذہنی پیچیدگی کے باعث زندگی کا توازن بگڑ رہا ہے۔ ممبئی، دہلی، کولکتہ، مدراس، حیدر آباد، بنگلور اور دیگر بڑے اور درمیانے حجم کے شہروں میں لوگوں کو بہت زیادہ کام کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت کی بہت سی مشہور شخصیات نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لوگوں کو ڈھنگ سے...
اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست بی بی 45 کوئٹہ کے مضحکہ خیز نتیجے نے بہت سی قوتوں کو بے نقاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ الیکشن میں ہونی والی دھاندلی کا حساب لیا جائے گا۔ مزید خاموشی اختیار نہیں کر سکتے ہیں۔ یہ بات جے یو آئی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمان رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست بی بی 45 کوئٹہ کے مضحکہ خیز نتیجے نے بہت سی قوتوں کو بے نقاب کیا۔...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر کی آر جے مہوش کیساتھ کرسمس منانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو آر جے مہوش سمیت دیگر دوستوں کے ہمراہ ساتھ کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مہوش مداحوں کے کمنٹس سے بچنے کیلئے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو بند کررکھا ہے۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹر چہل نے اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تحریر کردہ بیان میں لکھا کہ میرے اور اہلیہ کیخلاف بےبنیاد قیاس آرائیاں پھیلائی جارہی ہیں،...
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ حال ہی میں ہانیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے شو کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کی ذہانت اور حسِ مزاح کی تعریف کی۔ انہوں نے کامیڈین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: ’کیا پاگل انسان ہیں یار آپ‘۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک خاص طور پر بھارت میں بھی اپنی اداکاری اور دلکش و مزاحیہ شخصیت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ View this post on Instagram ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر رابن اتھپا نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی پر مڈل آرڈر بیٹر یوراج سنگھ کے کیرئیر کو ختم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ للن ٹاپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے رابن اتھپا نے بتایا کہ کینسر کو شکست دینے کے بعد ٹیم میں واپسی کی اُمید کرنیوالے یوراج سنگھ نے کپتان سے رعایت مانگی تھی تاہم انکے مطالبے کو مسترد کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ورلڈکپ جتوانے کھلاڑی کو محض چیمپئینز ٹرافی میں پرفارم نہ کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا، بطور کپتان آپ انہیں وقت دے سکتے تھے کیونکہ وہ ایک جان لیوا مرض سے لڑ کر واپسی آرہے تھے۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستیں! گمبھیر کی عزت خاک میں مل گئی، منافق...
پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کی حسِ مزاح کی تعریف کی ہے۔ چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی خوب جانی اور پسند کی جاتی ہیں۔ شوبز انڈسٹری میں ہانیہ عامر نے بہت کم عرصے میں اپنی خوبصورتی اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر شہرت حاصل کی ہے۔ اداکارہ ناصرف دورِ حاظر کے ڈراموں کی مصروف ترین اداکارہ ہیں بلکہ انہیں سوشل میڈیا پر بھی کروڑوں مداح فالو کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 17 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی واحد اداکارہ ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر 17.1 ملین صارفین فالو کر...
ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر کشمیریوں کو درپیش کئی چیلنجز کو دور نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے بجلی بھارتی ریاستوں راجستھان اور اترپردیش کو فراہم کی جا رہی ہے جس سے کشمیریوں کو بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر...
معروف بین الاقوامی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے الزام میں کئی ملازمین کو برطرف کردیا ہے جن میں بھارتیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایپل‘ نے کیلیفورنیا میں قائم اپنے ہیڈ کوارٹر سے 50 ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے تاہم ان 50 ملازمین میں سے بھارتیوں کی تعداد کتنی ہے، مکمل اعدادوشمار ابھی تک سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ ایپل کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ان ملازمین نے کمپنی کے خیراتی فنڈز بعض تنظیموں سے ساز باز کرکے ان کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کیے جہاں سے یہ فنڈ دوبارہ ان ملازمین کو دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی صارفین کے لیے بڑی سہولت کیا ہے؟ برطرف کیے گئے ملازمین...
دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جبر اور آزاد کشمیر میں جمہوری آزادیوں کے درمیان فرق کو ملحوظ نظر رکھے، پیر مظہر شاہ
وزیر برائے مذہبی امور آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے مذہبی امور پیر مظہر عبداللہ شاہ نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر مظہر عبداللہ شاہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج ایک قابض فوج کی حیثیت...
دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم حق خود ارادیت کے طور پر منا کر اپنے اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے ناقابلِ تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یہ 5 جنوری 1949 کا دن تھا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کے سوال کا فیصلہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی مذکورہ قرارداد پر عملدرآمد میں واحد رکاوٹ بھارت کا منفی رویہ، ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز...
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ۔محکمہ اینٹی کرپشن کو موصول اطلاعات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین کھوسو کے والد محمد اسحاق کھوسو محکمہ خوراک کے چوکیدار ہیں جبکہ ان کے والد کے نام پر کروڑوں روپے کی جائداد موجود ہے ، اسی طرح بھائی علی کھوسو محکمہ اسکول ایجوکیشن میں کلرک ہیں اور ان کے بھائی کے نام بھی کروڑوں روپے کی جائیداد ہے ، جبکہ اسٹنٹ کمشنر کورنگی نے اپنے سالے کے نام بھی اثاثے بنائے ہیں ،ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈائریکٹر 2 اینٹی کرپشن نے ڈی سی کورنگی کے اثاثوںکے حوالے سے...
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986ء میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔ سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت...
علامتی فوٹو نارتھ کراچی میں 7 سالہ بچہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا، بچے کے لاپتہ ہونے پر والدین غم سے نڈھال ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کو مختلف موبائل نمبروں سے بھتے کے پیغامات ملے، موبائل فون نمبروں کی معلومات حاصل کرلی گئیں، جن نمبروں سے میسجز ملے وہ پنجاب اور بلوچستان کے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میسج کرنے والوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بچے کے والد کا نمبر حاصل کیا، فلیٹ میں بنی پانی کی ٹنکیاں بھی چیک کرلی گئیں، ابھی تک بچے صارم کا کچھ پتا نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو کے کا رہائشی 7 سالہ...
بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔ ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال...